Baaghi TV

Category: خواتین

  • خواتین پر تیزاب پھینک دیا

    خواتین پر تیزاب پھینک دیا

    رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاوالدین۔جائیداد کے بٹوارےکا جھگڑا مخالف فریقین نے گھر پر حملہ کرکے خواتین پر تیزاب پھینک دیا خواتین ہسپتال ایمر جنسی میں داخل ایک خاتون کی آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ دوسری شدید زخمی ملزمان فرار ایس ایچ او سٹی اظہر تارڑ موقع پر پہنچ گئے

  • خود کشی کرنے کی کوشش

    خود کشی کرنے کی کوشش

    رپورٹ (کاشف تنویر) مونگ نہر پر ایک بوڑھیا نے گریلو مسائل سے تنگ آ کرخود کشی کرنے کے لئے نہر میں چھلانگ لگا دی جس کو مقامی لوگوں نے اسے نہر میں ڈوبنے سے بچا لیا

  • دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں
    جس طرح ہم اپنی جسمانی اچھی صحت کے لئے کچھ خاص غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح دماغی صحت کو بھی بہتر بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائیں ہیں جو ہمارے دماغ کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور یہ غذائیں ہمارے دماغ کو متعدد فوائد فراہم کرنے کے ساتھ ہمیں دماغ کی جان لیوا بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ان غذائیوں کو ’مائنڈ ڈائیٹ‘ کہتے ہیں ان کے استعمال سے نہ صرف ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتی ہے یہ غذائیںعمر سے متعلق دماغی کمزوری کو بھی روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

    لہٰذا اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر اور پڑھائی میں اپنا دماغ تیز کرناچاہتے ہیں تو لازمی ان غذائیں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

    دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں:

    پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں جیسے پالک، مولی، میتھی، گوبھی، شلجم اور گاجر وغیرہ۔
    زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں اور کوشش کریں کہ جو سبزیاں آپ کھائیں وہ غیرنشاستے دار ہوں کیونکہ ان سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔
    خوراک میں ریشہ والی غذائیں بھی شامل کریں جیسے پاستا، دلیہ، براؤن چاول اور گندم وغیرہ۔
    روزانہ 5 بادام کھائیں اور اس کے علاوہ کاجو، اخروٹ اور پستے وغیرہ بھی کھائیں۔
    اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ماہرین کے مطابق دماغ کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے آپ اپنا کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا علاوہ ازیں آپ اپنی خوراک میں مچھلی اور اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

    دماغی صحت کی بہتری کے دوران چند غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں یا بالکل محدود کر دیں:
    آپ اپنی غذا میں زیادہ چینی کا استعمال نہ کریں۔
    تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
    چیز اور مکھن کا استعمال کم کریں

  • گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    ملک بھر میں گرمی نے شدت اختیار کی ہوئی ہے ، عید الفطر کی چھٹیاں ہیں چھٹیوں میں سب ہی نئی نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ایسے میں اگر لسی کے مختلف فلیورز بنائے جائیں تو عید کی چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے اور پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے گی گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے۔

    کچی لسی:گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

    اجزاء:
    دودھ آدھاپاؤ

    دہی آدھا کلو

    پانی ایک پاؤ

    چینی حسب ضرورت

    برف کے کیوب چند عدد

    گلاب اور دارچینی کا عرق چند قطرے

    ترکیب

    برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔

    آم کی لسی:

    اجزاء:

    آم آدھا کپ کیوبز میں کٹے ہوئے

    چینی 1 کھانے کے چمچ

    دودھ پا ؤکپ

    دہی پاؤ کپ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ مزیدار لذیذ اور ٹھنڈی ٹھنڈی لسی تیار ہے

    کھجور کی لسی:

    اجزاء

    دہی ایک پاؤ

    کھجور 4 عدد

    شیرہ پاؤ کپ

    انار دانہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں، کھجور کی لسی تیار ہے۔

    منٹ لسی:

    اجزاء۔

    دہی آدھا پاؤ

    چینی دو کھانے کے چمچ

    سوکھا پودینہ ایک کھانے کے چمچ

    بھنا اور پسا زیرہ ایک چٹکی

    برف کے ٹکڑے حسب ضرورت

    پودینے کے تازہ پتے — گارنش کے لئے

    ترکیب

    ایک بلینڈر میں دہی، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں مزیدار منٹ لسی تیار ہے-

  • گجرات میں عباس نامی شخص نے سگی بہن اور ماں پر ظلم کی انتہا کر دی

    گجرات میں عباس نامی شخص نے سگی بہن اور ماں پر ظلم کی انتہا کر دی

    گجرات میں عباس نامی شخص نے سگی بہن اور ماں پر ظلم کی انتہا کر دی

    انتہائی افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں گجرات کے علاقہ ٹبی سیکھوں سے جہاں بیٹے نے ماں اور بہین اور بانجی اور بھابھی پر عباس نامی شخص نے فائرنگ کردی کراۓ کے لوگوں سے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کو زمین مکان اپنے نام لگوانے کے لیے مجبور کرتا رہا کہ اگر تم لوگوں نے اپنا سب کچھ میرے نام نہ لگوایا تو میں تم سب کو قتل کر دوں گا جس طرح میں نے پہلے لوگوں کو قتل کر کے یہ سب پیسہ لیا ھے یہ ہی حال میں تمہارا کروں گا یاد رھے عباس ان کا سگا بھائ ھے پولیس نے ملی بگھت کرکے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی میڈیکل ھونے دیا مذید جانتے ہیں مظفر اقبال بھٹی اس رپورٹ میں

  • گرما کھانے کے حیران کن فوائد

    گرما کھانے کے حیران کن فوائد

    گرما ایک خوش ذائقہ صحت بخش اور سردے سے قدرے شیریں پھل ہے اور متعدد امراض کا قدرتی علاج بھی ہے یہ کمزور اصحاب کے لئے ایک عمدہ قسم کی غذا ہے غذائیت کا قدرتی خزانہ ہے صالح خون پیدا کرتا ہے اور جسم موٹا کرتا ہے خوشبو اور ذائقے سے بھر پور پھل گرما کھانے کے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں

    ماہرین غذائیت کے مطابق گرمیوں کے لحاظ سے گرما ایک صحت بخش غذا ہے، گرما کے 100 گرام میں 34 کیلوریز، 0.2 گرام فیٹ، 16 ملی گرام سوڈیم ، 267 ملی گرام پوٹاشیم، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.8 گرام پروٹین پائی جاتی ہے جبکہ 67 فیصد وٹامن اے، 61 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 3 فیصد میگنشیم پایا جاتا ہے

    1:گرما 90 فیصد پانی پر مشتمل پھل ہے، اس کے استعمال سے گرمیوں میں ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد ملتی ہے، گرما منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

    2: گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اسی لیے یہ وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے، اگر آپ ڈائیٹ پلان کے ذریعے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور پھلوں کی بنسبت اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں

    3:گرما میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے، متاثرہ پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے

    4: گرما کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے، اس کے استعمال سے ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے

    5:گرما میں وٹامن سی پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں، وائرل، موسمی انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے

    6: گرما ایک فرحت بخش غذا ہے، گرمیوں میں اس کے استعمال سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے پیٹ کی متعدد بیماریوں سمیت قبض کی شکایت دور ہوتی ہے

    7: گرما میں ’ آکسیکن ‘ اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں گرما میں پانی کی وافر مقدار اور اس کے گودے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور گردے کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہے

    8: ماہرین غذائیت کے مطابق خواتین کی صحت کے لیے یہ پھل آئیڈیل ہے خصوصاً حاملہ خواتین کو اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے، گرما میں فولک ایسڈ پائے جانے کے نتیجے میں انسانی جسم میں موجود اضافی سوڈیم کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے

    9: گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس میں موجود فائبر سے کولیسٹرول لیول کو متوزان رہنے میں مدد ملتی ہے، گرما میں خون کو پتلا کرنے کی خصوصیات پائے جانے کے سبب دل کی صحت برقرار رہتی ہے

    10: گرما کھانے کے سبب خون میں آکسیجن کی صحیح مقداد میں ترسیل ہوتی ہے، آکسیجن متوازن مقدار میں دماغ تک پہچتی ہے جس سے انسان خود کو ہلکا محسوس کرتا ہے اور ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ میں آرام ملتا ہے

    لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد


    https://login.baaghitv.com/magical-benefits-of-cucumber/

  • گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں

    گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں

    گردے ہمارے جسم کے فاضل مواد کوصاف کرنے کا کام کرتے ہیں اگر آپ کو بلند فشار خون، ذیابطیس، یا شریانوں میں کھنچاؤ کا مرض ہے توممکنہ طور پر آپ کو گردے کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتاہے اسی لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے گردوں کی صحتیابی پر انسانی صحت کا دارومدار ہوتاہے، لہٰذا اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آپ اپنی ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں چند غذائیں درج ذیل ہیں جو آپ کے گردوں اور آپ کو تکلیف سے محفوظ رہنے میں مدد کریں گی

    پتوں والی سبزیاں :
    ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامن سی اور کےسے بھرپور ہوتی ہیں یہ وٹامن ہمارے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے گردوں پر دبائو کم ہو جاتاہے کوشش کریں کہ آپ روزانہ پتوں والی سبزیاں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھائیں

    ہلدی:
    جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے ان میں ایک گردوں کی بیماری بھی ہے جسم کو انفلیمیشن سےپاک اور گردو ں کو صاف رکھنے کے لیے آپ کو ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے ہلدی میں کرکیومن (Curcumin)ہوتا ہے جس میں انفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاں تک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کیجئے اور گردوں کو صحتمند رکھیں

    سیب:
    روزانہ ایک سیب صرف ڈاکٹر آپ کو ڈاکٹر سے ہی دور نہیں رکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر اجزا سے پاک رکھتاہے سیب میں موجود فائبر زہریلے مواد کو جذب کرتاہے اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوں یعنی آنتوں میں ہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہے

    لہسن:
    آپ کے گردوں کی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد اور انفلیمیشن ہیں لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں بہت مدد کرتاہے لہسن میں الیسن (Allicin)ہوتا ہے جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری کی خصوصیت رکھتا ہے یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ہوتی ہیں

    زیتون کا تیل:
    زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے زیتون کا تیل آپ کےکولیسٹرول کو کم کرتا پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میں کمی لاتاہے اگر آپ ایکسٹرا ورجن آئل (بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا

    لیموں کا رس:
    گردوں کو پتھری سے محفوظ رکھنے کے لئے لیموں کے استعمال کو یقینی بنائیں لیموں کا رس آپ کے کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خون میں فاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونےو الی خرابی کو رفع کرنے کے عمل میں اضافہ کرتاہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا عمل رک جاتاہے روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی صحت مند رکھنے میں اہم کرسار ادا کرتا ہے

    ادرک:
    ادرک بھی گردوں کو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتاہے ادرک کچا ہو، پسا ہو ا ہو، جوس میں ڈالا گیا ہو یا کھانے میں شامل ہو، یہ ہر طرح سے آپ کے گردو ں کی صفائی کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ ادرک آپ کو متلی، درد، بھوک نہ لگنے اور انفلیمیشن جیسے مسائل سے دور رکھتاہے

    لوبیا:
    لوبیا بھی ایک بہترین غذا ہے جو گردے کی ہی شکل کا ہوتاہے اگر کوئی گردوں میں پتھری محسوس کررہا ہے تو اسے چاہیے کہ چھ گھنٹےتک لوبیا ابالے اور پھر اس کا پانی چھان کر ہر دو گھنٹے بعد پی لے ایک سے دودن میں اس کے بہترین نتائج سامنے آجائیں گے

    علاوہ ازیں سب سے پہلے تو آپ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں اگر آپ کے پیشاب کا رنگ پیلا یا بھورا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ جسم کو درکار پانی کی مقدار نہیں پی رہے اس کے علاوہ تلسی، اجوائن ،انگور اور انار بھی آپ کو گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتے ہیں

    کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    مٹر میں چھپے صحت کے راز

    گُردوں کے امراض جدید تحقیق کی روشنی میں

  • کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد

    خوش ذائقہ لیموں کے بے شمار فوائد ہیں، سٹرس ہونے کی وجہ سے اس میں وٹامن سی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت صحت بخش اور مفید ہے

    ماہرین کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے انسان کئی انفیکشن اور وائرل سے بچ جاتا ہے جبکہ نئی عالمی وبائی بیماری کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے بھی وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے وٹامن سی کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے لڑنے والا سسٹم قوت مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے لیموں کا پانی کے ساتھ استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ٹھنڈے اور نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال مفید ہے مگر اس کا استعمال نیم گرم پانی کے ساتھ زیادہ فائدہ مند ہے

    ایک ہفتہ لگاتار لیموں پانی پینے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں

    ترو تازگی کا احساس:
    لیموں پانی کے روزانہ استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور ترو تازہ محسوس کرتا ہے لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے منہ کی بد بو ختم ہو جاتی ہے جبکہ سانسیں تازہ محسوس ہوتی ہیں چونکہ سانسوں سے بدبو کے آنے میں بیکٹیریا سبب بنتا ہے لیموں پانی کے استعمال سے ان بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو جاتا ہے خصوصاً جب آپ نے سلاد میں پیاز، لہسن ادرک کی چٹنی یا مچھلی کا استعمال کیا ہو

    جلد کے لئے مفید:
    لیموں پانی کے استعمال سے جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے لیموں پانی کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں جن کا مثبت اثر آپ کے چہرے کی جلد پر بھی آتا لیموں پانی کے روزانہ کے استعمال سے آپ کی جلد ہائیڈریٹڈ رہنے کے سبب صاف شفاف اور جوان رہتی ہے جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے

    وزن میں کم کرتا ہے:
    وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک آئیڈیل ٹانک ہے لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے لیموں کے استعمال سے میٹا بولزم کا عمل تیز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بھی وزن میں کمی آتی ہے اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور لیموں پانی بھی پی رہے ہیں تو آ پ کو اپنا وزن کم کرنے میں آسانی ہو گی

    خوشگوار موڈ کا احساس:
    لیموں میں پائے جانے والا قدرتی انویگوریٹنگ سینٹ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پر سکون رکھنے میں مدد ملتی ہے ہائی بلڈ پریشر انسان میں پریشانی اور ذہنی دباؤ کا احساس جگاتا ہے لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے

    گردوں کے لئے مفید :
    گردوں میں پتھری کی شکایت میں آرام آتا ہے کیلشیم کے جمنے سے گردوں میں پتھری کی شکایت ہوتی ہے انسانی جسم میں موجود کیلشیم کے صحیح استعمال کے لیے وٹامن سی یعنی سٹرس پھلوں کا استعمال لازمی ہے سٹریس پھلوں کے استعمال سے کیلشم جم کر گردوں میں پتھری بننے کے بجائے جسم میں صحیح سے استعمال ہو پاتا ہے گردوں میں پتھری کی صورت میں معالجین لیموں پانی کا استعمال تجویز کرتے ہیں اس کے استعمال سے آپ ہائیڈریٹڈ بھی رہتے ہیں جو کہ گردوں کے درد سے بچنے کے لیے بہت لازمی ہے
    روزانہ کے لیموں پانی کے استعمال سے انسانی جسم میں الکلائن پی ایچ کی سطح برقرار رہتی ہے جس کے سبب یورینری ٹریک کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچ جاتا ہے

    لیموں ٹھنڈے اور گرم پانی میں استعمال کیا جا سکتاہے مگر نیم گرم پانی میں اس کے استعمال کے فوائد زیادہ ہیں لیموں کے سلائس بنا کر ایک جگ میں صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں اور اسے پیتے رہیں یا اپنی بوتل میں اس کے سلائس کاٹ کر ڈالیں لیں لیموں کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال کر پئیں

    بہترین باڈی ڈیٹاکس واٹر بنانے کے لیے ایک درمیانے سائز کے لیموں کو کاٹ کر اسے ایک پانی سے بھرے جگ میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دیں فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں صبح نہار منہ اس کا ناشتے سے 30 منٹ پہلے استعمال کریں ذائقہ خوشگوار بنانے کے لیے اس پانی میں حسب پسند شہد یا پودینے کے پتے بھی ملائے جا سکتے ہیں

    لیموں کے حیرت انگیز طبی فوائد


    https://login.baaghitv.com/benefits-of-mint/

  • جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

    جرائم پیشہ افراد کس طرح خواتین کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ایسے لوگوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

    سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جرائم پیشہ افراد ایسی خواتین کو کس طرح اپنے جال میں پھنساتے ہیں اورایسےلوگوں سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے ؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائبر کرائم ونگ فیڈرل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو شئیر کی جا میں انہوں نے لکھا کہ یہ خاص طور پرخواتین کیلئے ہے جو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نوکری کی تلاش میں ہوتی ہیں جرئم پیشہ افراد ایسی خواتین کو کس طرح اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور ان گھٹیا لوگوں سے محفوظ کیسے رہا جائے؟


    اس ویڈیو میں آصف اقبال چودھری نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر فراڈ کی ایک قسم دیکھی وہ یہ ہے کہ فراڈ یے سوشل میڈیا وہب سائٹس پر جاب کی ایڈ دے د یتے ہیں پھر لڑکے یا خواتین جابز کے لئے اپلائی کرتے ہیں ان کا زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں

    انہوں نے کہا کہ جو کی ہمیں شکایت موصول ہوئی ہم نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا تو اس نے بتایا ہم نے جاب کا ایڈ دیا پھر خاتون کو انٹر ویو کے لئے ہوٹل میں بلایا جہاں اسے جنسی ہراساں کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا

    کس طرح یہ فراڈیے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں ؟ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ یہ لوگ اچھے برنڈز کے نام پر پیج بنا کر جاب کی ایڈ‌دیتے ہیں اور اپلائی کرنے کو کہتے ہیں خواتین سے ان کی تصویریں اور ڈیٹا لے کر کسی پرائیویٹ جگہ پر بلا کر جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ مردوں کو جاب کا لالچ دے کر رجسٹریشن اپلائی کرنے کی فیس یا ٹیسٹ لینے کی فیس کے نام پر ایزی پیسہ یا کسی دوسرے ذ رائع کے ذریعے پیسے منگوانا شروع کر دیتے ہیں

    ایسےلوگوں سے محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے ؟ اس حوالے سے آصف اقبال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دی گئی جاب کے لئے ایڈ پر اپلائی کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ سوشل میڈیا پر ویب سائٹ اس کمپنی کی ملکیت ہے جس کی ایڈ دی گئی ہے یہ فیک تو نہیں ہے یہ کنفرم کر لینے کے بعد ہی اپلائی کریں

    انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرویو کے لئے جب جائیں تو کنفرم کر لیں کہ وہ کوئی آفس ہےکسی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں جا کر انٹر ویو نہیں دینا

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آصف اقبال چودھری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آن لائن تجارت اور پُر کشش منافع کا لالچ دے کر عوام کو کولُوٹنے والے فراڈیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایسے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کے لئے خبردار کیا تھا

    آن لائن کمپنیاں پر کشش منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو کیسے لُوٹتی ہیں؟

  • گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے

    گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے

    چین کے شہر ووہان سے جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے ہر طرف تباہی مچا دینے کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں اس خطرناک وبا نے سینکڑوں جانوں کو نگل لیا ہے اور ہزاروں اس سے متاثر ہیں اور اس وائرس سے متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے

    اس خطرناک مرض کی چونکہ ویکسین ابھی دریافت نہیں ہو سکی تاہم ڈبلیو ایچ او ماہرین نے اس سے بچاؤ کے لئے چند احتیا طی تدابیر بتائی ہیں جن کو اپنا کر اس وبا ئی مرض سے خود کو اور اپنے ارد گرد لوگوں کو محفوظ رکھ جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے اور اس دوران پاکستانیوں کی قلیل تعداد گھروں سے باہر نکلے گی لوگ زیا دہ تر گھروں میں ہی رہیں گے گھر کی حدود میں بھی ایک فکر رہتی ہے اور وہ اس خطرناک کورونا وائرس کے چار دیواری میں داخلے کی فکر ہے

    ایک تحقیق کے مطابق نیا کورونا وائرس ہوا میں تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے اہم ترین دوسروں سے فاصلہ قائم رکھنا ہے یہ فاصلہ محض باہر ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی رکھا جانا چاہیئے

    صابن سے ہاتھوں کو دھونا وائرس سے دفاع میں شمار ہوتا ہے کیونکہ صابن وائرس اور انسانی جلد کے درمیان جوڑ یا چپکاؤ کو کمزور کر دیتا ہے

    الکوحل یا ایتھانول پر مبنی پراڈکٹس جن میں الکوحل کا تناسب 80-60 فیصد ہو وہ بھی کم و بیش اسی طرح وائرس کو مارتی ہیں جس طرح صابن، جبکہ صاب کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار بھی اچھا کام کرتی ہے

    گھروں میں باتھ روم اور کچن جرثوموں کی مام پناہ گاہ ہوتا ہے کچن میں اپلائینسز کی ہتھیوں اور پیشانیوں کو صاف اور ڈس انفیکٹ کر نا چاہیئے کوشش کریں کہ ایک مقام کی صفائی ایک ہی بار پو جائے

    بلیچ میں sodiumhypochlorite ہوتا ہے یہ وائرس کو مارتا ہے

    سرجیکل سپرٹ الکوحل کورونا وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں مار دیتا ہے کسی کپڑے کو خالص سرجیکل سپرٹ سے گیلا کریں اور سطح پر رگڑیں

    کورونا وائرس کے خلاف لڑائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے اگرچہ پاکستان میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اس رفتار کو روکنے کے لئے وہ تمام اقدامات کریں جو اس کے پھیلاؤ کو روکیں اگر گھر اس وائرس سے پاک رہیں گے تو گھر والے بھی محفوظ رہیں گے

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،پنجاب میں کرونا کے1380مریض ہوچکے،بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنا لو،ترجمان محکمہ صحت