Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف:زمین کا تنازعہ، گھرمیں سویا 10 ماہ کابچہ مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف:زمین کا تنازعہ، گھرمیں سویا 10 ماہ کابچہ مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) زمین کا جھگڑا، گھر میں سویا ہوا 10 ماہ کا بچہ مبینہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، تحقیقات جاری،

    تفصیل کے مطابق نواحی موضع مانجھی والی کی بستی ثقلین بلوچ میں زمین کا تنازعہ دس ماہ کے بچے کی جان لے گیا، مدعی مظہر حسین کے مطابق مخالفین نے گزشتہ شب زمین کے تنازعہ پر گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا اس کا دس ماہ کا بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا،

    مقتول بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ تین نامزد ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے مدعی کا اپنے چچا زاد بھائیوں سے زمین کا جھگڑا تھا،

    تاہم مقامی پولیس نے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں

  • ڈی جی خان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی دھندے میں ملوث ،پابند سلاسل ہوں گے

    ڈی جی خان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی دھندے میں ملوث ،پابند سلاسل ہوں گے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے بھی پابند سلاسل ہوں گے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام محمد بزدار،الیاس رضا کلاچی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگرمتعلقہ افسران شریک تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی پر بھی کارروائی کریں گے کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی ہوگی۔

    کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی زائد قمیت وصول کرنے پر رواں مالی سال کے دوران 58 مقدمات درج،12 گرفتار ہوئے اور 96 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح زرعی ادویات میں ملاوٹ پر 23 مقدمات کا اندارج کرکے 24 گرفتار اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی زرعی ادویات ضبط کی گئیں.

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضرورت کے مطابق نہری پانی فراہم کیا جائے۔اجلاس میں ہیلتھ،پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • ڈی جی خان : منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈی جی خان : منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کی ہدایت پر گدائی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 48 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،
    تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی لاری اڈہ محمد سیلم si نے مورخہ 08/09/23 کو ملزم مقصود احمد ولد محمد اسماعیل کھوسہ کے قبضہ سے 48 لیٹر شراب بصورت 104 کپی دیسی برآمد کر کےمقدمہ نمر 1088/23 درج کر دیا۔

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں جو لوگوں کے خون میں منشیات کے ذریعے زہر گھول رہے ہیں. انکا قلع قمع کرنے کے لئے ڈی جی خان پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ انچارج چوکی لاری اڈہ محمد سیلم si نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کے احکامات پر بھی عمل کیا اور اپنا یارانہ بھی خوب نبھایا اورمنشیات فروش کو وی آئی پی پروٹوکول دیکرہتھ کڑی لگانے کی بجائے اس کے ہاتھ میں دے دی اور کارروائی مکمل کردی

  • ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا،حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو سجاول اسپتال منتقل کیا گیا ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےقلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا حادثےمیں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئےٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی یونیورسٹی میں خواتین کے ساتھ مبینہ ہراسانی کی شکایت کرنے والے طالب علم کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لے لیا، جس کے بعد طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، نتیجتاً 7 ستمبر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 طلباء کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کا پروانہ تھما دیا۔

    میڈیا کےمطابق محمد جواد نامی طالب علم نے وائس چانسلر کو ایک شکایتی خط بھیجا، جس میں یونیورسٹی کے دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا، خط میں کسی کا نام لیے اورثبوت فراہم کیےبغیرکہا گیا کہ دفاترمیں طالبات کوہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں جن سے یونیورسٹی میں بے چینی کی صورت حال ہے۔

    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

  • سیالکوٹ: اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    سیالکوٹ: اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    حبیب میٹرو بینک حاجی پورہ سیالکوٹ برانچ کے اے ٹی ایم میں بندہ پھنس گیا۔ کالر کے مطابق وہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تھا اور پیسے نکلوانے کے لیے اس نے اے ٹی ایم مشین کے کیبن کا لاک لگا دیا تھا،

    پیسے نکلوانے کے بعد جب اس نے لاک کھولا تو لاک نہیں کھل رہا تھا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاک کاٹ کر باحفاظت 23 سالہ ارشد کو باہر نکال لیا۔

  • غربت سے تنگ 37 سالہ شخص  نے  خودکشی کرلی

    غربت سے تنگ 37 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں اور پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی اور اس کے معاشی حالات خراب تھے۔

    عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے، واقعے کے بعد وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

    جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا اور ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

  • ڈیرہ غازیخان :انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ہزاروں گاڑیاں بند

    ڈیرہ غازیخان :انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ہزاروں گاڑیاں بند

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں ہزاروں گاڑیاں بند کسٹم کے حوالے بی ایم پی کے تھانوں میں ایف آئی آرز درج ،گزشتہ کئی دن سے مسلسل کی گئی کارروائی کے بعد شہر گلی کوچوں میں بوتل اورکین والے باقی رہ گے ۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن ، ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،،ڈی پی او حسن افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسدچانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیوی غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری ان یکشن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کاسلسلہ جاری

    افسران پوری طرح متحرک جبکہ گزشتہ دنوں آفیسران نے روڈ پر دھوپ میں کئی گھنٹے کھڑے ہو کر سینکڑوں گاڑیوں کی تلاشی کرائی،ڈرائیوروں کے کوائف اور گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی،پورے کوائف والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد روانہ کر دیا گیا،

    سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ایرانی تیل سے بھری گاڑیاں ائرپورٹ روڈ کے نزدیک پکڑ لیں،اس دوران ڈرائیوروں اور عملہ کے موبائل فون قبضہ میں لے لئے گئے،روٹس پر موجود پنجاب پولیس اور بی ایم پی کے ایس ایچ اوز بلوچ لیویز کے اہلکاربھی موقع پر طلب کرلئے گئے۔انہوں نے شاہراہوں پر ٹریفک جام،مظاہرے اور دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی.

    کمشنرنے کہا کہ پنجاب پولیس،بی ایم پی، بلوچ لیویز کے اہلکاراور د یگر فورسز کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے کہ کھلا ایرانی تیل اور ڈیزل آتشزگی اور خوفناک حادثات کا باعث بننے کے ساتھ غیر قانونی اقدام ہے۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل پر سخت کارروائی ہوگی،ایرانی تیل سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ پر گاڑیاں تھانوں میں بند ہونگی،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی تیل اور غیر ملکی اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث چیک پوسٹ عملہ کے خلاف کارروائی ہوگی،تیل اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی ترسیل سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ،

    ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او حسن افضل،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسد چانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیویز غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کریں ۔

    حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مہرشاہدزمان لک کی زیرنگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور نجی تیل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدرعثمان غنی اور سول ڈیفنس آفیسر رب نواز نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منی پیٹرول پمپس کی مشینری اور سامان بحق سرکار ضبط کرلیا ہے، اسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد اپنے دھندے سے باز آجائیں،حکومتی ہدایات کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ مشینری وسامان ضبط اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

  • ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا جبکہ حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    جبکہ ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی یونیورسٹی میں خواتین کے ساتھ مبینہ ہراسانی کی شکایت کرنے والے طالب علم کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لے لیا، جس کے بعد طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، نتیجتاً 7 ستمبر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 طلباء کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کا پروانہ تھما دیا۔

    میڈیا کے مطابق محمد جواد نامی طالب علم نے وائس چانسلر کو ایک شکایتی خط بھیجا، جس میں یونیورسٹی کے دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا، خط میں کسی کا نام لیے اور ثبوت فراہم کیے بغیر کہا گیا کہ دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں جن سے یونیورسٹی میں بے چینی کی صورت حال ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    درخواست گزار طالب علم نے اس پر سخت کارروائی اور روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا اور خط میں جواد کی جانب سے یونیورسٹی کے دفاتر اور چند مخصوص پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز دی تھی اور دروازوں میں شیشے لگانے پر زور دیا تھا۔

  • سیالکوٹ :مریم آباد ٹریفک حادثہ،ہلاک شدہ 6 افراد کی آخری رسومات ادا

    سیالکوٹ :مریم آباد ٹریفک حادثہ،ہلاک شدہ 6 افراد کی آخری رسومات ادا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رورٹر سے ) زیارت مقدسہ مریم آباد جاتے ہوئے خانقاہ ڈوگراں صفدر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ آج بروز اتوار صبح دو بجے پیش آیا ہے جس میں مریم ٹاؤن اڈھاسیالکوٹ کے رہائشی چھ نوجوان شارون گلزار، چاند جاوید ،امن جوزف، ذیشان اقبال ، عادل اسلم ،ساحل شاہدموقع پر ہلاک ہو گئے ہیں

    ذرائع کے مطابق 50 افراد سے زائد شدید زخمی ہیں۔ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی آخری رسومات ریورنڈ فادر فرانسس گلزار ،ریورنڈ فادر ولیم بشارت، ریورنڈ فادر اشرف مسیح گل، ریورنڈ فادر بابر خوشی نےکیتھولک چرچ آدھا سینٹ میری سکول میں میں ادا کیں6 نوجوانوں کہ جسد خاکی کو جب اٹھایا گیا تو ہر طرف کہرام برپاتھا، رونے کی آواز اور آہ و بُکا تھی ہر آنکھ نم تھی

    آخری رسومات میں جرنلسٹ جاوید گل ، بشپ سراج مسیح، ریورنڈ شارون،بابو نوید جوزف، بابو کاشف،بابو اند ریاس۔سابق ایم پی اے امجد غوری،باؤ عمران انور۔ ڈاکٹر انصر گل۔ندیم سہوترہ۔اسٹیفن جان ،ہارون اقبال، پرویز مسیح ،عدیل منظور،ڈاکٹر رفیق سلویسٹر، عامر وقار، انیل سہوترہ، ریاض بھٹی، آصف ناظر،ایلڈر صابر،ذیشان سہوترہ شاہد لبان کے علاوہ سیاسی اور سماجی و مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • چلتی گاڑی؛ بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی ماردی

    چلتی گاڑی؛ بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی ماردی

    کراچی میں چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی مارلی اور پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنے سینے پرگولی ماری جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک تاجر ہے تاہم دوسری جانب گاڑی میں موجود زخمی شخص کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہےکہ سعود ایک ماہ سے پریشان تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    جبکہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی الیون میں بھی کیش اینڈ کیری نامی سُپر اسٹور کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کی گئی تھی جس میں نشانہ ایک جوڑا تھا جس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان تو فرار ہوگئے لیکن پیچھے دو لاشیں اور روتا بلکتا بچہ چھوڑ گئے تھے۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ذاتی تنازعہ پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا جبکہ مقتولین کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس کی دنیا ہی اجڑ گئی ہے، اس کے سر پر سے دست شفقت چھین لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    خیال رہے کہ یہ دو دو سال کا معصوم سا بچہ اپنے والدین کے لاش کے پاس ہاتھ میں فیڈر لیے کھڑا روتا رہا۔ جسے دیکھنے والوں کے دل بھی بھر آئے.