Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک اور قانونی ٹیم عدالت پیش ہوئے۔عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی کو آگے نہ بڑھایا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 18 مئی مقرر کر دی۔واضح رہے کہ یہ مقدمات 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق درج کیے گئے تھے، جن میں مختلف الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

  • 
آئی ایم ایف اجلاس 8 مئی، پاکستان کو قسط متوقع

    
آئی ایم ایف اجلاس 8 مئی، پاکستان کو قسط متوقع

    ‎پاکستان کے قرض پروگرام کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری دی جا سکتی ہے، جو 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام اور آر ایس ایف کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس رقم کا مقصد پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کرنا اور مالیاتی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اگر تیسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے، جبکہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزے کے بعد مزید 210 ملین ڈالر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ یہ فنڈز زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور مالیاتی استحکام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
    ‎یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد اب اس پروگرام کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری درکار ہے۔
    ‎ماہرین معاشیات کے مطابق اس قسط کی منظوری پاکستان کے لیے مثبت اشارہ ہوگی، جس سے نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی بہتر ہوں گے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  اور عاصم منیر کی اہم ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات

    ‎ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ اس موقع پر باہمی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
    ‎ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا یہ دورہ دراصل مشاورت کے سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ مختلف ممالک کے دورے کر چکے ہیں تاکہ سفارتی سطح پر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔
    ‎ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسلسل رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • 
ڈیزل قیمت فارمولا تبدیلی، دباؤ کی تردید

    
ڈیزل قیمت فارمولا تبدیلی، دباؤ کی تردید

    ‎وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور ملکی ریفائنریز کے درمیان رضاکارانہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد یہ نیا فارمولا متعارف کرایا گیا۔
    ‎وزیر پیٹرولیم کے مطابق اس حوالے سے ماہرین اور ریسرچ ٹیم سے مشاورت کے بعد ایک عبوری فارمولا تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف موجودہ نظام کو بہتر بنانا ہے بلکہ مستقبل میں ریفائنریز کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ریفائننگ سیکٹر کو اپ گریڈ کر کے مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانا ہے۔
    ‎علی پرویز ملک نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو طویل مدت تک مستحکم رکھنے کے لیے عالمی سطح پر تنازعات کا حل بھی انتہائی اہم ہے، کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ براہ راست مقامی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اور توانائی کے شعبے میں مستقل مزاجی سے فیصلے کرنے ہوں گے۔ ان کے مطابق نئے فارمولے کے تحت قیمتوں کی ادائیگی کا نظام مقامی ریفائنریز کو علاقائی سطح پر مسابقت کے قابل بنائے گا اور انہیں دیگر ممالک، خصوصاً بھارت کی ریفائنریز کے برابر لانے میں مدد دے گا۔
    ‎وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کا ایک اہم مقصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملک کو زیادہ اقتصادی فائدہ حاصل ہو سکے۔ ان کے مطابق مسابقتی ماحول پیدا ہونے سے نہ صرف صنعت ترقی کرے گی بلکہ صارفین کے مفادات کا بھی بہتر تحفظ ممکن ہو سکے گا۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس پالیسی پر مؤثر عمل درآمد کیا گیا تو توانائی کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں آ سکتی ہیں اور معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک بحال

    وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک بحال

    وفاقی دارالحکومت میں مختلف راستے کھول دیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بند شاہراہوں کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس بھی دوبارہ بحال کردی گئی ہیں اور معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق شہر کے ٹریلز اور پبلک پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر فیض آباد اور پیرودھائی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری ہے، جس سے شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • حافظ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ،ویڈیو وائرل

    حافظ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ،ویڈیو وائرل

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    علامہ طاہر اشرفی نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ لندن میں اہل خانہ کے ہمراہ ایک دعوت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں بعض افراد نے انہیں روک لیا۔ مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا اور نازیبا زبان استعمال کی گئی متعلقہ افراد نے فوج اور سپہ سالار کے حوالے سے سوالات کیے اور تلخ جملوں کا تبادلہ کیا-

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ بعض افراد بھی موجود تھے سیاسی اختلاف کی بنیاد پر اہل خانہ کے سامنے ہنگامہ آرائی اور بدزبانی قابل قبول نہیں اگر کسی کے اہل خانہ کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جائے تو اسے برداشت کرنا مشکل ہوگا اختلاف رائے کو اخلاقیات اور برداشت کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

    انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات اور سفارتی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے مختلف ادوار میں پاکستان اور عالم اسلام کے تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا اور کسی ذاتی فائدے کے لیے کوئی عہدہ یا منصب حاصل نہیں کیا، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، اپنے ساتھیوں اور عرب نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے واقعے کے بعد ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

  • آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو  اگلے جمعہ تک پیٹرول یا ڈیزل پربھاری لیو ی لگانی پڑے گی،علی پرویز ملک

    آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ تک پیٹرول یا ڈیزل پربھاری لیو ی لگانی پڑے گی،علی پرویز ملک

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے شرائط میں نرمی یا رعایت حاصل نہ ہو سکی تو حکومت کے پاس پیٹرولیم لیوی میں 50 سے 55 روپے تک کے اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری ناگزیر ہے، بصورتِ دیگر معیشت کو مزید سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہےحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاہم، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر عالمی ادارے نے رعایت نہ دی تو اگلے جمعہ تک پیٹرول یا ڈیزل پر 50 سے 55 روپے تک لیو ی لگانے کا مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں فراہم کیا جا رہا ہے اور ڈیزل پر لیوی صفر ہونے کی وجہ سے اس کا بوجھ پیٹرول پر منتقل کرنا پڑاہ آئی ایم ایف کے تعاون کے بغیر موجودہ معاشی حالات میں نظام چلانا ممکن نہیں ہے، اس لیے معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ملک معاشی مشکلات کا شکار ہوا تو ہمارے پاس اربوں ڈالرز کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں تھے، لیکن اس کے باوجود حکومت نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے کے فنڈز سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار معاشی استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہیں-

    علی پرویز ملک نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے کی کمی کی گئی تو سیاسی مخالفین نے اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے انتہائی کٹھن حالات میں تیل کی دستیابی کو یقینی بنایا اور عوام کو بڑی تکلیف سے بچایا، وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ علاقائی تعاون کے ذریعے توانائی کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

  • وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق قریباً 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس گرمجوش اور دوستانہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاوزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو سراہا۔

    انہوں نے ایران کے اس فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد بھیجا گیا، جس نے وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعظم کے ساتھ 2 گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات بھی شامل تھی۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں سے روابط کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت میں وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی ہے انہوں نے اس ماہ کے آغاز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید بات چیت کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے خطے میں امن کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور ایران کی جانب سے خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

  • اسلام آباد میں کاروبارکے لیے اوقاتِ کار کا نیا شیڈول جاری

    اسلام آباد میں کاروبارکے لیے اوقاتِ کار کا نیا شیڈول جاری

    ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل میں مختلف کاروباری شعبوں کے لیے اوقاتِ کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم اس پابندی سے فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس مستثنیٰ ہوں گےاسی طرح ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کے مراکز، کلبز اور جم بھی رات 10 بجے تک کام کریں گے شہریوں اور کاروباری طبقے سے اپیل ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا انتظامیہ کے مطابق ہائیکنگ کے شوقین افراد کل سے مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریلز پر جا سکیں گے اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے دامنِ کوہ، لیک ویو سمیت شہر کے تمام پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے ہیں، جہاں شہری تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے باعث ہائیکنگ ٹریلز اور پارکس کو عوام کے لیے بند کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کی  پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،مبشر لقمان

    پاکستان کی پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،مبشر لقمان

    پسنئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دو متحارب ممالک کے درمیان واحد راستہ ہے امید ہے جنگ جلد ختم ہو جائے گی-

    مبشر لقمان منے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک دو روز میں پاکستان واپس آسکتے ہیں پاکستان کی جانب سے پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں کچھ لوگوں کے دعووں کے برعکس انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات نہیں کی جبکہ پاکستان دو متحارب ممالک کے درمیان واحد راستہ ہے امید ہے جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

    امریکا،ایران مذاکرات: صدر ٹرمپ نے امریکی وفدکا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل عین وقت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے مذاکراتی وفد کو پاکستان کے دورے سے روک دیا ہے۔

    ہفتے کے روز ’فاکس نیوز‘ کی صحافی عائشہ حسنی سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جارہے ہیں اس جنگ میں امریکا کا پلڑا بھاری ہے، اس لیے امریکی وفد کا 18 گھنٹے کی طویل مسافت طے کر کے پاکستان جانا سود مند نہیں ہے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کرسکتے ہیں ہمارے لوگ روانگی کی تیاری کر رہے تھے، میں نے کچھ دیر قبل انہیں یہ کہہ کہ روک دیا ہے کہ آپ بے مقصد باتوں کے لیے اتنی طویل مسافت کا سفر نہ کریں،ہمارے پاس تمام ’کارڈز‘ موجود ہیں، وہ جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں’۔

    ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد سے عمان روانہ

    دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ائیربیس سے واپس روانہ ہوا، اس موقع پر پاکستانی اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانہ کے عہدید ارو نے وفد کو الوداع کہا، ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔