Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسرائیل میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد،پاکستان کی مذمت

    اسرائیل میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد،پاکستان کی مذمت

    پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یہ یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور کی تھی۔

  • بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، ترجمان پاک فوج

    بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیااور کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں ، پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا،وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے،

    طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا

  • اسحاق ڈار کا اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے پر زور

    اسحاق ڈار کا اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے پر زور

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

    اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانا عالمی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن ملکوں میں شامل ہے، اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے غیر قانونی قبضے کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے لیبیا، افغانستان، شام، یمن اور دیگر ممالک میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اسحاق ڈار نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ او آئی سی کی اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری مضبوط اور موثر ہو گی۔

    واضح رہے کہ 23 جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی، جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تنازعات کو پُرامن ذرائع جیسے مذاکرات، ثالثی اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے حل کریں۔

    پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر تعزیت

    مودی کا برطانیہ کا دورہ، تجارتی معاہدے پر دستخط

    مودی کا برطانیہ کا دورہ، تجارتی معاہدے پر دستخط

  • پاکستان کی اسرائیلی مظالم اور غذائی محاصرے کی شدید مذمت

    پاکستان کی اسرائیلی مظالم اور غذائی محاصرے کی شدید مذمت

    وزارت خارجہ نے غزہ اور فلسطینی عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات کی رسائی میں اسرائیلی رکاوٹوں اور جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفیع علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی افواج کی مسلسل کھلی جارحیت، جس میں بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محصور عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا ایک غیر انسانی اقدام ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں انسانی ساختہ قحط جنم لے چکا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام کی نسل کشی کا خاتمہ، اسرائیلی محاصرے کا اختتام اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ دہراتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، اپنے حالیہ سرکاری دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

    پاکستان نے اسرائیل کے شام پر حالیہ حملوں کو بھی شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خطرناک رجحان کو ظاہر کرتی ہیں۔
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو ان خطرناک اقدامات سے باز رکھے، جو پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

  • مستونگ،فتنۃ الہندوستان کے تین دہشتگرد ہلاک،میجر سمیت دو جوان شہید

    مستونگ،فتنۃ الہندوستان کے تین دہشتگرد ہلاک،میجر سمیت دو جوان شہید

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے، 31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی ناظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا، علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ظاہر جعفر نفسیاتی طور پر صحت مند قرار

    ظاہر جعفر نفسیاتی طور پر صحت مند قرار

    اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو نفسیاتی طور پر مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا ہے۔ نفسیاتی اور نیورولوجیکل معائنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ظاہر جعفر میں کوئی نیورولوجیکل کمزوری یا ذہنی بیماری نہیں پائی گئی اور اس کے رویے میں دماغی خرابی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    یہ تفصیل اس وقت سامنے آئی جب ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا جائزہ لینے کے لیے کی جانے والی درخواست پر رپورٹ جاری کی گئی، جس میں واضح کیا گیا کہ مجرم کا دماغی اور نفسیاتی جائزہ مکمل طور پر مثبت آیا ہے اور اسے نفسیاتی طور پر کوئی مسئلہ لاحق نہیں۔

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس میں سزاۓ موت پانے والے ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت کا مکمل جائزہ لیا جائے کیونکہ ٹرائل کے دوران پیش کی گئی ویڈیوز کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا اور عدالت نے اس حوالے سے کوئی مناسب فیصلہ نہیں دیا۔وکیل کے مطابق مقدمے کے فیصلے میں جلد بازی برتی گئی اور عدالت کو اپنے 20 مئی 2025 کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت کے متعلق مکمل شفافیت اور جائزہ ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

    واضح رہے کہ مئی 2025 میں سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی تھی۔

  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف

    انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف

    پاکستان کاہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے

    امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی ،گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،اور کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے،پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں، آئی ایس آئی ایس خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے

    اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں ،عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ” کا کردار ادا کر رہا ہے

  • سپریم کورٹ،خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار غیر قانونی قرار

    سپریم کورٹ،خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار غیر قانونی قرار

    سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

    چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے نان و نفقہ کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے شوہر کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور درخواست گزار صالح محمد پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شوہر نے بیوی پر بانجھ پن اور عورت نہ ہونے کا الزام لگایا تھا، تاہم بانجھ پن حق مہر یا نان و نفقہ روکنے کی وجہ نہیں، خواتین پر ذاتی حملے عدالت میں برداشت نہیں ہوں گے، شوہر نے بیوی کو والدین کےگھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی، پہلی بیوی کے حق مہر اور نان و نفقہ سے انکار کیا، عورت کی عزت نفس ہر حال میں محفوظ ہونی چاہیے،خواتین کی تضحیک معاشرتی تعصب کو فروغ دیتی ہے، بیوی کی میڈیکل رپورٹس نے شوہر کے تمام الزامات رد کی، خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے، 10 سال تک خاتون کو اذیت اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔

    عدالت عظمیٰ نے جھوٹے الزامات لگانے اور وقت ضائع کرنے پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے اور درخواست گزار شوہر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کردی۔

  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 49 افراد ہلاک

    روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 49 افراد ہلاک

    روس کے علاقے امر ریجن میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اس کے بعد اسے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا

    خبر رساں اداروں کے مطابق، حادثہ انگارہ ایئر لائن کا ایک AN-24 مسافر طیارہ پیش آیا، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43 مسافر شامل تھے، جن میں 5 بچے بھی تھے، اور 6 عملے کے رکن بھی موجود تھے۔امر ریجن کے گورنر، واسیلی اورلوف نے بتایا کہ طیارہ آخری بار رادار پر امر ریجن کے قریب دیکھا گیا اور اس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ حکام نے فوری طور پر ایک Mi-8 ہیلی کاپٹر اور زمینی ٹیموں کو ریسکیو اور تلاش کے کام کے لیے روانہ کر دیا ہے۔روسی حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

    یہ حادثہ روس کی فضائی تاریخ میں ایک المناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے اور پوری قوم اس افسوسناک خبر سے گہرے صدمے میں مبتلا ہے۔

  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون، معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت

    پاک یو اے ای تجارتی تعاون، معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت

    ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کے بدولت پاک -یواے ای مشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 20.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،حال ہی میں پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس کے موقع پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، آئی ٹی اور توانائی پر تبادلہ خیال کیا گیا،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت اور صنعتی شراکت داری سے پاکستان کا درآمدی بل کم اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے، نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے اور کسٹمز ہم آہنگ کرنے سے باہمی تجارت پانچ سال میں دوگنی ہو سکتی ہے، ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی اور فِن ٹیک شعبے خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے خاصے پرکشش ہیں، کاروباری مشیر فیضا ن مجید کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے "دبئی فری زونز” کا استعمال اور تجارتی سہولت مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے،

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعاون علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا