Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فضائی نگرانی کی صلاحیت ، پاکستان کا چین سے KJ-500  طیارہ خریدنے کا فیصلہ

    فضائی نگرانی کی صلاحیت ، پاکستان کا چین سے KJ-500 طیارہ خریدنے کا فیصلہ

    پاکستان نے چین سے جدید Shaanxi KJ-500 AEW&C (ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول) طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملکی فضائی دفاع، دشمن کی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی اور فضائی کوآرڈینیشن کی صلاحیت میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

    یہ جدید طیارہ 470 کلومیٹر سے زائد ریڈار رینج رکھتا ہے، 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور 5700 کلومیٹر سے زائد فضائی حد تک رسائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ خصوصیات پاکستان کو عرب سمندر سے لے کر ہمالیہ تک کے حساس اور متنازعہ فضائی علاقوں میں مسلسل اور موثر نگرانی کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

    KJ-500 کی شمولیت سے پاکستان کی فضائیہ نہ صرف دشمن کی ممکنہ پیش قدمی کو بروقت شناخت کر سکے گی بلکہ ملکی دفاعی نظام میں ریئل ٹائم معلومات کے تبادلے اور جوابی حکمت عملی کو بھی مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

    مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    مائیکروسافٹ پاکستان سے انخلا نہیں کر رہا، شراکت داری کی طرف منتقلی کا فیصلہ

    مائیکروسافٹ پاکستان سے انخلا نہیں کر رہا، شراکت داری کی طرف منتقلی کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو 3 کنفرم نشستوں سے محرومی کا خدشہ

    کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

    کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

  • بھارت اگر تعاون کرے تو پاکستان کو افراد کی حوالگی پر اعتراض نہیں: بلاول بھٹو

    بھارت اگر تعاون کرے تو پاکستان کو افراد کی حوالگی پر اعتراض نہیں: بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات ہوں اور بھارت تعاون پر آمادگی ظاہر کرے، تو پاکستان کو حافظ سعید اور مسعود اظہر جیسے مخصوص افراد کی حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    قطری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات پر ان افراد کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں، تاہم بھارت کی جانب سے عدم تعاون کے باعث ان پر قانونی کارروائی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالتوں میں شواہد پیش کرنا اور بھارت سے گواہوں کا پاکستان آنا جیسے بنیادی تقاضے ضروری ہیں۔ اگر بھارت ان مراحل میں تعاون کرے تو پاکستان ایسے کسی بھی شخص کو حوالگی کے لیے رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

    بلاول بھٹو نے بھارت کے نئے بیانیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جنگ کا جواز بنانا چاہتا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اس وقت ریاستی تحویل میں ہیں اور عدالت سے 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ پاکستان کو یقین ہے کہ مسعود اظہر اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بھارت یہ ثابت کرے کہ مسعود اظہر پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں تو پاکستان انہیں گرفتار کرنے میں خوشی محسوس کرے گا، تاہم بھارتی حکومت فی الوقت ان افراد کا کوئی ذکر نہیں کر رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ کا آغاز ایک بے بنیاد الزام پر کیا گیا، جو خطے میں ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت بس ’دہشت گرد‘ کا نعرہ لگا کر خودمختار مسلمان ملک پر حملہ کرنے کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

    انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات ضروری ہیں اور پاکستان ہر موقع پر اس کی حمایت کرتا رہا ہے۔

    وزیراعظم کی مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    غزہ میں مزید 138 فلسطینی شہید، امدادی مراکز پر شہادتوں کی تعداد 631 ہوگئی

    غزہ میں مزید 138 فلسطینی شہید، امدادی مراکز پر شہادتوں کی تعداد 631 ہوگئی

    امریکہ ،پاکستانی شہری فرخ علی پر 65 کروڑ ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ کا الزام

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

    گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

  • پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف

    پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف

    بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روزہ معرکہ حقمیں بھارت کو نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی کے اتحاد کا سامنا تھا، اور اس جنگ میں بھارتی افواج کئی محاذوں پر پسپا ہوئیں۔

    دفاعی تقریب سے خطاب میں راہول سنگھ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر کے میدان میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی افواج کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی، اور ہمیں وقت پر اہم جنگی ساز و سامان تک نہیں ملا۔

    راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کے بارے میں لائیو معلومات فراہم کر رہا تھا، جبکہ ترکی نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا دشمن صرف ایک نہیں بلکہ تین تھے۔”

    انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں، خاص طور پر آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، اور پاکستان کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔

    راہول سنگھ نے بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم کی ناکامی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جسامت اور بروقت تیاری نہ ہونے کی وجہ سے فضائی دفاع ناکام ہو گیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) پہلے ہی بتا چکا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا محض 10 سے 15 فیصد استعمال کیا، جب کہ باقی صلاحیتیں اب بھی محفوظ ہیں۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کو اپنی مسلسل ناکام عسکری حکمت عملی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ اس رویے نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مضبوط قیادت اور عوامی حمایت نے اس معرکے میں کامیابی دلائی، جبکہ بھارت کا الزام تراشی پر مبنی مؤقف اس کی کمزوری کو بے نقاب کر رہا ہے۔

    وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

    محمد حفیظ پاکستان چیمپئنز کے نئے کپتان مقرر

    بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

    این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری

    شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

    کراچی: گرتی عمارتیں، ہر اینٹ کے نیچے سے اٹھتی چیخ، مجرم کون؟

  • پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہے،وزیراعظم

    پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہوگا۔

    آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان کا پانی روکنے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، بھارتی اقدامات کا مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا تھا، پاک فوج نے مثالی جرات، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اشتعال انگیزی کاجواب دیا۔ اسرائیل غزہ جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ کو تباہی کا سامنا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں انسانیت کا وجود ہی نہیں، قحط سالی کی صورتحال، فاقہ کشی اور امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملےجاری ہیں، پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہے،ماحولیاتی چیلنجز نےلاکھوں لوگوں کے روزگار کوخطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پگھلتےگلیشیئرز، شدید گرمی، سیلاب اوردیگر چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔

    وزیراعظم نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پیزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

  • شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش،30 خوارج جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش،30 خوارج جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو بھی سراہا ہے،صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی، بھارت کی سفارتی شکست

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی، بھارت کی سفارتی شکست

    پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر پزیرائی ہوئی ہے

    بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا لگا ہے،پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کر دیا گیا،کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ‘کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی’ کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا،پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پزیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی،کانگریس رہنماوں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    کانگریس کے میڈیا اور عوامی روابط کے سربراہ، پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا "مودی حکومت پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے”پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت نے فوجیوں اور عوام کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے، کانگریس کی رہنما رینیکا چودھری نے ایک پوسٹ میں کہا "میرا مودی سے سوال ہے کہ کیا ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے؟”وہ چار دہشت گرد جو پہلگام حملےمیں ملوث ہیں، ابھی تک کیوں آزاد ہیں؟، پہلگام واقعے کے بعدانٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟،151 دورے، 72 ممالک، بے شمار سفارتی ملاقاتیں، مگر کوئی کامیابی نہ ملی ،عوام کو فوری وضاحت چاہیے،پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان مخالف جھوٹا بیانیہ پھیلایا، آپریشن سندور کو انسداد دہشت گردی قرار دینے کی عالمی سفارتی مہم ناکام اور جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئی،

    ناکام اور جھوٹ پر مبنی آپریشن سندور کو انسداد دہشت گردی قرار دینے کی عالمی سفارتی مہم چلائی گئی،آپریشن سندور کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی،مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی نے بھارت کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے

  • کواڈ کا غیر جانب دار مؤقف، پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب

    کواڈ کا غیر جانب دار مؤقف، پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب

    کواڈ کا غیر جانب دار مؤقف، پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب

    پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے،سی این بی سی کے مطابق:
    "کواڈ ممالک ( بھارت، امریکہ جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے،تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں نہ پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا ،کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بھارت نے کواڈ تنظیم میں بھی پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے یکطرفہ الزامات کے بجائے قانونی شواہد اور بین الاقوامی ضوابط پر انحصار کرتے ہیں،عالمی برادری کی غیر جانبداری اور پاکستان کا نام نہ لینا، پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کی کامیابی کی عکاسی ہے،اس کے برعکس، بھارت کی خارجہ پالیسی ایک بار پھر ناکامی کا شکارہوئی ہے،مودی سرکار پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے بجائے خود عالمی سطح پر بے اعتبار ثابت ہوئی،پہلگام حملے پر عالمی ردعمل اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان اب ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے

  • ائیر چیف  کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت

    ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں کسی بھی حاضر سروس ائیر چیف کا پہلا دورہ ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک امریکا دفاعی تعاون میں ایک اہم تزویراتی سنگ میل ثابت ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران ائیر چیف نے امریکی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون شامل ہیں۔ملاقاتوں میں دو طرفہ عسکری تعاون، مشترکہ تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور آپریشنل مشقوں کے حوالے سے نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ائیر چیف نے پاکستان اور امریکہ کے تاریخی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھی ائیر چیف نے اہم ملاقاتیں کیں جن میں بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے براؤن ایل اسٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر شامل تھے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور خطے میں جیوپولیٹیکل حالات پر پاکستان کے مؤقف پر گفتگو کی گئی۔کیپیٹل ہل میں ائیر چیف نے امریکی کانگریس کے اہم اراکین بشمول مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور بل ہیزینگا سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون، تزویراتی چیلنجز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا۔

    ائیر چیف نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں، اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و دفاعی حالات میں پاکستان کی تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔امریکا کے اس دورے میں دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون، تزویراتی مکالمے اور مشترکہ کارروائیوں کے فروغ کے لیے بنیاد فراہم کی گئی، جو آئندہ دفاعی اشتراک کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    بل نہیں دیا؟ مر جاؤ!، ریاست کے ہاتھوں ایک اور قتل

    بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

    ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 600 روپے سستا

    بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 64 اموات، 117 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

    کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

  • مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

    مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 جون 2025 کے فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 24 اور 29 جولائی 2024 کو جاری کیے گئے وہ تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں جن کے تحت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی واپسی کو تسلیم کیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دینا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل درآمد کی غرض سے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان امیدواروں کی واپسی کو غیرقانونی قرار دیا، جس کے بعد کمیشن کے پاس کوئی چارہ نہ رہا سوائے نوٹیفکیشنز واپس لینے کے۔اسی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، خواتین کے لیے مخصوص 16 نشستیں اور اقلیتوں کے لیے 3 نشستیں بحال کر دی گئی ہیں۔ ان نشستوں کی تقسیم درج ذیل ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن): 13 نشستیں،پاکستان پیپلز پارٹی: 4 نشستیں،جمعیت علمائے اسلام (ف): 2 نشستیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی بحالی بھی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل 24 اور 29 جولائی 2024 کو مخصوص نشستوں سے متعلق جو نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے تھے، انہیں بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

    اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے 76 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دے دیں،قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5نشستیں بحال کر دی گئیں،قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو 2،2 نشستیں مل گئیں، قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی ایک مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی،قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی 11مخصوص نشستیں بحال .قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی 10نشستیں ن لیگ کو مل گئیں،قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی ایک نشست پیپلز پارٹی کو دی گئی ، قومی اسمبلی کی 3غیر مسلم نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال، قومی اسمبلی میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21مخصوص نشستیں بحال، خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو 8 سیٹیں مل گئیں ،
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو 6 اور پیپلز پارٹی کو5سیٹیں مل گئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک سیٹ ملی .خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4نشستیں بھی بحال کر دی گئیں ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو 2اقلیتی نشستیں دی گئی ہیں ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک اقلیتی نشست ملی، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24مخصوص نشستیں بحال ،پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 21نشستیں ن لیگ کو مل گئیںپنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی،آئی پی پی ، ق لیگ کو ایک ایک نشست ملی،سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2نشستیں بحال کر دی گئی ،سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست مل گئی،سندھ اسمبلی میں ایک اقلیتی نشست بھی پیپلز پارٹی کو دے دی گئی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام نہ صرف آئینی دائرہ کار میں آتا ہے بلکہ یہ ملک میں انتخابی شفافیت کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر شدید سیاسی دھچکا پہنچ سکتا ہے، جبکہ دیگر جماعتوں کو پارلیمانی طاقت میں اضافہ حاصل ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق، وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں مزید اقدامات بھی کرے گا تاکہ انتخابی عمل کو مکمل طور پر آئین و قانون کے مطابق رکھا جا سکے۔

  • باجوڑ بم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

    باجوڑ بم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں واقع صدیق آباد پھاٹک کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی سمیت 4 افراد شہید جبکہ کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    واقعہ ناوگئی روڈ پر پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب قافلہ معمول کی سیکیورٹی کے ساتھ علاقے سے گزر رہا تھا۔شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار وکیل، ایک پولیس صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ڈاکٹروں کی اضافی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تفتیشی ادارے موقع پر موجود ہیں اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔