Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز بیان پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز بیان پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں،بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں،پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔

  • پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    ترجمان وزارت خارجہ نے سابق امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جامع اور محفوظ جوہری سیکیورٹی نظام پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور اسے عالمی معیارات کے مطابق مضبوطی سے قائم کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے جان بولٹن کے بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ جان بولٹن کے ریمارکس ایک ایسے شخص (راج ناتھ سنگھ) کے بیان پر مبنی تھے جو ایک انتہا پسند ہندو تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور بارہا پاکستان کے خلاف جارحیت کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اصل تشویش اس بات پر ہونی چاہیے کہ بھارت کے جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے خطرناک سوچ کے حامل افراد کے ہاتھوں میں ہیں، جو پاکستان دشمنی اور مذہبی تعصب میں اندھے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے جوہری سیکیورٹی فریم ورک پر بھی سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کی بارہا اطلاعات نے دنیا کے سامنے اس کی جوہری سلامتی کے نظام کی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے۔ متعدد مواقع پر حساس جوہری مواد کی چوری اور اسمگلنگ کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔”

    پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مضبوط اور محفوظ ہے۔ ترجمان کے مطابق ہم نے جوہری تحفظ کے تمام عالمی معیارات کو اپنایا ہے اور عالمی ادارے پاکستان کے نظام کو بارہا سراہ چکے ہیں۔”واضح رہے کہ یہ بیان سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے بھارتی چینل کو دیے گئے بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جس میں بولٹن نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان سے متعلق جوہری بیانات کی توثیق کی تھی۔

    راج ناتھ سنگھ کی جانب سے حالیہ دنوں میں پاکستان پر جوہری حملے کے حوالے سے بالواسطہ دھمکی آمیز بیانات دیے گئے تھے، جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی مبصرین نے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔پاکستان نے عالمی برادری کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ بھارت کی قیادت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور غیر ذمہ داری جوہری سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے، جب کہ پاکستان اپنی جوہری پالیسی اور سیکیورٹی پر مکمل پراعتماد ہے۔

    مغرب کو احساس ہو گیا، جس گھوڑے پر داؤ لگایا وہ پاکستان سے ہار گیا،انوار الحق کاکڑ

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    کراچی کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا

  • آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر دیا گیا

    آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر دیا گیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘دینےکی تقریب ایوان صدر میں‌ہوئی

    تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف شریک تھے،وفاقی کابینہ کے ارکان،سروسز چیفس بھی تقریب میں موجود تھے،صدر ن لیگ نوازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو تقریب میں شریک تھے،تقریب میں گورنر پنجاب،گورنرسندھ ،گورنر خیبرپختونخوا اور گورنر بلوچستان بھی شریک تھے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے،وزرائے اعلیٰ مریم نواز،مراد علی شاہ بھی تقریب میں شامل تھے،تقریب میں‌ متعدد ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے،

    صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبا زشریف نے ایوانِ صدر میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز ا

  • پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا،  کورکمانڈر کانفرنس

    پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا، کورکمانڈر کانفرنس

    کورکمانڈرز کانفرنس نےکہا ہےکہ خضدار میں دہشت گرد حملہ بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکیا گیا، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا، بلوچستان اورکے پی میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانےکا اعادہ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے اندرونی وبیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے معرکہ حق کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کو سراہا۔ کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے لیے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکی گئی، دہشت گردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنےکے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سر چشمہ ہیں۔فورم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد اور کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

  • مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی حملے میں شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ میں رقومات کے چیکس تقسیم کئے، شہید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس سے بیس لاکھ روپے دیئے گئے جو لوگ رہ گئے ہیں انہیں بھی زرتلافی مل جائے گا، تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بھیانک ہوتے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے مگر ہندوستان نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرایا کہ یہ جھوٹا الزام ہے اور سازش کا حصہ ہے جو خطے کے امن کو برباد کرسکتا ہے، چنانچہ ہم نےواقعے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ اورتعاون کی پیشکش کی مگر ہندوستان کو یہ ہضم نہ ہوا اور اس نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جواب میں پاکستان نے نہتے شہریوں کے بجائے بھارتی کے چھ جہاز گرائے جن میں رافیل اور مگ 29 شامل تھے، الفتح میزائل نے ہندوستان کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مگر ہندوستان باز نہ آیا اور پاکستان پر حملے جاری رکھے، ہندوستان کو غرور تھا کہ دنیا کی طاقتیں اس کے ساتھ کھڑی ہوگئیں مگر ایسا نہ ہوا۔

    صرف پاگل ہی 24 کروڑ انسانوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جوابی حملے کے بعد آرمی چیف نے مجھے فون کرکے پیغام دیا کہ بھارت سیز فائر کرنے یعنی گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے، اب مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی، ہماری تینوں افواج مل کر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، تینوں افواج نے اس موقع پر آج 1971 کا بدلہ لے لیا۔

    پاکستان کے خلاف افغانستان استعمال کرنے کی مودی سرکار کی ناکام کوشش

  • خضدار بس حملہ،شدید زخمی ایک اور طالبہ شہید

    خضدار بس حملہ،شدید زخمی ایک اور طالبہ شہید

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ایک اور زخمی طالبہ چل بسی، جس کے بعد شہید طالبات کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق، 12 سالہ طالبہ کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔گزشتہ روز خضدار کے علاقے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا ،آج دم توڑنے والی طالبہ کی شناخت سحر سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ ان کے ساتھ ساتھ تین اور طالبات اس بزدلانہ حملے میں شہید ہو چکی ہیں، یوں شہید ہونے والی طالبات کی مجموعی تعداد چار ہو چکی ہے۔

    سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ حملہ بھارتی ایجنسیوں کی منصوبہ بندی کا شاخسانہ ہے، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد گروہوں نے عملی جامہ پہنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے لیے پراکسی نیٹ ورکس کا استعمال کر رہا ہے، تاکہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کیا جا سکے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں مسلسل شکستوں کے بعد بھارت اب کمزور اور معصوم اہداف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ پاکستانی قوم شہید بچیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوال کر رہی ہے کہ آخر کب تک معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور ان دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے جو معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • جوابی اقدام،پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جوابی اقدام،پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    پاکستان نے بھارت کےجواب میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور اسے 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا گیا، اور یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن کے مذکورہ اہلکار کو ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے خلاف تھے۔ دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کے مذکورہ اہلکار کو پاکستان سے روانہ ہونے کے لئے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اس فیصلے کے بارے میں بھارت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

    پاکستان اور بھارت کے مابین اس قسم کے اقدامات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

  • خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور دہشت گردی کے خلاف دوٹوک موقف اپنایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ "پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ اور پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حملے کو "بھارتی سرپرستی میں ہونے والی کارروائی” قرار دیا اور کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے تحت پراکسیز کا استعمال کر رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔اس موقع پر موجود وفاقی وزرا نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "بھارت خطے میں عدم استحکام کا مرکز بن چکا ہے، اور اب اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ خضدار میں آج صبح اسکول بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
    ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور نے خود کو بس کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ شہید ہونے والی طالبات میں ثانیہ سومرو (چھٹی جماعت)،حفظہ کوثر (ساتویں جماعت) اور عیشا سلیم (دسویں جماعت) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد زخمی بچوں کی حالت نازک ہے، اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کو 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

    سپریم کورٹ کی بڑی پیش رفت: سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں

    کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط

  • بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کہا کہنا ہے کہ سیاست اور سفارتکاری پاک فوج کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازع اب بھی برقرار ہے، حالیہ دنوں میں پاکستان نے بہت بالغ طریقے سے ردعمل دیا، ہم امن سے محبت کرتے ہیں، ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں بھارت جس طریقے سے بات کر رہا ہے وہ اپنی داخلی سیاست کو بہتر کرنے کا طریقہ ہو سکتا ہے کیا آپ کو بھارت میں کسی ذمہ دار سیاسی قیادت کی جھلک دکھائی دیتی ہے؟، بھارت ہر چند سال بعد ایک چھوٹا بیانیہ گھڑتا ہےسیاست اور سفارتکاری پاک فوج کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے اصل تنازع اب بھی کھڑا ہے، اصل مسئلے میں کسی وقت بھی چنگاڑی ڈالی جا سکتی ہے، بھار ت گھمنڈ کا شکار ہے۔آپ حالات کو دیکھیں، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نامعقول خیال ہونا چاہیے پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت ہر چند سال بعد ایک جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے، دنیا بھی اب جان چکی ہے بھارت کا پہلے دن سے مؤقف بے بنیاد تھا شدت پسندی کے واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو ہمیں دیے جائیں، ہم خود کارروائی کریں گے ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، امن سے محبت کرتے ہیں، ہم اس وقت پاکستان میں امن کا جشن منا رہے ہیں-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی حکومت میں کوئی بھی پہلگام واقعے سے متعلق سخت سوالات نہیں کر رہا، بھارتی حکومت میں کوئی یہ نہیں پوچھ رہا کہ اتنا بڑا سکیورٹی لیپس آخر کیسے ہوا؟ بھارت میں کسی کو ان واقعات کے پیچھے موجود وجوہات کو سمجھنے میں دلچسپی نہیں بھارت ان آوازوں کو سننے کو تیار نہیں جو ظلم و زیادتی کی بات کر رہی ہیں 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات پاکستان نے بھارت کو نپا تلا، مربوط اور متناسب جواب دیا، یہ ایک محدود سطح پر ہماری روایتی فوجی طاقت کا استعمال تھا اور ہماری تکنیکی صلاحیت کا ایک چھوٹا لیکن نہایت مؤثر مظاہرہ تھا اس کے بعد آپ نے دیکھا کہ بھارت نے پیچھے ہٹنا شروع کیا، اچانک بھارت بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے لگا۔

  • شمالی وزیرستان، ڈرون حملہ فتنہ الخوارج نے کیا ،سیکورٹی فورسز پر الزام بے بنیاد

    شمالی وزیرستان، ڈرون حملہ فتنہ الخوارج نے کیا ،سیکورٹی فورسز پر الزام بے بنیاد

    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا ضیاع ہوا، سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، کارروائی فتنہ الخوارج نے کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 19 مئی 2025 کو شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میرعلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بعض بے گناہ شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے جا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ دعوے ایک منظم جھوٹ پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا اور عوام میں سیکیورٹی اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلانا ہے۔ترجمان کے مطابق، ان الزامات کے جواب میں فوری طور پر ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بزدلانہ اور غیر انسانی حملے کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم "فتنہ الخوارج” کا ہاتھ ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے بلکہ شہری آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر کے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل میں مصروف ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر اپنے "بھارتی آقاؤں” کے اشارے پر حرکت میں آتے ہیں اور دانستہ طور پر مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، مقامی عوام اور سیکیورٹی ادارے یکجا ہو کر دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے یقین دلایا ہے کہ اس سفاک حملے میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملک کے امن کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی خبروں اور افواہوں سے گریز کریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں، تاکہ دشمن کی پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی ادارے عوام کے تحفظ اور ملک کی سالمیت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، اور ان کا مشن کسی صورت میں متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔