Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ‘جموں و کشمیر اپنی پارٹی’ کا قیام  8 مارچ کو پی ڈی پی کے سابق رہنما الطاف بخاری اعلان کریں گے

    ‘جموں و کشمیر اپنی پارٹی’ کا قیام 8 مارچ کو پی ڈی پی کے سابق رہنما الطاف بخاری اعلان کریں گے

    Lسرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی (جے کے اے پی )کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا اور اس کی قیادت سابق وزیر مملکت برائے خزانہ سید الطاف بخاری کریں گے ۔

    ساتھ ایشین وائر کے مطابق دہلی سے فون پر بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ وہ اپنی نئی سیاسی جماعت ‘اپنی پارٹی’ کا آئین مرتب کرنے میں مصروف ہیں ، اورپارٹی کو اتوار کو باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی مخصوص خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اتفاقی طور پر سیاست میں ہوں لیکن میرا سیاست کا نظریہ مختلف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ لوگوں کی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے بھر پور خدمت کرسکتے ہیں۔

    پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ کی طرف سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بخاری نے کہا کہ جس دن پارٹی کا باقاعدہ اعلان ہوگا اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ کون ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ عام لوگوں کی پارٹی ہے کسی مخصوص خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کر سکتا ہے اسی لئے ہم نے اس کا نام ‘اپنی پارٹی’ رکھا ہے۔

    الطاف بخاری محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی کے سینئر رہنما تھے۔ لیکن مفتی اور بخاری کے مابین پی ڈی پی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات تھے۔

    الطاف بخاری نے کہا کہ فی الوقت پارٹی کی سرگرمیاں جموں و کشمیر تک ہی محدود رہیں گی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سری نگر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے مرکزی دفاتر سری نگر اور جموں میں ہوں گے۔

    زراعت سائنس سے فارغ التحصیل بخاری (60) کے ساتھ ان کی پارٹی میں نیشنل کانفرنس (این سی)، پی ڈی پی ، کانگریس اور بی جے پی سمیت مختلف دیگر جماعتوں کے سیاستدان شامل ہوں گے۔جن میں نمایاں نام وجئے بکایا ، رفیع میر (این سی) ، عثمان ماجد (سابق کانگریس ایم ایل اے)، غلام حسن میر (سابقہ آزاد ایم ایل اے)، جاوید حسین بیگ ، دلاور میر ، نور محمد ، ظفر منہاس ، عبدالماجد ہیں۔ عبدالرحیم راتھر (پی ڈی پی)، گگن بھگت (بی جے پی)اور کانگریس سے منجیت سنگھ اور وکرم ملہوترابھی بخاری کی پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

    بخاری نے تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ہفتوں تک صبر سے انتظار کیا کہ کوئی دوسرا لیڈرآگے قدم بڑھائے لیکن آخرکارمیں نے خود اس اقدام کا فیصلہ کیا۔القمر آن لائن کے مطابق بخاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ جماعتوں کے کارکنوں کی توجہ اپنے قائدین کی رہائی پر مرکوز ہے ، لیکن ان کے بہت سے کارکن ایک دن میں دو مرتبہ کھانا بھی حاصل نہیں کرسکتے ۔ میری کوشش ہوگی کہ ہم ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔”

    پی ڈی پی کے سابق رہنما نے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ اصولوں کا آدمی ہے اور جو دوسروں کے برعکس اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لئے لوگوں کو کبھی تکلیف نہیں پہنچائے گا ۔ بخاری نے کہا ، ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں وہ ان کی ہر طرح کی حمایت کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ میرا مقصد لوگوں کو راحت پہنچانا ہے۔ یہ مقصد میری پارٹی یا اقتدار میں آنے والی کسی بھی دوسری پارٹی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    بخاری نے کہا کہ نئے منظر نامے میں ہر سیاسی جماعت کو لوگوں کو سابقہ ریاست کی تبدیل شدہ حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق بخاری اور دیگر سیاسی رہنما وں نے جنوری کی 7 تاریخ کو لیفٹینیٹ گورنر جی سی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ 9 جنوری کو غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد الطاف بخاری کی نئی جماعت کے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم بخاری اور دیگر رہنماوں نے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ تاہم اگر ضرورت پڑی تو جماعت کی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سیاست میں نئی سیاسی جماعت کاقیام پہلے ہی اختلافات کا شکارہوگیاتھا۔ جب قیادت کے مسئلے پر رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے سرپرست مظفر حسین بیگ شامل تھے۔

    بخاری اور مظفر بیگ دونوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور ڈومیسائل اسٹیٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے منگہام علاقے میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے دوران منگہام علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جو کہ جمعے کی صبح ختم ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں چند حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد رات گئے منگہام گاوں کو محاصرے میں لیاگیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران ایک نوجوان وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار کو گرفتار کیا گیا۔تلاشی کی کاروائی صبح سات بجے کے قریب ختم ہوئی۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک 196مختلف واقعات میں 370افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جبکہ 1002واقعات میں 1405افراد شہید کئے گئے جن میں 437شہری شامل ہیں۔پلوامہ ضلع میں اسی عرصے میں 314سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

    پلوامہ میں 7خود کش حملوں میں 53سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 34زخمی ہوئے۔پلوامہ میں اسی عرصہ کے دوران 259دھماکوں کے واقعات میں 1508افراد زخمی ہوئے جن میں354 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔دھماکوں کے ان واقعا ت میں94افراد شہید ہوئے۔ جبکہ 99سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیر: شناخت پر مزید وار،سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے  نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر: شناخت پر مزید وار،سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی شناخت پر مزید وار کرنے کی تیاری سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے کا نام تبدیل کرنے کامنصوبہ،اطلاعات کےمطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے عندیہ دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دار الحکومت سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے۔

    سرینگر میونسپل کارپویشن سرینگر ریگل چوک، امیرا کدل روڈ اور حضرت بل،صدربل لال بازار روڈ کا نام بدلنے پر زور دے رہی ہے۔جبکہ وادی کے معروف امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ رکھاجائے گا۔

    سرینگر میونسپل کارپوریشن سری نگر کے میئر جنید عظیم متو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی ایس ایم سی جنرل کونسل کے اجلاس میں نام تبدیل کرنے کے لیے دو قراردادیں پیش کریں گے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کا اجلاس 9 مارچ کو ہوگا۔جنید متو نے کہا کہ وہ ریگل چوک – امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ اور حضرت بل۔ صدربل چوک لال بازار کو ‘مشیر الحق روڈ’ کے نام سے منسوب کریں گے۔

    سرینگر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر نے کہا ہم دو شخصیات سید شجاعت بخاری اور مشیر الحق کی خدمات کی یاد میں دو تاریخی سڑکوں کا نام تبدیل کریں گے۔ القمرآن لائن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کا نام رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    سید شجاعت بخاری کشمیر کے ایک قدآور صحافی تھے، اور ڈاکٹر مشیر الحق کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔
    جنید متو نے کہا کہ شہر کے موجودہ ناموں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔مستقبل میں ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی جائے گی۔

    نام تبدیل کرنے کے اختیارات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنید متو نے کہا کہ ‘وہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے تحت ووٹنگ کے لیے قراردادیں پیش کریں گے اور اس ایکٹ کے تحت ایس ایم سی کو شہر میں سڑکوں کا نام تبدیل کرنے یا نام رکھنے کے لیے خصوصی جواز حاصل ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چند روز قبل خطے جموں میں میونسپل کارپوریشن نے دو تاریخی چوکوں کا نام تبدیل کیا تھا۔جموں کے معروف ‘سٹی چوک ‘ کا نام بدل کر ‘بھارت ماتا چوک’ رکھ دیا گیا جبکہ ایک اور چوراہے کا نام ‘اٹل چوک’ رکھا گیا۔

    جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے بعد جنید متو نے یہ پیشرفت کی ہے ۔اس ماہ کے اوائل میں جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈوگرہ حکمرانوں- مہاراجہ گلاب سنگھ اور مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پر یونیورسٹی اور جموں ہوائی اڈے کے نام رکھنے کے لیے ایک قرار داد منظور کی ہے۔

    مہاراجہ گلاب سنگھ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ حکمرانی کے بانی تھے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ آخری ڈوگرہ حکمران تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کے بھارت سے الحاق کے دستاویز پر دستخط کیا تھا۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

    مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

    سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران ضلع کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک آپریشن میں ضلع کے علاقے مروہ میں غلام حسین ، ذاکر حسین اور بشیر احمد سمیت پانچ نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے ان پر حریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کشتواڑمیں 2000سے اب تک 73مختلف واقعات میں 102افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 77واقعات میں 97افراد شہید کئے گئے جن میں26شہری شامل ہیں۔ضلع کشتواڑمیں اسی عرصے میں 18سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

    مقبوضہ جموں کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ متحرک ہے۔ 21 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 201 افراد سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو یا تو چین، جنوبی کوریا، ایران ، تھائی لینڈ، اٹلی، جنوب مشرقی ایشیا جیسے ممالک کا سفر کرچکے ہیں یا ان ممالک کے سفر کرنے والے افراد سے رابطہ ہوا تھا۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عوام کو خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ صحت کی مشینری سمیت پوری انتظامی مشینری کو مزید فعال کردیا گیا ہے اور وہ پوری طرح سے چوکس ہے اور تمام سہولیات کو ضرورت کے مطابق رکھا گیا ہے، انتطامیہ نے چین، ایران اور دیگر متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے لیے سرینگر ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا حکم دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں واقع ایک آفیسر کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں آفیسر ہلاک ہوگیا جب کہ اہل خانہ کو بچالیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ بھارتی فوج کے آفیسر کے گھر میں لگی۔بھارتی فوج کے آفیسر اپنی اہلیہ کو بچانے کے لیے جلتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور اہلیہ کیساتھ اپنے پالتو کتے کو بھی بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس دوران خود بری طرح جھلس گئے۔

    بھارتی آفیسر انکت بدھر راجہ کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے گھر میں لگی آگ بجھادی تاہم آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ آفیسر کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پرقبضہ مستحکم کرنے کے لیے 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دیدی

    مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پرقبضہ مستحکم کرنے کے لیے 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دیدی

    نئی دہلی :مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پرقبضہ مستحکم کرنے کے لیے 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دیدی،اطلاعات کےمطابق گزشتہ برس آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

    مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر کے اس کی مسلم اکثریتی تشخص ختم کرنے کے لیے بھارت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔بھارتی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں اراضی کے حصول، بحالی اور آبادکاری ایکٹ سمیت 37 قوانین کے نفاذ کی منظوری دی ہے۔زمین کے حصول، بحالی اور آبادکاری ایکٹ کے تحت بھارتی شہری مقبوضہ کشمیر میں زمین خرید سکیں گے اور جائیداد حاصل کر سکیں گے۔

    یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی موجودگی میں بھارتی قوانین مقبوضہ کشمیر میں لاگو نہیں ہو سکتے تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت میں لاگو اور نافذ العمل تمام بھارتی قوانین کا اطلاق اب مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوگا۔

    بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جب کہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے منظور کروائے اور پھر صدر نے بھی ان کالے قوانین کی منظوری دیدی۔

  • راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،

    راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،

    راولپنڈی :راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،اطلاعات کے مطابق آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے میچ کے دوران تماشائیوں کی طرف سے کمشیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی بڑی خبریں‌موصول ہوئی ہیں‌

     

    https://twitter.com/TeamPakPatriots/status/1233060747279839232?s=19

    باغی ٹی وی کے مطابق آج میچ کے دوران کچھ تماشائی کشمیری نوجوان رہنما منان وانی کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے بڑے بڑے فلیکسز پربنی ہوئی برہان وانی کی تصویرلے کراسٹیڈیم میں چکرلگاتے پھرے

    باغی ٹی وی کےمطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے فلیکسوں پرلکھ رہا تھا کہ گنیں خاموش ہوسکتی ہیں لیکن جز بے نہیں‌، یہ آزادی کی تحریک جاری رہے اورمنان وانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    اسلام آباد:عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سےکشمیری خواتین پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں اور بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

    ادھر ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے کشمیری ماوں بہنوں کی عصمت وعفت کی حفاظت کے بیان کو مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکی کمشیری قوم میں بہت سراہا جارہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کشمیری ماوں بہنوں نے وزیراعظم کے اس بیان پرخوش ہوتے ہوئے سلام بھیجا ہے اوروزیراعظم کی صحت ، کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی ہیں‌

    واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 دہائیوں کے دوارن بھارتی بربریت کے باعث قریباً 23 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
    تحریک آزادی میں کشمیری خواتین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔

  • اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سےکہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا

    اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سےکہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا

    لاہور:اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سے کہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔

     

    صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش کیا۔ جبکہ ملاقات کے دوران صدر نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پرظلم وستم کو اجاگرکیا۔

    بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔

    اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ اسی تقریب میں فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔