Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سوڈان میں موجود پاکستانیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے. وزیر اعظم

    سوڈان میں موجود پاکستانیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاکستانی شہریوں کی بحفاظت سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں اور سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں سے مسلسل رابطے کے لئے واٹس اپ گروپ گروپ بھی بنا دیا ہے تاہم سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے.

    وزیر اعظم نے مزید کہا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے، ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے محفوظ نہیں ہیں لہذا پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے

    دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سوڈان کے سفیر سے ملاقات کی، مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مصنوعی قلت پیدا کرکے چینی کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،کسی کو بھی اشیاءِ ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمت بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے چینی کی قیمت، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

    اجلاس کو چینی کی موجودہ ایکس مل قیمت، وزارتِ غذائی تحفظ کی جانب سے اعدادو شمار کے بعد لگائی گئی لاگت کے تخمینہ اور چینی کے ملک میں موجودہ اسٹاکس کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    وزیراعظم نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو چینی کی ایکس-مل پرائس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی جبکہ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے چینی کے پکڑے گئے سٹاکس کو صارفین کو سستے داموں فروخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔

  • پارٹی ٹکٹ تو دور، عمران نے شاہ محمود، فواد اور حماد کو قریب بھی نہ چھوڑا. رئیس انصاری کا دعویٰ

    پارٹی ٹکٹ تو دور، عمران نے شاہ محمود، فواد اور حماد کو قریب بھی نہ چھوڑا. رئیس انصاری کا دعویٰ

    پارٹی ٹکٹ تو دور، عمران نے شاہ محمود، فواد اور حماد کو قریب بھی نہ چھوڑا. رئیس انصاری

    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے 297 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی کئی شخصیات پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناخوش ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اس بار پنجاب میں ٹکٹوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بڑے بڑے ناموں کو ٹکٹ نہیں ملا تو اسی طرح 2018 کے الیکشن میں بھی کہا جا رہا تھا کسی بڑے نام کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا لیکن عمران خان نے اچانک ایک ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا عثمان بزدار کو جس کے بارے میں لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

    رئیس انصاری کا کہنا تھا فواد چوہدری، حماد اظہر اور شاہ محمود قریشی جیسے نام سمجھ رہے تھے کہ ہمیں تو کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ہمیں ویسے ہی ٹکٹ مل جائے گی، ٹکٹ کیا ملتے عمران خان نے انہیں قریب بھی نہیں آنے دیا۔ عمران خان نے سابق وزیر تعلیم پنجاب اور حمزہ شہباز کے قریبی رشتہ دار مراد راس کو بھی ٹکٹ نہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے بھانجے حسان نیازی کو بھی فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا ہے، جس طرح ان پر مقدمے ہوئے ہیں اس کے بعد تو وہ باقاعدہ لیڈر بن گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا جس طرح سے سروے آ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست مقبول ہو گئی ہے تو میں یہ کہوں گا کہ عمران خان نے تو خود کو ایک کمرے میں بند رکھا اور اپوزیشن نہ کی لیکن پی ڈی ایم نے ان کی کمپین چلائی اور انہیں مزید مقبول کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے بیورو چیف لاہور کا کہنا تھا عمران خان نے پرویز الٰہی کو پارٹی کا اعزازی صدر بنا کر نا ادھر کا چھوڑا ہے اور نا ادھر کا، پرویز الٰہی تو کہتے تھے ہم 35 سیٹیں لیں گے لیکن عمران خان نے انہیں وہی سیٹیں دی ہیں جو ان کی تھیں اور بس ایک سیٹ مونس الٰہی کو اضافی ملی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان ان دونوں میں سے کسی کو وزیراعلیٰ بنائیں گے کیونکہ ان دونوں پر کرپشن کے بہت زیادہ الزامات بھی لگے ہیں تو اس صورت میں مجھے نظر نہیں آتا کہ عمران خان ان میں سے کسی ایک کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔

    عثمان بزدار کو دوبار وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے سے متعلق سوال پر رئیس انصاری کا کہنا تھا اگر الیکشن میں پی ٹی آئی اکثریت لیتی ہے تو یہ فیصلہ تو اس کے بعد ہونا ہے لیکن عمران خان اس وقت بھی یہ سننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ عثمان بزدار نے کوئی غلط کام کیا اس لیے وہ دوبارہ بھی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ عمران خان کا بھانجا حسان نیازی بھی ہو سکتا ہے۔

    شہباز گل کو ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کل فرحت عباس عمران خان کے بہت قریب ہیں اور ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹنگ میں فرحت عباس نے عمران خان کے کان میں کسی کے ذریعے کہلوایا کہ مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے آپ شہباز گل کو کمرے سے باہر بھیجیں، شہباز گل آج کل تو بیرون ملک ہیں لیکن وہ عمران خان سے بھی کچھ دور ہیں یا عمران خان نے انہیں دور کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب وہ کسی کو قریب کرتے ہیں تو بہت قریب کر لیتے ہیں اور جب انہیں کسی کو خود سے دور کرنا ہوتا ہے تو وہ ایک سیکنڈ میں دور کر دیتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    بیورو چیف جیو نیوز لاہور نے کہا کہ اگر پرویز الٰہی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عمران خا کو تنگ کریں گے تو انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری جنہیں عمران خان کی اے ٹی ایمز کہا جاتا تھا جب وہ تینوں گئے تو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان اب ڈوب جائیں گے لیکن عمران خان تو نہ ڈوبے جہانگیر ترین اور علیم خان کی سیاست ختم ہو گئی، پی ٹی آئی کو اچھی اکثریت سے سیٹیں مل گئیں تو پرویز الٰہی بھی باہر جائیں گے، عمران خان صرف مشورے سنتے ہیں فیصلہ وہ اپنا ہی کرتے ہیں۔

  • کارکن دیکھتے رہے ،پیرا شوٹر کو عمران ریاض خان کی سفارش پر ملا ٹکٹ، زمان پارک کے باہر احتجاج

    کارکن دیکھتے رہے ،پیرا شوٹر کو عمران ریاض خان کی سفارش پر ملا ٹکٹ، زمان پارک کے باہر احتجاج

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے

    صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے،پی پی 162 سے ملک ظہیر عباس کھوکھر کے حمایتی جلوس کی شکل میں زمان پارک پہنچ گئے ،ظہیر عباس کھوکھر کے حامیوں نے زمان پارک کے باہر اجتجاج کیا، کارکنوں نے ظہیر عباس کھوکھر کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پی پی 162 کی ٹکٹ ورکرز کے حقیقی نمائندہ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو دیں

    دوسری جانب ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی 158 میں حلقے میں پیرا شوٹر کو ٹکٹ دیئے جاتے ہیں، 15 برسوں سے ایسے ہی ٹکٹ دئئے گئے اور سب ہارے گئے، ہمارے حلقے میں زیادتی کی گئی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن کم ازکم وہ یہ تو سوچیں کہ علاقے کے مسائل کیا ہیں ، قصور میں ٹکٹ صحیح نہیں دئے گئے، مہر شرافت کو ٹکٹ دیا گیا جو اسکا حلقہ ہی نہیں، باہر سے ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا، ایسا کیوں، مہر شرافت اینکر عمران ریاض خان کا سفارشی ہے اسلئے اسکو ٹکٹ دیا گیا، شاید یہ دونوں بزنس پارٹنر ہیں، حلقے میں ٹکٹ مقامی آدمی کو دیا جائے، نہ کہ پیرا شوٹرز کو

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

  • عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

    عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

    حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار ،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفیکیشن کا حکم دے دیا ،صدر نے اس بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا ،سپریم کورٹ نے اس پر عمل درآمد روک دیا تھا ،بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے ۔

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحاتی بل پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا ،عدالت عظمی نے ایکٹ کو بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا،

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دستخط کیئے بغیر پارلیمنٹ واپس بھجوا دیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل منظور ہوا تھا، ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر علوی نے کہا کہ بل کی درستگی کا معاملہ عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہے. لہٰذا معاملہ زیر سماعت ہونے کے احترام میں بل پر مزید کارروائی مناسب نہیں۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل 10 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا۔

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق و زیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس بات کا ڈر لگا ہوا ہے کہ عید کے ایام میں کہیں عمران خان کو گرفتار نہ کر لیا جائے ،گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی بعد ازاں آج بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں متوقع پولیس آپریشن کو لے کر وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے،

    بشری بی بی نے زمان پارک میں عید کے موقع پر ممکنہ آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے تاہم عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا ، وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی آپریشن سے باز رہیں اگر زمان پارک آپریشن کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا

    گزشتہ روزبشری بی بی نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے بشری بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

  • نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    عمرہ پر گئے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے

    نجی ٹی وی نے زرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ن لیگی رہنما مریم نواز بھی موجود تھی، نواز شریف اور محمد بن سلمان کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے مابین ہونیوالی ملاقات مثبت رہی اس ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور انکے حل بارے بھی بات چیت کی گئی،

    سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب گئے تھے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے نماز عید سعودی عرب میں ادا کی، وہ عمرہ پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، مریم نواز اور دیگر ن لیگی بھی انکے ہمراہ ہیں برطانیہ،سعودی عرب  قطر، عرب امارات اور ترکی سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا لہذا عید کل ہو گی

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا تھا اور اپنے بھائی سے ملاقات کرنی تھی تا ہم شہباز شریف عمرہ کی ادائگی کے لئے نہیں جا سکے،

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

  • پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ کے اعلان کے بعد بھارتی مذموم سازش

    پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ کے اعلان کے بعد بھارتی مذموم سازش

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے بھمبھر گلی سے سنگیوٹ کی طرف جانے والے آرمی ٹرک میں آگ لگنے سے 5 فوجیوں کی ہلاکت کو بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے دوپہر یہ اعلان کیا گیا کہ فوجی ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ٹرک میں موجود 5 فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرک میں فیول آئیل کی بڑی مقدار کی موجودگی سے ٹرک کو فوری طور پر آگ لگ گئی۔ ٹرک کو لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی تاہم ڈرامائی طور پر بھارت حکومت نے تقریبا 4 بجے اپنا موقف تبدیل کر لیا اور ٹرک کو آگ لگنے کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا اور بھارتی میڈیا پر اچانک تمام نشریات روک کر دہشت گردی کے اس نام نہاد واقعہ پر پروگرام شروع کردئے گئے۔ پہلے یہ کہا گیا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ٹرک پر حملہ کیا جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ تاہم وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مبینہ طور پر آرمی چیف نے وزیر دفاع کو دہشت گردی کے اس نام نہاد واقعہ پر بریفنگ دی۔ جس کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا کہ جیش محمد کی ذیلی تنظیم پیپلز انٹی فاشسٹ فرنٹ نے دہشت گردی کی اس واردات کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واردات مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے جب کہ دوسر ی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کے اعلان کے بعد یہ دہشت گردی کی گئی۔

    بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ کرنل نے نئی دہلی سے فون پر باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں بھی جب پاکستان سے اعلی سطحی وفد بھارت کے دورے کا اعلان کرتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو جاتے ہیں جس کے بعد بھارت کی طرف سے کئی مرتبہ پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور بہتری کی طرف جاتے تعلقات دوبار کشیدہ ہو جاتے ہیں اور پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھارت نے پلوامہ حملہ کی ذمہ داری بھی پاکستان پر عائد کی تھی اور پاکستان میں جوابی کارروائی کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حال ہی میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے کا پول کھولتے ہوئے اسے بی جے پی کی سازش قرار دیا تھا اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذم داری کا الزام بھی بھارت پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے انہیں بطور گورنر اپنی زبان بند رکھنے کو کہا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ستیہ پال ملک کے اعترافی بیان پر بھارت سے جواب طلب کر رکھا جس پر بھارت کی طرف سے مکمل خاموش ہے۔ دریں اثنا حکومت پاکستان پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کے حوالے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے خدشات بھی ظاہر کر چکی ہے۔ گزشتہ روز 5 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھارت پاکستان پر ڈال کر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ہوا دے سکتا ہے۔

  • ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بندوق کے زور پر مذاکرات نہیں کروا سکتا، ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ جبکہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کرانے کی تاریخ سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ سیاستدان عید کے بعد نہیں آج ہی مذاکرات کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کوئی بھی بندوق کے زور پر مذاکرات نہیں کروا سکتا، ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں انتخابات پہلے ہو جاتے ہیں تو اثر باقی تین صوبوں میں پڑے گا، ون یونٹ پالیسی لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مسائل کا حل نہیں نکلتا تو وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، 90 دن کی آڑ میں پنجاب کا الیکشن کرانے کی سازش ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے اور آج بھی خلاف ہیں، پنجاب میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں تو خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان پر اثر کرےگا، ون یونٹ لاگو کرنے کے لیے بیک ڈور سے ایک سازش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج معاشی حالات نے عام آدمی کا جینا حرام کر دیا ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام ہو گا، عام آدمی کو 4-3 کے بینچ سے کوئی دلچسپی نہیں، عام آدمی کو سیاسی جماعت کے بیان سے دلچسپی نہیں، عام آدمی کو بھوک، بچوں کو اسکول اور والدین کی دوا کی فکر ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کو مسائل سے نکالیں۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا عوام کے سامنے ٹرائل چل رہا ہے، عدالت میں جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، ہماری تاریخ میں عدلیہ میں اتنی تقسیم نہیں تھی، امید ہے چیف جسٹس اپنے ادارے میں اتحاد قائم کرکے عہدہ چھوڑیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا مسائل کا حل نہیں نکالتے تو وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہے، ہماری جمہوریت کافی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، خطرے موجود ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچائیں، پہلے بھی مذاکرات کے لیے کوشش تھی کہ اتحادیوں کو ایک پیج پر لائیں، میں پر امید تھا کہ عید کے بعد سربراہ اجلاس کا مثبت نتیجہ نکلے گا، ہماری کوشش ہو گی کہ فضل الرحمان کو قائل کریں، ان کے تحفظات دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک قانونی فورم ہے، پارلیمنٹ سیاسی فورم ہے، ہم چاہتے ہیں ہر ادارے کی عزت کی جائے، سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے، پارلیمان ایک ادارہ ہے، پارلیمان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان کی نمائندگی کرنے بھارت جاؤں گا، بھارت میں ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

  • اسمبلی قانون پاس کرچکی،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    اسمبلی قانون پاس کرچکی،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت کہہ رہی ہے کہ عمران خان سے بات کریں ، جس کو نااہل ہونا چاہیے تھا سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے

    مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی قانون پاس کر چکی ہے ،عدالت کو پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہوگا ہم انصاف کو مان سکتے مگر چیف جسٹس کے ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کر سکتے ،عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائیت ہے ۔ اگر عمران خان کسی ایک تاریخ پر رضا مند ہے تو وہ تاریخ کورٹ کو قبول ہے یہ کیسی کورٹ ہے ۔ عدالت ہمیں جو دھونس دکھا رہی ہے وہ نہیں دکھا سکتی ۔ اسے پارلیمینٹ کا احترام کرنا ہوگا ۔ پہلے ہمیں بندوق کے زور پر کہا جاتا تھا – اب ہتھوڑے کے زور پر کہا جا رہا ہے کہ بات کرو ہم ججز کا ہتھوڑا قبول نہیں کریں گے ،ایک شخص کی محبت میں آپ پاکستان کی انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں ۔ ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ہم اس سے بات کریں ،اتحادیوں سے کہا بنچ پر پارلیمنٹ عدم اعتماد کرچکی ہے ،وزیر قانون اور اٹارنی جنرل ان کو بتا چکے ہیں کہ آپ پر اعتماد نہیں ، کیا اس بنچ کے سامنے پیش ہو کر یقین دہانیاں کراؤں ، آج عدالت کے سامنے پیش ہونے والے پارٹیوں نے پارلیمان کی توہین میں برابر کا حصہ ڈالا ہے سپریم کورٹ اپنے رویے میں لچک پیدا کرے عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے ہم کیوں راستہ دیں اپنا فیصلہ خود واپس لیں ،عمران خان کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی ،عمران خان نے جرائم کیے وہ نااہل ہیں ،انصاف کو تسلیم کریں گے

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ، اور کہا کہ جلد بازی کے بجائے عدالت سے عید کے بعد کا وقت لیا جائے ، پی ٹی آئی کی سب باتیں ماننی ہیں تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے ،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،

    عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں

  • عید 22 اپریل کو،رویت ہلال کمیٹی نے ایک دن قبل  ویڈیو کیوں ریکارڈ کروائی؟

    عید 22 اپریل کو،رویت ہلال کمیٹی نے ایک دن قبل ویڈیو کیوں ریکارڈ کروائی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان مفتی ناصر الاسلام کی جانب سے ایک دن قبل ہی عید اعلان کی ویڈیو ریکارڈ کروانے پر پھٹ پڑے ہیں،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر میں آپکو یہ کہوں کہ عید ہفتے کے دن ہے تو آپکو کیسے یقین آئے گا؟ مجھے نہیں پتہ کہ یہ ویڈیو کس وقت دیکھیں گے، اج جمعرات اور بیس تاریخ ، دن کا ایک بجا ہے، پہلے سے بتا رہا ہوں کہ کافی لوگ آپ جو مرضی کر لیں کہہ لیں وہ عید ہفتے کو کریں گے، اسکے پیچھے کتنے مکروہ لوگ موجود ہیں، وہ لوگ جنہوں نے اسلام کا مزاق بنا رکھا ہے، دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کا مزاق بناتے ہیں، حالانکہ وہ دین کے معاملے میں پڑھے لکھے نہیں ہیں کیونکہ اگر کسی کو احساس ہوتا کہ اسلام کی تعلیمات کیا ہیں تو وہ دین کا مزاق نہ اڑاتا، میں بات کر رہا ہوں مفتی ناصر الاسلام کی جس نے دو دن قبل پیغام ریکارڈ کروا دیا کہ عید ہفتے کو ہو گی،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسکی وجہ کیا ہے، میں کئی سال سے کہہ رہا ہوں،لیکن لوگ بات سنتے نہیں جہاں مزہب آ گیا، مولوی آ گیا وہاں سب چپ ہو گئے، ہم نے جاہل لوگوں کے ہاتھ میں دین دیا ہوا ہے، اتنی کہانیاں ہیں اس میں کہ سوچ بھی نہیں سکتے، 20 تاریخ کی صبح کو میں نے ایک ویڈیو دیکھی، جس نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی، تین چار بار دیکھی کہ یہ ویڈیو میں تاریخ اب کی ہے، پرانی تو نہیں ،لیکن مفتی ناصر الاسلام کشمیر کے ہیں اور رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے اعلان کر رہے ہیں کہ علماء کرام کی بیٹھک کے بعد پتہ چلا کہ کوئی رویت چاند کی نہیں آئی اسلئے عید اب جمعہ کو نہیں ہفتہ کو ہو گی،سوچیں یہ کیا ویڈیو ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپکو حیرانی ہوئی،مجھے نہیں ہوئی کیونکہ مجھے پتہ ہے یہ کام ہوتے ہیں، ایک جگہ پر الگ چاند نظر آتا ہے، کراچی اور پشاور میں چار منٹ کا فرق ہے، نارتھ سے ساؤتھ میں آ جائیں ، دو گھنٹے ، چار گھنٹے کا فرق نہین، ایک دن کا فرق نہیں،پاکستان چھوٹا ملک ہے اور چار منٹ کا اس میں فرق ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پشاور میں الگ اور کراچی میں الگ، کشمیر میں الگ چاند نظر آ رہا ہے، ملک میں تین تین چار چار عیدیں کیسے ہو سکتی ہیں،یہ کوئی بار تھوڑا ہی ہوا، پہلے بھی کئی بار ہو چکا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دین کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، میری کتاب میں، میرے علم کے مطابق جو شخص دین میں اضافہ کرتا ہے وہ بدعتی ہے اور اسکے لئے کوئی جگہ نہیںَ ، بدعتی بھی وہ جو جان بوجھ کر کرے پھر.جو تعلیم دے رہا ہے، تبلیغ کر رہا ہے، انکی کیا گنجائش ہے ، ہم کتنے لوگوں‌ پر توہین مز ہب کا الزام لگا دیتے ہیں، مجزوب بچی پر الزام لگا دیا گیا، اور کئی واقعات ہو چکے ہیں، کیا یہ لوگ ہمیں بتائیں گے کہ کون کافر ہے، یہ جو سو کالڈ مولوی کر رہا ہے یہ توہین مز ہب نہیں تو اور کیا ہے، جب مفتی رویت کا کہہ رہا ہے اسکے اوپر بات کر رہا ہے، یعنی جتنی انکے پاس شہادتیں آئیں گی، انکو جھٹلانا ہے، کتنی بار ہوا کہ تین سو شہادتیں آئیں اور رویت ہلال کمیٹی نے نہیں مانیں، مسجد قاسم خان پھر الگ سے عید کا اعلان کر دیتی، کہیں روزہ تو کہیں عید، رمضان کے شروع اور عید کے لئے چاند کا مسئلہ، لیکن گیارہ ماہ میں چاند کا کوئی مسئلہ نہیں کیوں؟

    پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا