Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  :خطے اورعالمی حالات پربریفنگ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ :خطے اورعالمی حالات پربریفنگ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ:خطے اورعالمی حالات پربریفنگ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی ہمراہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

     

     

    پاکستانیوں کے کپتان وزیراعظم عمران خان کا انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔

    آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کے در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بحران ختم کرنے کے لیے امریکا بھی کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور امریکا کو افغانستان سے دہشتگردی کو روکنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست تعاون تھا، دوحہ امن عمل کے دوران امریکا نے طالبان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا، طالبان امن کے لیے امریکا کے پارٹنر بن سکتے ہیں، امریکا نے افغانستان سے اپنی مرضی سے انخلا کیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ انخلا سے عالمی سطح پر امریکی ساکھ کو فرق پڑے گا البتہ کابل سےافرا تفری کی صورتحال میں انخلا سے امریکا پرمنفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا بھی افغانستان کی بحالی اور تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرسکتاہے، امریکا افغانستان میں نئی حکومت سے مل کرمشترکہ مفادات اور خطےکے استحکام کو فروغ دے سکتا ہے، امریکا اور خطے کی تمام بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون ہی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا اور سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے، چین افغانستان کو معاشی مدد فراہم کرتا ہے تو افغان اسے قبول کر لیں گے جب کہ طالبان نے سی پیک میں شامل ہونے اور چین سے تعلقات قائم کرنے کے امکانات کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی ہزاروں دہشتگرد حملوں کی ذمے دار ہے۔

  • بھارت زیادہ ہتھیار جمع کرکے پاکستان کو دھمکانا چاہتاہے ،وزیراعظم

    بھارت زیادہ ہتھیار جمع کرکے پاکستان کو دھمکانا چاہتاہے ،وزیراعظم

    بھارت زیادہ ہتھیار جمع کرکے پاکستان کو دھمکانا چاہتاہے ،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،

    وزیراعظم عمران خان کا امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ کابل میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے حکام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا ،افغانستان بحران کا شکارہے ،جس کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا،طالبان امن کے لیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں،خطے میں امن کے لیے امریکہ اور علاقے کی تمام طاقتوں کا تعاون ضروری ہے،امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دور مشکل ہے،پورے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے،افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیر موثر کرنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر موثرکرنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہو گا،

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں استحکام اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مدد دینا ہوگی،امریکہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، افغانستان میں مستقل حکومت کا قیام جلد کئے جانے کی امید ہے،افغانستان میں مستقل حکومت کا قیام جلد کیے جانے کی امید ہے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کافیصلہ ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے کریں گے پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اوردیگر دہشت گردگروپوں سے لاحق خطرات پر تشویش ہے،بھارت خطے میں اپنی بالادستی چاہتاہے بھارت زیادہ ہتھیار جمع کرکے خطےمیں بالادستی چاہتاہے بھارت زیادہ ہتھیار جمع کرکے پاکستان کو دھمکانا چاہتاہے ہے بھارت کی 70فیصد فوجی قوت پاکستان کے خلاف تعینات ہے،بھارت کو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیار کی فراہمی سےخطے میں ہتھیاروں کی دور شروع ہوگی،

  • پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین، سی ای او پی آئی اے کی معذرت

    پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین، سی ای او پی آئی اے کی معذرت

    پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین، سی ای او پی آئی اے کی معذرت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا،
    نیب کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر ایک ہفتہ کے اندرکیس رجسٹرڈ کئے جائیں۔کمیٹی کی ہدایت
    پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین کام کررہے ہیں ،سی ای او پی آئی اے
    کروناکے باوجودکل 23جہازوں میں سے 18 جہاز آپریشنل ہیں ،ارشدملک
    2016میں جہازاور آئی پیڈ کرائے پر لینے کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
    پی آئی اے پرائمیر سروس کی وجہ4ماہ میں 3ارب 19 کڑور71لاکھ 62ہزار کانقصان ہوا تھا

    اسلام آباد (محمداویس) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا،کمیٹی نے بیب کوہدایت کی کہ نیب کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر ایک ہفتہ کے اندرکیس رجسٹرڈ کئے جائیں ۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کمیٹی کوخوشخبری سنائی کے پی آئی اے میں فی جہاز ملازمین کا تناسب کم ہوکر 280 ہوگیاہے ،کرونا کے باوجودکل 23جہازوں میں سے 18جہازآپریشنل ہیں ۔2016 میں جہازاور آئی پیڈ کرائے پر لینے کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس فائل کرنے کی ہدایت کردی ۔پی آئی اے پرائمیر سروس کی وجہ 4 ماہ میں 3ارب 19 کڑور71 لاکھ 62 ہزار کا نقصان ہوا تھا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میںپارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹرشیری رحمن،سینیٹر مشاہدحسین سید، منزہ حسن، سید حسین طارق ،سینیٹرطلحہ محمود ،خواجہ شیراز محمود، محمد ابراہیم خان، خواجہ آصف اور ریاض فتیانہ جبکہ نوید قمر نے ان لائن شرکت کی ۔کمیٹی میں سیکرٹری ایوی ایشن سی ای او پی آئی اے ارشد ملک جبکہ آڈٹ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی میں پہلا دن ہونے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمداجمل گوندل کو خوش آمدید کہا گیا۔محمد اجمل گوندل نے کہا کہ آڈٹ رپورٹس میں بہت محنت ہوتی ہے کوشش ہوگی کہ اس نظام کومزید بہترکیا جائے ۔نیب حکام نے کمیٹی کی طرف سے نیب کوبھیجے جانے والے پیروں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

    نیب حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ کمیٹی کے آڈٹ رپورٹ کے پیرے براہ راست نیب ہیڈکوارٹر کے پاس جاتے ہیں ۔وہاں سے انکوائری کا حکم دیتے ہیںسب سے پہلے ان کیسوں کا حل کرتے ہیں جس میں ہمارے اپنے ملازمین ملوث ہوتے ہیں اس کے بعد دیگر کیسوں پر کاروائی کرتے ہیں ۔307پیرے پی اے سی سے ہمیں آئے ہیں ۔100ملین کے اوپر والے پیروں پرکیس کرتے ہیں پی اے سی بھیج دے تو اگر کم بھی ہوتو کیس رجسٹرڈ کرتے ہیں۔ 198پیرے پر نیب کے کیس بنے 54پر انکوائری ہورہی ہے ۔91کی تفتیش مکمل ہوکر عدالت میں چلے گئے ہیں۔ 13ریفرنس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ہم پیرے نیب کو بھیج دیتے ہیں مگر ان کا نتیجہ نہیں آرہاہے ۔ ان پیروں کو کیوں حل نہیں کیا جارہاہے ۔دو سال سے لوگوں کو گررفتار کرکے رکھا ہواہے مگر اس پر کیس نہیں ہورہاہے ۔ طلحہ محمود نے کہاکہ دو سال سے تفتیش جاری ہے جو دو سال ان کہ زندگی کے خراب ہوگئے اس کا کون جواب دے گا ۔ نیب حکام نے کہاکہ خورشيد شاہ کے خلاف ریفرنس ایک سال سے عدالت میں ہے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اس کیس پر جتنی بات کریں گے چیرمین نیب کے دوبارہ بننے کا امکان اور زیادہ ہوجائے گا ۔نیب نے کہاکہ ہائی کورٹ سے خورشید شاہ کی دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوئی ہے اگر عدالت ان کو ریلیز کرنا چاہے تو کرسکتی ہے ان پر کیس سخت ہے جس کہ وجہ سے ان کہ ضمانت نہیں ہورہی ہے ۔طلحہ محمود نے کہاکہ میرٹ پر چلیں جس کا کیس ہے اس کو ٹرائل کریں ۔نوید قمر نے کہا کہ مجھے نیب نے حراست میں لیا اور سوادو سال قید میں رکھا اور عدالت نے چھوڑ دیا نیب سزا پہلے دیتا ہے اور جرم بعد میں ڈھونڈا جاتا ہے ۔مجھے کہا گیا کہ آپ تھوڑے سے پیسے دے دیں تو آپ کورہا کردیا جائے گا میں نے نہیں دیئے تو سواسال مزید قید رہا۔ منزہ حسن نے کہاکہ گرفتار کرنے سے پہلے آپ کے پاس کیا ثبوت ہوتے ہیں ۔نیب حکام نے کہا کہ گرفتار کرنے کے بعد ہم عدالت میں ملزم کو لے جاتے ہیں عدالت ہمارے ثبوت دیکھتی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کرتی ہے ۔چیرمین نے کہا کہ 1عشاریہ 8 کھرب روپے کے ایف بی آر کے کیس سٹے آڈر پر ہیں مگر وکیل صحیح نہیں ہوتے نیب کے تووکیل بھی خفیہ ہوتےہیں۔ نیب حکام نے کہا کہ وکیل خفیہ نہیں ہوتا کیوں کہ وہ عدالت پیش ہوتا ہے کل سپریم کورٹ میں24کڑور روپے کے وکیل کے خلاف ہم نے کیس جیتا ہے 60فیصد کیس میں ہمارے حق میں فیصلہ ہوتا ہے ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ جو کیس ہم نیب کو بھیجتے ہیں اس پر جلد عمل درآمد ہونا چاہیے جس کیس میں کچھ ہوتا وہ نیب کو بھیجتے ہیں ۔ہمارے پیرے اولین ترجیح میں کریں ہمارے پیرے جوہم نیب کوبھیجتے ہیں نیب میں بھی وہ پڑے رہتے ہیں تو اس کا کیا فائدہ۔ہم چاہتے ہیں کہ ان کیسوں میں ریکوری ہو۔آپ ہمارے تین سال کے کیس کولڈ سٹوریج میں ڈال درہے ہیں ۔کیپسٹی کا مسئلہ ہے تو وہ بڑھائیں۔پی اے سی نے نے تین سال میں 480ارب روپے ریکور کیا ہے مجھے نیب کے پاس موجود اختیاردے دیں تو صبح 2 ہزار ارب روپے ریکور کرکے دے دوں گا ۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نیب حکام نے بتایا کہ25ریفرنس دائر کئے 3انڈر ٹرائل ہیں ۔ 2019کے کیس ریفرنس کے لیے تیار پڑے ہیں جلد چیرمین نیب سے منظوری لے کرریفرنس دائرکردیں گےچیرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی نے آج تک کیس نیب کو بھیجے ہیں ان کو ایک ہفتہ میں فائنل کریںاور کمیٹی کورپورٹ کریں۔کچن سروس کوبہتربنانے کے لیے ہونے والے معائدے جس سے پی آئی اے کو67 کڑور سے زائدنقصان ہواکو ایف آئی اے کی رپورٹ پر سیٹل کردیاگیا۔سی ای اوپی آئی اے نے کہاکہ کچن سروس کا بہترکرنے کے لیے یہ معائدہ کیا ۔ آڈٹ حکام کے ساتھ ہم بیٹھتے ہیں انہوں نے دو ہزار میں سے تین کیس سیٹل کئے ہیں ۔ایف آئی اے نے کہاکہ 2005میں پی آئی اے بین الاقوامی سطح پر کچن کی سروس نہیں دے رہے تھے اس کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو سروس فراہم کرنا شروع کیں اس لیے اس کوسیٹل کردیاجائے ۔طلحہ محمود نے کہاکہ اس کو سیٹل کردیں ۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ پی آئی اے اور سٹیل مل سفید ہاتھی بن گیا ہے اس کی مکمل نجکاری کردینی چاہیے ۔ ایٹا رولز کی خلاف ورزی پی آئی اے کررہی ہے میں ان کے خلاف استحقاق کمیٹی میں جانا چاہیے میراکنفرم ٹکٹ انہوں نے ای میل کرکے بتایاکہ جہاز نہیں جارہا ہے ایٹا رولز کے تحت اس صورت حال میں متعلقہ کمپنی کودوسرے ائیرلائن میں اپنے مسافروں کوایڈجسٹ کرناہوتاہے جو نہیں کیاگیا ۔

    سی ای اوپی آئی اے نے کہاکہ میں اس پر معذرت کرتاہوں مگر ایٹا رولز نہیں ہیں کہ ہم مسافر کو دوسرے جہاز میں ایڈجسٹ کریں گے ۔چارٹر کمپنی نے معاہدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے فلائٹ منسوخ کی گئی ہم اس کے خلاف عدالت میں ہیں ۔2016 میں پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کے لیے شروع کی جانے والی پرائمیر سروس جس کی وجہ سے منافع کے بجائے پی آئی اے کو 3ارب 19 کڑور71 لاکھ 62ہزار کانقصان ہوا پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ مہنگے جہازکرائے پر لینے کی وجہ سے یہ نقصان ہوا اور یہ معاملہ ایف آئی اے میں ہےیہ سروس صرف 4 ماہ ہی چلی جس سے اتنا بھاری نقصان پی آئی اے کوہوا۔ایف آئی اے حکام نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر کیس فائل کرلیں گے اس معاملے کو شعبہ قانون کوبھیجاہے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ معاملہ 2017 سے ایف آئی اے کے پاس ہے ابھی تک کیس کیوں فائل نہیں ہواہے آپ چیزوں کوسردخانہ میں ڈال دیتے ہیں ہمیں آپ کو کہنا پڑتا ہے کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے پیروں پر کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو اگلے اجلاس میں طلب کرتےہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی

    ۔2016 میں پی آئی اے میں کرائے پر آئی پیڈ خرایدنے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو 9کڑور90 لاکھ 20 ہزار روپے کانقصان ہواپر بھی آڈٹ حکام نے بتایاکہ یہ پیرابھی ایف آئی اے کے پاس ہے جس پر ایک ہفتے میں جواب طلب کرتےہوئے ہدایت دی کہ جلد ازجلداس کاکیس فائل کیا جائے ۔سی ای او پی آئی ا ےارشد ملک نے کمیٹی کوبتایا کہ ہم نے سول ایوی ایشن کے ساتھ ایف بی آر اور پی ایس او کے بقایاجات دینے ہیں ۔افغانستان کے لیے چارٹر فلائیٹ چلا رہے ہیں کرونا کے باوجود پی آئی اے کے بیڑے میں 18 جہازآپریشنل ہیں جبکہ جہازوں کی تعداد23 ہے ہم نے فی جہازملازمین کی تعداد کم کرکے 280 کردی ہے ایک نیاجہاز لیز پر حاصل کرلیاہے مزید ایک چنددن میں پاکستان آجائے گاجبکہ بورڈ سے منظوری کے بعد مزید 4جہاز پی آئی اے میں شامل کریں گے ۔ سکردو کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹ شروع کی ہیں۔

  • کون ہو گا نیا چیئرمین نیب؟ وزیر قانون نے اشارہ دے دیا

    کون ہو گا نیا چیئرمین نیب؟ وزیر قانون نے اشارہ دے دیا

    کون ہو گا نیا چیئرمین نیب؟ وزیر قانون نے اشارہ دے دیا

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نےطلبا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی، سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہا کہ معاملہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بھیجا جائے،سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا،افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے سے کیوں کترا رہی ہے؟ افغانستان کے معاملہ پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،

    سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلب زیادہ ہونے کے باعث گندم درآمد کی گئی زرعی اصلاحات کی جارہی ہیں کسان کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے، زراعت میں ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے،روس میں بھی ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخاب ہوئے حکومت چاہتی ہے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے دھاندلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے اوورسیز پاکستانی ووٹنگ کا حق استعمال کریں گے،

    سینیٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے گا،ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخاب ہونگے ای وی ایم کے حوالے سےکمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے گی

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا،چیئرمین نیب کی توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بارمعاملہ زیر بحث آیا آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا ،چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے،معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں مزید ناموں پرغورکریں گے ،وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ چیئرمین نیب ہوں گے،وزیراعظم یواین اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں ،آج مشاورت کرنا مناسب نہیں،

    چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • رواں سال نومبر میں پی آئی اے کے لئے آڈٹ ٹیم پاکستان آنے کا امکان

    رواں سال نومبر میں پی آئی اے کے لئے آڈٹ ٹیم پاکستان آنے کا امکان

    رواں سال نومبر میں پی آئی اے کے لئے آڈٹ ٹیم پاکستان آنے کا امکان

    سینیٹ اجلاس میں حریت رہنما سید علی گیلانی کے لیے فاتحہ خوانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹ میں حریت رہنما سید علی گیلانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں سینئر صحافی سی آر شمسی ، عطا اللہ مینگل اور سیکورٹی فورسز کے شہدا کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی وزیر ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ آپریشنل ہے،اے ٹی آر 42 لینڈکر سکتے ہیں لیکن ائیرپورٹ کمرشلی وائیبل نہیں ہے،ائیر لائنز پر منحصر ہے کہ وہ مسافروں کو دیکھتے ہوئے ائیرپورٹس سے پروازوں کا آغاز کریں

    وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو 462 ارب روپے خسارے میں ملے،اسے یہی لوگ کھا گئے جو آج سینیٹ میں اعتراض کر رہے ہیں،سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے وزیر ہوابازی کی تقریر پر احتجاج کیا، وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پی آئی اے کونفع بخش ادارہ بنانے کے لئے ہمیں ان روٹس کو بند کرنا ہو گا لاہور اسلام آباد روٹ پر کوئی پرواز نہیں ،لوگ موٹر وے سے جانے کو ترجیح دیتے ہیں ،یورپ سے پی آئی اے پر پابندی عائد تھی ، اپوزیشن کے تحفظات کو دور کیا گیا ،رواں سال نومبر میں آڈٹ ٹیم پاکستان آئے گی اورعائد پابندی ختم ہو جائے گی،

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

    طالبان کی حکومت،پی آئی اے پہنچنے کابل والی پہلی بین الاقوامی پروازبن گئی

    سینیٹ میں صدر مملکت کے پارلیمان سے خطاب پر شکریہ کی تحریک پیش کر دی گئی صدر مملکت کے خطاب کی تحریک وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں قائمہ کمیٹی پیٹرولیم ، داخلہ ، وفاقی تعلیم ،پیشہ ورانہ تربیت ، انسانی حقوق کمیٹیوں نے رپورٹس پیش کیں قومی کمیشن حقوق نسواں ، قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ ریگو لیشن اینڈ کوارڈی نیشن نے رپورٹس پیش کیں

    سینیٹ اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وسیلہ روزگار، کرپشن کی وجہ سے بند ہو گیا ، وسیلہ صحت بھی بند ہو گیا وجہ کرپشن تھی ،ہم نے آ کر سب چیک کیا، وسیلہ تعلیم میں ہم نے لڑکیوں کا وظیفہ بڑھایا، این جی اوز کو ٹھیکے نہیں دیئے ہم نے، پہلے ٹھیکے دیئے جاتے تھے ہم نے اسکو روک دیا،

    چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    قومی اسمبلی ، سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش،قرارداد منظور

  • اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اس میں "خطوں کی مساویانہ نمائندگی” میں اضافہ ہونا چاہیے،وزیر خارجہ

    اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اس میں "خطوں کی مساویانہ نمائندگی” میں اضافہ ہونا چاہیے،وزیر خارجہ

    اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اس میں "خطوں کی مساویانہ نمائندگی” میں اضافہ ہونا چاہیے،وزیر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ’”United (UFC) for Consensus "‘ کے وزارتی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ میں اٹلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے (یو۔ایف۔سی) گروپ کا یہ اہم وزارتی اجلاس آج منعقد کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو درپیش مختلف اقسام کے مسائل کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی ایسی سلامتی کونسل درکار ہے جو زیادہ نمائندہ ، جمہوری، شفاف، موثر اور جوابدہ ہو۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات میں رکن ممالک کا کلیدی مفاد ہے، لہذا اس ضمن میں فیصلے اقوام متحدہ کی رکنیت کی زیادہ سے زیادہ اکثریت کی حمایت یعنی اتفاق رائے سے ہونے چاہیئں۔یہ ہی ہمارے اس گروپ کا نام اور اس کا بنیادی مقصد ہے جو ہمیں متحد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 23 (1) اور (2) کے مطابق کونسل کی اصلاحات سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اس میں "خطوں کی مساویانہ نمائندگی” میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ایک ایسے قابل قبول فارمولے سے ہی تمام ممالک کو کونسل میں مساوی نمائندگی مل سکتی ہے جس میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ہو اور جمہوری انتخابات کے ذریعے باری باری انہیں یہ منصب تفویض ہو۔علاقائی نمائندگی کے ساتھ باری کے اصول کے مطابق منصب کی تفویض سے ریاستوں کے مختلف گروپس کے ارکان کی مکمل نمائندگی ممکن ہو سکے گی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں مایوسی و جھنجھلاہٹ پر مبنی اور بین الریاستی مذاکرات میں جی فور کی ساز باز کی کوششیں دیکھنے میں آئیں جس کا مقصد اپنے لئے استحقاق کے نئے مراکز پیدا کرنے کی خاطر دباو استعمال کرنا تھا۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اقوام متحدہ کے ارکان کی بڑی تعداد نے گزشتہ جون میں سامنے آنے والی اس پینترے بازی کی مخالفت کی۔ عجلت میں دی جانے والی ایسی تجاویز کے ذریعے فیصلے مسلط کرنے کے بجائے، جس سے اصلاحاتی نظام پٹڑی سے اتر سکتا ہے اور تنظیم اندر تقسیم کے عمل میں اضافہ ہوگا، ناگزیر امر یہ ہے کہ آئی جی این کے عمل میں بات چیت جاری رکھی جائے۔ رکن ممالک کو مناسب وقت اور گنجائش دی جائے تاکہ وہ تمام امور پر اپنے موقف کو باہم مربوط بناسکیں، وسیع معاملات پر ہم آہنگی پیدا کرسکیں اور اختلافات میں کمی لاسکیں تاکہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کے لئے قابل قبول حل کی راہ ہموار ہو۔ ”سب کے لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات“ کی طرف اس سے قابل عمل راہ اور کوئی نہیں۔ تمام عمل کو کچل کر استحقاق کے مناصب کے حصول کے متلاشیوں کا سامنا کرتے ہوئے ہمارے گروپ کے لئے یہ امر ضروری ہے کہ ہم متحد رہیں اور آئی جی این میں بات چیت کے عمل کے دفاع میں باہمی ہم آہنگی سے بھرپور مہم چلائیں۔ہمیں ہر طرح کے منظر ناموں کو سوچتے ہوئے ان کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ہماری نظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں اس گروپ (اتحاد برائے اتفاق) کی ترجیحات میں درج ذیل نکات شامل ہونے چاہئیں اول، ہمیں رکنیت سازی پر مبنی ساکھ کو برقرار رکھنے اور آئی جی این کی مرکزیت کے حامل اصلاحاتی عمل کو قائم رکھنا چاہیے جو تمام رکن ممالک کے مفادات پر مبنی منصفانہ اور شفاف سمجھوتہ سے حاصل ہونے والے حل اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی ”ممکنہ طور پر وسیع قبولیت“ کا حامل ہو۔دوم، ہمیں یہ اعادہ کرنا ہوگا کہ یہ عمل ابھی اس مرحلے پر نہیں ہے کہ کوئی ایک ایسا متن وضع ہوسکے جو بات چیت کی ایسی بنیاد مہیا کرے جو رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت کا حامل بن سکے کیونکہ متعدد کلیدی پہلووں پر بنیادی اختلاف رائے موجود ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ صدر پر زور دینا چاہئے کہ آئی جی این کے عمل کو اس کی وضع کردہ حدودقیود میں ہی رکھا جائے۔ ہمارا پیغام واضح ہونا چاہئے۔ یک طرفہ یا متازعہ انداز مسلط کرنے کی کوششیں نہ صرف اس عمل کو پٹڑی سے اتارنے کا خطرہ پیدا کریں گی بلکہ بذات خود اصلاحاتی عمل کے اختتام کا باعث بھی بنیں گی۔ سوم، اصلاحاتی عمل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں کی جانے والی صراحت کے مطابق ”ٹھوس‘ اور ”ضابطہ جاتی“ اصلاحاتی عمل کے پہلوﺅں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔ ضابطہ جاتی اصلاحاتی عمل میں تبدیلیوں کے لئے رکن ممالک کی رضامندی اور اتفاق رائے درکار ہے۔ مزید برآں ’ضابطہ جاتی‘ درستگیاں ’ٹھوس‘ معاملات کو جواب فراہم نہیں کرسکتیں۔ چہارم، ہمیں افریقہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو ازسرنوشروع کرنا ہوگا اور افریقہ کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے، تاکہ تاریخی طورپر جو ناانصافیاں ہوئی ہیں، اتحاد برائے اتفاق کی متعین حدود کے اندر رہتے ہوئے ان کی اصلاح کی جائے۔ ہمیں جی فور کی افریقی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے فروعی مفادات اور مقاصد کے لئے استعمال کی کوششوں کا بھی تدارک کرنا ہوگا۔ آنے والے مہینوں میں اصلاحات کے معاملے پر اتحاد برائے اتفاق (یو۔ایف۔سی) اور افریقی یونین کمیٹی آف 10 (سی 10) کے درمیان بات چیت کی ہماری کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ہمیں چھوٹے ترقی پزیر جزیروں کی حکومتوں تک بھی رسائی حاصل کرنا ہوگی۔ پنجم، ’یو۔ایف۔سی‘ کا اصلاحات کے معاملے پر اصولی موقف کونسل میں اصلاحات کا ایک ہی عملی حل پیش کرتا ہے۔ رکن ممالک کی اکثریت کی آراءیا تو ’یو۔ایف۔سی‘ کے موقف سے ہم آہنگ ہے یا پھر قریب ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ’یو۔ایف۔سی‘ میں سعودی عرب کی شمولیت میں دلچسپی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس گروپ کے رکن کے طورپر سعودی عرب کو بخوشی خوش آمدید کہے گا۔ ہمیں ہم مزاج اور ایک سوچ رکھنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ممالک کو مکمل یا ایسوسی ایٹ رکنیت دیتے ہوئے اس گروپ کو توسیع دینے اور متنوع بنانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’یو۔ایف۔سی‘ کے حصے کے طورپر پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کے فروغ کے لئے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا جس کا مقصد کونسل کو عالمی امن وسلامتی قائم کرنے والا ایک جمہوری، زیادہ نمائندہ، جوابدہ، شفاف اور مستعد ادارہ بنانا ہے۔

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان کے ہم منصب توشی مِٹسو موتیجی کی ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان جاپان کو ایک ترقیاتی حوالے سے قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،آئندہ سال پاک جاپان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کا ارادہ رکھتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا

  • پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    لندن:پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض برطانوی اخبار کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

    برطانوی اخبار ’’ دی ٹائمز‘‘کے مطابق بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی ناراض ہیں، وزیراعظم اور سینئر وزراء کا ماننا ہے فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ، وزیراعظم آفس، دفترخارجہ ، محکمہ ثقافت ، میڈیا اور کھیل کے حکام کے درمیان مشاورت ہوئی تھی جس میں گورننگ باڈی کی جانب سے منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے پر زور دیا گیا ۔

    ان درخواستوں کو نظر انداز کرنے اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورہ منسوخ کرنے کے بعد کے فیصلے نے وزراءکو مشتعل کر دیاہے ۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے برطانیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے جب وہ خاص طور پر اہم ہے۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان نے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے بھر پور مدد فراہم کی جبکہ افغان جنگ میں ان کا ساتھ دینے والے افغانیوں کو بھی وہاں سے نکالا ۔

    دوسری طرف بورس جانسن نے موسم سرما کی ایشز سیریز کو بچانے کیلئے ذاتی مداخلت کی ہے جو کہ قرنطینہ کی سخت شرائط اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں خدشات کے باعث منسوخ ہونے کا خطرہ ہے ۔

    بورس جانسن کی آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے قوائد میں نرمی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔

    متعدد انگلش کھلاڑیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹور میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں جو کہ نومبر سے جنوری تک چلے گا ، اگر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حکومت کے منتخب کردہ ہوٹلز میں دو ہفتوں کا سخت قرنطینہ کرنا پڑا جیسا کہ آسٹریلیا میں نئے آنے والوں کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔

  • نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    پبی :نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک ،اطلاعات کے مطابق آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس سی او کے انسداد دہشتگردی اسٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے ، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی اسپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی کےحوالےسےمختلف ڈرلزاورآپریشن کیےجائیں گے، اس کے علاوہ علاقےکامحاصرہ،سرچ ،کلیئرنس اورکلوزکوارٹربیٹل شامل ہیں ، ان مشقوں سےانسداددہشتگردی کےآپریشن میں ربط مزیدمضبوط ہوگا۔

    واضح رہے کہ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا، بے شرم مودی نے انتہا کر دی

    بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا، بے شرم مودی نے انتہا کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا دورہ کینسل کرکے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تو کہا تھا کہ بظاہر جو وجوہات ہمیں بتائی جا رہی ہیں یہ پورا سچ نہیں ہے۔اور اب اس بات کے ثبوت بھی سامنے آ رہے ہیں کہ اس تمام معاملے کے پیچھے ہمارا دیرینہ دشمن اور ہمسایہ بھارت ملوث ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ بھارت نے ایسا کیوں کیا ؟کیا پاکستان کو آئی سی سی میں یہ کیس لیکر جانے سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے؟ پہلے بات کر لیتے ہیں کہ ابھی تک وہ کون سے ثبوت ہمارے سامنے آئے ہیں جو یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اس تمام کارستانی کے پیچھے بھارت ملوث تھا۔یہ سازش دراصل شروع ہوئی تھی ایک فیس بک پوسٹ سے جو انیس اگست کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے نام سے بنے ایک جعلی اکاونٹ سے کی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا کہ۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجیں کیونکہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ داعش پاکستان میں کارروائی کرنے کی تیاری کر ہی ہے اور وہ ٹارگٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ہو سکتی ہے میں جانتا ہوں کہ داعش مجھ سے ناراض ہو گی اس پوسٹ کے بعد۔ اب یہ نیوزی لینڈ کی حکومت پر ہے کہ وہ غور سے سوچیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اکیس اگست کو Abhinandan Mishraجو کہ بھارتی اخبارSunday Guardianکے بیورو چیف ہیں انہوں نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دہشتگرد حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل اسی جعلی فیس بک پوسٹ کو بنیاد بنا کر لکھا گیا تھا اور Abhinandan Mishraکے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اس کے امر اللہ صالح کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔اس کے بعد چوبیس اگست کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیMartin Guptill کی بیوی کوایک ای میل ملتی ہے جو کہ tehreeklabaik@protonmail.com کی آئی ڈی سے بھیجی گئی تھی۔ اس ای میل میں یہ دھمکی دی گئی کہ مارٹن کو پاکستان میں قتل کر دیا جائے گا۔ لیکن جب اس ای میل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ یہ ای میل کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک سے جڑی ہوئی نہیں ہوئی تھی۔ اور وہ ای میل اکاﺅنٹ چوبیس اگست کو رات ایک بج کر پانچ منٹ پر بنایا گیا تھا اور بنانے کے چند گھنٹوں کے بعد صبح گیارہ بج کر59 منٹ پرMartin Guptillکی بیوی کو اس سے ای میل کی جاتی ہے۔ اور یہ ایک اکلوتی ای میل ہے جو اس اکاونٹ سے کی گئی یعنی اس سے پہلے یا اس کے بعد ابھی تک اس اکاونٹ سے کوئی اور ای میل کی ہی نہیں گئی۔protonmailدراصل ایکSecure serviceہے۔ جس کی تفصیلات آسانی سے مہیا نہیں ہوتیں۔ بہر حال اس کے لئے انٹر پول سے درخواست کی گئی ہے اور وہ ہی ہمیں کچھ مدد کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام دھمکیوں کے باوجود نیوزی لینڈ نے یہ دورہ کینسل نہیں کیا تھا اور گیارہ ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستان پہنچ بھی گئی تھی۔ اور T20ٹیم کے ممبرز بارہ ستمبر کو یہاں پہنچے۔ اس کے بعد ان کو یہاں ہائی لیول کی سیکیورٹی دی گئی۔ سرینا ہوٹل میں ان کو الگ ایک پورا ونگ دیا گیا تھا۔ جہاں ٹیم اور سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ Civil arm forces, police, rangers اور سیکیورٹی ایجنسیز سب مل کر ان کو سیکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔ تقریبا ایک ہزار سے زیادہ لوگ اس ٹیم کو سیکیورٹی مہیا کر رہے تھے۔ دو ہیلی کاپٹرز بھی ان کی سیکیورٹی کے لئے فراہم کیئے گئے۔ آخری بار اتنی سیکیورٹی اس وقت کی گئی تھی جب محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس کے بعد پریکٹس سیشن کا شیڈول بھی جاری ہوا دونوں ٹیموں نے دھمکیوں کے بعد باوجود دو دن پریکٹس بھی کی لیکن کوئی الرٹ رپورٹ نہیں ہوا اس کے بعد ایک دن چھٹی کا بھی گزارا لیکن کوئی سیکیورٹی ایشو سامنے نہیں آیا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن سترہ ستمبر کو میچ سے پہلے صبح ساڑھے دس بجے نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ بتاتی ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے تھریٹ الرٹ آیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی حکومت کی ہدایت پر یہ دورہ منسوخ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد پی سی بی کے حکام ، وزارت داخلہ کی ٹیم اور ایجنسیوں کے لوگ ان کے پاس بھی گئے اور درخواست کی کہ آپ لوگ ہم سے تھریٹ الرٹ شیئر کریں لیکن انہوں نے ایسا کوئی ثبوت شئیر نہیں کیا۔حالت تو یہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان جو اس وقت ایس سی او کے سمٹ میں مصروف تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardernسے بات بھی کی کہ اگر وہ اس وقت دورہ کینسل کریں گے تواس سے عوامی سطح پر تلخی پیدا ہو گی لیکنJacinda Ardernنے کہا کہ ان کے پاس سنجیدہ انفارمیشن ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔ لیکن وہ سنجیدہ انفارمیشن آج تک ہم سے شئیر نہیں کی گئی۔ اب جب دورہ کینسل ہونے اور ٹیم کے واپس جانے کے بعد ہمارے اداروں نے تحقیقات کیں تو سب کچھ کھل کر سامنے آگیا کہ ان یہ دھمکی آمیز ای میلز کےپیچھے سب کچھ کیا دہرا بھارت کا ہے۔یہ ای میل بھارتی شہر ممبئی سے بھیجی گئیں جس میں وی پی این استعمال کرتے ہوئے سنگا پور کی لوکیشن دکھائی گئی۔ ایک ای میل اٹھارہ ستمبر کو بھی سامنے آئی۔ اس کے بارے میں Interpol Wellingtonنےانٹر پول اسلام آباد کو بتایا کہ ہمیں Hamzaafridi7899@gmail.com کے ای میل اکاﺅنٹ سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ جو کہ نیوز ی لینڈ کے وقت کے مطابق 18 ستمبر 6 بج کر 25 منٹ پر کی گئی تھی۔ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ ای میل 17 ستمبر 11 بج کر 25 منٹ پر بھیجی گئی۔جس میں دھمکی دی گئی کہ۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آپ نے پاکستان جا کر غلطی کی اب آپ دیکھیں گے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہوٹل سے فلائٹ کے راستے میں کہیں پر بھی بم لگایا جائے گا میرے لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ وہ آرہے ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔ اللہ اکبر۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ای میل بھی آئی ڈی بنانے کے پندرہ منٹ بعد بھیجی گئی۔ ای میل بھارت سے کی گئی تھی لیکن وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے سنگاپور کی لوکیشن شو کی گئی تھی۔ کیونکہ یہ ڈیوائس جس سے ای میل بھیجی گئی تھی اس ڈیوائس پر 13 اور آئی ڈیز بنے ہوئے ہیں اور وہ تمام آئی ڈیز ہندی ناموں پر ہیں۔ زیادہ تر ای میلز ہندی فلم انڈسٹریز اور ڈراموں کے نام پر بنائی گئی ہیں۔ صرف ایک ای میل پر حمزہ کا نام ڈالا گیا ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ یہ ای میل تھریٹ پاکستان سے آیا ہے ۔یہ موبائل ڈیوائس بھارت میں اگست 2019 میں لانچ کی گئی تھی موبائل سم 25 ستمبر 2019 کو انڈیا میں رجسٹرڈ ہوئی اس ای میل کو استعمال کرنے والے شخص کا نام اوم پرکاش مشرا ہے جس کو تعلق ممبئی سے ہے۔ لیکن اس ای میل کے ٹائم پر آپ غور کریں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ اس ای میل کا دورہ کینسل ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ دورہ کینسل کرنے کے بعد ای میل کی گئی تھی۔ تاکہ اس تمام کام میں پاکستان کو ملوث کیا جا سکے۔اب اس حوالے سے مزید ثبوت حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ نے ایف آئی آر درج کرکے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ تاکہ معاملے کو بے نقاب کیا جا سکے۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھی اسی طرح کے ایک ای میل اکاونٹ سے ایک ای میل کی گئی ہے۔ جوehshanullahehshan@protonmail.comکے اکاونٹ سے کی گئی ہے اور اس ای میل آئی ڈی میں اگر آپ احسان کے سپیلنگ پر غور کریں تو آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ یہ کسی ہندی بولنے والے کے Spellings تو ہو سکتے ہیں لیکن اردو بولنے والے احسان کے یہ Spellingsکبھی استعمال نہیں کرتے۔ویسے بھی ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ چند ماہ پہلے جب آزاد کشمیر میں کے پی ایل کھیلی گئی تھی تو بھارت نے کھلی دھمکی دی کہ اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے مقابلوں کو روکنے کے لئے بھارت کس حد تک جا سکتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں کو اس وقت زیادہ افسوس اس لئے ہے کہ جب نیوزی لینڈ پر دہشت گردی کا حملہ ہوا تھا تو اس وقت وہاں موجود ہمارے کرکٹرز اور ہماری قوم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گی تھی لیکن ان کی ٹیم ان جعلی ای میلز کے ڈر سے ہی واپس چلی گئی۔اب بات آتی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہماری حکومت کے رد عمل کی۔ رمیز راجہ کا اس بارے میں کافی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں انہوں نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ۔۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشورہ کریں گے۔اب سوال یہ آتا ہے کہ کیا ہمیں آئی سی سی میں جانے سے یا پھر بورڈز کے خلاف قانونی کاروائی سے کوئی فائدہ ہو گا؟؟ سب سے پہلے تو ابھی یہ بھی کلئیر نہیں ہے کہ قانونی کاروائی کرے گا کون؟ حکومت کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا یا پھر پی ٹی وی؟اس کے علاوہ ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ اگر کوئی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کی ہدایت پر کوئی سیریز کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پھر اس میں آئی سی سی بھی کچھ نہیں کر سکتا۔اس کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کا ہمیشہ ایک ہی جواز پیش کرتا ہے کہ اسے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈیا کے ساتھICC future tour programکے تحت ہونے والی چھ سیریز نہ ہونے پرجو آئی سی سی میں اپنا کیس کیا ہوا تھا کہ سیریز کینسل ہونے سے جو ہمارا نقصان ہوا ہے چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کیس میں شکست ہو گئی تھی اور ایک بھی پیسہ ملنے کے بجائے ہمیں وکیلوں کی فیس کے طور پر 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑے تھے۔اس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ ایسے کسی فراڈ میں آنے سے بچیں اس سے ہمارے سیاستدانوں کو سیاسی فائدہ تو ہو سکتا ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں مزید نقصان ہی ہو گا اور ہمارا ٹائم بھی ضائع ہو گا۔ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ابھی صرف ٹیم کی کارکردگی پرتوجہ دیں تاکہ آنے والے ورلڈ کپ میں خود کو ثابت کر سکیں کیونکہ دورہ کینسل ہونے سے جو نقصان ہونا تھا وہ اب ہو چکا ہے۔

  • نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مرکزی ملزم سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ 6 اکتوبر مقرر کر دی ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں مرکزی ملزم ظاہرجعفرسمیت دیگر ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور سمیت چھ خود عدالت پیش ہوئے ، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع