Baaghi TV

Category: کشمیر

  • سرچ آپریشن کے دوران  بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری شہید

    سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری شہید

    سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری شہید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضلع اننت ناگ کے علاقے بجبہاڑہ میں سنگم کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے دومقامی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    کشمیر زون پولیس کے مطابق دیر رات سی آر پی ایف، فوج اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ دوران سرچ آپریشن بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،شہید ہونے والے نوجوان کیمو کولگام کے نوید احمد بٹ عرف فرقان اور ریڈوانی کولگام کے عاقب یاسین بٹ لشکرطیبہ کے رکن تھے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعرات اور جمعے کے روز پولیس اور دوسری سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے متعدد اضلاع سے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ جنوبی ضلع شوپیاں میں یف نامی علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران تین مشکوک نوجوانوں شاہد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ، ظہور احمد پڈر اور بلال احمد تیلی سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔

    ضلع اننت ناگ میں بھی جمعہ کو19 راشٹریہ رائفلز ،ایس او جی ,164BN سی آر پی ایف نے ایک آپریشن کا آغاز کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں فوج نے جمعرات کی شب دیر گئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران تقریبا 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔شمالی کشمیر کے ضلع پٹن میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ایک نوجوان جنید فاروق کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند ہے۔

  • PSL کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکر کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ،مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی

    PSL کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکر کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ،مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی

    لاہور:پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکرکشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ، مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ، ماہر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پی ایس ایل کے موقع پرپی سی بی کی طرف سے کشمریوں پربھارتی مظالم کرنظراندازکرنے اوربھارتیوں کو بلابلاکراعزازدینے کی حقیقت کی قلعی کھول دی ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پراس بہت بڑےسکینڈل پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہےکہ ایک طرف 201 واں دن ہے اوربھارتی افواج نے کشمیریوں‌ کولاک ڈاون کررکھا ہے ، اورکشمیری اپنی تاریخ کی ایک مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہیں ، عین اس موقع پرپی سی بی کی طرف سے ایک بھارتی خاتون کو پی ایس ایل کی تقریبات کا پروڈیوسربنانے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے

    مبشرلقمان اس بہت بڑے سیکنڈل اورکشمیریوں سے بے وفائی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گھنوئنے عمل پربہت ناراض دکھائی دیئے ، انہوں نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ کسی کو کوئی پتہ نہیں کہ یہ خاتون کون ہے ، اس کا نام کیا ہے ، اس کی تعلیم کیا ہے ، اس کا اس پی ایس ایل سے تعلق کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کی وجہ سے آج بہت پریشانی کا سامنا ہے، انہوں‌نےکہا کہ یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہونے کا لیکن ہم آج بھی بھارتیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‌

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ اس سے بڑھ کراوربے وفائی کیا ہوسکتی ہےکہ ایک طرف بھارت کشمیروں پرمظالم ڈھا رہا ہے ، ہمارے ماہرین ، ہمارے فنکاروں پراورہمارے کھلاڑیوں‌پربھارت جانے پرپابندی لگائی گئی ہے بھارت کی طرف سے لیکن آج 80 سے زائد بھارتی اس وقت پاکستان میں آئے ہوئے ہیں‌،انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ وہ کس مقصد کے لیے پاکستان میں آئے ہیں، ان کی کیا خوبیاں ہیں ،

    مبشرلقمان نے راحت فتح علی خان کےساتھ بھارتی رویے کو بیان کرکے بھارت کی منافقت کوننگا کردیا ، وہ کہتے ہیں کہ راحت فتح علی خان کو بھارت نے روک کر پاکستانیوں کی توہین کی اورآج ہم چوری چھپے بھارتیوں‌کو پاکستان بلاتے ہیں‌ ،انہوں نے کہا کہ بھارتی آپ کی فلم انڈسٹری کے پیچھے ہاتھ دھو کرپڑے ہیں انہوں بہت زیادہ نقصان کردیا لیکن آپ پھربھی ان کا دم بھرتے ہیں

    انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ندیم بیگ جیسے محنتی اورقابل پروڈیوسرز ہیں ان کو موقع ملنا چاہیے تھا،سلطانہ صدیقی جیسی خاتون پروڈیوسر اس کوہینڈل کرسکتی تھی پھربھارتی نامعلوم خاتون کو کیوں ہمارے اوپرتھونپا گیا ،مبشرلقمان نے پاکستان کے بہت شاندار پروڈیوسرظہیرخان کوموقع دینا چاہیے تھا ، اس موقع پرمبشرلقمان انورمقصور، بشریٰ انصاری کی صلاحیتوں کو پیش کرکے کہتے رہے کہ ان کو موقع ملنا چاہیے تھا ،لیکن ہماری ڈوریں توبھارتیوں سے جڑی ہوئی ہیں‌

    مبشرلقمان نے اس موقع پرپاکستان کے پروڈوسنگ کے ستاروں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہروز، مرینہ خان اور شہنازشیخ ،فہد مصطفیٰ ،شعیب اختراوررمیض راجہ جیسے باکمال لوگ ہمارے پاس ہیں توپھر بتایا جائے کہ اس نامعلوم بھارتی خاتون کو پاکستان کون لایا اورکس نے اس کے سر پرپروڈیوسنگ کا تاج سجایا

    باغی ٹی وی کےمطابق پی سی بی کے اس گھنوئنے فعل پرمبشرلقمان جزباتی ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مہوش حیات ، ماہرہ خان جیسی شخصیات موجود ہیں‌جنہیں دنیا مانتی ہے لیکن پی سی بی نہیں مان رہی ،

    انہوں نے کہاکہ بالکل کوئی کام صیح نہیں‌ہورہا ، ساونڈ سسٹم، انیمیشن ، پریزینٹیشن بھی صیح نہیں ہورہی اتنے بڑے بڑےفالٹس حیرانی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سال پیچھے چلے جائیں اس اتنی گندی پروڈیوسنگ نہیں کی گئی جو آج کی جارہی ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ بڑی تکلیف دہ بات ہےکہ پوری دنیا کی نظرین‌اس وقت پی ایس ایل پر پیں‌اورہم نے اس کو تماشا بنا رکھا ہے، اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے ، یہ جو بھارتی پاکستان لائے گئے ہیں ان کو ویزہ کس نے دیا ، کسی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا

    مبشرلقمان نے اپنے عزم کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ پی ایس ایل نے کشمیریوں سے بیوفائی کی ہے مبشرلقمان نہیں کرے گا دوسرے پاکستانی نہیں کریں‌، وہ کشمیریوں کا قتل عام کررہےہیں ، کشمیرمیں اورہم ان کو پروٹوکول دے کرپاکستان لاکراپنی اہم ترین ایونٹ کو ان کے سپرد کررہےہیں‌

    مشرلقمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے مروف ستاروں ، راحت فتح علی خان ، ماہرہ خان ، بھارتی عاطف اسلم کا شوالٹا دیتے ہیں ، وہ غلام علی کا شونہیں چلنے دیتے ، لیکن پی ایس ایل نے بھارتیوں‌کو بلا کراپنے پاکستانیوں کی توہین کی ہے، مبشرلقمان نے کہاکہ ان سے بہترتومیرے ملک کے طالب علم بہترپروڈیوسنگ کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پرمان ہے

    انہوں نےکہا کہ ایک طرف بھارتیوں کو بلاکراپنے پی ایس ایل کو ان کے ہاتھ میں دے دیا ، بھارت میں پی ایس ایل کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، وہ خوش ہورہےہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے،میں پی ایس ایل کو جس طرح داو پرلگایا ہے اس کی کبھی اجازت نہیں دی جاسکتی ،

    مبشرلقمان نے کہاکہ میرے ملک کے لوگ عظیم ،میرے ملک کے نوجوان عظیم مجھے ان پربہت بھروسہ ہیں ، میں اس سکینڈل کو منظرعام پرلاکررہوں گا، خواہ مجھے پی ایس ایل کو سب حقائق پیش کرنے کےلیے خود کیوں نہ جانا پڑے

    انہوں‌نے مزید کہاکہ

  • گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    سری نگر:گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کو مارنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں، وادی سےآمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی نے گاڑی جان بوجھ کرایک خاتون پرچڑھا دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی

    مقامی لوگوں کے مطابق اچھہ بل علاقے میں شہلی پورہ کے مقام پر ایک خاتون سڑک سے گزر رہی تھی اور اسی دوران ایک تیز رفتار فوجی گاڑی نے اسے اپنی زد میں لے لایا۔اس واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر آئے اور مظاہرے کرنے لگے۔

    مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ خاتون کی ہلاکت میں ملوث فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں مظاہرے جاری تھے۔ابھی تک حکام نے اس حادثے کے بارے میں کوئی تفصیلات یا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

  • 5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار

    5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار

    سرینگر:5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران کم از کم 91 کشمیریوں کو بھارتی افواج اور سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا جن میں دوخواتین اورچار کمسن لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے گیارہ جعلی مقابلوں یا دوران حراست تحویل میں شہید ہوئے۔

    کشمیر شماریاتی مرکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران بھارتی فوج ، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کی پرامن مظاہرین پر چھروں کی فائرنگ سے 347 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج کی 62راشٹریہ رائفلز کی ایک گشتی پارٹی نے ضلع پلوامہ کے علاقے ابہامہ میں داخل ہو کر لوگوں کو بلا جواز سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ قابض فوجیوں کے تشدد سے دو افراد اسداللہ وگے اور غلام نبی وگے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بھارتی فوجیوںکی بہیمانہ کارروائی کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پانچ اگست کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا تھا تاکہ اس دفعہ کی منسوخی کے بعد وادی میں امن و امان برقرار رہے۔

  • بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

    بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

    سرینگر:بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں مختلف جیلوں میں نظربندہزاروں کشمیری صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں بشمول محمد یسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر حمید فیاض، سیدہ آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم ، نعیم احمد خان ، محمد ایاز اکبر ، الطاف احمد شاہ ، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار ، مولانا سرجن برکاتی ، قاضی یاسر احمد ، ایڈووکیٹ زاہد علی ، مولانا مشتاق ویری ، غلام احمد گلزار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد اشرف بھٹ اس وقت غیر قانونی حراست میں ہیں۔

    کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دگر حریت رہنماوں نے سیاسی نظربندوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون ، پبلک سیفٹی ایکٹ پر عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور متعدد دیگر سیاسی رہنماوں اور کارکنوں پر عائد پابندی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوبہ مفتی حراست میں شدید بیمار ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں تھنک ٹینک کشمیر شماریاتی مرکز ، کشمیر کی سول سوسائٹی ، یوتھ فورمز اور حریت رہنماوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر اپیل کی ہے کہ وہ بھارت سے ان قیدیوں کی حالت زار کا مسئلہ اٹھائیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اوربرطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمس سے بھی اپیل کی کہ تہاڑ جیل اور دیگر ہندوستانی اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نظربند تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی کے لئے عالمی فورمز پر ان کی آواز بنیں۔

    ہندوستانی حکام کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں زندگی بری طرح متاثر ہے اور کشمیر کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

  • کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    ہبلی:کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں شری رام سینا کے اعزازی سکریٹری سیدلنگا سوامی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والے کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کر لانے والوں کے لئے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز گڈگ میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ خیالات دیئے اور کہا ، "ملک دشمنوں کے لئے یہاںکوئی جگہ نہیں ہے”۔سوامی نے کناڈا میں کہا کہ چھتراپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر ، میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ جن لوگوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ وہ زبانیں ، جن سے انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔ان زبانوں کو کاٹ کر لائیں ، شری رام سینا انہیں ہر زبان کے بدلے 1لاکھ روپیہ دے گی۔

    کرناٹک کے ہبلی شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبا کو اتوار کے روز پاکستان نواز نعرے لگانے کے الزام میں ملک غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پیر کے روز ، جب انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ کے احاطے میں لایا گیا تومشتعل عوام نے ان تینوں پر حملہ کردیا۔جب کہ دائیں بازو کی متعدد تنظیموں نے ایک مظاہرہ کیا اور عدالت میں "بھارت ماتا کی جے ” کے نعرے لگائے۔

    کے ایل ای انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سول انجینئرنگ کے تین طالب علم طالب مجید ، باسط آصف صوفی اور عامر محی الدین کا تعلق کشمیر کے شوپیاں سے ہے۔ پولیس کے مطابق ان تینوں طلبا نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر ‘پاکستان زندہ باد’، ‘ہم کیا چاہتے آزادی ‘ اور ‘فری کشمیر’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباکو گرفتار کیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ ان تینوں کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ پرنسپل کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے بی اور 124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند

    مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہے جس کے بعد اس نے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اب وی پی این سروس پر بھی پابندی عائد کردی۔

    مقبوضہ وادی میں 6 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔کشمیری رابطے کے لیے پروکسی سروس ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک ( وی پی این) استعمال کر رہے تھے جس کو بھی قابض بھارتی حکومت نے معطل کردیا ہے۔

    بھارتی قابض انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد صارفین کو پکڑا گیا ہے جو وی پی این سروس کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹا مواد پوسٹ کر رہے تھے اور بھارت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے تاہم مذکورہ صارفین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی  دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید ،اطلاعات کےمطابق قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا ، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہیں ، قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیری نوجوانوں کوترال میں تلاشی اورمحاصرے کےدوران شہیدکیاگیا، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز نے وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، شدید علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کے ملازم کوبھی گرفتار کرلیا، ملازم کو سید علی گیلانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 200 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو بیمار حریت رہنما علی گیلانی سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے اور علی گیلانی کے گھر پر اضافی فورسز اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 199 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

    8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

  • اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ کشمیری رہنما ، حریت کانفرنس کے چیئرمین ، کشمیریوں کی امید سید علی گیلانی کی بیماری پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی صحت وتندرستی کے لیئےدعائیں کیں ،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری

    مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 196 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 196 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    ادھر آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھارت کو پیغام دیا ہے اس سے مزید مایوسیاں پھیل گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بھارت کو میٹھا میٹھا پیغام ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگونتریس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے، معاہدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ہمارا بھی ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔