Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سوات؛ سی ٹی ڈی تھانہ کبل دو دھماکے، 12 افراد جاں بحق جبکہ  35 زخمی

    سوات؛ سی ٹی ڈی تھانہ کبل دو دھماکے، 12 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی

    سوات میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے
    سوات کی تحصیل کبل میں انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، لہٰذا ہوسکتا ہے مارٹر گولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔

    خالد سہیل نے کہا کہ یہ خود کش دھماکا بھی ہوسکتا ہے، البتہ تھانے کے گیٹ پر کوئی دھماکا نہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تھانے کبل کی عمارت پرانی تھی، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں منتقل کردیے گئے تھے۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ نے تصدیق کی کہ دھماکا تھانہ کبل میں ہوا جس کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سیدھو شریف اور کبل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سوات کے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے جب کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکرز اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

    تھانے کے اطراف سڑکوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جب کہ موبائل سگنل بھی جزوی طور پر بند ہوگئے۔ سی ٹی ڈی تھاکے میں دھماکوں کے فوری بعد بجلی بھی منقطع ہوگئی جس کی وجہ امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

    اس سے قبل بتایا گیا تھا خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دو دھماکے ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ ئی ہے۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئی ہیں۔


    دھماکوں کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔


    صحافی عقیل یوسفزئی کے مطابق کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ پر خودکش حملہ. سے چھ افراد کی شہادت کی اطلاعات. جبکہ مذید اموات کا خدشہ کیونکہ دو عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ہیں.

    سوات کی تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دو دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ نے تصدیق کی کہ دھماکہ تھانہ کبل میں ہوا۔ دھماکے کی جگہ امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک دھماکا تھانے کے گیٹ کے باہر اور ایک دھماکا تھانے کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد تھانے کی عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سیدھو شریف اور کبل اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سی ٹی ڈی تھاکے میں دھماکوں کے فورا بعد بجلی بھی چلی گئی، جس کی وجہ امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید اپڈیٹ کیا جارہا

  • چیف جسٹس ساس کی بات نہ سنیں بلکہ قوم کی بہتری کے فیصلے کریں. رانا ثناءاللہ

    چیف جسٹس ساس کی بات نہ سنیں بلکہ قوم کی بہتری کے فیصلے کریں. رانا ثناءاللہ

    چیف جسٹس ساس کی بات نہ سنیں، قوم کی بہتری کے فیصلے کریں. رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال ساس کی بات نہ سنیں بلکہ قوم کی بہتری کےفیصلے کریں، چیف جسٹس ایک ہی روز ملک بھرمیں صوبائی،قومی الیکشن کرائیں۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنی ذمے داریوں کو بھرپور انداز سے پورا کیا، فیصل آباد سے 7 بار الیکشن لڑا اور ہر مرتبہ کامیاب ہوا، اسٹیبشلمنٹ اور دیگراداروں نے سازش کر کے بدبخت کو ملک پرمسلط کیا، وہ بدبخت کہنے کو سیاستدان ہے مگر اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔ وہ اپوزیشن میں بھی حکومت کے ساتھ بات کرنے کا روادار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کو برداشت اور اس کا احترام کیا جاتا ہے، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنانے سے معاشرہ نہیں چل سکتا، وہ اپنے لوگوں کو کہتا ہے کوئی مخالف نظر آئے تو اسے گالیاں دو، بدتہذیبی، بے شرمی کا کلچر پروان چڑھانے والا قوم کو کیسے ترقی دے گا؟ اسٹیبشلمنٹ کو معلوم نہیں تھا یہ کیسا آدمی ہے اور اسے ملک پر مسلط کر دیا، کوئی ایک کام بتا دے جو اس نے 4 سال کے دوران ملک میں کیاہو؟

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بتائے اس نے 4 سال کے دوران کون سا منصوبہ شروع اور مکمل کیا؟ اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے پر عمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی، یہ 4 سال کے دوران انتقام اور مخالفین کے خلاف مہم جوئی کرتا رہا، عمران بتائے 4 سال کے دوران کون سی سڑک اور منصوبہ بنایا؟ کہاں ہیں وہ 50 لاکھ گھر جو کہتا تھا غریبوں کو دوں گا؟ایک کروڑنوکریاں کہاں ہیں؟ کن لوگوں کو دی گئی ہیں؟

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا آئی ایم ایف سے معاہدہ پورا کرتے کرتے ہم یہاں تک پہنچ گئے ہیں، شرائط کے ذریعے بجلی، گیس کی سبسڈی ختم کی گئی، آئی ایم ایف سے شرائط پچھلی حکومت نے طے کیں اور دستخط کیے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے معاہدہ ہم نے حکومت سے کیا ہے کسی شخص سےنہیں، مجبوراً ہمیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی تکمیل کرنی پڑی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط پوری ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے سے 10 روز کے دوران آئی ایم ایف سے معاہدہ تکمیل کو پہنچے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عام آدمی کی زندگی میں کچھ کمی ہو گی، ایک سال کےدوران ملک کو دیوالیہ سے بچانے کی پریشانی تھی، ایک سال میں اس بدبخت نے ایک ماہ بھی سکون سے نہیں گزارنے دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کہتا ہے پہلے پنجاب اور پھر پورے ملک میں الیکشن کرادیں، ایک صوبےمیں پہلے، دیگر کے الیکشن بعد میں ہوں تو نتائج کون تسلیم کریگا؟ پنجاب میں ہم نے حکومت بتائی تو یہ نتائج کو تسلیم ہی نہیں کرے گا۔ صاف اور شفاف الیکشن کے نتائج کیا ہوتے ہیں یہ سب کومعلوم ہے، 1977 کا الیکشن متنازع ہوا تو ملک میں فساد اور 11 سال مارشل لاء لگا رہا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بدبخت ملک کو فتنے اور فساد کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے، چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو چل رہی ہے اور وہ کچھ مطالبہ کررہی ہیں، چیف جسٹس ساس کی بات نہ سنیں بلکہ قوم کی بہتری کے فیصلے کریں، چیف جسٹس ایک ہی روز ملک بھر میں صوبائی، قومی الیکشن کرائیں، ملک میں ایک ہی دن صاف اورشفاف انتخابات کاہوناضروری ہے۔

  • عمران خان تیزی سے پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیل رہا.  بلوم برگ

    عمران خان تیزی سے پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیل رہا. بلوم برگ

    عمران خان تیزی سے پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیل رہا. امریکی جریدہ بلوم برگ
    امریکی جریدے “بلوم برگ” نے پاکستان کے موجودہ حالات اور ان میں عمران خان کے کردار پر ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم نے قبل از انتخابات کی خواہش میں پاکستان کو ایک آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ اس معاملہ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال مرکزی کردار بن چکے ہیں جنہوں نے عمران خان کی جانب سے دو صوبوں کی اسمبلیوں کو تحلیل کیے جانے کے بعد ازخود نوٹس لے کر انتخابات کا حکم جاری کیا مگر وفاقی حکومت چیف جسٹس کی جانب سے اس مداخلت کو قبول کرنے پر تیار نظر نہیں آ رہی۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں وفاقی حکومت نے ازخود نوٹس لینے کے معاملہ پر چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے قانون سازی کی ہے جبکہ چیف جسٹس نے 8 رکنی بینچ تشکیل دے کر اس قانون سازی کو مکمل ہونے سے قبل ہی روکنے کا حکم جاری کروایا جس کے بعد چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان ایک تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ملک کے مرکزی بینک کو الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ وفاقی حکومت ایک صوبہ میں الیکشن کیلئے فنڈز مہیا کرنے سے انکار کر چکی ہے۔ حکومتی وزراء نے سرِعام عدالتی مداخلت پر تنقید کی ہے جبکہ وہ اکتوبر میں عام انتخابات کی بات کرتے ہیں، عمران خان اور اس کے اتحادی وفاقی حکومت کے اقدامات کو توہینِ عدالت قرار دے رہے ہیں۔

    آرٹیکل میں بتایا گیا ہے ایک سال قبل پاکستان میں عمران خان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ملک کی ڈوبتی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے انتقالِ اقتدار کیلئے 13 جماعتوں کے سیاسی اتحاد نے تحریکِ عدم اعتماد کا راستہ اپنایا اور شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا موجودہ حالات میں یہ مؤقف ہے کہ پاکستان کو فی الوقت عمران خان کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے ڈیفالٹ سے بچنے اور آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق ان حالات میں سخت اقدامات کی وجہ سے وزیراعظم اور ان کی جماعت غیر مقبول ہوتے جا رہے ہیں، دوسری جانب عمران خان کرپشن اور دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتاری سے مسلسل بچتے آ رہے ہیں اور ان معاملات میں پولیس کے اقدامات کو سیاسی قرار دیتے ہیں جبکہ وہ مبینہ طور پر ایک قاتلانہ حملہ میں بھی زخمی ہو چکے ہیں۔

    امریکی جریدے کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر گیا جب تحریکِ انصاف کی جانب سے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد انتخابات کیلئے متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کیا گیا مگر چیف جسٹس نے حیران کن طور پر ہائی کورٹس میں زیرِ سماعت کیسز پر ازخود نوٹس لے کر پاکستان کے موجودہ صدر عارف علوی کو الیکشن کیلئے تاریخ کے اعلان کا اختیار دے دیا جن کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہے، دوسری جانب وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے کہ صوبائی انتخابات کیلئے فنڈز کی کمی ہے اور فی الوقت ان کی مکمل توجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو طے کرنے پر ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی فنڈز کی کمی اور دہشتگردی کے واقعات کے باعث انتخابات کو اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔ انتخابات کے متعلق ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیا، دو ججز اس کیس کی سماعت سے الگ ہو گئے جبکہ 4 معزز جج صاحبان نے اس کیس کو خارج کر دیا جس کے بعد چیف جسٹس نے بقیہ دو ججز کے ساتھ مل کر ایک صوبہ میں انتخابات کا حکم جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے اس فیصلہ کو مسترد قرار دیتے ہوئے اس کو اقلیتی نظریہ قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ 9 رکنی بینچ میں سے صرف تین ججز کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔

    امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ فی الوقت وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کے کنٹرول میں نظر آ رہی ہے جس نے قانون سازی کر کے چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پارلیمنٹ نے ایک بل کے ذریعہ ایک صوبہ میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ ایمرجنسی قوانین نافذ کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں، حکومت بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور معاشی بحران کے باعث ایسے قوانین کا اطلاق کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے 2007 میں بھی پاکستان میں بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد قومی انتخابات مؤخر ہو چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    بلوم برگ نے عمران خان کے پاس آپشنز کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن پر عدالتی حکم ماننے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے خلاف عدالت میں بھی جا سکتے ہیں، وہ ممکنہ طور پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیز کا بھی انعقاد کر سکتے ہیں جس سے تشدد کی فضا قائم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ عمران خان پاکستان پر 1947 کے بعد نصف صدی سے زائد عرصہ تک حکمرانی کرنے والی طاقتور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات قائم کرنے کیلئے سرگرداں ہیں۔ عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور امریکہ پر ایک مشترکہ سازش کے تحت انہیں اقتدار سے نکالنے کا الزام بھی عائد کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور امریکہ نے ان الزامات کو رد کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں چار دھڑوں میں تقسیم، ایک اور گروپ باغی ہوگیا

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں چار دھڑوں میں تقسیم، ایک اور گروپ باغی ہوگیا

    آزاد جموں و کشمیر: پی ٹی آئی چار دھڑوں میں تقسیم، ایک اور گروپ باغی ہوگیا
    پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں چار دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے چوہدری اکمل حسین سرگلہ
    ایم ایل اے 37 جموں نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھڑا تنویر الیاس دوسرا دھڑا انوار الحق تیسرا دھڑا بیریسٹرسلطان اور چوتھا دھڑا آزاد باغی گروپ ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تنویر الیاس کی کرپشن کےقصے بھی پورے کشمیر میں گونج رہے ہیں۔ جس میں 62 کروڑ کا اسکینڈل سمیت دوسرا دو ارب سے بھی زیادہ ہے ایسے لوٹے پوئے پیسے کو استعمال کرکے علیحدہ سے ایک دھڑا بنانے کی کوشش کررہے ہیں.


    اس پر صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ "آزاد کشمیر میں مزید ٹوٹ پھوٹ! چوتھا دھڑا “ہم خیال” کے رُکن اکمل سرگلہ بھی سامنے آ گئے۔ اِنکے ساتھ 4/5 MLAs بیان کیے جاتے ہیں۔ عمران خان نے 25اپریل کو AJK میٹنگ طلب کر رکھی ہے تاکہ آزاد کشمیر میں PTI حکومت بننے کا تاثر قائم کیا جاسکے لیکن PTI AJK میں ٹوٹ پھوٹ کم از کم چار دھڑے موجود۔۔۔ اکمل سرگلہ؛ آزاد کشمیر حکومت میں PTI کی مبینہ کرپشن بھی بیان کر رہے ہیں۔۔”

    تاہم اکمل سرگلہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک سردار تنویر الیاس کیخلاف مرکزی قیادت کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے حالانکہ عدالت عظمیٰ کے نااہلی کے فیصلہ کے بعد مرکزی قیادت کو چاہئے تھا کہ سردار تنویر کو آزاد کشمیر کی صدارت سے فورا سے ہٹا دیتے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

    اکمل سرگلہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ہم مشاورت کررہے ہیں کہ اور پھر حتمی فیصلہ کے بعد طے کریں گے کہ آئیندہ کیلئے کس جماعت کے ساتھ میں‌ جائیں گے. اور اس کا فیصلہ بہت جلد کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی سردار الیاس کے تمام غلط معاملات پر چپ ہے.

  • آرمی چیف نے سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

    آرمی چیف نے سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کے دن اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور نمازِ عید افسروں اور جوانوں کیساتھ ادا کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کا دن پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا وہاں تعینات آرمی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، نماز عید ان کے ساتھ ادا کی اور جوانوں سے عید بھی ملے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ مقدس نہیں۔عید پر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہئے انہوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اوران کے اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو بھی سراہا

    واضح رہے کہ ایک طرف پاکستانی قوم اپنے گھروں، اہلخانہ، دوستوں کے ہمراہ عید منا رہی ہے تو دوسری جانب افواج پاکستان کے نوجوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر عید الفطر کے موقع پر بھی سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں وطن عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے پُرعزم مشرقی و مغربی سرحدوں پر مامور پاک فوج کے بہادر اور جری جوان عید الفطر کے موقع پر بھی اپنوں سے دور دفاعِ وطن کے لئے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،

    پاکستان کی عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد 

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت، قیادت اورعوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، وزیراعظم شہباز شریف نے جنوب مشرقی ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کے متاثرین کے لیے دعا بھی کی اور بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے کے دوران ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ،ترک صدر اردگان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنے خصوصی برادرانہ جذبات اور پیار کا اظہار کیا ،

    ترک صدر نے زلزلے کے دوران مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ترک صدر نے زلزلے کے بعد وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جو قیادت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ،دونوں رہنمائوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصاً تجارت، معیشت، غذائی تحفظ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

    عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،

    مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر آبائی علاقے میں ادا کی

  • عمران خان رانگ نمبر،ٹکٹوں کی تقسیم تحریک انصاف کولے ڈوبی،استعفے آنا شروع

    عمران خان رانگ نمبر،ٹکٹوں کی تقسیم تحریک انصاف کولے ڈوبی،استعفے آنا شروع

    تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کئے گئے، عمران خان نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو کئی شہروں میں جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، جہلم میں پی ٹی آئی عہدیدار نے عمران خان کو رانگ نمبر قرار دے دیا، تلہ گنگ سے سابق رکن اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    جہلم سے عمران خان نے فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیا جس پر پی ٹی آئی عہدیدار وسابق ایم پی اے عمران خان پر برس پڑے ، کہا کہ فواد انٹرپرائزز سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی رہاست کا کوئی جواز نہیں ،عمران خان نے ٹکٹوں کے لئے خود انٹرویو کئے لیکن اس کے باوجود عمران خان نے سفارشی لوگوں کو بھی ٹکٹ جاری کئے وہ کارکنان جو پارٹی کے لئے قربانیاں دیتے رہے ، حلقے میں انکا ووٹ بینک اور عوام میں اثرو رسوخ بھی ہے انکو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ پیرا شوٹر یا پارٹی رہنماوں کے رشتے داروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے

    جہلم میں بھی ایسا ہی ہوا، فواد چودھری کے رشتے دار کو ٹکٹ ملا، ضلع جہلم کے شہر دینہ کے حلقہ پی پی 25 میں فواد چودھری کے کزن چودھری فائوق شیر بازکو ٹکٹ جاری کیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں اختلافات سامنے آ گئے ،فواد احمد چودھری کے کزن کو ٹکٹ ملنے کے بعد نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب زاہد اختر اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر فواد احمد چودھری سے بلیک میل ہو کر ٹکٹ نہ دینے کا الزام لگا دیا اور اعلان کیا کہ فاؤق شیرباز کیخلاف پی پی 25 سے انتخابات میں حصہ لوں گا ،

    راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین وقت میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا احتجاج ودھرنوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ہمارا ساتھ ایسا ہوا ہے فواد چودھری کے کزن کو ٹکٹ دیکر موروثی سیاست کو تقویت دی جا رہی ہے جس کے باعث بہت سے نظریاتی کارکن تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں عمران خان نے تحریک انصاف کو فواد احمد چودھری کے گھر کو لونڈی بنا کر رکھ دیا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان فواد چودھری سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا وہ خان صاحب سے بھی بڑا ہے؟ پورا حلقہ اس بات کو جانتا ہے کہ جسے پارٹی ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے ہمیں ٹکٹ اس لیے نہیں دیا کہ فواد چودھری کہتا ہے میں ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا لیکن میں بتا دوں کہ میں لدھڑ خاندان کا غلام نہیں ہوں فواد انٹرپرائزز لٹیروں کا ٹولہ ہے، ان سے بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عمران خان رانگ نمبر بن چکا ہے،

    نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب چودھری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ میرے کپتان عمران خان رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ فائق ودھری کو دے کر آپ نے ہمیں اور ہمارے کارکنوں کو مایوس کر دیا میرے کپتان آپ نے ٹکٹ ایسی شخص کو دیا جس کا رشتے دار پارٹی کے بڑے عہدے پر ہے آپ نے جہلم کے کارکنوں کا دل توڑا ہے میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں

    تحصیل تلہ گنگ حلقہ پی پی 24 میں بھی یہی صورتحال ہے، تلہ گنگ میں سابق رکن اسمبلی کرنل ر سلطان سرخرو، تحریک انصاف کے رہنما حکیم نثار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے شخص کو ٹکٹ دینا جس نے پارٹی کو پچھلے عرصے میں نقصان پہنچایا اور ابھی ایک ماہ قبل ہی پارٹی میں شامل ہوا،کارکنان کے ساتھ زیادتی ہے، ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور حافظ عمار یاسر جو پرویز الہیٰ کا دست راست ہے اس سے ٹکٹ واپس لیا جائے، حافظ عمار یاسر نے ق لیگ کو مضبوط کیا تھا اور اب حافظ عمار یاسر کی اپنی پوزیشن یہ ہے کہ ق لیگ کا ضلعی صدر ملک اسد کوٹگلہ بھی اس سے الگ ہو چکا ہے ،اور آزاد الیکشن لڑ رہا ہے، حافظ عمار یاسر سے کئی لوگ ناراض ہیں، اسکی پوزیشن کمزور ہے، اسکے باوجود اسکو ٹکٹ دینا انتہائی زیادتی ہے، اگر اس طرح پیرا شوٹر کو ہی ٹکٹ دینا ہے تو ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ کسی بھی نظریاتی کارکن کو ٹکٹ دے دیا جائے لیکن خدارا حافظ عمار یاسر سے واپس لیا جائے

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

  • عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد

    عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر آج انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    عیدالفطر کے موقع پرپاکستان کی عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے، مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے .عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے ،

    واضح رہے کہ ایک طرف پاکستانی قوم اپنے گھروں، اہلخانہ، دوستوں کے ہمراہ عید منا رہی ہے تو دوسری جانب افواج پاکستان کے نوجوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر عید الفطر کے موقع پر بھی سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں وطن عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے پُرعزم مشرقی و مغربی سرحدوں پر مامور پاک فوج کے بہادر اور جری جوان عید الفطر کے موقع پر بھی اپنوں سے دور دفاعِ وطن کے لئے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

  • عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید  پیغامات

    عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید پیغامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر آج پاکستان بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری کئے ہیں،اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے عید پیغام میں کہنا تھا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کرنے کی ضرورت ہے آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں

    وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شہباز شریف کا سروسز چیفس کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک پیش کی ،وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چاروں صوبوں کےگورنرز کو ٹیلی فون، عید الفطر کی مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ،گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا،

    واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • ملک بھر میں نماز عید الفطرکے اجتماعات،سیکورٹی انتہائی سخت

    ملک بھر میں نماز عید الفطرکے اجتماعات،سیکورٹی انتہائی سخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،

    صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی ،وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ،وزیرِ اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی ،وزیرِ اعظم نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ،

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی ،پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی، عمران خان نے ذمان ہارک میں ، مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں نماذ عید ادا کی،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا، نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی جانب سے تمام قارئین کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہو،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے