Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم اور  انتونیو گوتریسں کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی  پر اتفاق

    وزیراعظم اور انتونیو گوتریسں کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق

    وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا-

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔

    وزیر اعظم نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہےوزیر اعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا، ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے، جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات اور جارحیت کی مذمت کی اور اسے ایک خطرناک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا مناسب نوٹس لینا چاہیے
    انہوں نے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جو کہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے، اور سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

    سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے علاقائی امن واستحکام کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔

  • تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بُنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپر یشن ’بنیان مرصوص‘ میں حصہ لینے والے جوانوں کی غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو جنگ کی نوعیت اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کے ساتھ مادر وطن کا بہادری سے مثالی دفاع کیا اور دشمن کی جارحیت پر فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں کے اندر مسلح افواج نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    شہباز شریف نے فرنٹ لائن پرموجود افسران اور بہادر جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور تیاری کو بھی سراہا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے، وہ قوم کے سر کا تاج ہیں، بھارت نے معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت مسلط کی، جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادتیں ہوئیں، ان شہداء کو دہشت گرد کہنا سراسر شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا ،کیونکہ اس کے پاس ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا اور جھوٹے بہانے،،تکبر اورانا کی بنیاد پرجارحانہ کارروائی شروع کی،،جس کا اسے بھرپور جواب ملا، الحمدللہ، ہمارے شہدا کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جنہوں نے قوم کو سرخرو کیا قبل ازیں وزیراعظم کا آمد پر آرمی چیف اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

  • وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص  کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی،وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام فورسز کو ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

    وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے-

  • پاک فوج کا صلاحیتوں کا صرف 10 فیصد استعمال ،دشمن گھٹنے ٹیک گیا

    پاک فوج کا صلاحیتوں کا صرف 10 فیصد استعمال ،دشمن گھٹنے ٹیک گیا

    ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ حالیہ چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے محض 10 فیصد عسکری و تکنیکی وسائل استعمال کیے، لیکن اس کے باوجود دشمن کو زبردست نقصان پہنچایا گیا اور بھرپور برتری حاصل کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان ایئر فورس نے صرف اپنے 10 فیصد وسائل، جن میں سائبر کمانڈ اور سائبر اسپیس بھی شامل تھی، کے ذریعے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب فضائی برتری حاصل کر لی۔ اس کارروائی میں دشمن کی جدید ترین دفاعی نظام S-400 کی بیٹریوں کو تباہ کیا گیا اور بھارت کے بیشتر الیکٹرک گرڈز کو نشانہ بنا کر اس کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، جس سے بھارتی فضائیہ بے اثر ہو کر رہ گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 10 مئی کی صبح آپریشن "بنیان المرصوص” کا آغاز ہوتے ہی پاکستان ایئر فورس، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور ایئر ٹو سرفیس پریسجن گائیڈڈ میزائلوں نے دشمن پر تباہ کن حملے کیے۔ان حملوں کے دوران پاکستانی لڑاکا طیاروں نے 32 بھارتی فوجی اہداف کو تباہ کیا، جن میں ،متعدد ایئربیسز،
    دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز،ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر،توپ خانے کی پوزیشن،انٹیلیجنس کمانڈ سنٹر،ایمونیشن اور فیول ڈمپ،لاجسٹک بیس،دو برہموس میزائل ذخیرے،دو S-400 بیٹریاں،دہشتگرد تربیتی کیمپس،ایک بدنام زمانہ دہشتگرد "کمار”،شامل ہیں.پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات تک پہنچے اور بھارتی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے گہرائی تک کارروائیاں کیں۔

    بری فوج نے ایل او سی کے پار متعدد بھارتی چوکیاں راکٹ اور میزائل حملوں سے تباہ کیں اور راجوری اور برنالہ سیکٹرز میں دشمن کی خالی کردہ پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔ جنگ کے ابتدائی دو گھنٹوں میں ہی پاکستان نے سٹریٹیجک سطح پر برتری حاصل کر لی اور آزادانہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل ہو گیا، بغیر کسی فضائی مزاحمت کے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں تاکہ اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس لے سکیں، لیکن اب تک ناکام رہی ہیں۔پاکستان نیوی نے بھارتی بحریہ کو شمالی بحیرہ عرب میں قابو میں رکھا اور کسی بھی پیش قدمی سے باز رکھا۔

    صرف چار سے پانچ گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے فضائی، زمینی اور سمندری محاذ پر کلاسیکی اور جامع کامیابی حاصل کی۔ دشمن فوج کو شدید دھچکہ لگا، اور 10 مئی کی سہ پہر 3 بجے بھارت نے فوری جنگ بندی کی درخواست کر دی۔

  • ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھارتی جارحیت پر ڈیفنس اتاشیوں کو  بریفنگ

    ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھارتی جارحیت پر ڈیفنس اتاشیوں کو بریفنگ

    افواجِ پاکستان کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات دفاعی اتاشیوں کو ایک اہم بریفنگ دی، جس میں انہیں بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی افواج کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔

    اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کا آغاز کیا اور کس طرح پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت اور مؤثر جواب دیا۔ بریفنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو نہ صرف اپنے ملک کی سلامتی کے لیے استعمال کیا بلکہ عالمی سطح پر اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے ہر قیمت پر ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دفاعی اتاشیوں کا کردار اب مزید اہم ہو چکا ہے۔ انہیں نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، بلکہ انہیں بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو بے نقاب کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ دفاعی اتاشی اب مختلف ممالک میں اپنی موجودگی کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی حقیقت سے آگاہ کریں گے اور اس کے جارحانہ اقدامات کا پردہ فاش کریں گے۔

    دفاعی ماہرین اس بریفنگ کو افواجِ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی و عسکری حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مزید مستحکم کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمتِ عملی سے نہ صرف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مضبوط ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کی دفاعی طاقت کا تاثر بھی مستحکم ہوگا۔

    سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

  • معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے  شواہد منظر عام پر

    معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر

    معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پرآ گئے

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، بھارتی سر پرستی کا ثبوت بھارتی میڈیا ، نریندر مودی اور وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہوتے ہیں، دہشتگر د گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لئے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشتگردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں، 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ ا سلم اچھو بھارت گیا ،اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا ،بی ایل اے کے سرغنہ نے عبدالحمید جعلی نام رکھ کر افغان پاسپورٹ کا استعمال کیا ،2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا سر غنہ اسلم اچھوتھا ، دہشتگرد اسلم اچھو کا بیٹا ریحان 2018 میں دالبندین میں چینی انجینئروں پر خودکش حملے میں ملوث تھا، کالعدم بی ایل اے کے موجودہ سرغنہ بشیر زیب نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا، دہشتگرد بشیر زیب افغان پاسپورٹ اور جعلی نام گل آغا کے ذریعے بھارت کا سفر کرتا تھا ،بشیر زیب نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی، دہشتگرد بشیر زیب کراچی ایئرپورٹ پر چینی اہلکاروں پر حملے اور جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا ،بلوچ نیشنل آرمی کے سرغنہ گلزار امام عرف شمبے نے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے واضح ثبوت دئیے، دہشتگرد گلزار امام شمبے نے بھی بھارت میں زیر اعلاج رہنے کا اعتراف کیا تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی نشاندہی کی ،بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر تا ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی” را” ، اس وقت بھارت میں 21 سے زائد دہشتگردوں کے بیس کیمپس چلا رہی ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کی تربیت، ان کیمپوں میں کرتا ہے ، ان دہشتگردوں کے کیمپس کا مرکز بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہے ،سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے، بلوچستان میں نام نہاد دہشت گرد ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را "کی مدد سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں،

  • ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو  دھول چٹا دی

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے،ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے،ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی،بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے، ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا، ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا،

    بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں،آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے،

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے-

    وزیرِ اعظم نےمعرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیافواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیامجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور بھارت کو واضح کر دیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا، شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔

    وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی جبکہ معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں، ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا آپریشن بنیان مرصوص سے ہماری بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کر دیا، پاکستانی قوم اور اسکی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    صدر مملکت نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • معرکہ حق،11 سکیورٹی اہلکار شہید، 78 زخمی،  40 عام شہری بھی شہید

    معرکہ حق،11 سکیورٹی اہلکار شہید، 78 زخمی، 40 عام شہری بھی شہید

    معرکہ حق کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جوان شہید، 78 زخمی، 40 معصوم شہری شہید ہوئے جن میں7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے،بھارتی جارحیت میں 121 معصوم شہری زخمی بھی ہوئے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بلا اشتعال، قابلِ مذمت اور وحشیانہ حملے کیے۔ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے۔شہداء میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے،ان حملوں میں 121 معصوم شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل تھے۔

  • بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی،کراچی میں عظیم الشان اجتماع،مسلح افواج کو خراج تحسین

    بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی،کراچی میں عظیم الشان اجتماع،مسلح افواج کو خراج تحسین

    کراچی : دفاع وطن کونسل کے تحت بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی، سیاسی رہنماؤں و جید علمائے کرام نے کہا ہے کہ عظیم فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ افواج پاکستان نے دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جما دیا۔ جارحیت کے مرتکب بھارت کو جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اس کے دفاع کے لیے ہم متحد ہیں۔ مودی نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو بھارت تباہ ہوجائے گا۔ آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں جرات و بہادری کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن، مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت مولانا اورنگ زیب فاروقی، معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مصروف عالم دین مفتی طارق مسعود، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری، رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعۃ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، معروف اسکالر علامہ لیاقت حسین اظہری، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، اہلسنت والجماعت کے رہنما شکیل الرحمن، عالم دین مظفر حسین شاہ، رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مزمل صدیقی و دیگر نے کیا۔ باغ جناح میں منعقد کیے گئے کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے اور افواج پاکستان کو زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کی۔

    شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں۔ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے۔ مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔ آج پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، پانچ گنا دگنی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔ انڈیا نے آپریشن کا نام سندور رکھا اور اس کو عورتوں کا آپریشن قرار دیا۔ پاکستان نے آپریشن کو بنیان مرصوص قرار دیا اور اپنا لوہا منوایا۔ 1965 میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں بلکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فتح صرف مادی ساز و سامان کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ پر توکل سے ممکن ہوئی ہے۔ ہم اس فتح عظیم پر تکبر کی بجائے اللہ کا شکر ادا کریں۔ آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کے لیے جان و مال کی قربانی پیش کریں گے۔ اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے۔ ہم فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔

    مفتی اعظم منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان نے قوت میں کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ہم اس عظیم کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے عوام کو ہندوستان کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ مودی نے پیدا کیا جو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کا حامل ہے۔ مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کیا ہے۔ بھارت اس خطے کا چیپمئن بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام اپنے ملک میں امن کے ساتھ رہیں۔ اس خطے کو نفرت کی آگ میں جلانے کی بجائے پرامن بقائے باہمی کا پیغام دیا جائے۔ چند دن کی جنگ نے پیغام دیا ہے کہ اسلحے کے تکبر میں پاکستان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو پورا بھارت تباہ ہوسکتا ہے۔ جنگ ہماری ترجیح نہیں لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو پھر جرات کا مظاہرہ کیا جائے۔پاکستانی قوم اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کرے۔ مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ افواج پاکستان نے اپنی اہلیت ثابت کر دی۔ ہم سب متحد ہیں اور پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنی افواج کی قدر کرنی چاہیے، ہماری فوج مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔
    جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ہم دفاع وطن کے لیے کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
    جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں فتح نصیب کی۔ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں لوگ پاکستان کی اہلیت کو مان رہے ہیں۔ پاکستان کی جنگ کو صرف جنگ کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ پاکستان کی جنگ مدینہ طیبہ کے نظریے کی جنگ ہے۔ پاکستان مدینہ طیبہ کا ترجمہ ہے، اس ملک کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
    معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر پوری دنیا کے مسلمان خوشی منا رہے ہیں۔ اللہ نے افواج پاکستان کی ساکھ کو برقرار رکھا۔ مدارس کے طلبا اور علما نے ہمیشہ افواج اور پاکستان کا ساتھ دیا۔ فروعی اختلافات کے باوجود ہم پاکستان کے دفاع کے معاملے پر ایک ہیں۔
    صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ہم سیاسی طور پر تقسیم ہوگئے تھے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے تھے۔ ہم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تمام پاکستانی متحد ہوگئے۔ افواج پاکستان کو عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ پاکستان میں ہم سب ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ دشمن نے وار کیا تو تمام پاکستانی متحد ہوگئے۔ افواج پاکستان نے ہمارا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا۔
    مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح دی ہے۔ مودی نے تکبر میں آکر پاکستان پر حملہ کیا۔ دہشت گردی کے مرتکب بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے اور قائم رہے گا۔
    رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ حافظ محمد انور نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کی مدد کی اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ خطے میں چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والا بھارت رسوا ہوگیا۔
    جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی نے کہا کہ بزدل دشمن کو افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ انڈیا نے ہمیشہ دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگایا اور رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
    صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک عرصہ بعد مسلمانوں کو خوشی ملی ہے، اس پر ہم سب شکر ادا کرتے ہیں۔
    ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی جس کا انڈیا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ افواج پاکستان صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نے شہریوں پر حملہ نہیں کیا۔
    شیخ الحدیث جامعۃ الرشید مفتی محمد نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں نمایاں کر دیا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، اتحاد کا یہ مظاہرہ خوش آئند ہے۔ رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ مودی کی حکومت نے پاکستان کے حوالے سے غلط اندازے لگائے۔ پاکستان نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو خوشی دی۔
    معروف اسکالر علامہ لیاقت حسین اظہری کشمیر کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر زندہ ہوا۔ کشمیر پاکستان بنے گا اور بھارت ناکام ہوگا۔ رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو فتح مبین نصیب فرمائی۔ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
    اہلسنت والجماعت کے رہنما شکیل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک نے قائم رہنا ہے۔ ہم نے دشمن کو پیغام دیا ہے کہ اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ عالم دین مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ نے پانچ گنا بڑے دشمن پر پاکستان کو فتح عطا فرمائی۔پاک فضائیہ نے اہل اسلام کے سر کو فخر سے بلند کیا۔ رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مزمل صدیقی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔