Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: وزیراعلی نے موجودہ سکولوں کی اپگریڈیشن،پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سےفیزیبلیٹی رپورٹ طلب

    اوچ شریف: وزیراعلی نے موجودہ سکولوں کی اپگریڈیشن،پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سےفیزیبلیٹی رپورٹ طلب

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) وزیراعلی پنجاب کا بڑا اقدام حکومت پنجاب نے نئے سکول قائم کرنے اور موجودہ سکولوں کی اپگریڈیشن کےلیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 10 مارچ تک فیزیبلیٹی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے ،

    پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ ایلمنٹری کو ہائی سکول اور ہائی سکولز کو ھائرسیکنڈری سکولز کا درجہ دیا جائے گا تفصیل کے مطابق پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ایجوکیشن کے بارے احسن اقدام کو پورے پنجاب میں سراہا جارہاہے

    جس کے مطابق پورے صوبہ پنجاب میں موجودہ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کیۓ جا چکےہیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو 10 مارچ تک اپ گریڈ ہونے والے تعلیمی اداروں کی فیزیبلیٹی رپوٹس پیش کرنےکا پابند کیا گیا ہے

    عوامی سماجی تعلیمی اور ادبی حلقوں نے پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کو سراہا ہے

  • اوچ شریف: بہاول پور آرٹس کونسل کےارباب اختیارکامقامی فنکاروں سے تضحیک آمیز رویہ قابل افسوس ہے،مختار انجم

    اوچ شریف: بہاول پور آرٹس کونسل کےارباب اختیارکامقامی فنکاروں سے تضحیک آمیز رویہ قابل افسوس ہے،مختار انجم

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) نامور اسٹیج ریڈیو،ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ ڈرامہ رائٹر ہدایتکار مختار انجم نے کہا ہے کہ بہاول پور آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کا ضلع بہاول پور کے مقامی سینئر اور جونیئر فنکاروں سے تضحیک آمیز رویہ قابل افسوس ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے

    انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح کا پہلا پنجاب تھیٹرمقابلہ 2024 بہاول پورآرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کی وجہ سے متنازعہ ہوچکا ہے جو کہ ضلع بھر کی فنکار برادری کو ہرگز قبول نہیں کیونکہ ان دونوں افسران نے پنجاب آرٹس کونسل کے وضع کردہ قوائد و ضوابط کو خود ہی روند ڈالا اور اپنی طرف سے دستی قانون بنالئے اور من مانی کرتے ہوئے ایسے ڈراموں کو پوزیشن دے ڈالی جنہوں نے نہ مقررکردہ دورانیہ کی پابندی کی اورتشدد پرمبنی ڈرامے تھے جس سے حق داروں کو ان کے حق سے محروم کردیا

    جس کا جیوری ہیڈ ساجد حسن درانی نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور ڈائریکٹرآرٹس کونسل کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق رزلٹ اناؤنس کئے جس کا ثبوت رشیدیہ آڈیٹوریم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں موجود ہے

    مختارانجم نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سیدبلال حیدر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان دونوں افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں اوریہاں سے پوزیشن حاصل کرنے والے ڈراموں اوران کی پوزیشنز کوکو منسوخ کریں اور ڈائریکٹڑ سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کو یہاں سے تبدیل کریں۔

    مختارانجم نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران میتلا اورڈائریکٹرسجادحسین کا یہاں کے فنکاروں سے رویہ اور ناانصافی ہرگز قبول نہیں۔

    ضلع بہاول پور، احمدپور شرقی،ہ اوچشریف سمیت پورے وسیب اور ریاست کی فنکار برادری اس ظالمانہ اقدام پر ان دونوں افسران کے خلاف سراپا احتجاج ہے.

  • اوچ شریف:وزیراعلی کے حکم کی دھجیاں اڑادی گئیں،نگہبان راشن گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاری

    اوچ شریف:وزیراعلی کے حکم کی دھجیاں اڑادی گئیں،نگہبان راشن گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)وزیراعلی کے حکم کی دھجیاں اڑادی گئیں،۔نگہبان راشن گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاریخواتین کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود بھی کچھ خواتین کے نام لسٹ میں موجود نہ ہونے پر خواتین کااحتجاج

    احمد پور شرقیہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ،نگہبان راشن کی گھر کی دہلیز کے بجائے پوائنٹ پر تقسیم جاری، راشن کے حصول کے لئے خواتین کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود بھی کچھ خواتین کے نام لسٹ میں موجود نہ ہونے خواتین نے احتجاج شروع کر دیا

    احمد پور شرقیہ کی تحصیل انتظامیہ نے نواحی علاقہ محراب والا میں نگہبان راشن کی گھر کی دہلیز کے بجائے یونین کونسل آفس میں پوائنٹ پر تقسیم کیا جارہا ہے ۔خواتین کو لائینوں میں گھنٹوں بٹھا کر تقسیم کا عمل جاری ہے ۔

    بعض اہل خواتین کا لسٹ میں نام تک شامل نہیں کیا گیا جس پر خواتین کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔خواتین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے راشن گھر کی دہلیز تک پہنچانے کو صرف دعوٰی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے

  • اوچ شریف:بھٹو کا عدالتی قتل تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی،سید علی حسن گیلانی

    اوچ شریف:بھٹو کا عدالتی قتل تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی،سید علی حسن گیلانی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بھٹو کا عدالتی قتل تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہہ دیا ہے کہ بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔سید علی حسن گیلانی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ بات ثابت ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ادارہ اپنے مفادات کی خاطر کسی کو بھی سولی چڑھا دے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دلوائی سب کو پھانسی دی جانی چاہیئے۔انہوں کہا کہ صد افسوس کہ جب ہمارے ادارے انصاف نہ کریں تو پھر معاشرے کا اللہ حافظ ہے

    انہوں نے تاریخی مثال دیتے ہوئے کہا چرچل کو لڑائی کے دوران جب اطلاع ملی کہ ان کو شکست ہو رہی ہے تو اس نے پوچھا تھا کہ کیا ہماری عدالتیں انصاف کررہی ہیں تو جواب ملا تھا کہ جی‘ انصاف کررہی ہیں تو چرچل نے ایک تاریخ جملہ بولا تھا کہ ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا اور وقت نے ثابت کیا تھا کہ ان کو کامیابی ملی تھی

    یہاں پر جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس طرح کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ہے، سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ اب یہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو قائم رکھنے کیلئے ذاتی مفادات اور عناد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام اور ملک کا سوچیں تب ہی معاشرہ اور پاکستان ترقی کریگا

  • اوچ شریف:سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے

    اوچ شریف:سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کی پہچان بن چکی ہے پروین عطا ایڈووکیٹ

    ملک بھر کی طرح اوچ شریف میں بھی آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہاہے اس موقع پر ججز محمد حسین نے اپنی بیگم پروین عطا ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایڈووکیٹ خورشید خان کو نیلے فیروزی رنگوں سے مزین اجرک پہنائی اور اس موقع پر ایڈووکیٹ پروین عطا نے کہا کہ وسیب کے لوگ سرائیکی اجرک زیب تن کئے اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں۔ اس موقع پر وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔

    نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔

    اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

  • اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، گلی محلوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ پتنگیں اور ڈوریں بھی فروخت ہو رہی ہیں، پولیس اور انتظامیہ خاموش، پتنگ بازی سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    اوچ شریف شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

    خونی شوق ثابت ہونے والی پتنگ بازی عروج پر ہے جہاں سرشام آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے رنگین ہو جاتا ہے جس میں دھاتی ڈور کا استعمال کیا جاتا ہے جو جان لیوا ہے جس سے ملک بھر میں کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جس کے باعث پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تاہم انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے یہ خونی کھیل جاری ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اوچشریف کے نواحی علاقے پتی کھیارہ کا مقامی صحافی شہزاد اعوان دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اس خونی کھیل کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ‌شریف:موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    اوچ‌شریف:موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی ہدایت پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اوچ شریف کے نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پاپلر (poplar) کا پودا لگا کر شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا

    اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی روبینہ عباسی، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم، ڈی ای او ایجوکیشن محمد شہباز طاہر اور سکولوں کے طلباء کے ہمراہ نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پودے لگائے۔

    اس موقع پر شجر کاری کو فروغ دینے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے جائیں اور پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب اور فضا کو معطر بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے تمام افراد شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

  • اوچ شریف: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوچ شریف: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،ساتھی فرار،اہل علاقہ نے درگت بنا کر پولیس بلا لی،ملزم گرفتار، مقدمہ درج،

    تفصیل کے مطابق موضع بیٹ احمد بستی کالڑہ کے رہائشی محمد سلیم نے میڈیاکو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا آہٹ کی آواز سن کر جاگ گیا اور دیکھا کہ ایک کس ان کی قیمتی بکری چوری کر کے لے جا رہا تھا جسے گواہان کی مدد سے بکری سمیت قابو کر لیا جبکہ اس کے دیگر دو نامعلوم ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے

    اہل علاقہ نے ہاتھ آئے چور کی خوب چھترول کی اور پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے چور کو گرفتار کر لیا ،جس کا نام ظفر اقبال رامے ولد عبد الرشید سکنہ مامون آباد معلوم ہوا سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف بکری چوری سمیت برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ گرفتار ملزم ظفر اقبال رامے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بھی ہے

    جبکہ دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ معاملہ کسی خاتون کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا ہے جسکو مبینہ سیاسی دباؤ کے باعث بکری چوری کا بنا دیا گیا ہے،

    رات گئے تھانے میں مذکورہ ملزم کو چھڑوانے کے لیے سفارشیوں کا تانتا بندھا رہا اور ایک مقامی سیاسی شخصیت نے بھی پورا زور لگایا، مگر مقامی پولیس نے ایف آئی آر دیکر ملزم کو پابند سلاسل کردیا،

    آخری اطلاعات آنے تک پولیس دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے اور اس واقعہ بارے سوشل میڈیا پر واویلا مچا ہوا ہے۔

  • چونیاں:فارسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر امریکی قونصل جنرل کی چھانگا مانگا جنگل آمد

    چونیاں:فارسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر امریکی قونصل جنرل کی چھانگا مانگا جنگل آمد

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) فارسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر امریکی قونصل جنرل کی چھانگا مانگا جنگل آمد، سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ امریکہ، پاکستان کے ساتھ مل کر”گرین الائنس”فریم ورک کی تعمیر پر کام کر رہا ہے،امریکی قونصلیٹ جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا تقریب سے خطاب

    تفصیلات کے مطابق چونیاں، چھانگا مانگا فارسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر امریکی قونصلیٹ نے پلاٹیشن تقریب میں شرکت کی، جنگل میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز کی تقریب آمد پر مقامی انتظامیہ اور سکول کے بچوں نے پاکستانی اور امریکی جھنڈے لہرا کر شاندار استقبال کیا

    امریکی قونصلیٹ جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے بچوں کے ساتھ پودے لگا کر شجر کاری پلاٹیشن کا آغاز کیا۔ USA کاروباری، تعلیم اور غیر منافع بخش شعبے میں پاکستان کی رہنمائی کرتا رہے گا

    امریکہ،پاکستان کے ساتھ مل کر”گرین الائنس” فریم ورک کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہا ہے کرسٹن کے ہاکنز نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں، زراعت، پانی کے وسائل کے موثر انتظام اور صاف توانائی کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرے گا

    امریکہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔کریسٹن کے ہاکنز نے چھانگا مانگا میں بچوں کے ساتھ پودا لگا کر امریکہ پاکستان دوستی شجر کاری کا افتتاح کیا

    امریکی حکومت کے تعاون سے چھانگا مانگا میں سینکڑوں کنال پر پودے لگائے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ، ڈی ایس پی رانا زاہد، منتخب ایم پی اے میاں حنبل ثناء کریمی،رانا سکندر حیات، ڈی ایف او عمران ستار نے بھی شرکت کی۔

  • اوچ شریف:پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا

    اوچ شریف:پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) پنجند کینال کے کناروں سے سرکاری درختوں کاصفایا ہونے لگا،محکمہ جنگلات و انہار اور ہیڈ پنجند ایکسئین کے ملازمین اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے انتہائی قیمتی اور گھنے جنگل چٹیل میدان بننے لگے

    بہاولپور کی سب تحصیل اوچ شریف میں واقع پنجند کینال آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک قبضہ وٹمبر مافیا کا راج، سرسبز درختوں کی کٹائی جاری، ٹمبر مافیا کے سر غنو ں کی نگرانی میں کھلے عام جنگلات کاٹے جا رہے ہیں ، محکمہ ایریگیشن کی زرعی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج سبز اور قیمتی درختوں کی بے در یغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف نہروں پر درختوں کی بے دریغ کٹائی سمگلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ،محکمہ جنگلات محکمہ ایریگیشن اور ہیڈورکس کے ملازمین اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت اور رشوت سے انتہائی قیمتی اور گھنے درخت چٹیل میدان بنتے جارہے ہیں،

    قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے کاشتکاری کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ٹمبر مافیا کے سر غنو ں کی نگرانی میں دن بھر نہر کناروں پر آرا مشین اور کٹر کی مدد سے درخت کاٹے جا رہے ہیں اور خر یدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

    بارہا حکام بالا کو باور کرانے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی ملی بھگت سے درختوں کی تباہی میں مصروف عمل ہیں ،عوامی شکایات کے باوجود محکمہ کے افسران بالا خواب غفلت میں مدہوش ہیں، ٹمبر مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں اورسرسبزپاکستان کے دعوے کھوکھلے اور ہوائی ثابت ہو رہے ہیں،

    عوامی وا ویلا کے باوجود ابھی تک کسی ملزم کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ درختوں کا قتل عام حکومت اور متعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

    جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سے ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کئی سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں

    شہریوں نے ڈی سی بہاول پور اورڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ جنگلات ،محکمہ انہار کی ملی بھگت سے درختوں کی بڑی تعداد میں کٹائی کا فوری نوٹس لیں اور محکمہ کی جانب سے چوروں کے خلاف فرضی کاروائیوں کی رپورٹس اور سب اچھا کی رپورٹس پر ہر گز یقین نہ کریں بلکہ اس گھناؤنے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں

    ضلعی انتظامیہ بہاول پور اور مظفرگڑھ سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو دونوں ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے ،ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے موقف لیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ ضلع بہاولپور میں آتا ہے جبکہ ضلع بہاولپور والے اپنے موقف میں کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی حدود ہے.