Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • آب و ہوا کے مطالعے کے لیے  پہلی پرواز شروع

    آب و ہوا کے مطالعے کے لیے پہلی پرواز شروع

    سعودی عرب میں تحقیق اور موسم اور آب و ہوا کے مطالعے کے لیے طیارے کی پہلی پرواز ریجنل کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے ذریعے شروع کردی گئی ۔اس قدم کا مقصد مختلف اونچائیوں سے موسم کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔ یہ پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ماحول کے عناصر کی پیمائش میں مہارت رکھنے والے سینسرز سے لیس ہے۔

    جبکہ ریجنل کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمن بار نے بتایا کہ طیارہ رابغ سے الباحہ اور عسیر کے علاقوں پر تحقیقی مطالعہ کے لیے روانہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقی طیارے کا مشن موسم اور آب و ہوا کے مطالعہ کے لیے ہے۔ اس پروگرام سے تحقیق کے میدان میں فائدہ حاصل کیا جائے گا کیونکہ اس میں موسمی ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے العربیہ کے مطابق پروگرام میں درجہ حرارت، ہوا کی رفتار، اور بادل بنانے والے پانی کے مالیکیولز کی تقسیم کی پیمائش کی جائے گی۔ اڑنے والا طیارہ آب و ہوا اور موسم کی تحقیق کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آلات سے لیس ہے۔

    علاوہ ازیں علاقائی کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام میں بارش کی بوائی کے آپریشنز کے لیے 4 طیارے اور ایک تحقیقی اور مطالعہ کا طیارہ شامل ہے۔ پروگرام کے تحت پہلی تحقیقاتی پرواز کا مقصد بارش کی کوریج اور کارکردگی کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سیڈنگ آپریشنز، اندرونی صلاحیتوں کی تعمیر، کاروبار کی پائیداری، علم کی منتقلی، لوکلائزیشن اور اخراجات کو کم کرنا بھی مقاصد میں شامل ہے۔ تحقیق اور آب و ہوا کے طیارے کا مشن صرف کوریج پر نہیں رکتا بلکہ علاقائی کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام سے وابستہ ایک سائنسی ٹیم کے ذریعے خطے کے بادلوں کی خصوصیات کو سمجھنے اور سمجھنے کے لیے تحقیقی ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    تاہم یاد رہے 11 مئی 2023 کو ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر انجینئر عبدالرحمٰن نے علاقائی کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے لیے 5 طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اب سعودی عرب دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس کے پاس اس قسم کے تحقیقی طیارے ہیں۔

  • اوچ شریف:محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ میں،کپاس کی فصل تباہ ہونے لگی

    اوچ شریف:محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ میں،کپاس کی فصل تباہ ہونے لگی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف سمیت جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ تک ہی محدود رہ گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف وگردونواح علاقوں ترنڈ بشارت ،سرور آباد ،دھوڑکوٹ،حلیم پور، بکھری چناب، رسول پور، بیٹ احمد، بیٹ بختیاری ،کچی شکرانی میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کاحملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ، سفید مکھی، تھرپس اور گلابی سنڈی کا حملہ شدید ہو گیا ہے

    کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملے کے باوجود محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے تاحال کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔جبکہ محکمہ زراعت کے اقدامات صرف وٹس ایپ گروپ تک ہی محدود رہ گئے ہیں

    دوسری جانب ناقص سپرے کی وجہ سے بھی کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں – کاشتکار کہتے ہیں کہ محکمہ زراعت کے عملے کی ملی بھگت سے غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت جاری ہے – ایک طرف بیماریوں کا حملہ اور دوسری طرف غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال نے ان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے –

    کاشتکاروں نے مطالنہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو کڑی سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی اپنے اس مکروہ کاروبار کے ذریعے کاشتکاروں کو مزید نہ لوٹ سکے

  • اوچ شریف:موٹروے پولیس بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر کیخلاف احتجاج

    اوچ شریف:موٹروے پولیس بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر کیخلاف احتجاج

    اوچ شریف , باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موٹروے پولیس بیٹ 21کے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کی نیشنل ہائی وے پر غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی، غریب ڈرائیور پر تھپروں کی برسات گریبان سے پکڑ کرگالیاں دیتے ہوئے اپنی موٹروے کی گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کی نشاندہی کرنے پر بیٹ 21 کے چیف پیٹرولنگ آفیسر اکرم کھوکھرنے بھی مکمل خاموشی اختیار کرلی، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوراز سے بدتمیزی غنڈہ گردی کرتے ہوئے جھگڑے کرنا موٹروے انسپکٹروسیم کا معمول بن گیا ہے، آئی جی موٹروے سے واقع کا نوٹس لے کر کاروائی کرنے کی اپیل۔

    تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے این 5پر بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کا غریب ڈرائیورز کے ساتھ غنڈہ گردی کو معمول بنا لیا آئے روز غریب ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کی ٹریکٹرز ٹرالیوں کو روک کران سے نشے کی حالت میں خوب بدتمیزی کرتے ہوئے جھگڑوں کو اپنا معمول بنا لیا گزشتہ روز شام کو گلن ہٹی سٹاپ کے قریب محمد اعظم ڈرائیور کو روک کر اپنے پاس بلا لیا اور پوچھا کیا سامان لے کر جارہے ہو تو ڈرائیور اعظم نے جواب دیا چیک کرلیں موبل آئل اور ڈیزل اپنی زمین کے ٹیوب ویل کے لیے لے کر جا رہا ہوں تو پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم نے کہا تم اسے ٹریکٹر ٹرالی پر لے کر نہیں جا سکتے تو ڈرائیور نے جواب دیا پورے ملک میں ہر کاشتکار ایسے ہی لے کر جاتا ہے تو اس میں کیا ایسی غلط بات ہے تو اس پر پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم تعیش میں آگیا کہ تمھاری کیا اوقات تم مجھے قانون بتاتے ہو اور غریب ڈرائیور اعظم کو سڑک پر ہی گریبان سے پکڑ کر مارتے ہوئے تھپروں کی برسات شروع کردی

    اسی اثناء میں جب وہاں موقع پر موجود افراد محمد سرمد، محمد خلیل، نسیم احمدنے چھڑوانے کی کوشش کی تو موٹروے پولیس انسپکٹر محمد وسیم نے سرعام سب کے سامنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہاگر کوئی قریب آیا تو میں اس کے دانت توڑ دوں گااور بیچارے غریب ڈرائیور اعظم کوروڈ پر سب کے سامنے مارتے ہوئے گریبان سے پکڑ کر اپنی موٹروے کی گاڑی میں ڈال کر وہاں سے لے گیا اور تشدد کرنے کے بعد کلانچ والا روڈ پر دور جا کر چھوڑ دیا

    اس واقع کی اطلاع جب بیٹ 21 کے چیف پیٹرولنگ آفیسر اکرم کھوکھر کو دی گئی تو انہوں نے اس پر اب تک کچھ نہ کیا جس پر اب ڈرائیور محمد اعظم اور اس کے کسان ساتھی محمد قاسم، محمد جاوید، منظور حسین، محمد اختر، شبیر حسین و دیگر نے آئی جی موٹروے اور ایس پی موٹروے رحیم یار خان ریجن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسانیت سوز واقع کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کروا کر بیٹ 21 کے موٹروے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کے ظلم و بربریت کے غیرانسانی رویے پر اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) پشاورزون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جب کہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا،بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

    دوسری جانب ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے،ایف آئی اے حکام نے پشاور، مردان،صوابی اور سوات کو غیرقانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور ڈالر اسمگلنگ کا ہاٹ سپاٹ قرار دیا ہے۔

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

  • منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن

    منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن، ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : ایف سی بلوچستان نے انسداد منشیات کے حوالے سے قلعہ عبداللہ میں دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات اور اس کی تیاری میں استعمال کیمیائی مواد ضبط کرلیا ہے،پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن جاری ہےآپریشن میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے حصہ لیا یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید

    اِس تاریخی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے پہلے جرگے کا انعقاد کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو وارننگ دی گئی جرگے کے انعقاد کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر اسمگلروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہواآپریشن کے دوران منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور قیمتی مشینوں کو تلف کیا گیا آپریشن میں اب تک کل 42 اہداف کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلوں کی برآمدگی ہوئی۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    آپریشن میں 6 ٹن ایفیڑرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کردیا گیا دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کردی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست لیا گیا منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 500 سے 600 مصلح غیر قانونی افغانی بھی مامور تھے. آپریشن میں کروڑوں مالیت کی منشیات اور اسکی تیاری میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی ضبط کیا گیا-

    پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹراورشاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

    آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین ، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس برآمدشدہ منشیات کی کُل مالیت 72187950 روپے ہے۔ اس کاروائی میں منشیات کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیا گیامقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کاروائی کا خیر مقدم کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

  • شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پرخانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےمسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےحادثےکا شکارمسافرمسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔

    کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

    ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی زائرین کو فوری آر ایچ سی خانقاہ ڈوگراں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صفدر آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ تشویش ناک حالت والے زخمی زائرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اوراسسٹنٹ کمشنرصفدر آباد ایوشہ ظفرحادثےکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر نے موقع پر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  1037 ہو گئی

    مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

    مراکش میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:شاہِ مراکش نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے مراکش کے سرکاری خبر رساں ادارے ایم اے پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم کے زیر صدارت ایک اجلاس میں زلزلے کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں تین روزہ قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

    مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مراکش کے جبال الاطلس کے علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں مراکشی وزارت داخلہ کے مطابق زیادہ تر جانی اور مالی نقصان شہروں اور قصبوں کے باہر ہوا ہے۔

    مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    سوشل میڈیا پر وئرل ویڈیوز میں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر اور گردوغبار میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے زلزلے سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قدیم شہر مراکش کے ارد گرد واقع مشہور سرخ دیواروں کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے قریبی قصبوں میں متعدد مکانات جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں کچھ مقامات پر بجلہ کا نظام منقطع ہوگیا ہے اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں زلزلے سے مراکش کا صوبہ الحوز سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے مرکز کے ارد گرد پہاڑی علاقے کی طرف جانے والی سڑکوں پر گاڑیاں جام ہو چکی ہیں یا چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔

    دبئی؛ تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    امریکا کے ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جب یہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ پر آیا امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے 19 منٹ بعد 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے قریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر إيغيل کے قریب تھا زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 18 کلومیٹر نیچے تھا جبکہ مراکش کے زلزلے سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی سطح زمین سے 8 کلومیٹر نیچے تھی دونوں صورتوں میں، اس طرح کے ہلکے زلزلے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں شمالی افریقا میں زلزلے نسبتاً کم آتے ہیں مراکش کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جیوفزکس میں شعبہ زلزلہ پیما اور انتباہ کے سربراہ الحسین مہانی نےمراکش بتایا کہ یہ پہاڑی علاقے میں ریکارڈ کیا جانے والا اب تک کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

  • کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • میہڑ: معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی قتل ،ایک زخمی

    میہڑ: معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی قتل ،ایک زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2 جاں بحق ،ایک زخمی
    معمولی بات پر کھوسہ برادری کہ دوگروپ میں جھگڑا ہونے پر گولیاں چل گئیں ،گولیاں لگنے سے دو سگے بھائی قتل ایک زخمی ہوگیا

    قتل ہونے والوں کہ نام منور کھوسو اور نثار کھوسو ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کانام علی دوست کھوسوبتایا گیاہے ،میہڑپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاہے، اور تفتیش شروع کردی ہے.

  • تنگوانی: اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی: اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ )اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی قریب تھانہ جمال کے حدود میں واقع گاؤں حبیب اللہ جعفری میں 20 سال نوجوان میر ولد عبد الغفار جعفری اپنے پسٹل کو صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ، جان بحق ہو نے والے نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے