Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات

    پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات

    پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی سمیت مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریبات کے دوران قومی پرچم سربلند کیا گیا، جبکہ قومی ترانے کی دھن پر فضا ملی جذبے سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ افسران و جوانوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پاک فوج کا ہر جوان پرعزم ہے۔یومِ آزادی کے موقع پر اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے اس امر کا اظہار بھی کیا گیا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو قوم کو اپنے آباؤ اجداد اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اس موقع پر پاک فوج نے مادرِ وطن کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

  • یوم آزادی،ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا وطن سے وفا اور قومی عزم کا پیغام

    یوم آزادی،ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا وطن سے وفا اور قومی عزم کا پیغام

    یومِ آزادی کے موقع پر ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے وطن سے وفا اور قومی عزم کا پیغام دیا۔
    جشنِ آزادی کے موقع پر ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے اہلِ وطن کو آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیا۔پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی سلامتی، دفاع اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کا کہنا تھا کہ 14 اگست اس حقیقت کی مثال ہے کہ آزادی قربانی سے حاصل ہوتی ہے اور عزم و اتحاد سے محفوظ رہتی ہے۔سبز ہلالی پرچم کی سربلندی شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جسے پاک فوج دفاعِ وطن کے عزم سے ہمیشہ قائم رکھے گی۔ پہاڑوں سے محاذوں تک پاک فوج وطن کی حفاظت کے عزم کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے۔پاک فوج مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے امتِ مسلمہ کی امیدوں کا محافظ بننے پر فخر کرتی ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اتحاد، اعتماد اور دفاعی عزم کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا۔

  • افواج پاکستان کی قوم کو 79ویں جشن آزادی پر مبارکباد، دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ

    افواج پاکستان کی قوم کو 79ویں جشن آزادی پر مبارکباد، دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: افواج پاکستان نے قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ترجمان کے مطابق بانیانِ پاکستان کا وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کے لیے مسلسل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ مسلح افواج قوم کے ساتھ متحد ہو کر امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے قوم کو اتحاد، قومی یکجہتی اور برداشت کے فروغ کا پیغام دیا، جبکہ غازیوں اور سابق فوجیوں کی خدمات کو سلام پیش کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم

    امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت راہِ راست پر نہ آیا تو اسے براہِ راست جواب دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی یاد میں قائم یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو غلامی کے اندھیروں سے نجات دلا کر آزادی دلائی، جبکہ معرکۂ حق کی کامیابی پر پوری قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یادگارِ فتح افواجِ پاکستان کی برتری کی علامت ہے، آج دلوں میں جذبات کا سمندر ٹھاٹے مار رہا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور افواجِ پاکستان کو معرکۂ حق میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر بھارت راہِ راست پر نہ آیا تو اسے براہِ راست جواب دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ دنیا نئے تنازعات سے محفوظ رہے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا، جبکہ ترکیہ بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی علامت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ کشمیریوں کے حق میں پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے افغانستان کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بروقت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    ناروے کے وزیر خارجہ اسپن بارتھ ایڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • یومِ آزادی پر مسلح افواج پاکستان کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

    یومِ آزادی پر مسلح افواج پاکستان کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

    یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواجِ پاکستان نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

    یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر پیغام دیتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان وطن کا دفاع یقینی بنانے کے لیے سرحدوں پر چاک و چوبند کھڑے ہیں۔دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک، پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی مانند موجود ہیں۔مسلح افواج کے جوانوں نے امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا عہد کیا۔پاک فوج کے جوانوں نے عزم کیا کہ ہم صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں بلکہ روشن مستقبل اور خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔

    پاک فوج ملکی دفاع کے لیے موجود ہے اور ان کی آخری سانس تک پاکستان محفوظ، مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔
    یہ وطن ہماری پہچان، یہ دفاع ہمارا فرض اور پاکستان کی خدمت ہمارا فخر ہے۔ملکی سرحدوں کے نگہبان اور وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

  • کورکمانڈر بلوچستان کا ضلع پنجگور کا دورہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

    کورکمانڈر بلوچستان کا ضلع پنجگور کا دورہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

    کورکمانڈر بلوچستان کا ضلع پنجگور کا دورہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

    کورکمانڈر بلوچستان نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے جناح آئی ٹی حب کا افتتاح کیا،کورکمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف مکران میں سر سید احمد خان لاؤنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا،جناح آئی ٹی حب میں 50 جدید کمپیوٹرز ڈیجیٹل لائبریری اور سولر سسٹم کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کا انتظام کیا گیا ہے،علامہ اقبال آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 120 نشستوں کی گنجائش موجود ہے

    پنجگور کے شہریوں نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلاحی اقدامات کا خیرمقدم کیا،کورکمانڈر بلوچستان نے پنجگور میں مقامی لوگوں سے ملاقات کی ان کے سوالات سنے اور ان کے مدلل جوابات دیئے،کورکمانڈر بلوچستان نے عوام کیلئے بہترین اقدام کو سراہتے ہوئے مزید ایسے کاموں کے عزم کا اعادہ کیا

    پنجگور میں پاک فوج کے تعاون سے مختلف منصوبوں کا افتتاح بلوچستان کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے

  • بلوچستان، بارودی مواد گاڑی تیاری کے دوران دھماکہ،8 ہلاک، کاروائی میں 10 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان، بارودی مواد گاڑی تیاری کے دوران دھماکہ،8 ہلاک، کاروائی میں 10 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردوں کی جانب سے تیار کی جانے والی وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی پھٹ گئی،
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اگست کی صبح دہشتگردوں کی جانب سے وی بی آئی ای ڈی تیار کی جا رہی تھی،وی بی آئی ای ڈی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکا ہواقبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے،ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے،بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے بھی ہوئے، دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،

    سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا،مشترکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانا ہے،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا لیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سوراب کے واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے، علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، عزمِ استحکام کی منظوری نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی ہے، پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

  • باسمتی کی جنگ، آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، پاکستان کی بڑی قانونی فتح

    باسمتی کی جنگ، آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، پاکستان کی بڑی قانونی فتح

    باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش ناکام، آسٹریلوی وفاقی عدالت نے بھارتی اپیل مسترد کر دی،

    وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کر دی، باسمتی کیس میں آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی اور مسلسل مؤقف کی توثیق ہے، عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کو فریقِ مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا، بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی، آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی، آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے، پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی اور جائز حق حاصل ہے، وفاقی عدالت کے فیصلے سے باسمتی پر پاکستان کے تاریخی اور جغرافیائی حق کو تقویت ملی، باسمتی ایک تاریخی طور پر تسلیم شدہ خطے کی پیداوار ہے جو پاکستان اور بھارت کے علاقوں پر مشتمل ہے، کوئی ایک ملک یا قومی ادارہ باسمتی کے نام پر خصوصی اور اجارہ دارانہ حق کا دعویٰ نہیں کر سکتا، آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے باسمتی کاشتکاروں، ملرز اور برآمد کنندگان کے لیے اہم کامیابی ہے، فیصلے سے پاکستانی باسمتی کے تجارتی اور دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ ہوا ہے، پاکستانی برآمد کنندگان آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ کا حق برقرار رکھیں گے، وزارتِ تجارت عالمی منڈیوں میں باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوششوں کی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہے

    وزارت تجارت کے مطابق پاکستان باسمتی کو اپنی زرعی وراثت اور برآمدی شناخت کے اہم حصے کے طور پر تحفظ فراہم کرتا رہے گا، بیرونِ ملک باسمتی کے تحفظ کے لیے اس کی تاریخی اصل، مسلمہ شہرت اور منفرد خصوصیات کی بنیاد پر اقدامات جاری رکھیں گے، و

    پاکستان کی اہم قانونی کامیابی پر، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت کی ٹیم کو مبارکباددی ہے، جام کمال خان نے باسمتی کیس میں پاکستان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے وزارتِ تجارت کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ متعلقہ حکام اور شراکت داروں کی مربوط کوششوں نے باسمتی پر پاکستان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا،

  • پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ بالکل واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ معاہدے کا مقصد علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے۔ معاہدے کے تحت خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ محض تین ممالک تک محدود نہیں، اس کا بنیادی مقصد دفاع، امن اور سلامتی کا فروغ ہے۔ معاہدے کی شق واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے پرامید ہے اور جاری تنازع کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔ کشیدگی میں اضافے کے بعد فریقین کے درمیان بات چیت بھی ہوئی ہے۔

    اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بارے میں مثبت بیان دینے پر ایرانی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔ معاہدے کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے تفصیلی مؤقف جاری کیا جائے گا۔

    باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملے کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں 3 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ پاکستان کو غیر جنگجو تجارتی جہاز پر حملے کے افسوسناک واقعے پر گہری تشویش ہے اور وہ اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کو آزاد کشمیر پر تبصرے کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دینا چاہیے۔