Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جنگی طیاروں نے کیا استقبال

    وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جنگی طیاروں نے کیا استقبال

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو سعودی عرب کے دورے کے دوران ایک غیر معمولی اعزاز حاصل ہوا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ان کے طیارے کا استقبال کرتے ہوئے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا یہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مضبوط سفارتی رشتوں کا مظہر ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا استقبال صرف قریبی اتحادی اور برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کو ہی دیا جاتا ہے۔پاکستانی حکومتی ذرائع نے اس موقع کو "اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارتکاری اور پاک افواج کی بے مثال قربانیوں اور کارناموں کا نتیجہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان کو ملنے والا یہ اعزاز نہ صرف پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ قریبی اور برادرانہ رہے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں اقتصادی تعاون، دفاعی تعلقات اور خطے کی سلامتی کے حوالے سے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان قربت مزید بڑھی ہے۔پاکستانی عوام کی جانب سے بھی وزیر اعظم کے اس شاندار استقبال پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر "اللہ اکبر” کے نعروں کے ساتھ اس موقع کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • خضدار، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

    خضدار، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 14 اور 15 ستمبر کی رات آپریشن کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • مودی کی 75 ویں سالگرہ،مبشر لقمان نے بی جے پی ،آرایس ایس اختلافات کو کیا بے نقاب

    مودی کی 75 ویں سالگرہ،مبشر لقمان نے بی جے پی ،آرایس ایس اختلافات کو کیا بے نقاب

    سینئر صحافی و اینکر پرسن،پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے اندرونی اختلافات کو بے نقاب کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایک روایت ہے کہ ان کے بڑے رہنما 75 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیتے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے 9 جولائی کو یہ بات کھلے عام کہی تھی کہ اس روایت پر عمل کیا جانا چاہیے۔ تاہم نریندر مودی اپنی پوزیشن پر قائم رہنے کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اندر کشیدگی اور اختلافات جنم لے رہے ہیں،’اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا مودی اپنی ضد پر قائم رہ کر پارٹی کو تقسیم کی طرف لے جائیں گے اور بھارت کو مزید مسائل میں دھکیلیں گے یا پھر سیاسی دباؤ کے سامنے جھکیں گے؟ اس کا جواب صرف وقت دے گا

    مبشر لقمان نے نریندر مودی کی سالگرہ کے حوالے سے ایک اور پہلو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ہی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی سالگرہ بھی آتی ہے،مودی اور الطاف حسین دونوں ہی جھوٹ اور فریب کے علمبردار، سخت گیر نظریات کے پیروکار اور انسانیت دشمن رویوں کے حامل رہنما ہیں، 17 ستمبر کو پیدا ہونے والی ایک اور اہم شخصیت سابق اسرائیلی صدر چیم ہرتزوگ بھی ہیں، جو 1983 سے 1993 تک اسرائیل کے صدر رہے۔ وہ موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے سیاسی سرپرست تھے، جب کہ ان کے صاحبزادے اسحاق ہرتزوگ آج اسرائیل کے صدر ہیں۔

  • سیلابی صورتحال، نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں ،وزیراعظم

    سیلابی صورتحال، نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے پیش نظر ملک بھر میں نقصانات کے ازالے کے لیے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب اور بارش زدہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات اور فصلوں، ذرائع مواصلات اور لائف سٹاک میں ہونے والے نقصانات کا جامع اور حقیقت پسندانہ تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مکمل تخمینے کے بعد ہی حکومت بحالی کے کاموں کی جامع حکمت عملی مرتب دے گی تاکہ موثر انداز میں متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی پر کام کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اور متعلقہ صوبائی اداروں کو باہمی ہم آہنگی اور بھرپور تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی. اجلاس میں وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے سیلابی صورتحال میں اب تک کیے جانے والے تعمیر و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کی گنے، کپاس اور چاول کی فصلوں کے نقصانات کے تخمینے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور آئندہ دس سے پندرہ دنوں پانی کی مقدار کم ہونے پر اس پر کام مکمل کرلیا جائے گا.

    اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈیویژن احد خان چیمہ، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی

  • صدر زرداری  کی شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت

    صدر زرداری کی شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت

    صدر زرداری نےشنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی

    ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے،خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے،پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہ بارے ہے،دوسرا ایم او یو: شینونگ کالج، کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بارے ہے،تیسرا ایم او یو: ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دیناہے،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں،سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے

    صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی میں چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے،خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ملاقات میں شریک تھے،گفتگو میں شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی زیر بحث آئے،صدر نے ملک میں جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز کی ضرورت پر زور دیا،چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کی

    صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی میں سی پی سی سیکرٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی ہے،خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے،سی پی سی سیکرٹری نے کہا ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے،انہوں نے کہا کہ فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی جس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے حالیہ دنوں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور فسطائیت پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا دورہ کیا۔ سی پی سی سیکرٹری نے کہا دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی، صدر زرداری نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے،صدر زرداری نے شنگھائی کی عالمی مالیاتی مرکز میں تبدیلی کو سراہا،سی پی سی سیکرٹری نے بتایا کہ شنگھائی میں صحت اور تعلیم پر بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس وجہ سے شنگھائی میں اوسط عمر دیگر علاقوں سے زیادہ ہے،سی پی سی سیکرٹری نے کہا شنگھائی میں 9 ہزار سے زائد کافی شاپس ہیں جو دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہیں۔صدر زرداری نے خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزراء شرجیل میمن و ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے،پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے،چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے،بعد ازاں صدر اور وفد کے اعزاز میں سیکرٹری چن جینِنگ نے عشائیہ دیا

  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوجوان ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں،یہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور عظیم موقع ہیں۔ معیشت مضبوط و ترقی اور شفافیت کے لیے اسکو پیپر لیس بنانا اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرنا ہو گا۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ڈیجیٹل بینک مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام خوش آئند ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے خواہاں رہے ہیں،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔ مشرق بینک کی ٹیم با صلاحیت ہے، ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹلائزیشن کا دور ہے اور ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق بینک ایک بڑا بینک ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینک کے قیام سے مالیاتی شعبے میں عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے کوشاں ہے، ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، توانائی، بینکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے،مشرق ڈیجیٹل بینک کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں شمولیت خوش آئند ہے۔

    مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں اپنا مالیاتی سفر شروع کر رہا ہے، پاکستان کی حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں اصلاحات ،معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں اس عمل کا حصہ بننے پر فخر ہے،ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک کے تحت سٹیٹ بینک کے اقدامات لائق تحسین ہیں ، ہم نے پہلے مکمل ڈیجیٹل بینک کے قیام کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے، پاکستان جغرافیائی محل وقوع اور کاروباری و مالیاتی سرگرمیوں کے لئے بہتر ماحول کے باعث ڈیجیٹل اکنامک پاور ہاوس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہم پاکستان میں بہترین مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، ہم صرف پاکستان میں ڈیجیٹل بینک ہی قائم نہیں کر رہے بلکہ اس کی ترقی کے سفر میں شریک ہو رہے ہیں۔

    مشرق بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ہمایوں سجاد نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،نوجوان مالیاتی شعبے کا ڈیجیٹل مستقبل ہیں،ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ اور سائبر سکیورٹی کے لیے سٹیٹ بینک کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین مشرق بینک عبدالعزیز الغریر نے پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح کیا۔

  • چیئرمین پی ٹی اے   کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،عدالت نے اس حوالے سے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا،جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ، انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔،عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی اے میں سنیئر ممبر کو عارضی طورپر چیئرمین تعینات کیا جائے۔

  • بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا،بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔

  • کیچ میں‌دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،5 دہشتگرد جہنم واصل

    کیچ میں‌دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،5 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کیچ کے علاقے شیر بندی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکہ خیزموادسےنشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں،سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ طورپرموجوددہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی رواں ماہ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کی رواں ماہ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

    وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کےلیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں، اسرائیلی حملوں اور دوحہ میں مسلم ممالک کی کانفرنس کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ دوحہ اور ریاض کے بعد 25 ستمبر کو اس ملاقات کا امکان ہے جس کے ایجنڈے، وقت اور مقام کو حتمی شکل دی جارہی ہے،اگرچہ 23 ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں روایتی استقبالیہ بھی دیں گے تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی ملاقات 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی جب کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔