سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گذشتہ روز ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا -کانفرنس کی صدارت ہیڈ مسٹریس یا سمین فیروز نے کی -کانفرنس میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز نے نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی دی -صدر تقریب نے کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم،بھارتی افواج کی بربریت سے بھی آگاہ کیا -طلباء و طالبات و اساتذہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کرنے کے خلاف تقاریر کیں اور کشمیریوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا –
Category: تعلیم

لاہور بورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں کامیابی کا تناسب63فیصد رہا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی کے نتائج کا اعلان کر دیا، رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 81 ہزارامیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 1 لاکھ 15 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے،
لاہور بورڈ میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے پر فلیٹیز ہوٹل میں انٹر میڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، ،وزیرتعلیم مراد راس نے پوزیشن ہولڈر زطلبا کو مبارکباد دی۔ دوسری طرف لاھور بورڈ کی طرف سے نتائج معلوم کرنے کے لیے طلباکو سہولت فراہم کی گئی ہے ، جس کے لیے طلبا 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی۔واک کی قیادت ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبید اسلم اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر صائمہ ارم نے کی۔واک میں یونیورسٹی سٹاف ودیگر افراد کی کثیر تعدادکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پرآگئی۔اس موقع پر کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ڈاکٹر عبید اسلم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کا ہر شہری کٹ مرنے کو تیار ہے اورشہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔صائمہ ارم نے کہاکہ کشمیری بھائیوں سے محبت ہمارے دلوں سے کبھی کم نہیں ہوگی،سیکولر بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

افواج پاکستان کے اصل وفادار کون ؟ علی چاند کا بلاگ
سوشل میڈیا پر ایک عام بات جو دیکھنے میں نظر آٸی ہے اور جسے مجھ سمیت اور بھی بہت سارے لوگوں نے محسوس کیا ہے اور تجربے سے سیکھا بھی ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا پر موجود بہن بھاٸی صرف اور صرف اپنے آپ کو یا پھر اپنے چند مختصر دوستوں کے بارے خیال رکھتے ہیں کہ یہی چند لوگ ہیں بس جن کے دل پاکستان کی محبت سے لبریز ہیں ، یہی ہیں وہ چند لوگ جو اپنے پیارے پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی خاطر اپنی جان و دل صرف یہی لوگ قربان کر سکتے ہیں ، ایسے لوگوں کا خیال ہے کہ صرف یہی لوگ ہیں جنہیں افواج پاکستان سے محبت ہے ، اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے خون میں پاکستان اور افواج پاکستان سے وفا شامل ہے ۔ ایسے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ان کے علاوہ باقی سب غدار ، بزدل اور پاک فوج اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔ ایسے لوگ کوٸی اور نہیں صرف اور صرف سیاسی کارکنان ہیں جن کے نزدیک ان کے علاوہ باقی سب ملک دشمن اور غدار وطن ہیں ۔ ایسے لوگ پاکستان کے عام عوام کو تو گالیاں دینے اور غدار کہنے فورا آجاٸیں گے نہ صرف خود آٸیں گے بلکہ اپنے اپنے گروپس کے لوگوں کو بھی دعوت عام دیں گے کہ آٶ اس انسان کو گالیاں دو ، اس کا منہ توڑ کے رکھ دو ، اس کو غدار ثابت کرنے میں زرا سی کسر نہ چھوڑو کیوں کہ ایسے جہلا کو لگتا ہے کہ بات ان کے لیڈر کی پالیسی کے خلاف ہے جس کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ ان کا لیڈر ہی پاکستان ہے ، ان کا لیڈر ہی افواج پاکستان ہے ، بات ان کے لیڈر کی پالیسی کے خلاف ہوٸی ہے اس لیے یہ اپنے مخالف نظریہ رکھنے والے کو عام طور پر حرامی کہہ کر لکھیں اور پکاریں گے ۔ کیوں کہ ان سے مخالف نظریہ رکھنے والا انسان پاکستان اور افواج پاکستان کا غدار ہے ۔ غدار کیوں ہے کیونکہ ایسے لوگوں کے نزدیک پاکستان ،افواج پاکستان بلکہ ان کا دین ایمان ہی ان کا لیڈر ہوتا ہے ۔ جس کی پالیسی سے اگر خدانخواستہ آپ نے اختلاف کیا تو آپ ایسے لوگوں کے نزدیک داٸرہ اسلام سے ہی خارج ہوجاتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کے مخالف کا دین و ایمان چیک کرنے والی مشین ان کے مخالف کے خلاف بول رہی ہوتی ہے ۔ اسے لوگ اپنے ہم وطنوں کو تو گالیاں دینے اور غداری کا سرٹیفیکیٹ دینے گروپس کی شکل میں آٸیں گے لیکن جب عالم کفر اور وطن و اسلام دشمنوں کو جواب دینے کی بات آٸے گی تو گونگے ، بہرے اور اندھے ہوجاٸیں گے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے.
واہ رے منافقت
حقیقت تو یہ ہے کہ جب حکومت پی پٕی کی ہوتو بات اگر پی پی کارکنان کے لیڈر کے خلاف ہوتو انہیں لگتا ہے کہ باقی سب ملک دشمن ہیں ۔ اسی طرح جب حکومت نواز شریف کی تھی تو بات اگر نواز پالیسی کے خلاف ہوتی تو ن لیگ کے کارکنان کو لگتا تھا کہ ہمارا مخالف پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہے ۔ اور اب اگر یہی بات عمران خاں کی پالیسی کے خلاف ہوتو pti کارکنان کو لگتا ہے کہ عمران خاں کی پالیسی سے اختلاف کرنے والا معاذ اللہ پاکستان اور افواج پاکستان کا غدار ہونے کے ساتھ ساتھ شاید دین اسلام کا بھی دشمن ہے ۔ آج کل تو حالات کچھ یوں چل رہے ہیں کہ کوٸی انسان یہ کہہ دے کہ محمد بن قاسم نے ہندوستان پر حملہ کیوں کیا ، کشمیر کے لیے انڈیا کو فضاٸی حدود بند کرو تو کچھ لوگ غداری کا سرٹیفکیٹ دینے آجاتے ہیں کہ تم نے فوج کے خلاف بات کی ہے کیونکہ ان کا دل کہہ رہا ہوتا ہے کہ ان کے لیڈر کو وہ کرنا چاہیے جواس نے نہیں کیا کشمیر کی خاطر ۔ بس پھر کیا دوسروں کو وطن سے غداری کا سرٹیفکیٹ دے کر اپنے دل کی تسلی کی ناکام کوشش کرتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہی کارکنان جب اقتدار میں نہیں ہوتے تو اپنے اپنے لیڈروں کے ساتھ مل کر افواج پاکستان پر طرح طرح کی الزام تراشیاں کرتے ہیں اور اپنی سب سے مضبوط خفیہ ایجنسی پر تنقید کرتے نہیں تھکتے ۔ اور اصل حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے اصل محب اور وفادار وہی ہیں جن کا کسی سیاسی جماعت سے کوٸی تعلق نہیں ، جو ہر حکمران کی اچھاٸی کو اچھا اور براٸی کو غلط کہتے ہیں ۔ ہاں یہی ہیں وہ غیر سیاسی لوگ جو ہر حال میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہاں یہی ہیں وہ لوگ جو چند پوسٹ اور تحریروں کے بدلے معاوضہ نہیں لیتے اور پاکستان سے وفا نبھارہے ہوتے ہیں ، ہاں یہی ہیں وہ لوگ جو اپنے بیٹے سپاہی بھرتی کرواتے ہیں اور پھر جوان بیٹوں کی لاشیں وصول کرتے ہیں ، ہاں یہی ہیں وہ لوگ جو اپنے بیٹے شہید کروا کر بھی بارڈر پر سینہ تان کر کھڑا ہونے کے لیے دوسرے بیٹے بھیج دیتے ہیں ، ہاں یہی ہیں وہ لوگ جو اپنے دو کوڑی کے غدار اور بزدل لیڈروں کی خاطر اپنی افواج پاکستان پر انگلیاں نہیں اٹھاتے ، ہاں یہی ہیں وہ لوگ جو سڑک سے گزرنے والے سپاہیوں کو سلوٹ کرتے ہیں ، انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، ان پر پھول نچھاور کرتے ہیں ، یہی تو اصل محبت ہے ۔
۔ اپنے لیڈر کو افواج پاکستان اور پاکستان سمجھنے والے تو آج ادھر ہیں تو کل دوسری طرف ہیں ۔ آج ادھر سے پیسہ ملا تو یہ لیڈر ، کل وہاں سے پیسہ ملے گا تو ادھر کی ڈیوٹی نبھاٸیں گے ۔
ہمیں فخر ہے کہ ہماری رگوں میں پاکستان سے وفا کرنے والا خون ہے ، افواج پاکستان پر فخر کرنے والا خون ہے ، اپنے وطن پر جان قربان کرنے والا خون ہے ۔ ہم نے نا تو پیسہ لے کر وفاداریاں بدلی نا کبھی فوج پر انگلی اٹھاٸی ۔ ہاں جب جب کوٸی حکمران میرے کشمیر ، میرے وطن پاکستان ، میرے دین اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا ، بزدلی دکھاٸے گا وہاں ہم ضرور اس حکمران پر انگلی اٹھاٸیں گے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جن کی جاٸدادیں باہر ، بچے باہر ، رشتے داریاں باہر ۔ ہم ضرور ایسے حکمرانوں پر تنقید کریں گے کیونکہ ہم نے اسی وطن میں رہنا ہے انہیں افواج کے ساتھ ، لیڈروں کا کیا ہے آج یہاں تو کل انگلیڈ ، امریکہ ، برطانیہ یا کہیں اور ۔
ہمیں پاکستان سے محبت ہے تبھی ہم اپنی جان سے زیادہ عزیز فوج کے سربراہان سے پوچھتے ہیں اور پوچھیں گے بھی کہ آخر آپ نے اپنی شہہ رگ کے لیے کیا کیا ہے ۔ جہاں محبت ہوتی ہے وہی گلے شکوے بھی ہوتے ہیں ، جہاں محبت ہوتی ہے وہی سوال جواب بھی ہوتے ہیں ، جن پر مان ہوتا ہے انہی سے اپنے مساٸل کا حل بھی پوچھا جاتا ہے ۔ اور اگر کسی کو لگے کہ اس کے لیڈر کی پالیسی سے اختلاف پاکستان اور افواج پاکستان یا اسلام سے غداری ہے تو پھر وہ لوگوں کو غداری کا سرٹیفیکیٹ دینے کی بجاٸے اپنے ایمان ، ضمیر ، اور حب الوطنی کا جاٸزہ لے اور شخصیت پرستی کا علاج کرواٸیں۔
اللہ پاک میرے وطن اور تمام افواج پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین

حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے
سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ریاض احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزاور ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنا ریکارڈ آن لائن کرتے ہوۓ تمام ہدایات کومدنظر رکھیں اور اس حوالے سے پوری ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ ایجوکیشن آفیسرز نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس مستحسن اقدام سے اساتذہ کرام کو بہتر سہولت میسر ہوں گی۔ ریاض احمدچیمہ اور فیض حسن ملک نے اساتذہ کرام پرزور دیا کہ بچوں کوایل این ڈی کی مکمل تیاری کروائ جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکول کونسلز کے لیے فراہم کردہ فنڈز کومجوزہ طریقہء کار کےتحت تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جاۓ اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ کواپ ڈیٹ رکھا جاۓ۔ اس موقع پرنظامت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر امتیاز نسیم نے سرانجام دئیے۔

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کی ہدایت
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کیلئے اچانک چھاپے ماریں اور جن تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہیں کئے ان کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلہ میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم سرکاری‘ نجی‘ نیم سرکاری‘ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔
گوجرانوالہ میں کتنے طلباء نے میڈیکل داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا؟ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ
گوجرانوالہ؛ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے قائم انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ
گوجرانوالہ؛ اے سی سٹی عثمان سکندر ، پرنسپل پروفیسر نذیر احمد،ڈاکٹر فضل الرحمن و دیگر ہمراہ
گوجرانوالہ؛ کمشنر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ؛ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 4081 امیدواروں نے شرکت کیگوجرنوالہ : میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 2821 طالبات اور 1260 طلبہ نے شرکت کی
گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیےقائم تینوں سینٹرز پر سخت حفاظتی اقدامات

گوجرنوالہ؛ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود
گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے گوجرانوالہ میں 3 سنٹرز قائم
گوجرانوالہ کے تینوں سنٹرز میں 4081 امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شریک
گوجرانوالہ میں 2821طالبات اور 1260طلبہ کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت
میڈیکل انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوا۔ساڑھے 12بجے ختم ہوگیا
گوجرانوالہ؛ یو ایچ ایس کی ہدایت کے مطابق امیدوار صبح7بجے سے امتحانی مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے
گوجرانوالہ؛ امتحانی مراکز کے باہر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے والدین کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا
میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144کا نفاذ


وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام
طلباء سوشل میڈیا پر قانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لڑیچر کو پھیلائیں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا
سرگودھا۔24اگست(اے پی پی) ذرائع ابلاغ کو منقطع کر کے بھارت کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کچلنا چاہتا ہے،بحیثیت قوم،استاد اور طالبعلم ہماراخلاقی اور سیاسی فرض ہے کہ ہم سوشل میڈیا پرقانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لٹریچرکو پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے موضوع پر مولا بخش آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی ترانے پیش کیے۔ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور سلامتی کیلئے حب الوطنی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ہم مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کنٹرول لائن پر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،اب وقت ہے کہ ہم عالمی رائے عامہ میں قا نونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ شرکت کریں۔انٹری ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے 25 اگست کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے تاکہ طالب علم پر سکون ماحول میں ٹیسٹ دے سکیں۔انہوں نے یہ بات انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے ضروری انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز) قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم سہیل،کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی رضوانہ تنویر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،کوآرڈینیٹر یو ایچ ایس محمد رمضان،زرعی یونیورسٹی کے نمائندہ آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران انٹری ٹیسٹ کے تینوں مراکز کا مشترکہ وزٹ کرکے ضروری انتظامات کاجائزہ لیں اور طالب علموں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے سنٹرز پر پینے کا پانی،میڈیکل کیمپس،ایمرجنسی سروسز کی موجودگی،مناسب جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ،بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین/رشتہ داروں کے لئے باسہولت انتظار گاہوں اور دیگر اقدامات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تینوں امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کی طرف سے ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں مجموعی طور پر 8075طلباء وطالبات شرکت کریں گے جن میں 5228طالبات اور2847طلباء شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اورجی سی وومن یونیورسٹی میں طالبات اور جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں طلباء وطالبات دونوں کے لئے سنٹرز بنائے گئے ہیں
۔۔۔///۔۔۔
3ہزار سے زائد اساتذہ معطل، 150 برطرف ، ہنگامی حالت کا اعلان
کوئٹہ : بلوچستان میں تعلیمی حالت ناگفتہ ہونے کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے اہم فیصلے لے لیے ، اطلاعات کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ سے اب تک صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد اساتذہ کو معطل جبکہ 150 ٹیچرز کو ان کی سروسز سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے ہر استاد کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ انہیں پہلے ہی اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ معطل اساتذہ کے معاملات کی تحقیقات کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 114 اساتذہ کو معطل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ان تمام اساتذہ کو طویل عرصے سے غیرحاضر رہنے اور متعدد مرتبہ انتباہ کے باوجود اسکول نہ آنے پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا، جن اضلاع سے اساتذہ کو معطل کیا گیا، ان میں کوئٹہ، تربت، قلعہ عبداللہ، پشین، ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبے میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کے لیے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔حکومت بلوچستان نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی








