Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

    دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، اُن کا تو کوئی قصور نہیں ہے، ہاں سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے،

    آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کی سزا پورے علاقے، پورے گائوں اور پورے شہر کو نہیں دی جا سکتی،نبی پاکﷺ نے فرمایا تھا کسی عجمی کو عربی، کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کالے اور کسی کالے کو گورے پر فضلیت نہیں،کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خوددہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کو خالی کرائے، آپریشن کرے، جب فوج واپس جائیگی دہشتگرد پھر آجائیں گے، اللہ نے بلوچیوں کو بڑی عقل دی ہے، وہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں، جائیں بلوچستان آپ کو پتہ چلے گا، وہ کتنے فارورڈ لوکنگ لوگ ہیں، وہ آزادی پر یقین رکھتے ہیں، جو پچے وہاں سے پڑھے ہیں، اپنے علاقوں کی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں، ریاست نے اُنہیں پڑھایا،پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں،پاکستان کا مطلب لاالہ الا اللہ یہ آپ کے اندر رچ بس چکا ہے کیونکہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ہمیں بڑی سمجھداری کے ساتھ سب کچھ کرنا ہوتا ہے اسی لئے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے،

  • بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج و فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج و فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور کی ٹیمیں بونیر، سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یہ علاقے پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور دیگر امدادی وسائل سیلاب زدہ علاقوں میں راشن، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ سیلاب کے باعث خطرے سے دوچار ہونے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشنز بھی جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے خاندانوں کو بڑے پیمانے پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

    ریلیف آپریشن کا مقصد تمام متاثرہ افراد کو مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں تاکہ سیلاب کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ادھر مقامی انتظامیہ اور دیگر امدادی ادارے بھی پاک فوج کے ساتھ مل کر اس انسانی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے۔یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ افراد کو مکمل تحفظ فراہم نہ کر دیا جائے اور ان کی فوری ضروریات پوری نہ ہو جائیں۔

  • پاکستان کو ماحولیاتی پروگرام کی صدارت، بھارت اجلاس سے واک آؤٹ

    پاکستان کو ماحولیاتی پروگرام کی صدارت، بھارت اجلاس سے واک آؤٹ

    عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا، جس میں 46 ملکوں نے پاکستان کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔صدارت ملنے پر بھارتی وفد اجلاس سے واک آؤٹ ہو گیا، تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی اقدام کی پرواہ نہیں کی۔ اجلاس میں اپنے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں، اور پلاسٹک آلودگی کے علاوہ جنگلات کی کٹائی کے مسائل کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک پلاسٹک آلودگی پیدا کرتے ہیں لیکن فنڈنگ کے لیے تیار نہیں، جبکہ ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل محدود ہیں۔ انہوں نے پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مضبوط موقف کو دیگر ہم خیال ممالک نے بے حد سراہا۔

    ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت مکمل

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

  • بارشوں سے نقصان،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی.وزیراعظم

    بارشوں سے نقصان،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی.وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی،وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے.ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے.

    وزیرِ اعظم کو اجلاس میں نقصانات کا جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر گفتگوکی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی وزیرِ اعظم نےخیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ذیاں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ریسیکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں.وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی. وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیاء خورونوش بھیج رہی ہے. مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں.

  • سیلابی ریلوں سے خیبر پختونخوا، گلگت ، آزاد کشمیر میں تباہی، 235 افراد جاں بحق

    سیلابی ریلوں سے خیبر پختونخوا، گلگت ، آزاد کشمیر میں تباہی، 235 افراد جاں بحق

    صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مختلف حادثات اور قدرتی آفات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 235 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق صوبے میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 214 سے تجاوز کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں 12 سے زائد دیہات کلاؤڈ برسٹ کے شدید اثرات کا شکار ہوئے اور یہاں اموات کی تعداد 157 تک پہنچ گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ اضلاع قرار دیا ہے۔ ان علاقوں میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 30 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 25 گھروں کو جزوی اور 5 کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

    ضلعی مانسہرہ کے بٹگرام علاقے میں ایک کلاؤڈ برسٹ کے دوران متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جس کے باعث کئی مکانات تباہ اور مال مویشی بھی بہہ گئے۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور صوبائی ہیلی کاپٹر بھی متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے کئی وادیوں میں تباہی مچادی ہے۔ چلاس کے اوچھار نالے میں کئی افراد بہہ گئے، جن میں سے کچھ نے درخت کے تنے کا سہارا لیا۔ فصلیں، مکانات، باغات، رابطہ پل اور واٹر چینلز تباہ ہو گئے ہیں۔مرکزی بجلی گھر نلتر اسٹیشن بھی سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا، جس کی وجہ سے پاور اسٹیشن بند ہو گیا اور شہر مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔ ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر کے پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف کٹاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرانے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی سیلابی ریلوں نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ دریاؤں پر بنے 6 رابطہ پل بہہ گئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ کے باعث رتی گلی کی سڑک مختلف مقامات سے بہہ گئی ہے، جس کی وجہ سے رتی گلی بیس کیمپ میں 500 سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔نیلم اور لوات نالوں پر تین تین رابطہ پل بہہ گئے ہیں اور کوہالہ شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔ مختلف مقامات پر 30 سے زائد مکانات، دکانیں اور دیگر املاک مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ وزیر اطلاعات مظہر سعید کا کہنا ہے کہ تمام پھنسے ہوئے سیاح محفوظ ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پاک فوج نے سوات اور باجوڑ سمیت متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ فوجی ٹیمیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے راشن اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ اضلاع میں تمام سرکاری و نجی اسکول آج اور کل بند رہیں گے۔ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بند ہیں اور بجلی و فون کا نظام بھی متاثر ہے۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا اور چغرزئی میں 157 افراد جاں بحق ہوئے،ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں ایک ہی گھر کے 20 افراد مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گر گئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں، بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،سوات میں دریا بپھرا تو راستے میں آنے والی ہر شے کو تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں تک پہنچ گئے، باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوئے، مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

  • گریٹر اسرائیل ،اسرائیلی حکومت کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں،پاکستان

    گریٹر اسرائیل ،اسرائیلی حکومت کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں،پاکستان

    پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برداری بھی اشتعال انگیزی کو مسترد کرے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے، جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے، دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے عالمی کوششوں کی مکمل توہین کر رہی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں، قابض قوت کو خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے اور فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے سے روکا جا سکے، پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر قائم ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

  • خیبر پختونخواہ  حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد کی موت

    خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ،3 افراد کی موت

    پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔- 3 افراد شہید ہوئے ہیں،

    باجوڑ امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں پنڈیالی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا،

    سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے باجوڑ جا رہا تھا کہ مہمند ایجنسی کے قریب رابطہ منقطع ہو گیا ،چیف سیکریٹری نے تصدیق کی کہ سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے تحصیل ماموند کے علاقے میں لاپتہ ہوا ہے۔خیبر پختونخوا کے دو ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں کیلئے نکلے تھے ۔ایف سی کے ہیلی کاپٹر نے مہمند کے علاقے پنڈیالی کے مقام پر کریش لینڈنگ کی جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر باجوڑ سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔چیف سیکٹری کے مطابق حکومت کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی تصدیق کی کہ باجوڑ کے متاثرہ علاقہ سالارزئی میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر MI-17سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،خراب موسم کی وجہ سے ضلع مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا ہے،ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں،علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں،صوبائی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کاروائیوں میں مصروف ہے

  • پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں  فلڈ ریلیف آپریشن

    پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن

    سوات اور باجوڑ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچ کر لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں تاکہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر باجوڑ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ وہاں پھنسے ہوئے افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ پاک فوج کی موجودگی اور امدادی کاموں کو دیکھ کر مقامی افراد نے ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعرے بلند کیے۔

    پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک فلڈ ریلیف آپریشن جاری رہے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سیلاب زدہ علاقوں کا رخ نہ کریں اور حکومتی اور فوجی ٹیموں کے کام میں تعاون کریں۔سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوشش بے نقاب

    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوشش بے نقاب

    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوشش بے نقاب ہو گئی ہے.

    مودی سرکار کا آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان سے انکار کا راز فاش ہو گیا،بھارتی فضائیہ نے خود آپریشن سندور میں ہلاک جوانوں کی تصدیق کر دی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم *ایکس* پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی تصویریں جاری کی گئی،بھارتی فضائیہ نے ٹویٹ کی کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر کا دورہ اور آپریشن سندور کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی،اس دوران بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے کارپورل ورن کمار سے ملاقات ہوئی،بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے سارجنٹ سورندر کمار کے بھی آبائی گاؤں کا دورہ کیا

    مودی سرکار کے انکار کے باوجود آپریشن سندور میں بھارتی نقصان کے شواہد عالمی سطح پر سامنے آ گئے،لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بریفنگ کے دوران بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا،بھارتی وزیر دفاع کے جھوٹ نے جان دینے والے فوجی جوانوں کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا،ناقص حکمت عملی و ناکامی چھپانے کے لیے فوجی قربانیوں سے بھی انکار کر دینا مودی سرکار کا وطیرہ ہے ،مودی سرکار آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے اپنی ہی فوج کو سیاسی بیانیے کی نذر کرنے میں مصروف ہے

  • باجوڑ،سیلاب،لینڈ سائیڈنگ،گھر تباہ،9 افراد کی موت،متعدد لاپتہ

    باجوڑ،سیلاب،لینڈ سائیڈنگ،گھر تباہ،9 افراد کی موت،متعدد لاپتہ

    باجوڑ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی تحصیل سالارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں امدادی کاموں کے نگرانی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،یہ افسوسناک حادثہ لوئر دیر کے علاقے میدان میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی سمیت 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔