Baaghi TV

Category: کشمیر

  • لاہور :باری اسٹوڈیو اقبال ٹاؤن میں کشمیر کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔

    لاہور :باری اسٹوڈیو اقبال ٹاؤن میں کشمیر کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔

    لاہور : ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمراباڈی نے آئندہ کشمیر کپ کی سرپرستی کا اعلان کرکے صحافتی ، شوبر اور فنکار براردی کے دل جیت لئے۔ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کشمیر کرکٹ لیگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کشمیر کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم کے لئے نقدی انعام منتظمین کشمیر کرکٹ کپ میں دے کر کھلاڑیوں حوصلہ افزائی کی۔

    کشمیر کرکٹ کپ میں الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، شوبز اور ماڈلز سمیت فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔منتظمین کشمیرکرکٹ کپ نونی خان نے صدرایمرا محمد آصف بٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا آئندہ کشمیر کپ صحافتی، شوبز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی برادری کے لئے الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کروانے کا اعلان ۔

    ایمراباڈی آئندہ کشمیر کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو گراونڈ ، کرکٹ یونیفارم ، گیند بیٹ سمیت تمام سہولیات مہیاکرے گی ۔ایمرا صدر محمد آصف بٹ

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ کاکہنا تھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان صحافتی برادری، پی ایف یو جے ،کے صدر رانامحمد عظیم صاحب اور، پی یو جے ،کے صدر شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے مظالم پر صحافیوں کثیر تعداد کے ساتھ آزاد کشمیر مظفرآباد سے چکوٹھی سیکٹر تک یکجہتی کشمیر مارچ کرچکے ہیں۔اس طرح کی سرگرمیوں سے معاشرے مثبت پہلوں اجاگر ہوتے ہیں

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ کاکہنا تھاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو صحافتی برادری ہمیشہ اجاگر کرتی رہی ہے ۔ صحافیوں کے ساتھ شوبز اور فنکار برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب کشمیر کپ کا انعقاد کرواکے کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پیش کرنا قابل تحسین ہے۔

    باری سٹوڈیو میں ہونے والے کشمیر کپ میں الیکٹرونک میڈیا ٹیم کی جانب سے فرحان علی خان ، احسن ابتک نیوز ، خواجہ قادر خواجہ، محمد بلال نیونیوز، یارمحمد، خواجہ رمضان ، اے آر وائے نیوز، خرم دنیا نیوز، فیصل بٹ چینل 5 ، عمر عظیم آپ نیوز، دیاخان اردو پوائنٹ سمیت میڈیا رپورٹرز نے حصہ لیا۔کشمیر کپ میں، الیکٹرانک میڈیا ایگل ، ہرن میڈیا پینتھرز ، سنگرز سٹار ، ماڈلز سلطان نے حصہ لیا۔

    سینئر صحافی راناعامر صاحب ، راناطاہر صاحب ، رانا شہروز صاحب اور ممبر گورننگ باڈی ایمرا محمد آصف خاورسمیت صحافتی برادری اور شوبز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے افراد کے ساتھ ساتھ سینکڑوں شہریوں نے باری سٹوڈیو میں ہونے کرکٹ مچزمیں شرکت کرکے کشمیر کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

    سیمی فائنل میچ ماڈلز الیون اور الیکٹرانک میڈیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ میں الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے ماڈلز کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کی

  • کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ، یہ دنیا کے امن کے لیے اچھا نہیں، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن

    کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ، یہ دنیا کے امن کے لیے اچھا نہیں، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن

    سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خاموشی کے باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کشمیر سمیت دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا۔

    سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بات پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی بوماؤنٹ ٹیکساس میں واقع رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ اور طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات کے موقع پر کہی۔

    جو بائیڈن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اس کے اثرات کو جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔جوبائیڈن نے خبردار کیاکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور عالمی قوتوں کی خاموشی اچھی نہیں ، امریکہ کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے

  • مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھا ہے۔جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، اس خط میں کہا گیا ہےکہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکا جائے

    بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو امریکی سینیٹرز نے خط میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کر رکھے ہیں، جموں کشمیر میں کرفیو، اظہارِ رائے، اجتماعات، نقل و حرکت پر بندش ناقابلِ قبول ہے۔ بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، عصمت دری، رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ جموں کشمیر میں نسل کشی پر جینوسائیڈ واچ کے الرٹ پر گہری تشویش ہے، اس ساری صورتِ حال سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔خط میں اپنے سفیر اور ناظم الامور کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

  • بھارتی مظالم کے خلاف ارکان پارلیمنٹ سمیت سیکڑوں افراد لیڈز کے میدان میں نکل آئے

    بھارتی مظالم کے خلاف ارکان پارلیمنٹ سمیت سیکڑوں افراد لیڈز کے میدان میں نکل آئے

    لیڈز: بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری و ساری ، کبھی امریکہ تو کبھی یورپ کی فضاوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے مسلسل گونج رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق تازہ احتجاج اورمظاہرہ برطانوی شہر لیڈز کے ملینیم اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    لیڈز سے ذرائع کے مطابق لیڈز سِوک ہال کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ مظاہرہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں لیڈز کے شیڈو وزیر رچرڈ برگن اور فیبین ہملٹن نے بھی شرکت کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز کے کی فضاو‌ں میں بھارت کے خلاف اس مظاہرے میں لیڈز کے شیڈو وزیر سمیت لوکل ممبران پارلیمنٹ، سیاسی ایکٹویسٹس، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے کشمیر کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔شرکت کرنے والے اراکین میں آلیکس ڈیوڈ سوبیل اور ہیلری بین شامل تھے، مظاہرے میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • کشمیریوں کو بولنے دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظالم پر ویڈیو جاری کر دی

    کشمیریوں کو بولنے دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظالم پر ویڈیو جاری کر دی

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ویڈیو رپورٹ میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بیان کر کے بھارت سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 40 روز مکمل ہونے پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی وجہ سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال چالیس روز سے بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آدھی رات کو بھارتی فوج کے چھاپوں، ٹارچر کی رپورٹس آئی ہیں،بزدل بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر آنسوگیس، ربڑ کی گولیاں، پیلٹ گنز کا استعمال کررہی ہے۔ پیلٹ گنز سے متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نظربند ہیں

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز، صحافی، سیاسی رہنما اور کارکنان زیرحراست ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرے اور کشمیریوں کو بولنے کا موقع دے. کشمیری خاندان والے اپنے پیاروں سے بات نہیں کر پا رہے، قابض سرکار نے مکمل طور پر انفارمیشن پر کنٹرول رکھا ہوا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 41 روز ہو گئے ہیں،بھارتی حکام نے گذشتہ 40 روز میں دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سابق وزرا اعلی سمیت 200 سے زائد سیاستدان شامل ہیں .بھارتی فوج نے 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا، ڈیڑھ سو سے زائد کشمیریوں کو عسکریت پسندوں سے تعلق کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں. تعلیمی ادارے تا حال بند ہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے، کشمیر میں چھ ہفتے گزر گئے کشمیریوں‌کو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رواں برس ماہ جون میں 44 صفحات پر کشمیر کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2012 سے 2018 کے دوران 210 کشمیری قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا ، جن میں سے ستر فیصد مقدمات میں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنما مسرت عالم جو ابھی تک جیل میں‌ہیں عدالت نے 28 بار ان کی نظربندی ختم کی اور رہا کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے مسرت عالم کو رہا نہیں کیا، کشمیر کے مقامی وکلاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیریون کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہی گرفتار کرتی ہے کیونکہ اس میں عدالت میں زیادہ جواب نہیں دینا پڑتا.

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ سے متعلق سری نگر میں پریس کانفرنس کرنا تھی، مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی .

    واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ بھارت سرکار کا بنایا گیا ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی تسلیم شدہ جرم کئے بغیر نظر بند رکھا جاتا ہے. بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کوغیرقانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت سرکار کشمیر مین یہ قانون استعمال کر رہی ہے

  • مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، اہم خبر

    مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، اہم خبر

    آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پرامن احتجاج کیا جائے گا ، وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز آیندہ اعلان تک ایل او سی کی جانب مارچ نہ کرنے کی اپیل کی تھی،

  • بنگلہ دیش بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ، چٹاگانگ میں ہزاروں بنگالی مسلمانوں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    بنگلہ دیش بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ، چٹاگانگ میں ہزاروں بنگالی مسلمانوں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    چٹاگانگ : بنگلا دیش کے مسلمان بھی کشمیر اور کشمیری مسلمانوں کے حق میدان میں آگئے ، بنگلہ دیش میں جگہ جگہ کشمیویوں کے حق میں مظاہرے ، جلوس اور جلسے ، بنگلہ دیش کی فضائیں ” کشمیر بنے گا پاکستان ” کے نعروں سے گونج اٹھا


    باغی ٹی وی کو بنگلا دیش سے ملنے والی اطلاعات اور تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ چٹاگانگ کے میدان میں ہوا جہاں ایک لاکھ سے زائد بنگالی مسلمانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی ،

    چٹاگانگ سے اطلاعات کےمطابق سخت ترین موسلا دھار بارش کے باوجود دسیوں ہزار بنگالی مسلمان چٹاگانگ کے میدان میں گھنٹوں موجود رہے اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے بھرپور انداز سے آواز بلند کی، لوگوں نے چٹاگانگ کی فضاوں کو کشمیر کے نعروں سے معطر کردیا ، اطلاعات کے مطابق اس کے علاوہ بھی بنگلہ دیش کے چپے چپے میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور بھارتی مظالم کی پروزانداز میں مذمت کی

  • بزدل بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنالیا ، فائرنگ میں ایک خاتون شہید ، 4 خواتین سمیت 6 زخمی

    بزدل بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنالیا ، فائرنگ میں ایک خاتون شہید ، 4 خواتین سمیت 6 زخمی

    راولپنڈی:بزدل بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، بھارتی فوج نے نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے بالاکوٹ گاؤں کی فاطمہ بی بی شہید ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مغربی بارڈر پر 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔افغانستان کے بارڈر پر یہ حملہ پاکستان دشمن پی ٹی ایم نے کیا ہے

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید 6 افراد زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید 6 افراد زخمی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے زخمی 6 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد میں 4 خواتین شامل ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون فاطمہ بی بی شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی طرف سے سول آبادی پر فائرنگ نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر میں کی گئی،

    واضح‌ رہے کہ آج صبح بھی بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کر کے پاک فوج کے ایک جوان کو شہید کر دیا تھا،

  • جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدارتی حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ چیلنج کر دیا۔

    آرٹیکل 370 ہٹانے پر سپریم کورٹ کا مودی کو نوٹس، آئندہ سماعت کب ہو گی….جانیے

    وکیل اعجاز مقبول کے توسط سے دائر درخواست میں جے کے پی سی نے کہا کہ کشمیر کا ایک علیحدہ آئین ہے اور بھارتی پارلیمنٹ کے پاس اس علاقے کے لئے قانون سازی کرنے کی محدود گنجائش ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی صدر کو اختیار نہیں ہے کہ وہ متعلقہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر علاقے کی سیاسی شکل اور جوہر کو تبدیل کرسکیں۔

    بھارتی انتظامی افسر بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بول پڑا

    درخواست کے مطابق پورا علاقہ خصوصا وادی ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کرفیو کی حالت میں ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی خواہشات کے خلاف آئینی تبدیلی لاگو کی گئی ہے۔