Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

    بجلی چوری روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور 21 کو گرفتار کرلیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ کیا اور عائد کیے گئے جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سےبجلی چوری کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران 1914 افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔

    قیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے جیل میں یوٹیلٹی سٹور کھل گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کے ذمہ داروں کےخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199 سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا ترجمان میپکو کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑلی سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا، میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لیں اور سابق ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    دوسری جانب ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ میپکو کے خلاف آواز اٹھانے پرکارروائی کی ہے، رورل ایریا میں بجلی زیادہ نہیں ہوتی، میپکو کی کرپشن زیادہ ہے ان پر متعدد کیسز ہیں میرے پاس پانچ بڑے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، لاکھوں کا پیٹرول استعمال ہوتاہے چوری کرنی ہوتی توبڑی کرتے مخالفین پیسےدے کر ہمارے خلاف کارروائی کرا رہے ہیں، گزشتہ ماہ 97 ہزارکا بل آیا جبکہ گھر میں رہتےبھی نہیں۔

    علاوہ ازیں 15 ماہ میں 5 لاکھ 56 ہزار عام صارفین اور14000 سے زائد سرکاری ملازمین کی طرف سے 670 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی سرکاری اعدادوشمارکے مطابق بجلی چوروں میں تقسیم کار کمپنیوں کے اپنے 4700 سے زائد ملازمین بھی شامل ہیں-

    پشاور، محکمہ ایکسائز کی کاروائی،72 کلو گرام چرس برآمد

    3224 بجلی چوری کے کیس عدالتوں میں داخل ہوئے ہیں اور بجلی چوروں کیخلاف 7856 ایف ائی ار درج کی گئِیں، 152 بجلی چوروں کو رواں ہفتے پکڑا گیا ہے بجلی چوری کرنے والوں میں تقسیم کارکمپنیوں کے 301 افسران بھی شامل ہیں، جبکہ بیس لاکھ گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین 800 ارب روپے کے تقسیم کارکمپنیوں کے نادہندہ ہیں تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین نے پچھلے سال 7 ارب کی مجموعی بجلی چوری کی، بجلی چوری کرنے پر570 سرکاری ملازمین نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔

    چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

  • تنگوانی:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراساتذہ سے  2 موٹرسائیکل چھین لئے

    تنگوانی:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراساتذہ سے 2 موٹرسائیکل چھین لئے

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی میں دو الگ واقعات میں اساتذہ سے ڈاکوگن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،شہر یوَں کی طرف احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک کر کے دھرنا دیاگیا

    تنگوانی کے قریب دو واقعات میں اساتذہ نثار احمد کھوسہ اور سعد اللہ کھوسہ سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پے تھان تنگوانی ک حدود سے لوٹ مار کر کے دونوں سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے

    جبکہ اس واقعہکے بعد اساتذہ اور شہریوں نے تنگوانی ریلوے پھاٹک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے دونوں اطراف کے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا گیا،پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد دھرنا ختم کروایا

  • اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ملزمان نے ذاتی دشمنی کے سبب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: فائرنگ کا واقعہ میٹروکیش اینڈ کیری کے قریب پیش آیا جس میں ملزمان میاں اور بیوی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے جوڑے کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی موجود تھا جو محفوظ رہا فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،واقعے کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں-

    فائرنگ کے بعد معصوم بچہ اپنے ماں باپ کے ساتھ گزرے ہوئے حادثے سےبےخبر ہوکر معصومیت کے ساتھ اپنا کیپ اور اپنی فیڈر اٹھائے ماں باپ کی لاشوں کے درمیان گھومتا رہا، درد ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں-

    چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا، ترجمان نے کہا ہے کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، مقتولین کو ذاتی تنازع پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا، ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت اور آئی جی پولیس کے تبدیل ہونے کے باوجود کراچی کے حالات نہ بدل سکے، سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ اگست کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 60 ہزار تک جا پہنچیں۔

    ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں اگست کے دوران 8 ہزار 553 جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں شہر میں اوسطاً یومیہ 285 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جولائی کی نسبتاً اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا 790 موٹرسائیکلیں اور 48 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

    سی پی ایل سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر سے 4604 موٹرسائیکلیں اور 183 گاڑیاں چوری کی گئیں جولائی کے مقابلے اگست میں 39 فیصد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں شہر میں 23 فیصد موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں، اگست میں 2582 موبائل فونز چھینے گئے، جولائی 2023 کے دوران شہر میں 7 ہزار 521 اسٹریٹ کرائمز ہوئے۔

    3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی …

  • سیالکوٹ: حالات تنگ، خاتون نے نہر میں چھلانگ دی،پولیس نے بچالیا

    سیالکوٹ: حالات تنگ، خاتون نے نہر میں چھلانگ دی،پولیس نے بچالیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈسکہ سٹی پولیس کا 15 کال پر بروقت ریسپانس خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی 35 سالہ شبینہ کو زندہ باہر نکال لیا

    منڈی روڈ ڈسکہ کی رہائشی 4 بچوں کی ماں 35 سالہ شبینہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلئے ڈسکہ پل کے اوپر سے نہر میں چھلانگ لگا دی.

    15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کی قریبی موبائل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر رسی کی مدد سے خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا 1122 ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کر کے خاتون کی جان بچالی.

    خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند بیروزگار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں سے جس سے گزر بسر نہیں ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

    ایس ایچ او سٹی ڈسکہ عمران سلطان نے خاتون کی مالی امداد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کی خاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا عہد کیا ہے اور سیالکوٹ پولیس اور ریسکیو ٹیم کا شکر یہ اداکیا.

  • سیالکوٹ: تھانہ مراد پولیس نے چور گینگ کے چارملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: تھانہ مراد پولیس نے چور گینگ کے چارملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پولیس نے فیکٹری سےکروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنےاور متعدد وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر میاں محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرجیکل کا سامان چوری کی 3 وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہمدردیاں والےملزمان میں فیصل،عمران،حسنین،امتیاز شامل ہیں

    ایس ایچ او تھانہ مراد پور کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سےایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ سرجیکل سامان اور نقدی 8 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےجن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو فیصل گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • نوری آباد : موٹروے ایم 9 پر منی ٹرک کی ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر،2 ہلاک

    نوری آباد : موٹروے ایم 9 پر منی ٹرک کی ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر،2 ہلاک

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) موٹروے ایم 9 پر منی ٹرک کی ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر2 ہلاک
    نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر مزدا ٹرالر کے پیچھے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں مزدا میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ،
    پولیس ذرائع کے مطابق مزدا حیدرآباد سے کراچی جا رہا تھا کہ آگے جانے والے ٹریلر کے پیچھے ٹکرا گئی،

    ایدھی ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ ارباز اور 23 سالہ معشوق کے نام سے ہوئی،جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی

    زخمی اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال تھانہ بولا خان منتقل کی جا رہی ہیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی،جبکہ پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹریلر کو تحویل میں لے لیا،

  • کوٹ مبارک:قبضہ مافیانے سابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں پر دوبارہ قبضہ کرلیا

    کوٹ مبارک:قبضہ مافیانے سابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں پر دوبارہ قبضہ کرلیا

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداد اللہ تھہیم):قبضہ مافیاسابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں پر دوبارہ قبضہ کرلیا
    قبضہ مافیا پھر متحرک، سابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں اور ایک کمرہ اور اس میں مشینری کی جگہ پر دوبارہ قبضہ کرکے مکان و دکانیں بنائی جارہی ہیں اور اس سرکاری رقبہ پر مٹی بھرائی کراکر عمارت تعمیر ہورہی ہے ۔

    حالانکہ اس میں شامل رقبہ سرکار کا کیس چل رہا ہے جس پر سابقہ ادارمیں محکمہ ریونیو ۔پٹواری ،قانونگو اور اعلی افسران اور پولیس نےکام رکوادیا تھا ۔جس پر قبضہ مافیا نے دوبارہ کام شروع کرادیا ہے ۔

    اس متنازع رقبہ جوکہ تقریبا 16 کنال کے لگ بھگ ہے پر پولیس نے اپنا بورڈ لگوادیا تھا ۔تاکہ کوئی قبضہ نہ کرے ۔اورلڑائی جھگڑا نہ ہو ۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اے سی ڈیرہ سےقبضہ مافیا کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

  • میرپورخاص: ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کےاعزاز میں الوداعی تقریب

    میرپورخاص: ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کےاعزاز میں الوداعی تقریب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص ڈویژن کے ضلع تھرپارکر کی ایس ایس پی زاہدہ پروین کا الوداعی پیغام

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الوداعی تقریب میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی اور ایس ایس پی کو تحائف پیش کئے۔

    انہوں نے ایس ایس پی تھرپارکر کا چارج چھوڑنے کے بعد اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ تھرپارکر پولیس کی قیادت کرنے پر مجھے فخر ہے، تھرپارکر پولیس کے افسران و جوانوں نے دن رات کی انتھک محنت کرتے ہوئے تھرپارکر کے امن کو برقرار رکھا ، تھرپارکر کی بہادر عوام ، صحافی حضرات اور ہر مکتبہء فکر کے افراد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میرا اور پولیس کا ساتھ دیا.

  • سیالکوٹ:پولیس ہیڈ مرالہ کی کارروائی،جگا ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس ہیڈ مرالہ کی کارروائی،جگا ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس ہیڈ مرالہ کی کارروائی،جگا ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار
    ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائی جاری جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ جگا ڈکیت گینگ کے تین افراد گرفتار،

    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کو اطلاع ملی کے روال ککر جنگل پیر سبز پٹری نہر پر تین نامعلوم کس افراد واردات کی نیت سے کھڑے ہیں۔ جس پر تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جگا ڈکیت گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے 3عدد پسٹل 30 بور بمعہ 10 گولیاں، 2 عدد موبائل فون اور 1588000 روپے نقدی برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا، تفتیش کی کاروائی جاری۔

    ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں نے نیشنل پریس کلب ہیڈ مرالہ کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ علاقے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری رہیں اور عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے

  • حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار،میپکو،ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز مشترکہ کریک ڈاؤن کریں گی۔بجلی کے بڑے چوروں،ڈیفالٹرز کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔جرمانوں اور گرفتاریوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ،ایکسیئن عمیر قاسم،اللہ وسایا،ملک خورشید احمد ودیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں،انہیں ہرصورت قانون کے شکنجے میں لائینگے،

    بجلی چوروں کے جرم کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے اب ایسا نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس،بی ایم پی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں بجلی چوروں کو پکڑیں گی،نو گو اور ہائی تھیفٹ ایریازمیں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا،

    ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ میپکو افسران کومکمل سپورٹ فراہم کرے گی،منظم کریک ڈاؤن کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے گا،ڈیفالٹروں کو جیلوں میں بند اور انہیں سخت سزائیں دلوائیں گے،

    کریک ڈاؤن کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی شیئر کی جائیں گی۔اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف ایکشن پلان پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔
    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کو ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے جب کہ اس حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے،

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا کہنا ہے کہ شہری ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبر064-9260337 پر بجلی چوروں کی اطلاع دے سکتے ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔