فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو نامکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سیز نہ ہونے کے باعث سفر سے روک دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق سکھ مسافر فیصل آباد سے شارجہ کے راستے بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کے پاس واپسی کے ٹکٹس اور حکومتِ پاکستان کے مطلوبہ این او سیز موجود نہیں تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے این او سیز درکار ہوتے ہیں، جو ان کے پاس موجود نہیں تھے۔حکام کے مطابق سفر سے روکے گئے سکھ مسافروں کا تعلق ننکانہ صاحب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔
