Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
لوڈ مینجمنٹ ختم، بجلی صورتحال بہتر ہوگئی: اویس لغاری

    
لوڈ مینجمنٹ ختم، بجلی صورتحال بہتر ہوگئی: اویس لغاری

    ‎وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور توانائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے باعث محدود وقت کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی، تاہم اب حالات معمول پر آ چکے ہیں۔
    ‎وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے عوام کو مہنگی بجلی سے بچانے کو ترجیح دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لوڈ شیڈنگ کسی انتظامی ناکامی، نظام کی خرابی یا بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔
    ‎اویس لغاری کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار پر اثر پڑا۔ تاہم حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی توانائی نظام کو استحکام ملا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر وسائل کو بھی مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
    ‎وزیر توانائی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مستقبل میں بھی توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

  • ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پروزیراعظم نے اعلی سطح کمیٹی بنا دی

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پروزیراعظم نے اعلی سطح کمیٹی بنا دی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیرِ قانون و وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری اس کمیٹی کے ارکان ہونگے.کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لے کرے ایک جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی. اس دوران اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا اور کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی. وزیراعظم کے اس معاملے پر حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی. وزیرِ اعظم نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کی ہیں.

  • 
پیٹرول و ڈیزل پر بھاری ٹیکسز، فی لیٹر تفصیلات سامنے آگئیں

    
پیٹرول و ڈیزل پر بھاری ٹیکسز، فی لیٹر تفصیلات سامنے آگئیں

    ‎پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتوں کا بڑا حصہ مختلف ٹیکسز اور لیویز پر مشتمل ہے۔
    ‎ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 32 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ فی لیٹر پیٹرول پر 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی بھی عائد کی گئی ہے۔
    ‎مزید تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام عوامل مل کر پیٹرول کی مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔
    ‎دوسری جانب ڈیزل پر بھی بھاری ٹیکسز عائد ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 21 فیصد ٹیکس شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت 82 روپے 81 پیسے ہے۔ اس کے علاوہ 51 روپے 62 پیسے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے۔
    ‎ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69 پیسے لیوی شامل کی گئی ہے جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیزل پر ٹیکسز کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    ‎معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے ٹیکسز کم کرنا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ محصولات قومی آمدن کا اہم حصہ ہیں، تاہم عوامی دباؤ کے باعث اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

  • 
پیٹرول مہنگا، ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

    
پیٹرول مہنگا، ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

    ‎پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں، تاجروں اور کاروباری طبقے پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق مال بردار ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے ازخود تقریباً 4 فیصد کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور میں بھی مختلف شہروں کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جہاں انٹر سٹی روٹس پر 60 روپے سے لے کر 470 روپے تک کرایے بڑھا دیے گئے ہیں۔
    ‎ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گاڑیوں کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق ایندھن مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر اخراجات جیسے ٹیکسز اور چالان بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
    ‎کراچی میں مال بردار ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ بڑھتی مہنگائی اور ڈیزل کی قیمتوں کے باعث کئی افراد اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔
    ‎خیبر پختونخوا میں بھی ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پشاور سے راولپنڈی کے لیے ٹرک کا کرایہ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 35 ہزار روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور کے لیے یہی کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا براہ راست اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور عام شہریوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

  • 
پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ خطرناک حد تک موجود، رپورٹ

    
پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ خطرناک حد تک موجود، رپورٹ

    ‎پاکستان میں بچوں کی صحت سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے جہاں وزارت صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں کے بچوں کے خون میں سیسہ کی خطرناک مقدار پائی گئی ہے۔ ماہرین نے اس صورتحال کو صحتِ عامہ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق ایک سے تین سال کی عمر کے ہر 10 میں سے 4 بچوں کے خون میں سیسہ موجود پایا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک شرح ہے۔ اس تحقیق کے لیے اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت سات بڑے شہروں سے بچوں کے نمونے حاصل کیے گئے۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہری پور کا صنعتی علاقہ حطار سامنے آیا جہاں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا۔ اس کے برعکس اسلام آباد میں یہ شرح نسبتاً کم یعنی تقریباً ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ سیسہ ایک زہریلا مادہ ہے جو بچوں کی دماغی نشوونما، سیکھنے کی صلاحیت اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس کی موجودگی زیادہ تر آلودہ ماحول، صنعتی فضلے، پینے کے پانی اور بعض پرانی اشیاء کے استعمال کے باعث ہوتی ہے۔
    ‎وزارت صحت اور یونیسیف نے اس صورتحال پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور آلودگی پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ والدین کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں۔
    ‎یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہے، جس کے اثرات براہ راست نئی نسل کی صحت پر پڑ رہے ہیں۔

  • محنت کشوں کو بااختیار بنانے کا خواب ضرور حقیقت بنے گا ،بلاول

    محنت کشوں کو بااختیار بنانے کا خواب ضرور حقیقت بنے گا ،بلاول

    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش قوم کی اصل طاقت اور ترقی و خوشحالی کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن مزدوروں کو یاد کرنے کا ہے جنہوں نے اپنے غیرمتزلزل عزم سے معاشروں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بااختیار بنانے کا خواب ضرور حقیقت بنے گا اور پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ محنت کش طبقے کے مقاصد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ محنت کے وقار، معاشی انصاف اور مساوی مواقع کے اصولوں پر مبنی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کو شناخت، تحفظ اور قومی بیانیے میں آواز دے کر مزدور حقوق کے منظرنامے کو بدل دیا۔ جبکہ بینظیر بھٹو شہید نے ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فلاحی ریاست کے تصور کو مضبوط کیا اور معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دیا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے ان کامیابیوں کو مستحکم کیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے سماجی تحفظ کے نظام کو وسعت دی، جس سے خصوصاً محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنایا گیا،انہوں نے سندھ حکومت کے بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر ہاری کارڈ جیسے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے محنت کش بھی ایسی سہولیات تک مساوی رسائی کے حقدار ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد ایک مسلسل عمل ہے، خاص طور پر بدلتے ہوئے معاشی چیلنجز کے تناظر میں، اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر فرد کو عزت دی جائے اور خوشحالی مساوی طور پر تقسیم ہو۔

  • سہیل آفریدی کیخلاف مہم ناکامی سے دوچارہو گی،بیرسٹر گوہر

    سہیل آفریدی کیخلاف مہم ناکامی سے دوچارہو گی،بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناکامی سے دوچار ہوگی۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھا رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کو مایوسی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور پی ٹی آئی میں کسی قسم کا فارورڈ بلاک موجود نہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایل این جی کا جہاز  پاکستان پہنچ گیا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

    ایل این جی کا جہاز پاکستان پہنچ گیا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کے مطابق گزشتہ روز ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے ،گیس موصول ہوتے ہی اب بجلی کی لوڈ منیجمنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔آج سے 13 سے 14 دن پہلے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا

    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا کہنا تھا کہ 13 اور 14 اپریل کو پانچ پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی ،17,18,19اپریل کو کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں ہوئی ،19 اپریل سے 29 اپریل تک لوڈ شیڈنگ کو دو سے ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دیا گیا،آج سے 15 دن پہلے پریس کانفرنس کر کے وزارت کا موقف سامنے رکھا تھا ،بتایا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ہماری کسی کوتاہی یا سسٹم کے نان فنکشنل یا پیداواری صلاحیت کے نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہے ،نواز شریف کے سابقہ دور میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا ،چھ سال بعد پھر سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ گیس کی کمی تھی جو امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے نہیں موصول ہو رہی تھی ،اگر ہم ڈیزل یا فرنس ائل سے یہ بجلی پیدا کرتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کی تمام ضروریات کو ختم کرتے ہیں تو یہ بجلی بہت مہنگی پڑتی ،مہنگی بجلی کی وجہ سے صارفین پر بوجھ پڑ سکتا تھا ،ڈیمز کے پانی کو ریلیز کرنا ارسا کی ضرورت ہے اور یہ صوبوں کی ضروریات پر منحصر ہے ،الحمدللہ اب پن بجلی سے بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ،پن بجلی کی پیداوار اس سے پہلے ایک ہزار میگا واٹ تک ہوا کرتی تھی ،دعا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز پر قسم افت اور خرابی سے محفوظ رہیں ،موقع پر ہمیں مہنگی گیس خریدنی پڑی کیونکہ قطری گیس نہیں آرہی تھی ،جس طرح پہلے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی امید ہے اب بھی ایسا نہیں ہوگا ،بعض حلقوں کی جانب سے غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں کہ ہمارے پاس بجلی کی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگا واٹ ہے ،یہ تاثر بالکل غلط ہے بجلی کی پیداوار 46 ہزار میگا واٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگا واٹ ہے ،سال کے مختلف دورانیوں میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اتار چڑھاؤ اتا رہتا ہے ،الحمدللہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا ہے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہمیں مجبورا فرنس اور ایندھن سے چلنے والے پلانٹس کو بھی چلانا پڑا ،ہماری پوری کوشش ہوگی کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے ،بروقت اقدامات کی وجہ سے عوام کو ائندہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

  • پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی سفر بحال

    پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی سفر بحال

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دو ماہ کے تعطل کے بعد فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے، جس کے تحت 26 فروری کے بعد پہلی پرواز ایران سے مسافروں کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق تہران سے آنے والی پرواز ڈبلیو 5185 کامیابی کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری، جس کے ذریعے مسافروں کو پاکستان لایا گیا۔ فضائی رابطوں کی بحالی کو دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس روٹ پر ایران کی نجی ایئرلائن "ماہان ایئر” کی اگلی پرواز 7 مئی کو شیڈول کی گئی ہے، جبکہ اسی طیارے نے واپسی پر پرواز ڈبلیو 5184 کے ذریعے اسلام آباد سے تہران کے لیے روانگی اختیار کی۔

    واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد فضائی سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

  • فارن فنڈنگ کیس،عمران خان کے وکیل کا دوران سماعت چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ

    فارن فنڈنگ کیس،عمران خان کے وکیل کا دوران سماعت چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ

    فارن فنڈنگ کیس میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ بھی دیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان جمعرات کو بھی عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی جاری ہے،دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دیا اور کہا چیٹ جی پی ٹی کہتا ہے رجسٹرار کیس کے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرسکتا، یہ کون سا کیس ہے جس میں اسکروٹنی رجسٹرار کررہا ہے، پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا شاید انہیں معلوم نہیں خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے، یہ اگر چیٹ جی پی ٹی کا کہہ رہے ہیں تو وہ انہیں کیا جواب دیں،عدالت نے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔