Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج

    ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج

    فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردوں نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، ایک دہشت گرد نے مین گیٹ پر پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ 2 حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے 27 سے زائد گولیوں کے خول برآمد ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔گزشتہ روز ہونیوالے حملے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے، حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 3 جوان شہید جبکہ 11 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی،اہم کمانڈرسمیت متعدد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی،اہم کمانڈرسمیت متعدد جہنم واصل

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیکا میں بھی ٹی ٹی پی کے ایک اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بولیدہ میں سڑک کی تعمیر میں مصروف گاڑیوں اور مشینری پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے تھا جبکہ انہیں بشیر زیب گروپ کی عملی معاونت حاصل تھی۔چونکہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بھاری مشینری سڑک کیلئے زمین ہموار کر رہی تھی، اس لیے تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بُلڈوزر اور لوڈرز تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ٹھیکیدار تاحال شدید عدم تحفظ کے باعث کام بند رکھنے پر مجبور ہیں۔

    پنجگور کے علاقے واشبوڈ میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے کسٹمز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور سرکاری اسلحہ، مواصلاتی آلات اور متعدد گاڑیاں ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ حکام نے ابھی تک واقعے کی پوری تفصیل جاری نہیں کی تاہم سیکیورٹی فورسز علاقے میں الرٹ ہیں۔

    بی ایل ایف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مسک کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی اور فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

    بولان کے علاقے مچھ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائرنگ مچھ اور سنگان کے درمیانی علاقے میں ہوئی، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

    ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ بھرپور جوابی کارروائی میں تین حملہ آور زخمی ہو کر فرار ہوگئے۔فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ڈرون کی مدد سے حملہ آوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کسی بڑے سانحے کے ارادے سے آئے تھے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    زیارت کے علاقے سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ زیر قبضہ اسلحے میں دستی بم، ایس ایم جیز، ایم فور رائفلز کے پرزے، آر پی جیز، وائرلیس سیٹس، بارودی مواد، اور ممنوعہ تنظیم ٹی ٹی پی سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    پکتیکا: ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر الیاس بدری المعروف الکُرَسّانی قتل
    افغان صوبہ پکتیکا کے برمل ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار ہونے والے الیاس بدری عرف الکُرَسّانی کو ساتھی سمیت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔بدری 2009ء سے تنظیم کا سرگرم کمانڈر تھا اور اسے بھتہ خوری، بم حملوں اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گرد افغان شہری نکلے۔پہلا حملہ آور سنہری مسجد روڈ سے مرکزی دروازے کے قریب آیا اور خودکش دھماکا کیا جس سے تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔دو دیگر خودکش حملہ آور اندر داخل ہوئے لیکن اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو 30 سے 40 میٹر کے فاصلے پر ہی ہلاک کر دیا۔حکام کا ماننا ہے کہ دہشت گردوں کا منصوبہ ہیڈکوارٹر کے اندر یرغمال بنانا اور بڑا جانی نقصان پہنچانا تھا۔ حملے میں پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔

    بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد "زاہد” کو ہلاک کر دیا جو گل بہادر گروپ کی ملٹری کونسل کا رکن تھا۔

    نرمی خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دو خودکش تربیتی مراکز تباہ کر دیے، جنہیں ترک شدہ سرکاری اسکولوں میں قائم کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران 25 سے زائد دہشت گرد مارے گئے جن میں 13 تربیت یافتہ خودکش بمبار شامل ہیں، جن میں اکثریت افغان شہریوں کی تھی۔

    کرم ضلع میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغان صوبہ کندوز کے رہائشی اور ٹی ٹی پی سے وابستہ مطلوب دہشت گرد عبدالمالک عرف طلحہ کو ہلاک کر دیا۔

  • پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

    وزیراعظم نے گزشتہ دو ماہ میں ریاض کے اپنے کامیاب دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم اسٹریٹجک دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے، جو دوطرفہ شراکت داری کو نئی جہت دیں گے۔شہباز شریف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔

    جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ موجودہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔اس سے قبل جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان بھی اہم ملاقات ہوئی تھی

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فَیّاض بن حمید الرویلی نے آج فیلڈ مارشل ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری قائدین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی، جو دونوں ممالک کے گہرے اور تاریخی تعلقات کی بنیاد ہیں۔

    سعودی جنرل فَیّاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور اسے مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی تھی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا، نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں مسلح افواج میں مشترکہ کارکردگی مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا۔

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،ابتدائی رپورٹ تیار،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،ابتدائی رپورٹ تیار،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے، خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ پر پہنچے، خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے، ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مرکزی گیٹ کے 30 سے 40 میٹر کے اندر ہی مار دیا گیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ افسران بیٹھتے ہیں اور نفری بھی زیادہ ہوتی ہے، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں پریڈ بھی ہو رہی تھی تاہم ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو کلیئر کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب پشاور خود کش حملے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔عسکری و سیکیورٹی حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول رکھے اور سلامی پیش کی۔

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام،3حملہ آور جہنم واصل، اہلکار شہید

  • ٹرانسفر ججز کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اپیل وفاقی آئینی عدالت سے خارج

    ٹرانسفر ججز کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اپیل وفاقی آئینی عدالت سے خارج

    وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کر دیں۔

    چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا بھی مسترد کردی۔وفاقی آئینی عدالت میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر پیروی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کیلئے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے عدم پیروی پر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کیں، لاہور بار، لاہور ہائیکورٹ بار کی اپیلیں بھی عدم پیروی پر خارج کردی گئیں۔آئینی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد ادریس پیش ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیا جائے۔آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کر سکتی،وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 187 کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں ملاقات کیلئے رجوع کریں،وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججزکی انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کرکے سپریم کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ پانچ رکنی بنچ نے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ کثرت رائے درست قرار دیا تھا

  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    پشاورایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ۔

    سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ہلاک تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا،دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارودی برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر جرات، ہوشیاری اور بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،
    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آوروں نے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کر دیا، مگر ہمارے جوانوں نے فوری ایکشن لیا اور دہشتگردوں کو انتہائی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جہنم واصل کر دیا۔اس بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں دو خودکش جیکٹس، آٹھ ہینڈ گرینیڈ اور جدید اسلحہ قبضے میں لے لیے گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آور خوفناک منصوبے کے ساتھ آئے تھے، لیکن ہماری جانباز سیکیورٹی فورسز نے انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔تین بہادر ایف سی کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، انکی قربانی نے بڑے سانحے کو روکا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق تینوں حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان جوانوں کی ہمت، جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اچانک لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ایف سی چوک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

  • پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام،3حملہ آور جہنم واصل، اہلکار شہید

    پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام،3حملہ آور جہنم واصل، اہلکار شہید

    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 3 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا، 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے،فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔

    ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری جاوید اقبال نے بتایا کہ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے،اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملے میں 3 ایف سی اہلکار اور 6 شہری ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے،وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا واقعے کے ذمہ داران کی جلد ازجلد شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستان کی سالمیت پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

  • ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 3 قومی اور ایک صوبائی نشست اپنے نام کرلی ہے۔

    این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ارسلان حمد نے 29,099 ووٹ لیے۔ حلقے میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ڈی جی خان کے این اے 185 میں محمود قادر لغاری 82,413 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 49,262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 143 چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے محمد طفیل 136,223 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری نے 13,120 ووٹ حاصل کیے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں ن لیگ کے چوہدری حنیف جٹ نے 46,820 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10,975 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کارکنان کی جانب سے جشن بھی منایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 143، این اے 129، این اے 96، این اے 104 اور این اے 185 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح برتری یا غیر حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہری پور کے این اے 18 میں سخت مقابلہ جاری ہے جہاں آزاد امیدوار معمولی مارجن سے آگے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 203، پی پی 116، پی پی 115، پی پی 98، پی پی 87 اور پی پی 73 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے ہیں جبکہ مظفرگڑھ کے پی پی 269 پر پیپلز پارٹی کو سبقت ہے۔مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی اور کسی بڑے واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

    افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا