Baaghi TV

Category: صحت

  • دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں
    جس طرح ہم اپنی جسمانی اچھی صحت کے لئے کچھ خاص غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح دماغی صحت کو بھی بہتر بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائیں ہیں جو ہمارے دماغ کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور یہ غذائیں ہمارے دماغ کو متعدد فوائد فراہم کرنے کے ساتھ ہمیں دماغ کی جان لیوا بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ان غذائیوں کو ’مائنڈ ڈائیٹ‘ کہتے ہیں ان کے استعمال سے نہ صرف ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتی ہے یہ غذائیںعمر سے متعلق دماغی کمزوری کو بھی روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

    لہٰذا اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر اور پڑھائی میں اپنا دماغ تیز کرناچاہتے ہیں تو لازمی ان غذائیں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

    دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں:

    پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں جیسے پالک، مولی، میتھی، گوبھی، شلجم اور گاجر وغیرہ۔
    زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں اور کوشش کریں کہ جو سبزیاں آپ کھائیں وہ غیرنشاستے دار ہوں کیونکہ ان سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔
    خوراک میں ریشہ والی غذائیں بھی شامل کریں جیسے پاستا، دلیہ، براؤن چاول اور گندم وغیرہ۔
    روزانہ 5 بادام کھائیں اور اس کے علاوہ کاجو، اخروٹ اور پستے وغیرہ بھی کھائیں۔
    اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ماہرین کے مطابق دماغ کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے آپ اپنا کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا علاوہ ازیں آپ اپنی خوراک میں مچھلی اور اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

    دماغی صحت کی بہتری کے دوران چند غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں یا بالکل محدود کر دیں:
    آپ اپنی غذا میں زیادہ چینی کا استعمال نہ کریں۔
    تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
    چیز اور مکھن کا استعمال کم کریں

  • گندگی  کا نوٹس لیا جائے

    گندگی کا نوٹس لیا جائے

    رپورٹ (کاشف تنویر)️
    یہ تصاویر منڈی بہاؤالدین کے علاقہ سوہاوہ بولانی ست سرا چوک قریب آبادی کی ہیں. یہاں پر گندگی بہت زیادہ اکٹھی ہونے کی وجہ سے یہاں کے رہائشی بہت زیادہ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں. گندگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور سی او بدیلہ ٹی ایم اے بدیلہ انتظامیہ خواب غفلت میں سو رہی ہے۔اتنی گندگی ہے کہ راستے سے گزرنا دشوار ہوچکا ہے۔اس گندگی کی وجہ سے اس علاقے کے ارد گرد بہت زیادہ بدبو بھی پھیل چکی ہے.
    علاقے کے لوگوں کا حلقہ کے باضمیر نمائندگان جو سوہاوہ کی عوام سے خدمت کے نام پر ووٹ لے کر غائب ہوجاتے ہیں کا راہ دیکھ رہے ہیں کب وہ اس مسلہ کا حل نکالیں گے۔۔؟؟؟ *عوام کی آسانی کے لئے بڑے بڑے کوڑے دان رکھوا دئیے جائیں تا کہ عوام ان میں پھینک سکے اور ٹی۔ایم۔اے اس کو شہر سے باہر ضائع کردے۔۔🌀

  • بینک الحبیب  اور  پنجاب بینک تین دن کیلئے سیل

    بینک الحبیب اور پنجاب بینک تین دن کیلئے سیل

    رپورٹ (کاشف تنویر)️
    محکمہ صحت نے منڈی بہاوالدین کے دو بینکوں پنجاب بینک اور بینک الحبیب کے اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تین دن کیلئے سیل کر دیا

  • کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحتیاب ہونے والی پاکستان کی مشہور و معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور پروڈ یو سر اور اداکاریاسر نواز نے کورونا کو شکست دینے سے متعلق مفید مشورے بھی دئیے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک پروگرام میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے اور اس سے صحتیاب ہونے تک کے سفر کو بیان کیا اور مداحوں کو کورونا کو شکست دینے سے متعلق مندرجہ ذیل چند مفید مشورے بھی دئیے۔

    1:ندا اور یاسر نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے ڈائٹنگ کا خیال نکال دیں کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہےانہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں ہم دونوں نے ہی اپنا وزن کم کیا ہے اور اپنی غذا سے چاول اور گندم نکال دی تھی جس کے سبب ہمارا قوت مدافعت کمزور ہو گیا تھا اور ہم اس وائرس کا آسان شکار بن گئے تھے۔

    2: یاسر نواز نے کہا کہ اس وبائی بیماری میں سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون میں سورۃ الرحمن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور روزانہ تلاوت سنتا تھا، میں نے محسوس کیا کہ اس سورۃ کی برکت سے میرے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ اپنے خالق سے اپنا رشتہ مضبوط کریں یہ بڑی فائدہ مند چیز ہے ۔

    3: یاسر نواز نے کہا کہ کوشش کریں کہ منفی اور ذہنی صلاحیتوں کو کمزور کرنے والے مواد سے خود کو دور رکھیں اس بیماری میں آپ کا پر سکون رہنا بہت ضروری ہے اس لیے خود کو ہر قسم کے منفی خیالات سے دور رکھیں اور خود کو اچھا محسوس کرانے کے لیے کوئی مزاحیہ یا لائٹر موڈ پروگرامز دیکھیں جس سے آپ کا وقت اچھا گزر جائے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سیلف آئسولیش کے دوران انہوں نے ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ دیکھ کر وقت گزارا ۔

    4: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران خود کو اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش ضرور کریں اور اگر آپ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو ہر قسم کی جسمانی مشقت روک دیں ورنہ آپ کی ساری طاقت اسی میں ضائع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر نے بھی یہی تجویز دی تھی کہ مکمل آرام کریں اور ورزش روک دیں ۔

    جوڑے نے موسمی پھل کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور موسمی پھل کھائیں تاکہ اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکے اور بخار کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری کو جلد شکست دی جا سکے ندا یاسر نے کہا کہ انہوں نے اس دوران انڈے ، دالوں کا سوپ اور گوشت سمیت وہ سب کھایا تھا جس میں پروٹین شامل تھا اور پھلوں میں آم کا استعمال کیا تھا ۔

    ندا نے بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہوتے ہی انہوں نے برفیلا ٹھنڈہ پانی پیا تھا اور آئس کریم کھائی تھی کیوں کہ جب وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں تو اس دوران وہ بس گرم اشیاء کا استعمال کر رہی تھیں ۔

    7: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے وٹامنز کا استعمال بھی بڑھا دیا تھا جس میں وٹامن سی ، ڈی اور زنک کی مقدار زیادہ تھی، اور سپلیمنٹس کے ساتھ وہ ایسی غذاؤں کا انتخاب کر رہے تھے جو اُن کے لیے مفید تھیں ان سب کے علاوہ انہوں نے سنا مکی کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اور کلونجی بھی چبا چبا کر کھائی تھی کلونجی چبا کر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ۔

    غذا کے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس دوران کالے ، سفید ، ہرے رنگ کی غذاؤں کو اہمیت دی تھی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی 5 رنگ کے پھل استعمال کیے تھے اور ہر چار گھنٹوں بعد ادرک کی ایک با ریک سی پھانک کا بھی استعمال کیا تھا-
    کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا
    ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

  • ماسک پہننا لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائی کورٹ

    ماسک پہننا لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائی کورٹ

    لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ۔
    ہر ایک کو ماسک پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت

    لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے قرار دیا ہے کہ ماسک پہننے پر کسی کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
    شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ایسے میں ہر شہری کو ہاتھ سینیٹائزکرنے اور ماسک پہننے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔
    درخواست گزار شہری نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کے توسط سے دائر کردہ پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھاکہ ماسک نہ پہننے اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرنے والے شہری پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ہیں۔
    پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 کے مطابق جو کوئی شخص غفلت کے باعث ایسی بیماری کے پھیلاو کا باعث بنتا ہے جو متعدی اور جان لیوا ہو تو ایسے شخص کو 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
    جبکہ کوئی شخص اگر دوبارہ ایسی بیماری پھیلاتا ہے تو اسے پی پی سی کے سیکشن 270 کے تحت 2 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔
    تاہم ملک میں ان قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ اور شہری ماسک نہ پہن کر اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرکے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قانون پر عمل درآمد نہیں کر وارہے۔
    پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
    دوران سماعت پٹیشنرکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت میں انڈین پینل کوڈ کے تحت انہی دونوں سیکشنز 269 اور 270 کے تحت ماسک نہ پہننے اور سرعام تھوکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
    لہذا معزز عدالت پاکستان میں بھی قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناتے کا حکم جاری کرے۔
    اس پر عدالتی معاونت کے لئے موجودسرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اگر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا تو پورے ملک پر ایف آئی آر درج کرنا پڑے گی۔ایسا نہی کیا جا سکتا۔
    تاہم عدالت نے قرار دیا کہ کسی شہری نے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا ہے یا نہیں اس کا پتا نہیں چلایا جاسکتا۔اور درخواست گزار کی استدعا مسترد کردی۔

    کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنا دی

    کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات

  • سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا( عمیر ضیاء ) ڈرگ انسپکٹر سرگودھا ثاقب کا بلا لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعد سٹورز کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر عرصہ دراز سے خان میڈیکل سٹور بلاک 18 عیدگاہ روڈ اور دیگر میڈیکل سٹور غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔جس کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان کے ساتھ ساتھ عطائیت کو فروغ مل رہا تھا۔ کریک ڈاون کے خوف سے متعدد میڈیکل سٹورز از خود بند ہوگئے۔ ڈرگ انسپکٹر ثاقب نے میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے کے ساتھ ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کردیئے۔

  • ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں

    ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں

    بریکنگ نیوز
    رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین،5 جون 2020 ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نےاچانک شہر کے 5 مختلف اڈہ جات کے علاوہ 113 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی چیک کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ کورونا کے باعث حکومتی لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹ کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق چلانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ٹرانسپورٹرز کی طرف سے خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز, کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔ ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ اوورچارجنگ اور کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

  • ASI عبدالکریم کے اہل خانہ بازیاب ہوگئے

    ASI عبدالکریم کے اہل خانہ بازیاب ہوگئے

    (عبدالغفار شاکر ، قصور)
    کھڈیاں خاص محلہ شکیل ٹاون کے اے ایس آئی عبدالکریم کے اہلخانہ کی کروناوائرس رپورٹ نیگٹو آگئی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کے اے ایس آئی گزشتہ دنوں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس پر ان کے اہل خنہ کے ٹیسٹ بھی کرواۓ گئے تھے اور محلہ شکیل ٹاؤن کی گلی اور ان کے گھر کو سیل کر دیا گیا تھا اور گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کی رپورٹ منفی آنے پر گھر کے باہر تعینات پولیس نفری ہٹادی دی گئیہے۔
    کھڈیاں خاص محلہ شکیل ٹاون کے رھائشی اے ایس آئی عبدالکریم جو تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات تھے کو کروناوائرس کے سلسلہ میں دیگر پولیس ملازمان کے ھمراہ قرنطینہ سنٹرمنتقل کردیا گیا تھا۔..
    گذشتہ روز انتظامیہ نے انکے اہلخانہ کے سمپل لیکر بھیجے تھے جو آج ان تمام افراد کی کروناوائرس رپورٹ نیگٹو آئی ھے۔گھر کے باہر تعینات نفری ہٹادی گئی۔..

  • گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں

    گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں

    گردے ہمارے جسم کے فاضل مواد کوصاف کرنے کا کام کرتے ہیں اگر آپ کو بلند فشار خون، ذیابطیس، یا شریانوں میں کھنچاؤ کا مرض ہے توممکنہ طور پر آپ کو گردے کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتاہے اسی لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے گردوں کی صحتیابی پر انسانی صحت کا دارومدار ہوتاہے، لہٰذا اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آپ اپنی ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں چند غذائیں درج ذیل ہیں جو آپ کے گردوں اور آپ کو تکلیف سے محفوظ رہنے میں مدد کریں گی

    پتوں والی سبزیاں :
    ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامن سی اور کےسے بھرپور ہوتی ہیں یہ وٹامن ہمارے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے گردوں پر دبائو کم ہو جاتاہے کوشش کریں کہ آپ روزانہ پتوں والی سبزیاں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھائیں

    ہلدی:
    جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے ان میں ایک گردوں کی بیماری بھی ہے جسم کو انفلیمیشن سےپاک اور گردو ں کو صاف رکھنے کے لیے آپ کو ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے ہلدی میں کرکیومن (Curcumin)ہوتا ہے جس میں انفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاں تک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کیجئے اور گردوں کو صحتمند رکھیں

    سیب:
    روزانہ ایک سیب صرف ڈاکٹر آپ کو ڈاکٹر سے ہی دور نہیں رکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر اجزا سے پاک رکھتاہے سیب میں موجود فائبر زہریلے مواد کو جذب کرتاہے اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوں یعنی آنتوں میں ہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہے

    لہسن:
    آپ کے گردوں کی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد اور انفلیمیشن ہیں لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں بہت مدد کرتاہے لہسن میں الیسن (Allicin)ہوتا ہے جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری کی خصوصیت رکھتا ہے یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ہوتی ہیں

    زیتون کا تیل:
    زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے زیتون کا تیل آپ کےکولیسٹرول کو کم کرتا پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میں کمی لاتاہے اگر آپ ایکسٹرا ورجن آئل (بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا

    لیموں کا رس:
    گردوں کو پتھری سے محفوظ رکھنے کے لئے لیموں کے استعمال کو یقینی بنائیں لیموں کا رس آپ کے کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خون میں فاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونےو الی خرابی کو رفع کرنے کے عمل میں اضافہ کرتاہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا عمل رک جاتاہے روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی صحت مند رکھنے میں اہم کرسار ادا کرتا ہے

    ادرک:
    ادرک بھی گردوں کو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتاہے ادرک کچا ہو، پسا ہو ا ہو، جوس میں ڈالا گیا ہو یا کھانے میں شامل ہو، یہ ہر طرح سے آپ کے گردو ں کی صفائی کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ ادرک آپ کو متلی، درد، بھوک نہ لگنے اور انفلیمیشن جیسے مسائل سے دور رکھتاہے

    لوبیا:
    لوبیا بھی ایک بہترین غذا ہے جو گردے کی ہی شکل کا ہوتاہے اگر کوئی گردوں میں پتھری محسوس کررہا ہے تو اسے چاہیے کہ چھ گھنٹےتک لوبیا ابالے اور پھر اس کا پانی چھان کر ہر دو گھنٹے بعد پی لے ایک سے دودن میں اس کے بہترین نتائج سامنے آجائیں گے

    علاوہ ازیں سب سے پہلے تو آپ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں اگر آپ کے پیشاب کا رنگ پیلا یا بھورا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ جسم کو درکار پانی کی مقدار نہیں پی رہے اس کے علاوہ تلسی، اجوائن ،انگور اور انار بھی آپ کو گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتے ہیں

    کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    مٹر میں چھپے صحت کے راز

    گُردوں کے امراض جدید تحقیق کی روشنی میں

  • ‏کراچی میں PUBG کھیلنے سے نوجوان ذہنی مریض بن گیا

    ‏کراچی میں PUBG کھیلنے سے نوجوان ذہنی مریض بن گیا

    عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے کاروباری نظام سمیت تعلیمی نظام بھی بند ہے بچوں کو سکولز کالجز اور یونیورسٹیز سے چھٹیاں ہیں اور موجودہ حالات کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں لوگ خود کو سوشل میڈیا پر اور کچھ نوجوان مختلف گیمز کھیلنے میں خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران بچے گھروں سے باہر نہیں جا سکتے اس لئے وہ ایسی گیمز کھیلتے ہیں ، جن بچوں کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون نہیں وہ دن بھر ٹی وی پر کارٹون دیکھتے ہیں یا لیپ ٹاپ پر گیمز کھیلتے ہیں جن میں سر فہرست پپ جی اور دوسری گیمز ہیں ں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جگہ پر مسلسل گھنٹوں بیٹھ کر ‘ٕپب جی اوردوسرے گیمز کھیلنے سے بچوں کے ذہنی وجسمانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوسکتی ہے

    پب جی ایک آن لائن ملٹی پلیئر بیٹل گیم ہے جو بچوں میں کافی مشہور ہے یہ اس وقت دنیا کے مقبول ترین موبائل فون گیمز میں سے ایک ہے جسے ایک تخمینے کے مطابق ماہانہ دس کروڑ افراد اپنے موبائل پر کھیلتے ہیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پب جی ایک مزیدار گیم ہے لیکن اس کے عادی ہونے والوں کے ذہنی وجسمانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں یہ انتہائی جذباتی قسم کا گیم ہے اس سے کھیلنے والوں میں انتہائی جذباتی اور جارحانہ خیالات پیدا ہوسکتے ہیں

    ایسے ہی کراچی کے علاقے بہار کالونی کا نوجوان مزمل دن رات پب جی کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن گیا ہے مزمل نامی نوجوان کی نفسیاتی مسائل کی وجہ سے جب ڈاکٹرزچیک اپ کروایا گیا تو ڈاکٹرز نے نفسیاتی مسائل کی وجہ پب جی گیم کو قرار دیا

    ڈاکٹرز کے مطابق اس نوجوان مزمل میں آن لائن مار دھاڑ کی وجہ سے انتہائی جذبات پیدا ہوئے ہیں

    جبکہ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمز کھیلنے کے عادی نوجوان خودکشی جیسے اقدام کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور پب جی کے عادی لوگ سماجی طور پر بھی تنہا ہو جاتے ہیں

    خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر سے بھی والدین نے بچوں کی رات گئے تک پب جی گیم کھیلنے پر تشویش اور پریشانی کا ظہار کیا تھا جبکہ بھارت میں پب جی گیم بہت زیادہ معروف ہوچکی ہے جس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے رواں برس چند ماہ قبل بھارتی ریاست گجرات میں یہ گیم کھیلنے کی عادی ایک خاتون نے پب جی کی خاطر خاوند سے طلاق کا مطالبہ کردیا تھا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان