Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • باغی ٹی وی کی 14ویں سالگرہ، باغی ایوارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی 14ویں سالگرہ، باغی ایوارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی جانب سے 14ویں سالگرہ کے موقع پر ادارے سے وابستہ نمائندگان، بیورو چیفس، اینکرز اور لکھاریوں کی خدمات کے اعتراف میں باغی ایوارڈز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سال 2026 کے ابتدائی چار باغی ایوارڈز دیے جا چکے ہیں،

    باغی ٹی وی کی جانب سے دیا جانے والا پہلا باغی ایوارڈ انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی کو ان کی صحافتی خدمات اور ادارے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا،منعقدہ تقریب میں ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان نے سی ای او باغی ٹی وی ،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی ہدایت پرڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی کو باغی ایوارڈ سے نوازا،

    دوسرا باغی ایوارڈ بیورو چیف باغی ٹی وی قصور طارق نوید سندھو کو دیا گیا، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خبروں کی بروقت ترسیل کے ذریعے ادارے کا نام روشن کیا،قصور دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تابندہ سلیم، ممتاز اعوان، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی نے طارق نوید سندھو کو ایوارڈ سے نوازا.

    تیسرا باغی ایوارڈ بیورو چیف باغی ٹی وی سیالکوٹ مدثر اشفاق رتو کے حصے میں آیا، جن کی محنت، دیانت داری اور صحافتی معیار کو سراہا گیا۔سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران ممتاز اعوان، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی، طارق نوید سندھو نے مدثراشفاق رتو کو ایوارڈ سے نوازا.

    چوتھا باغی ایوارڈ باغی ٹی وی کے معروف،نوجوان اینکر زین العابدین شاہ کو دیا گیا، جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور جاندار پروگرامز کے ذریعے ناظرین میں بھرپور مقبولیت حاصل کی،زین العابدین شاہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران باغی ایوارڈ سے نوازا گیا.

    باغی ٹی وی انتظامیہ کے مطابق باغی ایوارڈز کی تقسیم کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور باغی ٹی وی سے وابستہ تمام نمائندگان اور لکھاریوں کو مرحلہ وار باغی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، تاکہ ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی باغی ٹی وی کی جانب سے 80 سے زائد نمائندگان اور لکھاریوں میں ڈیجیٹل اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ باغی ٹی وی اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

  • دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ،وزیراعظم

    دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے غربت، بے روزگاری کے خاتمے ، قرضوں سے نجات حاصل کرنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی،ملک میں دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، خوارج ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ ہے،ہمارے دشمنوں کے ذریعے انہیں وسائل پہنچ رہے ہیں،دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ،تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے طریقوں سے عبادت اور تہوار منانے کا پورا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جو وسائل عطا کئے ہیں وہ شاید ہی کسی ملک کے پاس ہوں،وسائل کو اگر استعما ل کریں تو ہمارے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے،معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک نہیں بھولے گا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں یہ انتہائی خوش آئندبات ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہی ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے، مملکت خداداد پاکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم تحریک کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد وجود میں آئی،تحریک پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کروڑوں مسلمانوں اور اقلیتی برادری نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، تحریک پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے کے کروڑوں مسلمانوں اور اقلیتی برادری نے حصہ ڈالا،سیسل چوہدری ،سپریم کورٹ کے سابق جج رانا بھگوان داس اور اقلیتی برادری کے دیگر ارکان کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد ایسا خطے کا حصول تھا جہاں اسلام کا بول بالا ہو،پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنے طریقوں سے عبادت کرنے اور تہوار منانے کا حق ہے،ہر پاکستانی کو اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر اپنا مقام پیدا کرنے کا حق ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے، قیام پاکستان میں علماء کرام کا بھی بہت اہم کردار تھا، اللہ تعالی نے پاکستان کو وہ تمام وسائل عطا کیے ہیں جو شاید ہی کسی دوسرے ملک کے پاس ہوں، اللہ تعالی نے ہمیں کھربوں ڈالر کے قدرتی وسائل عطا کر رکھے ہیں جن کو ہم استعمال کریں تو ہمارے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے، پاکستان کو صحیح معنوں میں رفاحی مملکت بنائیں گے، قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے ،غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، یہ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، اس کےلئے وہ طریقے اور اسلوب اختیار کرنے ہوں گے جن کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مئی 2025 میں معرکہ حق میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو شکست فاش دی اور ایک ایسا سبق سکھایا جسے وہ رہتی دنیا تک بھلا نہیں پائے گا،یہ فتح اللہ تعالی کی نصرت اور اس کی کمال مہربانی اور افواج پاکستان کی جرأت، اعلی ترین تربیت ، بہترین ٹیکنالوجی اور 24کروڑ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معر کہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح سے نواز جس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں جن میں عام شہری، مائیں، بہنیں، بچے، ڈاکٹر، انجینئرز، تاجر اور چاروں صوبوں کے باسی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے خون سے ملک کی آبیاری کی ہے، افواج پاکستان، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کےکے ہزاروں افسر اور جوان بھی شہید ہوئے ہیں،انہوں نے قربانیاں دے کر نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلکہ دیگر ممالک کو بھی بچایا ،آج دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے ،خوارج ،ٹی ٹی پی اورٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ ہے ، ہمارے دشمنوں کے ذریعے انہیں ہر طرح کے وسائل پہنچ رہے ہیں ،جس طرح 2018 میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا تھا مجھے مکمل یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی دہشتگردی کا سر کچلا جائے گا،دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شامل ہیں ،اللہ تعالی اس کمیٹی کو کامیابیاں عطا کرے،اسلام کا اعلیٰ و ارفع پیغام صوبوں میں پہنچائیں ،تدبر، فہم و فراست ،بردباری اور حوصلے کے ساتھ معاملات کو آگے لے کر چلنا ہے۔معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے کی ضرورت ہے۔ق

    ومی پیغام امن کمیٹی کے کنوینر مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار وزیراعظم نے کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ خیبر پختونخواکے تمام علماء کرام کی دو روزہ علماء مشائخ کانفرنس بلائی جائے گی جس میں مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے اوران کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،کمیٹی کے اراکین صوبے کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے ،پاک فوج کے جوانوں اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور بیانیہ کی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان کا امن ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے، اس وقت مدارس کے 15 میں سے 11 بورڈز کے ارکان یہاں موجود ہیں ،جن حالات میں پیغام امن کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں امن کی کوششوں کو استحکام ملے گا،علماء اور مفکرین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،علماء نظریاتی محاذ کو مستحکم کر رہے ہیں، 2018 میں مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہی پیغام پاکستان کا اجراء کیا تھا، جس کو ہم آگے لے کر چل رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے لیے کوششیں کامیاب رہیں گی،قومی پیغام امن کمیٹی میں اقلیتی برادری کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

    جامعۃ الرشید کے مہتمم مولانا مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ ریاست پاکستان اور حکومت کی طرف سے مضبوط قومی بیانیہ عوام تک جانا چاہیےجو سہولت کاری بھی ہو رہی ہے چاہے وہ سیاسی، مذہبی سطح پر ہویا تعلیمی اداروں کی طرف سے ہو اس کا خاتمہ ضروری ہے،شکوک و شبہات کا خاتمہ ضروری ہے،امن کمیٹی امن کا پیغام لے کر ہر جگہ پہنچے گی۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ امن اور محبت کا پیغام عام کرنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے ،کبھی شر پسند اور منفی ذہنیت رکھنے والے اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے،خوارج کا دین اسلام سے تعلق ہے نہ ہی وہ پاکستان کے خیرخواہ ہیں، وہ ملک کا امن تباہ کر رہے ہیں اور دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، اتحاد امت کے لیے ہم سب مل کر کوشش کر رہے ہیں، اندرونی و بیرونی تمام سازشوں کے سامنے مل کر کھڑے ہوں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ فتنہ والخوارج اور فتنہ ا لہندوستان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے یہ کمیٹی بھرپور سرگرمی سے کام کرے گی، اس کمیٹی میں تمام مذاہب کے نمائندے شامل ہیں اور یہ قومی وحدت کا مظہر ہے،پیغام پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ میں اس وقت بلند ترین مقام پہ کھڑا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت کا ملک کی ترقی کے لیے مؤقف ایک ہے ، ہم نے پیغام دے دیا ہے کہ علماء پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ علمائے کرام پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملک میں قیام امن اور یکجہتی کے فروغ کےلئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔مولانا زبیر فہیم نے کہا کہ سیاسی، دینی اور عسکری قیادت جب مل کر کام کرے گی تو یہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا۔

    مفتی محمد یوسف خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو معرکہ حق میں بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے،قومی پیغام امن کمیٹی اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔علامہ محمد آصف اکبر نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ فکری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کے امن کے لیے علماء کرام ،سیاسی وعسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم اپنے مدارس میں پیغام پاکستان کو بطور نصاب پڑھا رہے ہیں۔مولانا محمد عادل عطاری نے کہا کہ ہم سب مل کر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کی دنیا میں عزت میں اضافہ ہوا ہے، امن کمیٹی کے قیام سے انتہا پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ہندو کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے راجیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری خوشی اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے ،ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس دھرتی ماں کی حفاظت رواداری، امن وآشتی کے فروغ کے لیے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہندو برادری ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔

    مسیحی برادری کے نمائندگی کرتے ہوئے بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ ہم ایسا بیانیہ بنانے میں کامیاب ہوں گےجس سے امن کا پیغام پھیلے گا۔مولانا طیب پنج پیری نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک اقتصادی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، امن کی کوششوں میں ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔مولانا محمد توقیر عباس نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے علماءکرام حکومت کے ساتھ ہیں، سکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے ، یہ کمیٹی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کو ناکام بنائے گی۔

    ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیمات ڈاکٹر غلام قمر نے کہا کہ ملک میں 36 ہزار مدارس ہیں رجسٹرڈ مدار س میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی بھی تعلیم دی جارہی ہے اور بچوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جارہی ہےتاکہ وہ جب مدارس سے فارغ ہوں تو انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نےکہا کہ اساتذہ کی بھی جدید خطوط پر تربیت کی جارہی ہے، کچھ حلقوں کی طرف سے غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ مدارس میں درس نظامی کی تعلیم کو متاثرکیا جارہا ہے ، نہ ہم ایسا کررہے ہیں نہ ہی کیا جائے گا۔

  • اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وزرا سمیت اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

    اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وزرا سمیت اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور مالی واجبات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب کہ پنجاب اسمبلی کے 50 اور سندھ اسمبلی کے 33 اراکین کو بھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے تمام اراکین نے تاحال اپنے اثاثوں اور واجبات کی سالانہ تفصیلات جمع نہیں کروائیں، جو آئین اور انتخابی قوانین کے تحت لازم ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک متعلقہ اراکین اپنی مکمل اور درست اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کراتے، وہ نہ تو اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے اور نہ ہی ووٹنگ یا کسی پارلیمانی کارروائی کا حصہ بن سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس اقدام کو شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    معطل اراکین قومی اسمبلی میں اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی کے نام نمایاں ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، ان میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر اور عامر حیات ہراج شامل ہیں، جب کہ سندھ اسمبلی کے معطل اراکین میں صوبائی وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔

  • قابض بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند آوازوں کو کچلنے میں مصروف

    قابض بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند آوازوں کو کچلنے میں مصروف

    قابض بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند آوازوں کو کچلنے میں مصروف ہے

    بھارت کی جبر و استبداد اور ناحق سزاؤں سےکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی گھناؤنی سازشیں جاری ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں خاتون حریت پسند رہنما کو سزا بھارتی حکومت کے سفاکانہ دور کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے بہادر آزادی پسند رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا،نئی دہلی کی عدالت نے دختران ِملت تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمہ میں مجرم قرار دیا، حریت پسند فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصور وار قرار دیا گیاجبکہ سزائیں17 جنوری کو سنائی جائیں گی،حریت پسند رہنماؤں کیخلاف جھوٹا مقدمہ بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلایا گیا ، سیاسی اورجھوٹے مقدمہ میں حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا،آسیہ اندرابی نے1987 میں خواتین کی قیادت میں ایک آزادی پسند تنظیم دخترانِ ملت کی بنیاد رکھی تھی، آسیہ اندرابی کے شوہرعاشق حسین گزشتہ تقریباً 3 دہائیوں سے من گھڑت مقدمہ پر بھارت میں ناحق قید ہیں، جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے

  • پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گمبٹ،افواج کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

    پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گمبٹ،افواج کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

    پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گمبٹ 2026 میں دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء کی جانب سے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 8 جنوری سے شروع ہونے والی پاک امریکا مشق 16جنوری تک جاری رہے گی، مشق کے حوالے سےجمعرات کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے تقریب ہوئی، امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی،مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے حوالے سے بریف کیا گیا، دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، معزز مہمانوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا ، دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا ہے، مشق کا مقصد باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو فروغ دےکر دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بھی کرنا ہے۔

  • ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

    ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کی مجموعی ترقی، صنعت و تجارت اور دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومت کے معاشی اصلاحات کا حصہ ہے۔پاکستان ریلویز قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہے ہیں جس کے لیے وفاقی وزیر ریلویز اور ان کی ٹیم لائق تحسین ہے۔پاکستان ریلویز میں ادارہ جاتی اور انتظامی کارکردگی کو مزید موثر کرنے کے لیے انقلابی اقدامات دہائیوں سے ناگزیر تھے۔ پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور اسکو مزید منافع بخش ادارہ بنانے سے، یہ ادارہ ملکی صنعت و تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان ریلویز تمام متعلقہ اکائیوں اور اداروں سے بامعنی مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل روڈ میپ اگلے ہفتے پیش کرے۔ پاکستان ریلویز کی معاشی ترقی اور علاقائی تعاون میں اہمیت کے پیش نظر حکومت نے انقلابی اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے اطمینان بخش نتائج سامنے آرہے ہیں۔پاکستان ریلوے سے متعلق ترقیاتی کاموں کے لیے حکومتی فنڈز کی دستیابی کو دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ اگلے سال کے PSDP میں ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں کو متناسب بجٹ دیا جائے گا. پاکستان ریلویز کو بین الاقوامی سطح پر عالمی معیار کا کمرشل مواصلاتی نظام کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پاکستان میں معیاری ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ریلوے کے ڈھانچے کی منافع بخش کمرشل استعمال کے لیے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے امکانات کا بھرپور جائزہ لیا جائے۔ پاکستان ریلویز کا معیاری نظام نہ صرف اندرون ملک بلکہ علاقائی صنعت و تجارت اور تعاون میں بھی کلیدی کردار رکھتا ہے۔ پاکستان ریلویز کے منظم نظم و نسق اور منافع بخش کمرشل سطح پر استعمال کے لیے عملی اقدامات پر مشتمل جامع اور موثر حکمت عملی جلد موثر مرتب کی جائے

    وزیراعظم نے ریلویز کی ملکی مجموعی معاشی ترقی، علاقائی صنعت و تجارت میں تعاون اور عوامی سہولت اور کمرشل استعمال کے لیے معیاری کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا. وزیراعظم نے دستیاب ذرائع اور معاشی مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی پر وزارت ریلوے کی تمام ٹیم کو شاباش دی. وزیراعظم نے وزارت ریلوے کے وسائل کے کمرشل استعمال کے لیے جامع حکمت عملی جلد از جلد مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات دی. اجلاس میں شریک ہونے والے نجی شعبے کے ماہرین نے ریلویز کی کارکردگی کو مزید موثر کرنے اور اس کے کمرشل استعمال کے تناظر میں مختلف سفارشات پیش پیش کی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شریک نجی شعبے کے ماہرین سے قابل قدر سفارشات پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ, وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوارڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹننٹ جنرل( ریٹائرڈ) سرفراز احمد ، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران کے علاوہ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین زید بشیر، پیر سعد احسان الدین اور دیگر نے شرکت کی.

  • اگلے 24 گھنٹے اہم،امریکا ایران میں مداخلت کر سکتا ہے،خبر رساں ایجنسی

    اگلے 24 گھنٹے اہم،امریکا ایران میں مداخلت کر سکتا ہے،خبر رساں ایجنسی

    ایران میں احتجاجی مظاہروں اور امریکی صدر کی جانب سے مظاہرین کی مدد کے لیے مداخلت کی دھمکیوں کے باعث بڑھتی کشیدگی کے دوران غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے۔

    خطے میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں سے بعض اہلکاروں کا بھی انخلا شروع کر دیا ہے جسے ممکنہ امریکی حملے کی واضح پیشگی علامت قرار دیا جا رہا ہے،ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا،ایک اور امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث خطے کے اہم فوجی اڈوں سے کچھ عملہ واپس بلایا جا رہا ہے، اسی تناظر میں برطانیہ بھی قطر میں واقع ایک فضائی اڈے سے اپنے بعض اہلکار نکال رہا ہے۔

    ایک مغربی فوجی عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ’تمام اشارے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ امریکی حملہ جلد ہوسکتا ہے،دو یورپی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوجی مداخلت آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہو سکتی ہے جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مداخلت کا فیصلہ کر لیا ہے اگرچہ اس مداخلت کے دائرہ کار اور وقت کے بارے میں حتمی وضاحت موجود نہیں،قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے العدید ائیر بیس سے عملے میں کمی موجودہ علاقائی کشیدگی کے باعث کی جا رہی ہے۔

  • شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کےاعلیٰ ترین ایوارڈ  سے نواز دیا

    شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کےاعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا

    منامہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا گیا۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی قصر القضیبیہ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفہ کے درمیان ملاقات ہوئی دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسی بن سلمان آل خلیفۃ من الدرجۃ الأولی عطا کیا گیا صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

    صدر مملکت اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفۃ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرا اسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار پایا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ملاقات میں کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔

    عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے بیان پر سخت ردِعمل

    شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے انہوں نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا،بعدازاں صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

  • وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل  امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل اور کراس بارڈر ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    حکومتِ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فائنانشل امریکا سے وابستہ ادارے ایس سی فائنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان بدھ کے روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور سرحد پار مالیاتی جدت میں تعاون کو فروغ دینا ہے، اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

    اس ضمن میں جاری حکومتی اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ’سرحد پار لین دین کے لیے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچوں پر منظم مکالمے اور تکنیکی فہم کو فروغ دینا‘ ہے،پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے اس کے سی ای او زکری وِٹکوف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وژن سے آگاہ کیا، جس کا مقصد شہریوں کے لیے رابطہ کاری، رسائی، شفافیت اور کھلے پن میں اضافہ کرنا ہے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی جدت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم جزو ہےوزیر اعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فائنانس کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران زکری وٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچے پر کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس میں سرحد پار تصفیہ اور زرِ مبادلہ کے عمل میں جدت بھی شامل ہے زکری وٹکوف نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کی تعریف کی، جو ملک کو عالمی ڈیجیٹل فائنانس کے میدان میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کر رہا ہے ا نہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئی نسل کے ڈیجیٹل ادائیگی اور سرحد پار مالیاتی نظام کی جدت تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    واضح رہے کہ ورلڈ لبرٹی نے گزشتہ سال کے پہلے نصف میں ٹرمپ خاندان کی ٹرمپ آرگنائزیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں غیر ملکی اداروں سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی شامل تھی گزشتہ مئی میں ابوظہبی کی سرکاری تحویل میں موجود سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے ورلڈ لبرٹی کے اسٹیبل کوائن کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کے شیئرزخریدے تھے۔

    پاکستان نقدی کے استعمال میں کمی اور ترسیلاتِ زر جیسے سرحد پار ادائیگی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جو زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے جولائی میں کہا تھا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبے کے اجرا کی تیاری کر رہا ہے اور ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

  • گرل فرینڈ سے ملاقات کیلئے پہنچنے والا بی ایل ایف کمانڈر انجام کو پہنچ گیا

    گرل فرینڈ سے ملاقات کیلئے پہنچنے والا بی ایل ایف کمانڈر انجام کو پہنچ گیا

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،گرل فرینڈ سے ملاقات کیلئے پہنچنے والا بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب کمانڈر بادل عرف دلدار آواران کولوا سیکٹر میں سیکیورٹی کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔

    بادل عرف دلدار 2013 سے بی ایل ایف کے لکھو گروپ کا حصہ تھا اور 2020 میں اسے کمانڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ وہ متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور 26 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے آواران کے کولوہ سیکٹر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل ایف کے ایک اہم کمانڈر بادل عرف دلدار کو ہلاک کر دیا۔12 جنوری کو، وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت مارا گیا جب وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے ایک مقام پر پہنچا۔ بادل کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.