Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا سے سندھ کے صوبائی وزیر چل بسے،تحریک انصاف کی ایک اورخاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    کرونا سے سندھ کے صوبائی وزیر چل بسے،تحریک انصاف کی ایک اورخاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، صوبائی وزیر کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔ انھیں پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے۔ تاہم وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطیہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ نے انھیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔

    مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مرحوم گڈاپ کے ٹاؤن ناظم بھی رہے۔ وہ پی ایس 88 ملیر ٹو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے آج صوبائی وزیر کی موت ہوئی ہے

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ نثار کرونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مولا بخش چانڈیو کی فیملی کے اراکین بھی کرونا کا شکار بنے ہیں

    ملتان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک محمد عامر ڈوگر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ملک عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ملک عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آیسولیشن اختیار کر لی ہے

    قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،

    عنایت اللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اج صبح میرا کرونا ٹیسٹ مثبت اگیا ہے۔ معمولی بخار ,سردرد اور سینے کے تکلیف میں مبتلا ہوں مگر اب تھوڑا بہتر محسوس کررہا ہوں۔ اپنے اپکو ایسولیٹ کررہا ہوں۔ اپ سب سے دعاووں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو،آمین

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رانا عارف اقبال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،رانا عارف اقبال نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا،راناعارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےہیں ، رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور4بچے بھی کورونامیں مبتلا ہو چکے ہیں،‏ایم پی اےعارف اقبال نےخودکورہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، شہر یار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے

    گزشتہ روز حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

    کرامت کھوکھر لاہور کے حلقے این اے 135 سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں.

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا کا شکار ہوئے تھے، ان کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے ,3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 8 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورنا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورنا ٹیسٹ کرائیں گے،محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

     

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

  • جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان جب سے بنا ہے اسوقت سے اب تک 83 فضائی حادثات ہوئے اور 1099 افراد لقمہ اجل ہو چکے، پاکستان میں‌ہر 4 سال بعد مسافر طیارے کو حادثہ پیش آتا ہے، 22 مئی کو پیش آنے والے حادثے سے قبل دسمبر 2016 میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے قریب تباہ ہو گئی تھی اور 54 افراد شہید ہو گئے تھے جس میں مشہور نعت خوان جنید جمشید بھی شامل تھے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد پی آئی اے کے اسوقت کے چیئرمین اعظم سہگل نے اسوقت پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ طیارے کا ایک مہینہ پہلے ہی معائنہ ہوا تھا اس کا فنی خرابی کا کوئی امکان ہی پیدا نہیں ہو سکتا،،لیکن آج میں بتاؤن کا کہ اس طیارے میں کونسی فنی خرابیاں تھیں اور کتنے عرصے سے تھیں،سول ایوی ایشن اور پی آئی اے نے اسوقت اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھی اور طیارہ اتنے لوگوں کی جان لے کر تباہ ہوا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کی ایک میجر چیکنگ ہوتی ہے،جو دس ہزار فلائنگ گھنٹے یا سات سال کا عرصہ پورا کرنے کے بعد کی جاتی ہے ،12 نومبر 2103 کو ایک ڈائریکٹو ایشو ہوا،اس کے بعد 4 مارچ 2014 کو ہونے والی سول ایوی ایشن کے منٹس دکھاتا ہوں جس میں سول ایوی ایشن کے انجینئر نے ریکارڈ کیا، میٹنگ میں تمام بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ انوسیٹی گیٹ کیا جائے کل کتنے پرپلر بلیڈز ہیں جو پی آئی اے کے شاپ میں مرمت کئے گئے اور جس اے ٹی آر جہاز کو وہ بلیڈ لگیں گی اسکو فوری ہٹایا جائے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ کیوں‌ ہوا تھا، بہت پہلے کھر اسچ میں ہم نے دعویٰ کیا تھا کہ پی آئی اے نے اسوقت کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ری پیر کیا جو اتھرائیز نہیں تھے اور یہ جہاز اب خطرہ ہے، ایک جہاز اے پی بی ایچ او یہ میں نے کہا تھا کہ جہاز کریش کر سکتا ہے اور یہ وہی جہاز تھا جو حویلیاں میں کریش ہو اجس میں جنید جمشید صاحب 54 افراد جان سے چلے گئے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 21 بار مجھے پی آئی اے نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے، سول ایوی ایشن نے کہا کہ کہ پتہ نہیں کیا مطلب ہے ،کیا چاہئے، 1100 لوگ مر چکے ہیں اور اب بھی میں سوال کرتا ہوں تو برا میں ہون، نہ پالپا ، نہ سول ایویشن،نہ انسپکٹر،نہ وہ پائلٹ جنہوں نے غیر قانونی لائسنسن لئے وہ برے، وہ سب اچھے ہیں اور برا میں ہوں،21 مارچ 2014 کی ای میل سامنے آئی جو چیف انجینئر الیاس کی جانب سے لکھی گئی تھی، 28 نومبر 2014 کو بتایا گیا تھا کہ جس کام کو کرنے کی صلاحیت نہیں، انہوں نے 75 بلیڈز خود مرمت کر ڈالے، جس جہاز کو حادثہ پیش آیا اس میں 3 بلیڈز لگے تھے،

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک اے ٹی آر میں‌6 بلیڈز لگے ہوتے ہیں اور اس میں سے 3 خراب تھے، ہر جہاز کے فیول پمپ میں ڈرائیو شافٹ انسپکٹڈ سپلائیز لگی ہوتی ہے جس کو 4 ہزار گھنٹے بعد چیک کرنا ہوتا ہے، کچھ چیک ہر جہاز کے مختلف ہوتے ہیں میں اے ٹی آر کی بات کر رہا ہوں ، وہ جب چیک ہونا تھا تو پتہ چلنا تھا کہ یہ کام کر رہا ہے یا نہیں لیکن ہمارے ہاں اس کو چیک کرنے اور ری پیئر کرنے کی سہولت نہیں ہے،اس جہاز کے فیول پمپ جس کا سییرل نمبر 6208 تھا لوکلی ری پیر کیا گیا ،اور اس کا جاب ریفرنس نمبر بھی سامنے آ گیا، آپ خود دیکھ لیں کہ کہ وہ جہاز کتنا فٹ تھا

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جہازوں پر اس بات کی پریکٹس کی جاتی ہے جس کی جہاز بنانے والی کمپنی کی اجازت نہیں ہوتی، ایک اور نااہلی کی مثال بھی ہے، ایک اصول ہے کہ کوئی بھی جہاز جس کا حادثہ ہو جائے اس کا کوئی بھی پرزہ کسی دوسرے جہاز میں لگا کر استعمال نہیں کر سکتے،ایک شیٹ جس کا سیریل نمبر 2038 ہے،ان تاریخوں میں واضح لکھا ہے کہ دونوں بلیڈز جہاز میں لگا کر استعمال کئے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ یہاں پر جب جہازوں کی مرمت کی جاتی ہے تو اسکی بھی کچھ ایس او پیر ہو جاتی ہیں ، جہاز کمپنیوں کی جانب سے ایک لسٹ دی جاتی ہے اور آپ ان کی بتائی گئی شاپس سے ہی کوئی پرزہ یا وائر منگوا کر مرمت کر سکتے ہیں،کیونکہ جہاز کے جتنے پرزے ہوتے ہیں ہر ایک کا اپنا ایک نمبر ہوتا ہے

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا کرونا وائرس ٹیسٹ،کرونا پاکستان کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟ ڈاکٹر سہیل چغتائی کی خصوصی گفتگو

    چینی اور آٹا مافیا نہیں بچ پائے گا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی مبشر لقمان کے ساتھ خصوصی بات چیت

    بس بہت ہو گیا،یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، کیوں؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں پی آئی اے کا ایک بل دکھاتا ہوں جس میں انہوں نے اتھرائیز شاپ سے نہیں بلکہ کسی اور شاپ سے وائر خریدی، اور اس سے 50 سے 60 بلیڈز مرمت کر کے مختلف جہازوں میں لگا دیئے گئے،جب اس طرح جہازوں کی مرمت کی جائے تو حادثات ہونے سے کون روک سکتا ہے، اس طرح نااہلی کے بعد ہمارے ملک میں فضائی سفر کیسے محفوظ ہو سکتا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ریگولیٹنگ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے وہ جہازوں کی سیکورٹی کی سرٹفکیٹ دیتا ہے اور اسکا کام ہے جہازوں کے بارے میں، اگر سول ایوی ایشن کے لوگوں کو یہ بات پتہ نہیں تھی تو وہ اہل ہی نہیں کہ وہاں پر نوکریاں کریں اور بڑے بڑے مراعات لیں،پیکجز لیں، اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ جو حادثہ ہوا اس میں جہاز پر تو بعد میں آئین گے یہ کنفرم بتا رہا ہوں کہ کنٹریکٹ امپلائیز ہیں 15 ہزار روپے لینے والے وہ ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ہیں اور انکی کوئی اہلیت نہیں ہے،وہ لوڈر، سٹور کیپر کا کام تو کر سکتے ہیں وہ اس طرح کے شفٹنگ کے کام کر سکتے ہیں ،ان سے وہ کام لیا جا رہا ہے جس کے وہ مجاز نہیں، یہ سب کچھ سول ایوی ایشن کی ناک کے پیچھے ہو رہا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ اب کہ رہے ہیں کہ انویسٹی گیٹنگ بورڈ میں پالپا کا بندہ ڈالیں، پالپا کا بندہ کیوں ڈالیں تا کہ پہلے جس طرح اپنے پائلٹس کی نااہلی کو ثابت نہیں ہونے دیا اور انکو بچا کر لے گئے اس بار پائلٹ کی قابلیت پر سوالیہ نشان آ رہا ہے انکو چاہئے کہ ایئر بس ا پائلٹ ڈالیں، ایئر بس انڈسٹری سے پائلٹ لیں اور اسکو شامل کریں،پالپا کا کوئی تعلق نہیں ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ابھی تک میں آفیشل پریس ریلز نہیں دیکھی کہ انہوں نے ذمہ داریاں پوری کیں یا نہیں کیں ، کیا کیا، سوائے ایک بورڈ کے بارے میں جس کا پتہ چل گیا ہے کہ تحقیقات ہو رہی ہے، انہوں نے یہاں تک نہیں کہا کہ ہمیں جہاز کے گرنے پر افسوس ہے، یہ بہت ہی بڑا ظلم ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج پالپا کو دوسرا چیلنج دے رہا ہوں کہ اگر ثابت کر سکتے ہو تو اے ٹی آر میں ٹیمپرنگ ہوئی تھی اور اسکے باوجود تم اڑاتے رہے تو ثابت کرو کہ میں غلط ہوں،میں تو تمہیں نمبر دے رہا ہوں، تصویریں دکھا دوں گاجنہوں نے ٹیمپر کیا، میں مبشر لقمان بات کروں گا تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گا

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

  • فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    لاہور:فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق فیروزسنزاورسرل فارما پاکستان نے کرونا وائرس سے پیداہونے والی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک نہایت ہی مہنگا ترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ایک 11 ٹیکوں پرمشتمل کورس ہے ، جس کے ایک ٹیکے کی قیمت بیس ہزارروپے ہے جبکہ اس پورے کورس کی کل قیمت دو لاکھ بیس ہزارروپے ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس انجیکشن کے حصول کےلیے ڈاکٹرنسخہ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اوراشٹام پیپربھی لازمی دینا ہوگا جس پریہ تحریرلکھی ہونی چاہیے کہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں کمپنی ذمہ دارنہیں ہوگی

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ متعارف کروایا جانے والا انجیکشن گورنمنٹ آف پاکستان سے منظ‌ور ہوگیا ہے یانہیں بہرکیف یہ ایک اچھی خبر ہے ان کے لیے جو صاحب استطاعت ہیں اوروہ مریض جوانتہائی غریب ہیں‌ ان کے لیے یہ خبراوربھی تکلیف دہ بن کرگری ہے کیونکہ انجیکشن کی اتنی قیمیت تو کبھی بھی ادانہیں کرسکیں‌گے

  • فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    لاہور:فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق فیروزسنزاورسرل فارما پاکستان نے کرونا وائرس سے پیداہونے والی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک نہایت ہی مہنگا ترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ایک 11 ٹیکوں پرمشتمل کورس ہے ، جس کے ایک ٹیکے کی قیمت بیس ہزارروپے ہے جبکہ اس پورے کورس کی کل قیمت دو لاکھ بیس ہزارروپے ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس انجیکشن کے حصول کےلیے ڈاکٹرنسخہ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اوراشٹام پیپربھی لازمی دینا ہوگا جس پریہ تحریرلکھی ہونی چاہیے کہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں کمپنی ذمہ دارنہیں ہوگی

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ متعارف کروایا جانے والا انجیکشن گورنمنٹ آف پاکستان سے منظ‌ور ہوگیا ہے یانہیں بہرکیف یہ ایک اچھی خبر ہے ان کے لیے جو صاحب استطاعت ہیں اوروہ مریض جوانتہائی غریب ہیں‌ ان کے لیے یہ خبراوربھی تکلیف دہ بن کرگری ہے کیونکہ انجیکشن کی اتنی قیمیت تو کبھی بھی ادانہیں کرسکیں‌گے

  • امریکہ میں بغاوت عروج پرہرطرف جیلاو گھیراو،توڑپھوڑ،تشدد قتل وغارت گری ائیرفورس کے بیس تک پہنچ گئی 2 اہلکارہلاک،کئی زخمی

    امریکہ میں بغاوت عروج پرہرطرف جیلاو گھیراو،توڑپھوڑ،تشدد قتل وغارت گری ائیرفورس کے بیس تک پہنچ گئی 2 اہلکارہلاک،کئی زخمی

    امریکہ :امریکہ میں بغاوت عروج پرہرطرف جیلاو گھیراو،توڑپھوڑ،تشدد قتل وغارت گری ائیرفورس کے بیس تک پہنچ گئی 2 اہلکارہلاک،کئی زخمی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں بغاوت عروج پرہے اورتازہ واقعہ میں امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    ایئر فورس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں صبح پیش آیا جس میں 319 ریکوننینس ونگ کے 2 ایئرمین ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ہوئی اور اڈے موجود ہنگامی ٹیم نے موقع پر ایکشن لیا۔

    سیاہ فارم برادری کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو پولیس گرفتار کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

    بیس کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے کسی بھی سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے متعلق معلومات ان کے لواحقین کی اجازت کے بغیر فراہم نہیں کی جا سکتی۔وائٹ ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی

    واضح رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں امریکی بحری اڈے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مذکورہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا اور ریاست کے گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری اڈے میں حملہ کرنے والا سعودی فضائیہ کا اہلکار تھا جو فوجی تربیت کے لیے امریکا میں موجود تھا۔

    کولوراڈو میں مظاہرین کا احتجاج کے دوران ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

    رون ڈی سنٹس نے تصدیق کی تھی کہ حملہ آور کی فائرنگ سے اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ چاروں افراد عام شہری تھے یا امریکی بحریہ کے اہلکار تھے۔

    پنسلوینیا میں مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کی گئی پولیس کی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیویارک میں احتجاج کے دوران عوام نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر درج تھا کہ سیاہ فارم افارد کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

    پیر کے روز ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔

    پینسلویلیا میں مظہارین پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ میں شیل واپس پولیس کی جانب پھینک رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

    امریکی ریاست مینسوٹا میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے اس وقت کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ 40 سے زائد شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

    احتجاج کے دوران امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر املاک کو نذر آتش کیا گیا— فوٹو: رائٹرز

    امریکا میں لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران مختلف شہروں میں بڑی بڑی دکانوں اور اسٹورز کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔

    پینسلوینیا میں ہونے والے پرتشدد سے نمٹنے کے لیے پولیس کی معاونت کے لیے نیشنل گارڈز کو بھیج دیا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز
    لاس اینجلس میں احتجاج میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
    لاس اینجلس میں احتجاج میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
    کیلیفورنیا میں مظاہرے کے دوران مارچ میں شریک خاتون نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے— فوٹو: اے ایف پی
    نیویارک میں احتجاج کے دوران عوام نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر درج تھا کہ سیاہ فارم افارد کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے— فوٹو: اے ایف پی
  • بریکنگ، شہباز شریف پیش نہ ہوئے، نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچ گئی

    بریکنگ، شہباز شریف پیش نہ ہوئے، نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے

    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گا

    نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں،1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا،زراعت ،شوگراور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا،2018 میں نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا 2018میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس وقت بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا

  • کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا علاج کے لیے مصنوعی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں،ٹیکنیک کے ذریعے کورونا کے علاج میں پلازمہ کی ضرورت ختم ہو جائے گی یو ایچ ایس نے یونیورسٹی کالج لندن کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی ہے

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس مصنوعی اینٹی باڈیز بنانے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی بن گئی،کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ عید پر بچے کے نئے جوتے خریدنے اور آئسکریم کھانے کے لیے ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ ماہ اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع کیا تھا، ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مصنوعی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو انسانی پھپھڑوں میں داخل ہونے سے روکیں گی۔ اسی پراجیکٹ پر 1954 میں طب کا نوبیل پرائز دیا جا چکا ہے۔

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا بلڈ پلازما سے علاج شروع کرچکی ہے، ناصرف یہ بلکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی پر بھی کام شروع کرے گی

    پاکستان کے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ مریض سے مشین کے ذریعے پلازمہ نکالا جاتاہے وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں کا پلازمہ نہیں لیاجاسکتا،17لوگوں کو پلازمہ لگ چکا ہے ،سندھ حکومت نے پلازمہ لگانے کی سہولت دے دی، پلازمہ دینے کے لیے مریض کو دیکھنا پڑتا ہے ،پلازمہ کے45سے 50ہزار کے اخراجات آجاتے ہیں ،پلازمہ کے45سے 50ہزار کے اخراجات آجاتے ہیں ،

    قبل ازیں کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کے پلازمہ کے ذریعے کوئٹہ میں بھی مریضوں کا علاج شروع ہوگیا،ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق پلازمہ کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی طبی پروسیجر مکمل کرکے شیخ زید اسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال ، و دیگر مخصوص اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا،علاج کے لئے ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا دونوں میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے ،پلازمہ کے ذریعے علاج کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی ٹرینڈ کرے گی جس کے بعد اس طریقہ علاج کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی

    کوروناکے مریضوں کیلئے سندھ میں پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دے دی گئی ,سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ 11مریضوں کے کلینیکل ٹرائل سے خاطرخواہ نتیجہ ملاہے،کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے مریضوں میں سے3مریض ایسے تھےجو9 دن میں منفی ہوگئے کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے 4 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے،5مریض ری کورہورہے ہیں،صحت میں بہتری آرہی ہے،2 کووینٹی لیٹرکی ضرورت پڑی وہ وینٹی لیٹرزپرہیں،

    سندھ کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی صوبے میں پہلی مرتبہ تجربہ کیا گیا۔سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ پیسو امیونائزیشن سے بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکے گا، یہ ٹرائل بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، اور مکمل طور پر معیاری ضابطہ کار کے ساتھ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ 30 اپریل کو سندھ حکومت نے ہسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 90 ہزار 69 افرادکےکوروناٹیسٹ کیےگئے، آج لاہور میں تشویشناک مریض 119 اورراولپنڈی میں 116 ہے،کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمارٹ سیمپلنگ کے لیے ہمیں کہا گیا تھا،کمیٹی بنائی گئی جس میں بین الاقوامی یونیورسٹیز سے بھی ماہرین شامل کیے گئے،میو اسپتال میں 28 سے 30 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیںلاہور اورراولپنڈی میں کورونا کےسب سے زیادہ کیسز ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں 300سےزائدڈاکٹرکوروناسےمتاثر ہیں پلازمہ کےلیے41 ڈونرزراضی ہوئے، ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے لاہور میں کنٹرول روم بنا ہوا ہے ، اعداد و شمار نہیں چھپائے جارہے لاہور میں 21 ہزار سیمپل لینے پر 6 کروڑ روپے خرچا آیا ،اب اسپتالوں میں صرف تشویشناک حالت میں مبتلا مریض رکھے جا رہے ہیں

  • پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن میں سماعت،ن لیگ نے کیا کی استدعا؟

    پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن میں سماعت،ن لیگ نے کیا کی استدعا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس میں احسن اقبال کی درخواست پر سماعت ہوئی

    احسن اقبال نے استدعا کی کہ کیس کی روزانہ سماعت اوراسکروٹنی کمیٹی کارکارڈعام کیاجائے، بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی دستاویزات خفیہ نہیں،انھیں پبلک کریں،ہمیں بھی کاپی دی جائے،

    علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف پراکاونٹس کی تفصیل نہ دینے کا الزام تھا تمام تفصیل دے چکے ،ہم الیکشن کمیشن میں تمام رکارڈ پیش کرچکے ، بہت ساری جماعتوں نے اپنے اکاونٹس جمع نہیں کیے لمحہ فکریہ ہے کہ بہت ساری جماعتوں نے آڈٹ اکاونٹس کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہمارا مطالبہ ہے کہ صرف وہی جماعتیں الیکشن لڑیں جو پی ٹی آئی کی طرح آڈٹ اکاونٹس جمع کراچکی ہوں،

    احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کو چار ہفتوں میں نمٹایا جائے،ہمارے لیڈر کے خلاف تو ساٹھ سال کے رکارڈ کی اسکروٹنی ہو گئی تھی فوراً،مجھے آج اس کیس میں وکیل کیا گیا ہے ، تیاری کے لئے مہلت درکار ہو گی،

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری 2 درخواست ہیں کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے روکی جائے،الیکشن کمیشن سے امید ہے ن لیگ ہو یا پی پی پی جس نے قانون کی خلاف ورزی کی کارروائی ہو،

    وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں اس لیے آیا ہوں کیونکہ ممنوعہ ذرائع سے پیسے آرہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی اسٹیٹس رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کریں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ سےمتعلق 4 ہفتے بعد جائزہ لے گا،امید ہے 4 ہفتے میں آپ کام مکمل کر چکے ہوں گے،

    ممبر کمیشن پنجاب ارشاد قریشی نے کہا کہ آپ کو دھمکیوں کے معاملہ پر متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنا چاہیے، اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے متعلقہ فورمز سے بھی رابطہ کیا ہے،ممبر پنجاب نے کہا کہ ہمیں کیا پتا کے آپ کے باہر فریق سے کیا معاملات ہیں،

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی بنائی،اسکروٹنی کمیٹی کو تمام سوالات کے جواب دیے، دلائل مکمل کرلیے ہیں، حتمی مراحل میں ہے، سوالات ہیں تو ہم اسکروٹنی کمیٹی کو جواب دینے کو تیار ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیے گئے اکاؤنٹس کا کمیٹی جائزہ لے رہی ہے،وہ ہم سے ان پر سوالات پوچھ سکتی ہے،اسکروٹنی کمیٹی کو ہی معاملات کا جائزہ لینے دیں،شکایت کنندہ نے جو دستاویزات کمیٹی کودیں وہ تصدیق شدہ نہیں،پی ٹی آئی نے کمیٹی کو جتنی دستاویزات دیں وہ تصدیق شدہ ہیںشکایت کنندہ کو کمیٹی پر تحفظات ہیں،مجھے اسکروٹنی کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے،ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں،

    وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں نے جو دستاویزات جمع کرائیں کمیٹی ان کا جائزہ لے،اگر ان میں وزن نہیں تو مسترد کر دیں،پاکستانی شہری کے علاوہ کوئی پاکستانی سیاسی جماعت کو فنڈ نہیں کرسکتا، میں نے اپنی دستاویزات پیش کیں، یہ کیسے کہہ رہے ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں،

    ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کے موجودہ اسٹیٹس سےمتعلق رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرلیں گے،کمیٹی کے ممبران گھر سے کام کر رہے ہیں،

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کب تک دیں گے،جس پر ڈی جی لا نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کب تک دیں گے،

    پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی گئی

    سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جان نہیں چھوٹے گی ان کو حساب دینا ہوگا،پارٹی اکاونٹس میں پیسا جمع کرایا جاتا ہے اور پھر اس کاونٹس سے نکال کر وائٹ کیا جاتا ہے،جو گڑھا ن لیگ نے پی ٹی آئی کے لیے کھودا تھا آج اس میں وہ خود دفن ہونے کیلیے تیار ہیں،یہ سمجھتے تھے کہ ان سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا ان کے اکاونٹس پر کوئی بات نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن سے امید ہے ن لیگ ہو یا پی پی پی جس نے قانونی کی خلاف ورزی کی کارروائی ہو،

    علی محمد خان نے کہا کہ جس بدنیتی پر یہ کیس شروع کیا گیا تھا اس وقت ہم نے حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا،

    مارچ 2018 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے فنڈز کی تحقیقات کے لئے تین رکنی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

  • کیا بطور جج مجھے ہر بار بچوں کے اثاثوں کا بھی بتانا ہوگا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    کیا بطور جج مجھے ہر بار بچوں کے اثاثوں کا بھی بتانا ہوگا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عدالت میں کہا کہ وفاق کی جانب سے اس کیس میں پیش ہو رہا ہوں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ
    کیس شروع کرنے سے قبل کہونگا کہ سماجی فاصلے کو قائم رکھے۔ جو لوگ جڑ کر بیٹھے ہیں ان سے کہونگا کہ فاصلہ قائم رکھیں۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ میں وفاق اورشھزاد اکبر کی عدالت میں نمائندگی کروں گا۔ میرے حوالے سے عرفان قادر میرا وکیل اس کیس میں ھوگا۔

    درخواست گزارکے وکیل منیر ملک نےفروغ نسیم کی پیش ہونے پر اعتراض کردیا۔ منیر اے ملک نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کا پیش ہونا قوائد و ضوابط کے خلاف ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ سے کہوں گا اعتراض نہ اٹھائیں اور کیس کو آگے بڑھنے دیں, موسم گرما کی تعطیلات بھی شروع ہونیوالی ہیں, ہم کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں, منیر اے ملک نے کہا کہ میں نے تحریری طور پر عدالت کو اعتراضات سے آگاہ کر دیا ہے,
    تمام اعتراضات آئین و قانون اور سپریم کورٹ کے قوائد کے مطابق ہیں,عدالت کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا عدالت خود اعتراضات دیکھ لے,

    فروغ نسیم نے کہا کہ میرے اوپر جو اعتراضات اٹھائے گئے انکی کوئی خاص اہمیت نہیں ،رشید احمد کیس میں اس سے متعلق وضاحت ہوچکی ہے

    فروغ نسیم نے عدالت میں کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےابھی تک لندن میں جائیدادوں کی منی ٹریل نہیں دی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اب تک لندن جائیدادوں کے ذرائع آمدن بتانے سے قاصر ہیں،جج ایک بہت معزز شخصیت ہوتی ہے جسے شکوک وشبہات سے بالا ہونا چاہیے ،ججز کوڈ آف کنڈکٹ شفافیت کا متقاضی ہے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ کیسے علم ہوا کہ لندن میں جائیدادیں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ہیں؟ فروغ نسیم نے کہا کہ جائیدادیں فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی ہیں، اس کیس میں بار ثبوت حکومت پر نہیں معزز جج پر ہے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر جائیدادیں اہلیہ اور بچوں کی ہیں، جو ٹیکس بھی دیتے ہیں تو جج سے سوال کیسا؟ کیا بطور جج مجھے ہر بار بچوں کے اثاثوں کا بھی بتانا ہوگا؟

    جسٹس فائز عیسیٰ پر صدارتی ریفرنس اور اسکےخلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

  • انا للہ و انا الیہ راجعون، کرونا کو شکست دینے کے بعد رکن قومی اسمبلی چل بسے

    انا للہ و انا الیہ راجعون، کرونا کو شکست دینے کے بعد رکن قومی اسمبلی چل بسے

    انا للہ و انا الیہ راجعون، کرونا کو شکست دینے کے بعد رکن قومی اسمبلی چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، اراکین اسمبلی بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں تا ہم اب خبر آئی ہے کہ رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

    منیر اورکزئی کی نماز جنازہ اور تدفین مندوری لوئر کرم میں کی جائے گی،منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے منیر اوکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،بھتیجے عرفان اللہ نے منیر اورکزئی کے انتقال کی تصدیق کردی

    منیر اورکزئی جمعیت علماء اسلام ف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے اور این اے 45 سے رکن اسمبلی تھے، انہیں کرونا ہوا تھا تا ہم انہوں نے کرونا کو شکست دے دی تھی اور وہ صحتیاب ہو گئے تھے

    منیر اورکزئی کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے آبائی گاؤں مندوری ضلع کرم میں ادا کی جائے گی

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی رکن اسمبلی منیراورکزئی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ نشست پر گرگئے، جس کے بعد منیر اورکزئی کوابتدائی چیک اپ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا ۔

     

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی وزیر سمیت 7 اراکین اسمبلی پاکستان میں کرونا کا نشانہ بن گئے