Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہندوتوا نفرت کے آتش فشاں نے لاوا اگل دیا،بھارتی اقلیتوں کا دامن تار تار، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ہندوتوا نفرت کے آتش فشاں نے لاوا اگل دیا،بھارتی اقلیتوں کا دامن تار تار، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ہندوتوا نفرت کے آتش فشاں نے لاوا اگل دیا،بھارتی اقلیتوں کا دامن تار تار، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے بعد نئی دہلی میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے ۔ بھارتی کسان ریلی کے بعد دوبارہ دہلی کی سرحدوں پر جا بیٹھے ہیں ۔ جبکہ امریکی میڈیا نے تو کہنا شروع کر دیا ہے کہ بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت دہلی کے لال قلعہ اور بارڈرز پر اضافی نفری تعینات ہے جبکہ کچھ سڑکیں بھی بند ہیں۔ مودی کی پولیس نے 22 ایف آئی آر درج کرلیں ہیں۔ ۔ جبکہ مظاہرین کے رہنما یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ یکم فروری کو جب پارلیمنٹ میں مودی حکومت بجٹ پیش کرے گی تو مظاہرین منصوبہ بندی کے تحت ایک اور مارچ کیلئے آگے بڑھیں گے ۔ اس پر ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں داخلی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ پہلے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا یک طرفہ اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر مسائل سے دو چار کیا ۔ پھر شہریت کا متنازع قانون بنایا جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس قانون کے خلاف بھی بھارت میں احتجاجی لہر پیدا ہوئی ۔ مودی حکومت کورونا کے معاشی و سماجی اثرات کا مقابلہ کرنے میں بھی ناکام رہی اور متنازع زرعی قوانین کی منظوری کے بعد مودی حکومت نے بھارت میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ کسانوں کی تحریک بھارت کے پورے معاشی ڈھانچے کو تبدیل کردے گی۔ لال قلعہ پر ترنگا ہٹا کر سکھوں کا جھنڈا لگانا۔ یہ واقعہ علامتی اور ظاہری اعتبار سے بھارت کی داخلی ٹوٹ پھوٹ کے سفر میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔ میں آپکو بتاوں بہت پہلے ہی سرسید احمد خان اور پھر قائد اعظم محمد علی جناح نے کانگرس اور ہندو انتہا پسندوں کی اصلیت بھانپ لی تھی۔ قائد اعظم کی اس بصیرت کا اعتراف آج بھارت میں آباد تمام اقلیتیں کر رہی ہیں۔۔ بھارتی حکمرانوں کی متعصبانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس وقت بھارت میں آزادی و علیحدگی کی 67 تحریکیں کام کر رہی ہیں جن میں سے17 بڑی اور 50چھوٹی تحریکیں ہیں۔ بھارت کے 162 اضلاع پر انتہا پسندوں کا مکمل کنٹرول ہے۔ ناگالینڈ ، میزو رام ، منی پور اور آسام میں یہ تحریکیں عروج پر ہیں۔ جبکہ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زوروں پرہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں سال 2016 سے نفرت انگیزی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا اور یہ ابتر صورت حال گزشتہ برس میں بدترین سطح تک پہنچ گئی ۔ مودی دور میں انتہا پسند ہندوئوں کی بر بریت کا صرف مسلمان ہی شکار نہیں بلکہ دیگر اقلیتوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کو یاد ہو تو اکتوبر2015ء کو بھارتی پنجاب کے علاقے فریدکوٹ میں ہندوؤں نے ایک گردوارے کے قریب سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے سو سے زائد مسخ شدہ نسخے پھینک دئیے۔ اس واقعے کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین پر گولی چلا دی جس سے پانچ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے بعد ازاں پے در پے گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے واقعات بڑھے اور جالندھر، لدھیانہ ، امرتسر، کوٹ کپور میں چھ مختلف واقعات میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کر کے سکھ کمیونٹی کے جذبات مجروح کئے گئے۔ ۔ بھارت میں مسیحی برادری بھی ایک بڑی اقلیت ہے جو ہندوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنا، جلانا ، مذہبی کتابوں کی بے حرمتی اور انہیں زبردستی ہندو دھرم میں شامل کرنا جیسے واقعات عام ہیں اور خوف و ہراس پر مشتمل تحریری مواد مسیحی آبادیوں میں تقسیم کرکے انہیں ہراساں کیاجاتا ہے۔۔ ہندوؤں کا عام خیال ہے کہ اکھنڈ بھارت کا قیام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عیسائیوں کو ختم نہ کر دیا جائے۔ یوں بھارت سے مسلمانوں اور عیسائیوں کا خاتمہ بھی ’’سنگھ پریوار ‘‘کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج 2016 کے بعد 17ہزارکشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بھارت سمیت دنیا میں بسنے والے سکھوں نے بھی کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کو اس بات کی سمجھ آگئی ہے کہ کل کو ان کے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔۔ نتیجتاً کشمیر ایشو کے ساتھ ساتھ بھارت میں خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے۔
    نریندر مودی اور ان کی جماعت نے جو بویا اسے کاٹنے کا وقت آ پہنچا ہے ۔ دہلی کا لال قلعہ ہندوستان کے لئے ہمیشہ اہم رہا ہے ۔ اس وقت تک سکھوں نے مودی کی ایسی کی تیسی کر دی ہے ۔ مدت تک مودی اسے یاد رکھے گا۔۔ صورتحال یہ ہے کہ برہمنوں کے بغیر کسی دوسرے کوجینے کا حق حاصل نہیں۔ مسلمان ،دلت ،سکھ اورمسیحی سب انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں۔ مسلمان ،دلت ،سکھ اورمسیحی سے کھلواڑ ہو رہا ہے،نفرت و عداوت کاعفریت چنگھاڑ رہاہے ۔ ۔ مسلمانوں کو گھر واپسی، لوجہاد ،لینڈ جہاد، ٹرپل طلاق کے ذریعے گھیرلیاگیاہے ۔ ۔ دلت بے حال ہیں حالانکہ وہ ہندوہیں ان کاکوئی دوسرامذہب نہیں مگران کے ساتھ برہمن جوسلوک روارکھے ہوئے ہیں اسے ان کی آنکھیں آنسوں میں نہاکر شکوہ کناں ہیں۔۔ پر ان تمام اقلیتوں کے برعکس سکھ اپنے مطالبات منوانے پرقائم اوربراجمان ہیں اور خم ٹھونک کر برسراحتجاج ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہاس وقت ہر عقل و فہم والا شخص تو یہ کہہ رہا ہے کہ مودی حکومت کے پاس اپنی غلطی تسلیم کرنے اورفیصلے واپس لینے کے سوا چارہ باقی نہیں ہے اور دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر مارچ نے مودی کی ساکھ نہایت بری طرح مجروح کردی ہے۔ پر میں آپکو بتاؤں مودی پیچھے نہیں ہٹے گا کوئی شرارت لازمی کرے گا ۔ ۔ دراصل ہندوتوا نفرت کے اس آتش فشان نے اپنا لاوااگل دیا ہے ۔ بھارتی اقلیت کادامن تار تار ہے۔ نام نہادسیکولر ازم سر پیٹ رہا ہے اوربھارت انارکی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہر طرف خوف کا ماحول ہے۔ قتل وخون ریزی عام ہے۔ غربت کے سائے ہر سو پھیل چکے ہیں۔ افلاس کی دھوپ کی وہ شدت ہے کہ بے شمار زندگیاں روزانہ دم توڑ رہی ہیں۔ کسان خودکشیاں کررہے ہیں۔ اقلیتوں کی عزتوں اور ان کی جان ومال کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں پھر سکھوں کی شکل میں عوامی آواز نقارہ خدابن کربلندہوئی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہسکھوں نے لال قلعے پر جھنڈالہراکربھارت کے مسلم، سکھ، مسیحیوں اور پارسیوں سب کوسمجھایا ہے کہ بھارت میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے کندھے سے کندھا ملاکربے خوف ہوکر آگے بڑھیں اورانہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ براہمنوں نے اعلان جنگ کر دیا ہے ۔ ۔ آخر میں ۔۔۔ کہ اب اس میں کوئی شک والی بات نہیں رہی کہ قائد اعظم کاساتھ نہ دینے والے مسلمانوں کی نسلوں کوآج اس انکار کی قیمت چکانی پڑرہی ہے

  • بختاوربھٹوزرداری کامحمودچوہدری سےنکاح ہوگیا:نکاح کس نے پڑھایا؟حق مہر کتنا اہم خبرآگئی

    بختاوربھٹوزرداری کامحمودچوہدری سےنکاح ہوگیا:نکاح کس نے پڑھایا؟حق مہر کتنا اہم خبرآگئی

    کراچی:بختاوربھٹوزرداری کامحمودچوہدری سےنکاح ہوگیا:نکاح کس نے پڑھایا؟حق مہر کتنا اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی ذوالفقارعلی بھٹوکی نواسی اورمحترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی لخت جگربختاوربھٹوکی شادی ہوگئی ہے اوران کا نکاح محمود چوہدری سے ہوگیا ہے

    ادھرذرائع کے مطابق بختاور بھٹوکا نکاح مولاناغلام محمدسوہونےبختاوربھٹوزرداری نے پڑھایا،نکاح کی تقریب میں خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ،اس نکاح کی تقریب میں محمود چوہدری کے رشتہ داراحباب نے بھی شرکت کی اوراس مبارک موقع پرمبارک باد دی

    ادھر اس نکاح کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دلہا کی طرف سے کتنا حق مہر دیا گیا ہے ، نقدی کتنی اورزیورات کتنے ہیں اس کے بارے میں ابھی واضح نہیں پتہ چل سکا

  • لندن سے دعاوں کی درخواست آگئی : الطاف حسین کی حالت خطرےمیں

    لندن سے دعاوں کی درخواست آگئی : الطاف حسین کی حالت خطرےمیں

    لندن:لندن سے دعاوں کی درخواست آگئی : الطاف حسین کی حالت خطرےمیں،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی حالت بہت خراب بتائی جارہی ہے اورلندن سیکرٹریٹ سے الطاف حسین کے چاہنے والوں سے صحت یابی اورزندگی کی دعاوں کی درخواست بھی کی گئی ہے

     

     

    اس حوالے سے لندن سیکرٹریٹ سے طارق جاوید جو کہ لندن ایم کیوایم کے کنوینئر ہیں کی طرف سے دعاوں کی درخواست کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الطاف حسین کس حالت میں ہیں‌ اس کی خبرکسی کو بھی نہیں دی جارہی ، دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ الطاف حسین کرونا کی وجہ سے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں

     

    ادھر لندن سے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کوانتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ سہولت الطاف حسین کو گھر میں فراہم کردی گئی ہیں‌

    معتبر ذرائع کےمطابق الطاف حسین کو بھارتی ڈاکٹرزہی چیک کررہے ہیں اورپچھلے کئی سالوں سے وہی بھارتی ڈاکٹرز ہی الطاف حسین کے پرسنل ڈاکٹرز ہیں ، ادھر لندن سے ذرائع کے مطابق کچھ برطانوی اورامریکی ماہرین طب بھی الطاف حسین کی صحت پر مامورہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الطاف حسین کے علاج معالجے کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کو ہمیشہ سے دوررکھا جاتا ہے

  • نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،ہرطرف چیخ وپکارسنائی دے رہی ہے

    نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،ہرطرف چیخ وپکارسنائی دے رہی ہے

    نئی دہلی :نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،ہرطرف چیخ وپکارسنائی دے رہی ہے،اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام دہلی کے اورنگ زیب روڈ پر واقع ایسیرالی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی۔

     

    ادھر نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق ان دھماکوں‌ میں متعدد کاروں کی ونڈ اسکرینوں کو نقصان پہنچا تھا۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے بارے میں ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

     

    https://twitter.com/abimeer/status/1355136628906332161

    محکمہ فائر فائر کے حکام کے ساتھ ساتھ محکمہ انٹلیجنس کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں۔ دھماکے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ دھماکے کی جگہ ہائی سیکیورٹی راجپاتھ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، جہاں پیٹنا اعتکاف کی تقریب ہورہی ہے

  • اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات کے بارے میں حکومت نے بڑا کام کردکھایا

    اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات کے بارے میں حکومت نے بڑا کام کردکھایا

    اسلام آباد:اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورسینیٹ انتخابات کے بارے میں حکومت نے بڑا کام کردکھایا،اطلاعات کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے.

    ادھر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دستاویز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 59، 63 اور 226 میں ترمیم کی جائے گی اور سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کرائے جائیں گے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق دہری شہریت کے معاملے میں حلف اٹھانے سے قبل شہریت ترک کرنے کا ثبوت نہیں دینا ہوگا.

    ایوان بالا میں تمام سینیٹر کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے کیا جائے گا حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلیٹ کے ذریعے کرانے کے متعلق صدراتی ریفرنس سپریم کورٹ میں جمع کرا رکھا ہے.

    حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں کرائے جاتے.

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے الیکشن میں بڑی لیڈ سے جیتنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے اوراس الیکشن کے بعد پاکستان کی بڑی پارٹیاں دھڑم کرکے زمین بوس ہوجائیں گی

  • قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم

    قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم

    قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم
    وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قبضہ گروپ کےخلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتارہا لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں ،قبضہ ہو جاتا ہے،میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا، بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑیگا ، یہ ہے تبدیلی.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف قائم تھا،دنیا میں جو ملک بھی آگے بڑھا ہے وہاں قانون کی بالادستی ہے،لوگ سمجھتے ہیں شرمیلا وزیراعلیٰ ہیں ،شہبازشریف کی طرح باتیں نہیں کرتا،ساہیوال کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی،صاحب حیثیت تھا پھر بھی والدہ کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہوا،سوچتا ہوں عام آدمی کس طرح علاج کرتاہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے صحت اور پھر تعلیم پرتوجہ دینی ہوگی،بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی ،ہماری پوری کوشش ہوگی یکساں نظام تعلیم ملک میں رائج ہو،سرکاری اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے سلیبس میں فرق ہے،تعلیم کے نظام میں اس خاص فرق کو ختم کرنا چاہتے ہیں،جلد پنجاب کے سارے لوگوں کے پاس صحت کارڈ ہوگا،ساہیوال میں ساڑھے 7 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی،احساس پروگرام کے ذریعے 180ارب روپے بانٹے گئے، عام آدمی کے علاج کے بعد تعلیم پورا زور دینا ہے،دسمبر 2021 تک پنجاب ہر شخص کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی،پورے ملک میں اپریل سے ایک ہی سلیبس شروع ہوگا

  • شہازشریف اورمریم اپنےاپنےبندوں کوسینٹ میں لانےکےلیےکوشاں:پرویزرشید ن لیگ کےدشمن قرار

    شہازشریف اورمریم اپنےاپنےبندوں کوسینٹ میں لانےکےلیےکوشاں:پرویزرشید ن لیگ کےدشمن قرار

    اسلام آباد: سینیٹ اںتخابات:شہازشریف اورمریم اپنے اپنے بندوں کوسینٹ میں لانے کے لیے کوشاں:شدید اختلافات سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ن لیگ میں بہت بڑی رشہ کشی جاری ہے اورمیاں شہبازشریف چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں ان کے بندے منتخب ہوں‌ جبکہ مریم نواز اپنے چاہنے والوں کو سینیٹ میں لانا چاہتی ہیں‌

    دوسری طرف یہ مشورے بھی دیئے جارہے ہیں کہ پرویزرشید کے مشوروں اورمداخلت کی وجہ سے ن لیگ تباہ ہوگئی ہےلٰہذا اب پرویزرشید سے جان چھڑائی جائے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے یہ مشورہ مسترد کردیا ہے

    اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں ایک سوچ یہ ہے کہ ہمارے سینیٹ کا فیصلہ وہ کر رہے ہیں جنہیں خود عدالت سے سزا ہو چکی ہے اور وہ خود بیرون ملک سے باہر ہے۔ اور ہم میں سے وہ بندے شامل نہیں کر رہے۔

    معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز میں اس بات کا اختلاف ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے۔

    عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرویز رشید کے بارے میں میں خبر دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے اہم ترین حلقوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ آپ پرویز رشید سے گریز کریں کیونکہ پرویز رشید مسل لیگ ن کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی سیاست کو پرویز رشید کو خطرہ ہے، اگر ان کو سینیٹ الیکشن میں کھڑا کرتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے بہت سارے ووٹس وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار توڑ کر لے جائیں گے۔

  • کرونا کے نام پر جمع فنڈ پنجاب کے کپتان نے کہاں خرچ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف،وزیراعظم بھی حیران

    کرونا کے نام پر جمع فنڈ پنجاب کے کپتان نے کہاں خرچ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف،وزیراعظم بھی حیران

    کرونا کے نام پر جمع فنڈ پنجاب کے کپتان نے کہاں خرچ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف،وزیراعظم بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کپتان کے انوکھے کام سامنے آ گئے

    کرونا کنٹرول فنڈ برائے چیف منسٹر پنجاب اکاونٹ میں ایک ارب سے زائد رقم جمع ہوئی مگر متاثرین پر ایک آنا بھی خرچ نہ کیا گیا،وزیراعلی پنجاب کے اکاونٹ میں ایک ارب سولہ کروڑ سے زاِئد رقم جمع ہوئی ،اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے ایک ارب ترانوے لاکھ اکتیس ہزار چھ سو ستتر روپے جمع ہوئے

    مختلف محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم ایک کروڑ چوالیس لاکھ اڑتالیس ہزار چھ سو چھپن روپے ہے ،دیگر افراد اور محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم تیرہ کروڈ سڑسٹھ لاکھ اٹہتر ہزار چار سو پینتیس روپے ہے

    وزیراعلی کنٹرول فنڈز میں سکیل ایک سے سولہ ملازمین کی ایک دن ،سترہ سے انیس دو دن، اور بیس گریڈ سے اوپر ملازمین کی تین دن کی تنخواہ جمع ہوئی ،وزیراعلی کرونا کنٹرول فنڈ میں سے ابھی تک ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی

    مزکورہ رقم کے استعمال کے لیے صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا پھیلا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا فنڈ قائم کیا تھا اور عطیات کی اپیل کی تھی جس میں مخیر حضرات نے بھی عطیات جمع کروائے تھے

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ کورونا کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی۔ پنجاب حکومت کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نادار،غریب اوربے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔ مگر انہوں نے فنڈ سے ابھی تک ایک پائی بھی خرچ نہ کی

  • تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

    تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

    تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

    وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت غیرمستحکم کرنے والے خود تتر بتر ہونے لگے ،پیپلز پارٹی کے بعد نون لیگ کو بھی آزاد جموں و کشمیر میں بڑا دھچکہ ،نون لیگ آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش کپتان کے قافلے میں شامل ہو گئے

    ن لیگ آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،سردار ارزش کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے

    اجیرہ سے تعلق رکھنے والے سردار ارزش سابق وزیر بہادر خان مرحوم کے بھتیجے ہیں اس سے قبل ایل اے 24 سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بنے

    سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، حق خودارادیت پس پشت ڈال کر خاندانی کاروبار کی وسعت کیلئے محنت کی گئی ،مستقبل اہلِ کشمیر اور سفیرِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے،

    سردار ارزش کا کہنا تھا کہ اہلِ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے آزاد آزاد جموں و کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھانے والوں کے قدم مضبوط کئے، کشمیریوں کا حق خودارادیت پس پشت ڈال کر خاندانی کاروبار کی وسعت کیلئے محنت کی گئی، اہلِ کشمیر شریفوں اور زرداریوں سے ناطہ توڑ کر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمع ہوچکے ہیں،مستقبل اہلِ کشمیر اور سفیرِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے،

    چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سمیت ہمارے قافلے کا حصہ بننے پر سردار ارزش کا خیر مقدم کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے ہر حلقے ہر ضلع سے سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت چاہتی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مقامی و عالمی فورمز پر اہلِ کشمیر پر بھارتی جبر و بربریت کو بے نقاب کیا، وزیراعظم کی بھرپور سفارتی و سیاسی کاوشوں کے باعث آج مسئلہ کشمیر طاقِ نسیاں سے نکل کر عالمی ایجنڈے کا حصہ بن رہا ہے، برطانوی پارلیمان سے اقعوام متحدہ تک ہر جگہ مقدمہ کشمیر کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، کشمیریوں پر ستم کے پہاڑ توڑنے والی مودی سرکار اندرونی فتنے اور بیرونی ہزیمت کی شکار ہے،ریاستی اسمبلی کے انتخاب میں غیر معمولی کامیابی سمیٹیں گے اور کشمیر کاز آگے بڑھائیں گے،

  • آرمی چیف کا دورہ قطر،امیر قطر،وزیر دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ قطر،امیر قطر،وزیر دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ قطر،امیر قطر،وزیر دفاع سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا ہے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی اور جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی۔

    چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، دفاع اور سلامتی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک قدر کے مابین بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ دونوں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔