Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سینیٹ الیکشن، کھچڑی پک گئی، کیا پلٹ کر وار کرنے کی باری عمران خان کی؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سینیٹ الیکشن، کھچڑی پک گئی، کیا پلٹ کر وار کرنے کی باری عمران خان کی؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سینیٹ الیکشن، کھچڑی پک گئی، کیا پلٹ کر وار کرنے کی باری عمران خان کی؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک پر چھا چکے ہیں ۔ ہر کوئی یہ حساب کتاب لگانے میں پھنسا ہوا ہے کہ کون جیتے گا کون ہارے گا ۔ یعنی اس وقت حکومت کے لیے وہ make or break والی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات ملکر لڑیں گے۔ تو دوسری جانب پی ٹی آئی اس وقت اندرونی انتشار کو شکار دیکھائی دیتی ہے ۔ کبھی بلوچستان سے اور کبھی سندھ سے پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ ان پر اعتراض ہے ۔ تو کہیں یہ شور برپا ہے کہ پی ٹی آئی نے ارب پتی افراد کو امیدوار بنایا ہے ۔ پر جب سے پی ڈی ایم متفقہ طور پر اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن کے لیے سامنے لائی ہے ۔ ایک ہلچل سی مچ گئی ہے ۔ ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی ہیں۔ اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو ۔ پھر حکومت اور اس نظام کا بوریا بستر گول ۔۔۔ کیونکہ اس کے بعد واضح ہو جائے گا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جا سکے ۔ اور اس کامیابی بھی یقینی ہو جائے گی ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب حکومت کی اہم اتحادی کے حوالے سے خبریں گرم ہیں کہ وہ شاید پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں داغا دے جائے ۔ اس کی یہ توجیح پیش کی جا رہی ہے کہ پیر پگاڑا کے بھائی صدر الدین راشدی سندھ سے سینیٹ کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور پپیپلز پارٹی نے ان سے setting کر رکھی ہے کہ سندھ میں وہ انکی سیٹ پر سپورٹ کریں گے اور بدلے میں وفاق میں یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کیا جائے ۔ اگر ایسا ہوگیا تو بڑا سیٹ بیک ہوگا حکومت کے لیے ۔ دوسری طرف بلوچستان کے بعد پی ٹی آئی صوبہ سندھ ریجن کے مقامی رہنماؤں نے بھی سینیٹ الیکشن کے لئے سندھ سے منتخب کردہ شخصیات پرعدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔ گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینٹ نشستوں کے لئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نامزدگی کی مخالفت کر دی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ان سفارشات پر غور نہ کیا گیا تو پارٹی کو سندھ میں آئندہ منعقد ہونے والی ناصرف بلدیاتی انتخابات میں بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد بھی پی ٹی آئی سے ناراض ہیں ۔ انہوں نے سیدھی بات کر دی ہے کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملا تو پا رٹی چھو ڑ دوں گا اور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔ یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ عمران خان نے آئی بی کے سربراہ سے بھی پوچھا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چل کیا رہا ہے ۔ اب سماء ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس بلا لیا ہے ۔ اجلاس میں فیصل واوڈاکو ٹکٹ دینے سے متعلق اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ،پارٹی کارکنان کی خواہشات کااحترام کرتے ہیں ۔ کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کاامکان ہے،خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پر میں آپکو بتاوں پی ڈی ایم فیصلہ کر چکی ہے ایک دوسرے کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرینگے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مشاورت سے اپنے امیدوار لا رہی ہیں۔ اسلام آباد کی دو سیٹوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ خیبرپختونخوا کی جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ سیٹوں پر ایڈجسمنٹ کے ساتھ بہتر کارکردگی والے امیدوار کو سامنے لایا جائے گا ۔ جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سے اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لے گی۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ سب نے دیکھا کے پی ٹی آئی نے بلوچستان میں سینٹ ٹکٹ دے کر واپس لے لیا۔ وفاقی حکومت کو خوف ہے اور اپنے لوگوں پر شک ہے۔ اس طرح کے اقدامات کرنے سے اگر اوپن ووٹنگ ہو تب بھی ان کے بہت سارے لوگ ان کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پردلچسپ مقابلہ ہوگا ۔ ہو سکتا ہے یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحادی حفیظ شیخ کے مقابلے میں ووٹ دے دیں۔ غالب امکان ہےکہ یوسف رضاگیلانی سینیٹ میں کامیاب ہوسکتےہیں۔ پر اگر اس سب کے باوجود عمران خان نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی تو پھر پی ڈی ایم کی خیر نہیں کیونکہ اس کے بعد وار کرنے کی باری ہو گی وہ عمران خان کی ہوگی ۔ اور پی ڈی ایم کے پاس صرف یہ ہی آپشنز باقی رہیں گی کہ یہ تو ساری پی ڈی ایم استعفے دے یا پھر agitationکی سیاست شروع کرکے دھرنوں اور لانگ مارچ پر اکتفا کرے

  • کراچی حادثات، 2 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی حادثات، 2 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی:سوک سینٹر پل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد ولد یوسف عمر32سال۔

    کراچی:ڈیفنس فیز 6خیابان راحت کے قریب خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صدر السلام ولد نامعلوم عمر45سال۔

    کراچی:نارتھ ناظم آباد بلاک Bکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت محمد نواز ولد چنوں خان عمر71سال۔

    کراچی:معمار موڑ شنواری ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون ہلاک۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت زاہدہ زوجہ فصل ودود عمر50سال۔

    کراچی:جہانگیر روڈ 02نمبر جمشید کوارٹرگھر سے 04سے 05دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر60سال۔

    کراچی:پرانا حاجی کیمپ ٹیمپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عاطف ولد اشرف عمر28سال۔

    کراچی:گلشن معمار فقیرا گوٹھ گھرمیں خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمشید خان ولد جان سن عمر35سال۔

    کراچی:سائٹ ایریانورس چورنگی کے قریب کمپنی سے ایک خاتون کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت حلیمہ بانو زوجہ سعید احمد عمر45سال۔

    کراچی:گلزار ہجری کنٹری ہائٹس گھر میں خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محتشم ولد نعیم عمر35سال۔

    کراچی:لانڈھی 01 نمبرنور منزل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مختیار ولد داؤد خان عمر33سال۔

    کراچی:بلاول چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ02افراد ہلاک۔
    ہلاک ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر22,24سال۔

  • سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے

    سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے

    سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے طارق حسن

    پاکستان حاصل کرنے کیلئے عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی کنور ارشد علی خان

    زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں صادق شیخ

    نعمت خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. کمال احمد. فرید قریشی. امتیاز علی و دیگر کا سردار عبدالرب نشتر کی 63 ویں برسی کے موقع پر مذاکرے میں اظہار خیال

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص تھے قیام پاکستان میں انکی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات اظہار انہوں تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر کی کی 63 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے تحت منعقدہ مذاکرے سے کیا مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے حصول کیلئے سردار عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی اور مسلم لیگ (ق) اکابرین ملت کی زندگی کو شعار بناتے ہوئے انکے کاز پر عمل پیرا ہے مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ آزادی وطن نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سردار عبدالرب نشتر اور اکابرین ملت کے نقشں قدم پر چل کر تکمیل پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر نعمت خان خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. فرید قریشی. کمال احمد. امتیاز علی. راؤکاشف. واصل خان. سلطان بھٹی. سہیل صدیقی. سید اخلاق . ذاکر قریشی. حنیف وارثی. حاجی زاہد. رحیم شاہ. حاجی عبدالستار. اسلم سندھی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

  • کے الیکٹرک کے پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح

    کے الیکٹرک کے پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح

    چیئرمین نیپرا،توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کے ویمن ایمبیسیڈر پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح کر دیا

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین، توصیف ایچ فاروقی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ویمن ایمبیسیڈر پروگرام”روشنی باجی“ کا افتتاح کردیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب کے الیکٹرک کے ٹیپو سلطان کسٹمر کیئر سینٹر میں منعقد ہوئی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں منتخب خواتین کو سیفٹی ایمبیسیڈر مقرر کیا جائے گا جن کا مقصد مختلف کمیونٹیز میں خواتین کو بجلی کے موثر استعمال اور کنڈا کنکشن کے بجائے بجلی کے قانونی استعمال کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ یہ اقدام کمیونٹیز کے ساتھ کے الیکٹرک کی شراکت داری کا ایک تسلسل ہے جس میں رہائشیوں کو بجلی تک آسان رسائی، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور روزگار کے مواقع ٖکی فراہمی کے ذریعے انہیں ترقی دینا اور باختیار بنانا شامل ہے۔

    نیپرا کی طرف سے جناب سیف اللہ چٹھہ، معززوائس چیئرمین اور ممبر پنجاب، جناب رفیق احمد شیخ، معزز ممبر سندھ، جناب رحمت اللہ بلوچ،معزز ممبر بلوچستان، انجینئر بہادر شاہ، معزز ممبر کے پی کے اور نیپرا، سی ایس آر ہیڈ محترمہ ہما ظفر،نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس عبداللہ علوی، چیف فنانشل آفیسر، عامر غازیانی،چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر، عامر ضیاء، چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر، محترمہ سعدیہ دادا اور کے الیکٹرک کی لیڈرشپ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

    ”روشنی باجی“ ویمن ایمبیسیڈر پروگرام کا مقصد 100,000 سے زائد خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرتے ہوئے اپنے خاندان کے افراد کو عمومی حفاظت، بجلی سے تحفظ، بارش میں حفاظت، بجلی چوری کے خطرات اور توانائی کی بچت جیسے اہم بنیادی اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔کے الیکٹرک صحت اور تحفظ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کے حوالے سے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے اورکمپنی کی جانب سے ہر سال جنرل پبلک سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جاتی ہے اوریہ مہم اِسی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    اس ماڈل میں سوشل پارٹنر، کنسرن فار چلڈرن(سی ایف سی) کے اشتراک سے ممکنہ ریکروٹمنٹ اور ٹریننگ کو شامل کیا گیا ہے جو کراچی کے پسماندہ اور ترقی پذیر علاقوں میں مضبوط فٹ پرنٹ رکھتی ہے۔ پاور یوٹیلیٹی نے متعدد مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سرگرمی کا آغاز کیا ہے جس میں سے اہم ترین مقصد، زیادہ تر آبادی کے لیے، بالخصوص پسماندہ طبقات اور خواتین کے لیے حفاظتی کورسز اور تربیتی سیشن کی کمی کو دور کرنا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اعلیٰ ترین کارکردگی اور نتائج کی حامل خواتین کو شناخت کر کے، وقت کے ساتھ ان کی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کے طور پرتربیت کرنا ہے، تاکہ وہ انرجی سیکٹر میں ملازمت حاصل کر سکیں، یا اپنے رہائشی علاقے میں انفرادی طور پر الیکٹریشن کا پیشہ اختیار کرسکیں۔

    اس موقع پر نیپرا کے چیئرمین، توصیف فاروقی نے کہا کہ، کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی پروجیکٹس کے ذریعے نیپرا کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بجلی کی فراہمی، پاکستان کی تمام کمیونٹیز میں خوشحالی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 14ماہ قبل ہم نے پاکستان کے پسماندہ طبقات کو ترقی دینے کا خواب دیکھا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ حکمت عملی اور پائیدار سی ایس آر پروجیکٹس کے ذریعے اس خواب کو پورا کیا جائے جیسا کہ کے الیکٹرک اور دیگر لائسنس یافتہ ادارے کررہے ہیں۔انہوں نے کے الیکٹرک کے سی ایس آر اقدام کو بھی سراہا جو پاور سیکٹرکی دیگر تمام کمپنیوں کیلئے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔ دونوں اداروں کی لیڈرشپ نے، نیپرا کے سی ایس آر، ویژن ”بجلی کی فراہمی کے ساتھ خوشحالی‘کو حاصل کرنے کیلئے شراکت داری میں توسیع کے عزم کا اظہار کیا۔

    کے الیکٹرک کے LEEDسرٹیفائیڈ ”گرین بلڈنگ“ کا دورہ کرتے ہوئے نیپرا کے چیئرمین نے کہاکہ، ”حفاظت ہر شخص کی ذمہ داری ہے اور خواتین کی چینج ایجنٹ کے طور پر شمولیت یقینی طور پر نہ صرف کمیونٹی ممبران بلکہ آنے والی نسل میں بھی حفاظت کے حوالے سے شعور میں اضافہ کرے گی۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ کے الیکٹرک نے نہ صرف ذاتی و عوامی تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں راہنما کردار ادا کررہا ہے بلکہ انہوں نے خواتین کی معاشی ترقی کے ذریعے بھی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔یہ دونوں نیپرا کے سی ایس آر فریم ورک کی ترجیحات میں شامل ہیں اور جب میں مستقبل میں اس پروگرام کے مثبت اثرات دیکھتا ہوں تو دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اسی نوعیت کے سوشل انویسٹمنٹ اقدامات کے ساتھ آگے آئیں۔“

    تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے کہا:”ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا کردار بجلی کی فراہمی سے بڑھ کر ہے جیسا کہ ہم نے پروجیکٹ سربلندی اور اجالا سمیت سوشل انویسٹمنٹ کے پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے اور ان کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اسی کے ساتھ ہم خواتین کی شمولیت اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں،اس بات کو جانتے ہوئے کہ یہ معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا پائیدار طریقہ ہے۔کے الیکٹرک کی خواتین میٹر ریڈرزاس کا ثبوت ہیں اور ہم”روشنی باجی“ پروگرام کے ذریعے ان دونوں تصورات کومزید تقویت دے رہے ہیں۔ہرایک روشنی باجی نہ صرف فیمیل کمیونٹی انفلوئنسر کے طور پر کام کریں گی اوران کمیونیٹیز میں آگاہی فراہم کریں گے جن علاقوں سے وہ تعلق رکھتی ہیں بلکہ و ہ اپنے خاندان کیلئے مختلف مواقع بھی پیدا کریں گی۔

    کے الیکٹرک کی مینجمنٹ نے نیپرا کے وفد کو موسم گرما کے دوران شہر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی،جب بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے اور اتھارٹی کو یقینی دہانی کروائی کہ بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔نیپرا کے وفد کو پاور یوٹیلیٹی کے 900میگا واٹ کے آر ایل این پر مبنی پاور پلانٹ، بی کیو پی ایس III- کی پیشرفت اور 2021کے موسم گرما تک 450میگاواٹ کے پہلے یونٹ کی بروقت تکمیل کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

  • امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجز میں سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری تک توسیع

    جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تمام الحاق سرکاری و نجی کالجز میں بی ایس سی، بی ایس آئی ٹی اور بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی تمام بیچز کے سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ناظم امتحانات سیمسٹر محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلباء 17 فروری سے 23 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ 24 سے 26 تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کیا جا سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملحقہ کالجز یکم مارچ 2021ء تک ریگیولر و فیلیوئر طلباء کے امتحانی فارم کنٹرولر آفس میں جمع کرائیں۔

  • 2 ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات

    2 ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات

    کراچی: (باغی ٹی وی رپورٹر) تحفظ عزاء لانگ مارچ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کی طرف رواں دواں
    باغی ٹی وی رپورٹر نے تحفظ عزاء لانگ مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حجت السلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی مارچ میں آمد، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی ، علامہ اسد اقبال علامہ ریاض حسین الحسینی موجود کارواں حیدرآباد پہنچ گیا ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق جلوس کراچی گیٹ بہریہ ٹائون کے قریب ہیں جبکہ ریلی کو روکنے کے لئے کم وبش ۲ ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات کردیے گئے ہیں.

  • بھارت پھرنامراد:ڈس انفولیب کی طرح ایف اے ٹی ایف  کے حوالےسے پراپیگنڈہ مہم بھی اپنی موت آپ مرگئی

    بھارت پھرنامراد:ڈس انفولیب کی طرح ایف اے ٹی ایف کے حوالےسے پراپیگنڈہ مہم بھی اپنی موت آپ مرگئی

    لاہور:بھارت پھرنامراد:ڈس انفولیب کی طرح ایف اے ٹی ایف کے حوالےسے پراپیگنڈہ مہم بھی اپنی موت آپ مرگئی،اطلاعات کے مطابق ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ بھارت کوپاکستان کے خلاف مہم جوئی میں مسلسل شکست اورناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

     

    اس حوالے سے آنے والی اطلاعات میں‌کہا گیا ہے کہ جس طرح یورپ میں ڈیس انفو لیب پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم جس طرح اپنی موت آپ مرگئی اس طرح پاکستان کے‌خلاف ایف اے ٹی ایف کے سلسلے میں بھارت کی طرف سے ڈیزائن کردہ پراپیگنڈہ مہم بھی آخری سانسوں‌ پرہے

     

    اس حوالے سے جنوبی ایشیا اورپاکستان اوربھارت کے درمیان خارجہ اوردفاعی امور کے ماہرین نے بہت بڑا انکشاف کیا ہے

     

    اس حوالے سے منظرعام پرآنے والی تحقیقاتی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کوایف اے ٹی ایف کے جال میں پھنسانے کے جو جال بُنا تھا وہ جال اب ٹوٹنے لگا ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سےبھارت نے ایسے سازشی سیل اورپراپیگنڈہ ونگ بنا رکھے ہیں جو دنیا کو پاکستان کے منفی پراپیگنڈہ کرنے کے حوالے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں‌

     

    جنوبی ایشیا کےامور ماہر تابق قیوم کہتے کہ بھارت نے دنیا کو یہ باورکرانے کی کوشش کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو دھوکہ دینے کے لیے قانون سازی کی اورمنی لانڈرنگ جیسے عوامل کو روکنے کے لیے دکھاوے کے لیے کام کیا

    جبکہ بھارت کے اس پراپیگنڈہ کو ایف اے ٹی ایف سمیت دیگرممالک نے یہ تسلیم کیاکہ پاکستان نے کوئی دھوکہ نہیں دیا بلکہ عملی طوراقدامات کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ من گھڑت اورجھوٹی مہم جوئی کی گئی کہ پاکستان دنیا کو یہ باورکرانا چاہتا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جان بوجھ کر یہ پراپیگنڈہ کررہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے

     

    بھارت کے اس الزام کے جواب میں ایف اے ٹی ایف اوردیگر دنیا نے یہ تسلیم کیا کہ واقعی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں ڈس انفولیب کی یورپ اوردیگردنیا میں کارستانیاں منظرعام پرآئیں

     

    دنیا نے یہ بی تسلیم کیاکہ بھارت نےپاکستان کے خلاف جھوٹی پراپیگنڈہ مہم شروع کررکھی ہے ، دنیا کے اس جواب نے بھارت کو پھر نامراد کردیا

     

    جنوبی ایشیا کے دفاعی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت نے ایک اور جھوٹ کا پلندہ تیار کیا اوردنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کو دھوکہ دے رہا ہے اورجو بھی اقدامات کیے ہیں وہ صرف کاغذی حد تک ہیں ، اس سلسلے میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید ، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ، زکی الرحمن لکھوی ، پروفیسر ظفراقبال سمیت دیگرساتھیوں پرمقدمات اورپھرسزائیں ایک فرضی کہانی ہے

     

    بھارت کے اس پراپیگنڈے کے جواب میں دنیا نے بھارت کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ پہلی پاکستان کی حکومت نے جس نے عملی طور پرکالعدم جماعت کے رہنماوں کو نہ صرف جیل میں رکھا ہے بلکہ سخت سزائیں سنا کریہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ چلنا چاہتا ہے

     

    بھارت کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ کہ ان قائدین کے خلاف دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ کہ کیافیصلے ہوئے ، یہ بھی پراپیگنڈہ ہوا کہ ان رہنماوں کوایسے مقدمات میں سزا سنائی گئی جن میں سخت سزا کا تصور نہیں

    بھارت کے اس جواب میں ان دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسا بھی نہیں بلکہ پاکستان نے سخت سزائیں سنا کریہ ثابت کردیا کہ پاکستانی عدالتیں آزاد ہیں‌، ان رہنماوں کو سخت سزاوں پر عالمی میڈیا بھی یہ تسلیم کرچکا کہ پاکستان نے کالعدم جماعت کے قائدین کے خلاف سخت سزائیں سنا کریہ ثابت کردیا کہ پاکستان اب بدلنا چاہتا ہے

    عالمی میڈیا اورایف اے ٹی ایف میں شامل اکثرممالک یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ پاکستان نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں

     

    بھارت ایک منظم پراپیگنڈہ مہم کے ذریعے ایفے اے ٹی ایف کے معاملے پردنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اورخاص کر یورپ میں ننگے ہونے والے بھارت کے ڈس انفولیب کے سازشی نیٹ ورک کے بعد دنیا اب بھارت کی چالوں اور واویلہ کوسننے کے لیے تیار نہیں‌

     

     

    پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ مہم کواب کوئی بھی سچ ماننے کے لیے تیارنہیں کیوںکہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت جھوٹوں کو بادشاہ ہے اوردنیا کے سامنے غلط بیانی کررہا ہے

     

    بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف منافقانہ مہم جوئی کررہا ہے اوردنیا کیا سمجھ رہی ہے ذرا ملاحظہ فرمائیں

     

     

    تابش قیوم کہتے ہیں کہ بھارت کی ڈھٹائی کا اندازہ کیجیئے کہ ٓبدنام زمانہ بھارتی پراکسی کے لیے کام کرنے والا میڈیا اے این آئی یہ ساری کہانی گھڑکرپیش کررہا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ دنیا نے بھارت کے اس چینل کو "میڈیا گروپ آف پراپیگنڈہ” قراردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنے خفیہ اداروں کے لیے کس طرح استعمال ہوتا ہے

     

    تابش قیوم کہتے ہیں کہ اے این آئی کے جھوٹ پاکستان کے عملی اقدامات پرایف اے ٹی ایف کو اب گمراہ نہیں کرسکتے اس کے لیے ضروری ہے کہ بھارتی سازشیوں کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان بھارتی پراپیگنڈے کو کاونٹرکرے تاکہ دنیا کو بھارتی مکاری کے متعلق مزید آگاہ کیا جاسکے

  • باغی ٹی وی کا کراچی میں بیورو آفس قائم

    باغی ٹی وی کا کراچی میں بیورو آفس قائم

    باغی ٹی وی : باغی ٹی وی کا کراچی میں بیورو آفس قائم

    باغی ٹی وی کی ترقی کا سفر جاری ہے . کراچی میں باغی ٹی وی کا بیورو آفس بن گیا ہے جلد افتتاح ہو گا. ضمیر ملک کراچی کے بیورو چیف ہیں . کراچی کی ٹیم نے باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔اس حوالے سے ادارہ جاتی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں.

    باغی ٹی وی نے لاہور سے آغاز کیا اور اپنی کامیابیوں‌کا سفر جاری رکھتے ہوئے اب کراچی میں بیورو آفس کھل چکا ہے. باغی کو دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

    اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے.اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا

    اس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

    اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

    باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ، لیکن باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

    اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

    جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

    یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

    ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

    باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

    اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

    "باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

    اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

  • سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے

    یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی ایئر پورٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،حوثی باغیوں کے ترجمان کی جانب سے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سب سے بڑے شہر جدہ اور ابہا کے ہوائی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث دونوں ہوائی اڈوں میں آپریشنز دو گھنٹے تک معطل رہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایئر پورٹس پر پانچ ڈرون حملے ہوئے، سعودی حکام نے ماضی کی طرح ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ایک روز قبل عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عر ب میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    گزشتہ ایک ہفتے میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے کسی علاقے پر حملہ نہ کیا ہو، حملوں سے سعودی عرب میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں‌آتیں البتہ سعودی عرب اتحاد کے ترجمان کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے

    بدھ کے روز ایک حملے کے سبب ابہا ایئرپورٹ پر سویلین طیارے میں آگ لگ گئی تھی،تا ہم سعودی عرب نے مزید نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں

  • پی ٹی آئی کارکنان کی سن لی گئی، وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹوں بارے اہم اعلان

    پی ٹی آئی کارکنان کی سن لی گئی، وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹوں بارے اہم اعلان

    پی ٹی آئی کارکنان کی سن لی گئی، وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹوں بارے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا

    وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ سے سیف اللہ ابڑو اوروفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا سے فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔

    اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں ،فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ پارٹی رہنماﺅں نے کارکنوں کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاک ہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کاالزام ہے ،نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹکٹوں میں تبدیلی کاعندیہ دے دیا اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ،پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں ،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے ،چاروں افراد پر الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔

    پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔انہوں نے وزیرا عظم عمرا ن خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگا اور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔

    شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑ کر وڈیروں اور منظور نظرشخصیا ت کو نوا زا جا رہا ہے۔

    واضح رہےکہ کہ پی ٹی آئی سندھ کے تین ریجن کے عہدیداروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھا ہے جس میں سندھ سے سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی سینیٹ کے لیے نامزدگی پر بھی تحفظات کیے گئے ہیں

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

    فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بغاوت، وزیراعظم نے پھر اجلاس بلا لیا