Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے،وزیراعظم

    جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا.دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں ، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔ پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔ دشمن کے فوجی اڈے ، اسلحہ کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے ۔ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے ۔ ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسان دشمنی ، جارحیت ، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے ۔ یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔ یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں پاک افواج کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہء حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا ۔ میں اس کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر بابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ۔ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستان نیوی پاکستان کے سمندری پانیوں کی حفاظت کرتی رہی۔ میں تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا

    واضح رہے کہ حکومت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں آج 16مئی2025 کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا،وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی۔

  • پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

    پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

    پاکستان نے امریکا کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک منتخب تجارتی شعبوں میں زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دیں۔

    ذرائع کے مطابق، یہ پیشکش وزارتِ تجارت پاکستان کی جانب سے اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے باہمی تجارتی مفادات کا تحفظ کرے اور تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ کا باعث بنے۔

    🔹 پس منظر: جنگ بندی اور امریکی تجارتی پالیسی
    واضح رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے خاتمے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ”ہم دونوں ملکوں کے ساتھ بہت سی تجارت کریں گے۔”تاہم، یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ متعدد ممالک پر بھاری جوابی ٹیرف عائد کیے تھے، جس سے عالمی تجارتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کی جانب سے زیرو ٹیرف کی پیشکش ایک مفاہمانہ اقتصادی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

    🔹 مستقبل کی راہیں
    ذرائع کے مطابق، پاکستان امریکا کے ساتھ ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ اور سرجیکل آلات سمیت متعدد شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اگر امریکا اس پیشکش پر مثبت ردعمل دیتا ہے تو دو طرفہ اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں۔

  • بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

    بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب میں دفتر آیا تو پتہ چلا محمد آصف آئے ہیں، میں‌نے کہا میں نہیں جانتا،مجھے بتایا گیا تو پتہ چلا کہ محمد آصف تو ہمارے سپرسٹار ہیں،انہوں نے بیدیاں میں اپنی گن سے بھارتی ڈرون کو مارا، میں نے ان سے درخواست کی کہ کچھ بتائیں،یہ پروگرام آج مودی کو ضرور دیکھنا چاہئے تا کہ اس کو پتہ چلے کہ افواج پاکستان نے اس سے کیا لڑنا ہر شہری پاکستان کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا ہوا ہے

    آصف نے مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو پیغام ہےکہ سلو ڈرون تھا تیز والا بھیج دیتے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مودی صاحب کہا تھا نہ پنگا نہ لیں،آصف کا کہنا تھا کہ ڈرون جب آیا تھا تو میں ادھر ہی تھا،میں سیکورٹی گارڈ ہوں، رینجرز والے بھی ہمارے ساتھ تھے،پاکستان کے ساتھ،پاک فوج کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے،مجھے ڈرون سے کوئی ڈر نہیں لگا،ہم ڈرون کو گرانے کے بعد اٹھا کر لے گئے تھے، ڈرون کا وزن تقریبا پچاس ساٹھ کلو ہو گا،ہم اس کو رکشے پر لے کر گئے،کیمرہ بھی لگا تھا بڑی سی بیٹری بھی تھی،کیمرہ بھی بہت بڑا تھا،عوام وہاں بہت تھی تو جب ڈرون گرا تو عوام نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مودی شرم کرو، تم فوج سے کیالڑو گے،ہمارے نوجوان نےاپنی گن سے ڈرون گرا دیا، اور جب انڈیا میں ڈرون گئے تو وہاں لوگ ڈر رہے تھے ،یہاں پاکستانیوں کا جذبہ دیکھیں ،کہ کیسے ڈرون گرا رہے تھے،لڑکے خود ڈرون گرا کر پھر اٹھا کر بھی لے کر جا رہے ہینں،یہ ہیں لاہوری،پاکستانی، ان کو کوئی ڈر نہیں لگتا

    ڈرون گرانے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ڈرون آیا تو پھر گرائیں گے،ہمیں ڈر نہیں لگتا، 12 گھنٹے ڈیوٹی ہوتی ہے،فری وقت جو ہو گا وہ ہم نے مودی کی واٹ لگانی ہے،اس وقت ڈرون بھیجیں پھر دیکھیں ہم کیا کرتے ہیں،میری تصویر بہت وائرل ہوئی ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ہے جذبہ،نوجوان کہہ رہا ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے جان بھی حاضر ہے، پاکستانیوں کو کسی سے ڈر نہیں لگتا نہ ہی کسی کو کچھ سمجھتے ہیں، ڈرون گرانے والے پاکستانی کا کہنا تھا کہ دو بچے ہیں بیٹا چار سال کا ہے اور بیٹی چار ماہ کی ہے،جب ڈرون گرانے لگا تھا تو اس وقت پاکستان ،پاک فوج کی حفاظت میرے ذہن میں تھی، بچوں کی حفاظت تو اللہ نے کرنی ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شکر کرو امریکہ کے ترلے جب کئے تو ہم نے روک دیا ورنہ ابھی تو ایک بندہ نظر آ رہا تمہیں پنجاب میں کئی لوگ نظر آتے، پتنگوں سے پابندی ہٹ جائے تو ڈرون پتنگوں کے ساتھ ہی لے کر لاہوری آ جائیں گے،یہ ہے پاکستانی قوم کا جذبہ،یہ ویڈیو ہر پاکستانی کو دیکھنی چاہئے، ایک چھوٹے بچے نے درخت پر چڑھ کر ڈرون پر چھلانگ ماری،ڈرون کو گرایا اور پھر اٹھا کر لے گئے،میرا نہیں خیال کہ مودی اب آئندہ پاکستان پر حملے کا سوچے گا، افواج پاکستان تو مودی کا دلیہ بنائیں گی ہی سہی، یہاں ہر پاکستانی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اسی لئے آپریشن کا نام بنیان مرصوص رکھا گیا تھا.

  • بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

    بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ایوان بالا سے منظور کی گئی قرارداد کا متن سامنے آگیا

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا کا شہداء کو خراج تحسین، قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی،بھارتی غیر انسانی حملوں کی شدید مذمت، خواتین، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا،غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی، قومی سانحے پر پوری قوم متحد ہے،برادر ممالک کی اصولی حمایت پر پاکستان نےشکریہ ادا کیا،پاکستان کا امن و استحکام کے لیے پرعزم مؤقف، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کیاجائے،عالمی برادری سے کشمیر پر فعال سفارت کاری جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں،سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، پاکستان کے آبی حقوق ناقابل تنسیخ ہیں،بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،ایوان کا اللہ تعالیٰ کا شکر، قوم کو تزویراتی فتح عطا ہوئی،قوم کے اتحاد پر خراج تحسین، اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کی مثال ہے،مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ قومی وقار کی علامت ہے،پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ،

  • پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز گرائے ہیں.  وزیر اعظم

    پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز گرائے ہیں. وزیر اعظم

    وزیرِ اعظم کا پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھی۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو ایک ہی گونج اٹھی کہ پاکستان نے جنگ اپنی مہارت سے جیتی. پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز گرائے،رافیل گرنے کو مودی قیامت تک یاد رکھے گا،جس طرح ابابیلوں نے ہاتھیوں کو مات دی تھی اسی طرح جے ایف 17 تھنڈر نے رافیل کو مار گرایا، میں اپنی اور 24 کروڑ عوام کی جانب سے آپ کو مبارک باد دینے آیا ہوں،ہمارے شاہینوں نے دشمن پر جھپٹ کر دن میں تارے دکھا دیئے۔اس جنگ میں پاکستان نے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔بہت سوچ سمجھ کر دشمن کو جواب دیا۔پاکستان نے 84 ڈرونز اور ایک ہیرون یواے وی مار گرایا، پاکستان نے دشمن کی فوجی تنصیبات کو تاک تاک کر نشانہ بنایا، دشمن کو پیغام دے دیا ہے کہ دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو پیروں تلے روند دیا جائے گا 10 مئی کو پاکستان نے خطے کے نام نہاد تھانیدار کا بت پاش پاش کر دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے واقعے میں بھارت ملوث ہے ،وعدہ کرتا ہوں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق دینا ہو گا، قوم ائیر چیف کے کردار کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی،

  • معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ،آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم سرگرم عمل رہی،پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا

    افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا ،پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی،بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کئے اور بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کے نظام میں خلل پیدا کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا،ریاست اتر پردیش میں 3600+ پاور فیڈرز ، جموں و کشمیر کے علاقے میں 600+ ، ریاست مہارشٹڑ 4600+ فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا ،پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مین AI سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235+ ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا ،ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGPL) کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا اور 4400+ سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو ناکارہ بنا دیا گیا،تمام اہم ہندوستانی حکومت، ملٹری، ایئر فورس، اسٹاک ایکسچینجز اور دیگر پبلک سیکٹر تنظیموں کے سرورز پر DDoS حملہ، جس کے نتیجے میں ای میل/OTP ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا،سرکاری عمارتوں، شاہراہوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500+ سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250+ اہم ISP کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا،90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا،اس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں،بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا گیا اس میں ممبئی، دہلی اور کولکتہ شامل ہیں،

    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں،بھارتی ریلوے کے مختلف سرورز کو بھی ہیک کیا گیا جس سے بھارت کے متعدد علاقوں میں ریلویز آپریشن متاثر ہوئے،

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ ،عمران کی سزا معطلی کی درخواست پر جواب طلب

    190 ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ ،عمران کی سزا معطلی کی درخواست پر جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ،190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے نیب سے جواب طلب کر لیا

    190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی تھی

    عمران خان بشریٰ بی بی کی 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان،علی محمد خان،زرتاج گل،شبلی فراز،جنید اکبر خان،سماویہ طاہر،سلمان اکرم راجہ،علی بخاری،شعیب شاہین،حسین اخونزادہ،نعیم حیدر پنجوتھا،خالد یوسف چوہدری،جمشید دستی،شاندانہ گلزار،بیرسٹر عمیر نیازی،وکیل شعیب،اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کی وکلاء کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی

  • آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

    آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کے مزید جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات (7) ہو گئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کو سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے، جب کہ تباہ ہونے والے طیاروں کے متعدد پائلٹس یا تو شدید زخمی ہوئے یا ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تفصیلات:
    اننت ناگ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جب کہ ایجیکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ میں گرا، دونوں پائلٹس زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔تیسرا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن میں تباہ ہوا، پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

    چوتھا طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی علاقے میں گرا، دونوں ایجیکٹ شدہ پائلٹس زخمی ہو کر اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیے گئے۔پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرا۔ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا ردعمل:
    ماہرین کے مطابق، یہ طیارے محض ہدف نہیں بنے بلکہ بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر گئے ہیں۔ "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کر دیا۔

    اس سلسلے میں ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے تیار کرنے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس طیارے کی کارکردگی اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کی تصدیق ہے۔

    عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت

    بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

  • بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    پاکستان نے بھارتی فضائی دفاعی نظام ایس-400 کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا اور اس کارروائی کے ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، بھارت کی عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے معروف بھارتی صحافی شیو اروڑ نے 2019 کی ایک پرانی تصویر دوبارہ شیئر کی، تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ ایس-400 سسٹم محفوظ ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی محض ایس-400 کے ایک لانچر کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کی، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا تھا۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایس-400 ایک مکمل دفاعی نظام ہے جو 12 مختلف یونٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

    افواجِ پاکستان نے شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کی کہ صرف لانچر ہی نہیں بلکہ ایس-400 کے اہم حصے جیسے ریڈار سسٹم اور کمانڈ پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر نہ صرف زمینی حقیقت سے ہٹ کر ہیں بلکہ بھارتی فوجی ناکامی کی پردہ پوشی کی ایک واضح مثال بھی ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط کا جواب دے دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی کیونکہ یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے جس کی پابندی ناگزیر ہے۔ پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر دستیاب فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک مکمل طور پر نافذ العمل بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس کی پاسداری دونوں ممالک پر لازم ہے۔ اس معاہدے میں کسی قسم کی معطلی کی گنجائش موجود نہیں۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک کے صدر نے بھی اس موقف کی توثیق کی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ معاہدہ صرف باہمی رضامندی سے ہی ختم یا اس میں ترمیم کیا جا سکتا ہے۔یہ تناؤ اُس وقت بڑھا جب 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات شدید سرد مہری کا شکار ہو گئے۔

    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کیں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیے، حتیٰ کہ علاج کے لیے آئے بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتکاروں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا، سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے، اور بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت و فضائی رابطے ختم کر دیے۔

    صورتحال اس وقت سنگین رخ اختیار کر گئی جب بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفرآباد سمیت چھ مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ پاکستان نے فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

    بعد ازاں 10 فروری کی رات بھارت نے پاکستان کی تین ایئربیسز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے ردعمل میں پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کیا۔ اس کارروائی میں بھارت کے ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز، براہموس میزائل ذخائر، ایس 400 ڈیفنس سسٹم اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    جی سی سی اجلاس:محمد بن سلمان کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

    آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد