Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • صلاح الدین پر بدترین پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آگئیں

    صلاح الدین پر بدترین پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آگئیں

    گوجرانوالہ: صلاح الدین کا جنازہ آج صبح دفنا دیا گیا، نہلانے سے پہلے اس کے بھائی نے کچھ تصاویر لی ہیں. صلاح الدین کے الٹے ہاتھ پر کسی چاقو کے گہرے زخم کا نشان ہے.

    سیدھا ہاتھ جلا ہوا ہے کھال ادھڑ چکی ہے جیسے کسی استری سے جلایا گیا ہو. پولیس نے صلاح الدین پر بدترین ظلم و ستم کیا ہے. پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، امید ہے ہلکی پھلکی رپورٹ بنا کر پولیس اپنے بھائیوں کو بچا لے گی. دوران تفتیش مار پیٹ ہوتی رہتی ہے، ٹانگ یا ہاتھ ٹوٹنا نارمل بات ہے.

    صلاح الدین کا کیس بھی دو تین سال عدالت میں چلے گا، پولیس والے دو چار سال سزا بھگتیں گے اور نوکری پر بحال ہو جائیں گے یا پھر حکومت پانچ دس لاکھ روپے دے کر لواحقین کو دیت ادا کر دے گی. عوام بھی مطمئن ہو جائے گی کہ چلو پیسے تو مل گئے قانون، انصاف کے تقاضے جائیں بھاڑ میں.

  • گوجرانوالہ، کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس

    گوجرانوالہ، کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس

    کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے کشمیر کانفرنس اپیکس کالج گوجرانوالہ میں منعقد کی گئی، کانفرنس سے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، چیئرمین اپیکس گروپ آف کالجز رانا عدیل ممتاز، کرنل ریٹائرڈ خالد مصطفی، اینکر پرسن فرحان شبیر، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، اسلامک سکالر ڈاکٹر حمزہ اور یوتھ ایکٹیوسٹ محمد علی حسن نے اظہار خیال کیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض نعمان علی ہاشم نے دئیے۔
    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عدیل ممتاز نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں، ہم مسلسل اپنا نقصان کرتے آئے ہیں لیکن ہمیں اس کا ادراک نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہم خود کو معاشی طور پر مضبوط نہ کرسکے، اب خود کو سدھارنے کا وقت آچکا ہے،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوش ہوتا ہوں، کشمیر کیلئے آپ کا آواز اٹھانا مجھے دلی سکون دیتا ہے۔ 4 سال سے آسیہ اندرابی جبکہ 26 سال سے ان کے شوہر زیر حراست ہیں، حریت قیادت کی آواز بند کردی گئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی سید علی گیلانی اور حریت قیادت کی آواز بن جائے،

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل خالد مصطفی نے کہا کہ سفارتی محاذ پر دنیا نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں، ہم بھی کریں گے، مگر ہمیں خود کو سفارتی محاذ پر مزید مضبوط کرنا ہوگا، سفارتی ناکامی کے بعد جنگ ہے تو قوم کشمیر کی خاطر جنگ کیلئے بھی تیار ہے۔

    تابش قیوم نے کہا کہ ہمیں کوئی محاذ خالی نہیں چھوڑنا، سوشل میڈیا پر نوجوان کمر کس لیں، اور بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

    کشمیر یوتھ الائنس کے سیکرٹری جنرل رضی طاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانفرنسز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اپیکس گروپ آف کالجز نے اعلان کیا کہ اپیکس کالج کا ہر طالب علم کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھے گا اور ای میل کرکے عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔

  • صلاح الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    گوجرانوالہ (باغی سپیشل رپورٹر) گزشتہ دنوں پولیس تشدد سے وفات اپنے والے صلاح الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق صلاح الدین کی نماز جنازہ ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو سے ملحقہ اس کے آبائی گاؤں گورالی میں ادا کی گئی ۔

    نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقاربا کے علاوہ اہل علاقہ سے بہت زیادہ لوگ شریک ہوئے ۔ لوگوں نے صلاح الدین کے والدین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور سب لوگوں کا یہی مطالبہ تھا کہ صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔

    صلاح الدین کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرے دکھ کو میرا اللہ ہی جانتا ہے ، ساری دنیا گواہی دے گی کہ میرا بیٹا ذہنی معذور تھا، مجھے بس انصاف چاہیے ۔

    مرحوم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرا بیٹا پیدائشی ذہنی معذور تھا ہم نے اس کے بازو پر ایڈریس بھی لکھوایا تھا ۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے خبر ملی کہ ہمارا بیٹا پولیس تشدد سے فوت ہو گیا ہے۔

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر وہاں کے لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کیا ۔ بعد میں پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

    گھریلوجھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ کے علاقے جھگیاں میں گھریلوجھگڑے پرتشدد کے بعد سسرالیوں نے مبینہ طور پرلڑکی کوآگ لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگانے سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ اورجسم بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت کے باعث پہلے ڈی ایچ کیو اور پھر مزید علاج کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا،

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کے شوہر،سسر،ساس اورنند کےخلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں،

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    متاثرہ لڑکی شاندہ نارووال کی رہائشی ہے،6ماہ قبل احسان سے اس کی شادی ہوئی تھی

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

  • بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

    گوجرانوالہ کے تھانہ صدرکامونکی میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوان نے خود کودوست کے ذریعےاغواکا ڈرامہ رچایا ،پولیس نے مغوی حافظ نصیب اوراس کے دوست حافظ فہد کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق مغوی حافظ نصیب نےاپنے ہی دوست حافظ فہد کے ساتھ اغوا کا منصوبہ بنایا،مغوی نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائیوں سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ،گرفتارمغوی اور اس کے دوست نے اعتراف جرم کرلیا

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    مغوی حافظ نصیب نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ استاد ہوں اور اپنا اسکول کھولنا چاہتا تھا،بھائیوں نے آج تک کچھ نہیں دیا اس لیے اغوا کا منصوبہ بنا،

     

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

     

     

  • صلاح الدین نے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

    محمد صلاح الدین گاؤں گورالی تھانہ واہنڈو نامی یہ شخص کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھا،جس کی وجہ سے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے دوران اس میں لگے سیکیورٹی کیمرے سے چھپنے کی بجائے اس کی طرف رخ کر کے منہ چڑاتا تھا۔لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی یہ حرکت اسے موت کی دہلیز پر پہنچا سکتی ہے ۔مختلف ٹی وی چینلز پر اس کی اس حرکت کی ویڈیوز ڈھڑا دھڑ چلائی گئیں،جس کے بعد دو دن پہلے یہ رحیم یار خان میں ہجوم کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ہجوم کے انصاف سے گزرتا ہوا یہ پنجاب پولیس کے نرغے میں آ گیا۔وہاں اس نے گونگے ہونے کی اداکاری شروع کی،جس کے بعد پنجاب پولیس نے اس کی زبان کھلوانے کو چیلنج سمجھ کر قبول کر لیا،اور اس غریب پر اتنا تشدد کیا کہ گزشتہ رات یہ حوالات میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ہاں جاتے جاتے کچھ دن کے لئے ٹی وی چینلز کی روزی روٹی کا انتظام کر گیا اور ساتھ ہی اس حقیقت پر مہر بھی ثبت کر گیا،کہ پاکستان میں قابل سزا مجرم صرف غریب ہی ہوتا ہے ،چاہے اس نے ڈبل روٹی ہی کیوں نہ چرائی ہو ،امیر کو تو کبھی ہتکھڑی لگانے کی جرات بھی نہی کی جا سکتی،اور اس کی حوالات میں ائیر کنڈشنر ،ٹی وی،نوکر اور گھر سے منگوایا گیا کریلے گوشت کا سالن سبھی کچھ شامل ہوتا ہے۔

    تفتیش کے دوران صلاح الدین نے تفتیشی افسر سے ایک سوال بھی کیا کہ اگر جان کی امان ہو تو ایک بات پوچھوں؟ آپ لوگوں نے تشدد کرنا کس سے سیکھا ؟

    صلاح الدین ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔
    اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی پاداش میں پنجاب پولیس کے تشدد سے فوت ہونے والا صلاح الدین ایک دین دار گھرانے سےتعلق رکھتا تھا، تصویر میں نظر آنے والا اس کا بھائی عالم دین ہے

    گھر والوں نے صلاح الدین کا نام اور پتہ انمٹ سیاہی سے بازو پر کنندہ کرا رکھا تھا کہ گمنے کی صورت میں گھر کی راہ لے سکے۔
    مظلوم پولیس گردی کا شکار ہوا ۔

    صلاح الدین کو انصاف دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چل رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین حکومت وقت سے مطالبہ کر رہے کہ صلاح الدین کو کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا گیا اس کے قتل کی شفاف تحقیقات کرکے اس کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے ۔

  • "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 3 ستمبر کو گجرات اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے

    "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 3 ستمبر کو گجرات اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے

    گجرات: کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام گجرات اور گوجرانوالہ میں "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینارز 3 ستمبر کو منعقد ہوں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر کے مطابق سیمینار میں علاقے کے معززین، کالج کے طلباء سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، گجرات میں سیمینار صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک اپیکس کالج گورالی، گجرات میں ہوگا جبکہ گوجرانوالہ میں 3 سے 6 بجے تک اپیکس کالج بلامقابل گفٹ یونیورسٹی میں ہوگا۔

    اس دوران کشمیر یوتھ الائنس کی قیادت صحافیوں سے خصوصی گفتگو بھی کرے گی۔ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، اپیکس گروپ آف کالجز کے ہیڈ رانا عدیل ممتاز، اینکرپرسن احمد قریشی، فرحان شبیر، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر نثار چیمہ، مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر شکیل رضا سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

  • گوجرانوالہ میں کتنے طلباء نے میڈیکل داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا؟ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ

    گوجرانوالہ؛ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے قائم انٹری ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ
    گوجرانوالہ؛ اے سی سٹی عثمان سکندر ، پرنسپل پروفیسر نذیر احمد،ڈاکٹر فضل الرحمن و دیگر ہمراہ
    گوجرانوالہ؛ کمشنر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
    گوجرانوالہ؛ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 4081 امیدواروں نے شرکت کی

    گوجرنوالہ : میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 2821 طالبات اور 1260 طلبہ نے شرکت کی

    گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیےقائم تینوں سینٹرز پر سخت حفاظتی اقدامات

    گوجرنوالہ؛ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود

    گوجرانوالہ ؛ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے گوجرانوالہ میں 3 سنٹرز قائم

    گوجرانوالہ کے تینوں سنٹرز میں 4081 امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شریک

    گوجرانوالہ میں 2821طالبات اور 1260طلبہ کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوا۔ساڑھے 12بجے ختم ہوگیا

    گوجرانوالہ؛ یو ایچ ایس کی ہدایت کے مطابق امیدوار صبح7بجے سے امتحانی مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے

    گوجرانوالہ؛ امتحانی مراکز کے باہر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے والدین کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144کا نفاذ

  • گوجرانوالہ : محکمہ ماحولیات میں افسران کی تبدیلی بھی ماحول کو تبدیل نہ کرسکی، سانس لینا بھی محال ہو گیا

    گوجرانوالہ کےعلاقہ شیخوپورہ روڈپر محکمہ ماحولیات کی جانب سے بند کی گئی بھٹیوں نے افسر کی تبدیلی کے ساتھ ہی کام شروع کردیااسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کی ایک ماہ کی کارگردگی میں تمام بند ہونے والی بھٹیاں چالو ہوگئیں. اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کاروائی کے لیے درخواست کا منتظر ہے بھٹیوں کے دھوئیں کے باعث اردگرد کے رہائشی علاقے( شیخورہ روڈ، الیاس کالونی، مسلم روڈ، سیم نالہ ،حنظلہ روڈ، میاں سانسی روڈ، بختے والا محلہ، علامہ اقبال روڈ) کے مکین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا اعلٰی حکام اور حکومتی عہدیداران سے نئے آنے اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کے غیر سنجیدہ رویے پر نوٹس لینے اور غیرقانونی بھٹیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی سی گوجرانوالہ کا شہر کے کس ہیلتھ سینٹر کا دورہ جانئیے تفصیل اس خبر میں

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سنٹر پیپلز کالونی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ،ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے اور موجودہ وسائل کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔
    دورہ کے موقع پر انچارج ڈاکٹر نے انہیں ایمرجنسی ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں 3شعبوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں گائنی،ایمرجنسی اور او پی ڈی شامل ہیں اس کے علاوہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو ویکسین بھی دی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں ہسپتال کا قیام شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس میں مزید شعبوں کا اضافہ کرنا ناگزیر ہے جس سے عمارت کو بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی جس کے لیے ڈاکٹرز اور مشینری کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال کی او پی ڈی اور دیگر صحت کی سہولیات کے حصول کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور مزید شعبوں کے شامل ہونے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے بھی بوجھ کم ہو گا جس سے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔
    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال کو مزید بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہسپتال میں مشینری اور عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومتی سطح پر بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال میں علاج کی سہولیات کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے چیک اپ اور ادویات کی فراہمی،ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔