Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • وادی کیلاش یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

    وادی کیلاش یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

    پاکستان کے قدیم اور منفرد ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کروانے اور اسے محفوظ بنانے کی حکومتی کاوشیں ایک اہم سنگِ میل عبور کر گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادیِ کیلاش کو باضابطہ طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملک کے لیے ایک بڑی سفارتی اور ثقافتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    یہ فیصلہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ وادیِ کیلاش نہ صرف ایک منفرد تہذیبی شناخت رکھتی ہے بلکہ یہ ایک ایسے قدیم اور نسبتاً محفوظ معاشرے کی نمائندگی بھی کرتی ہے جس نے وقت کے ساتھ اپنی روایات، رسومات اور ثقافتی ورثے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔وادیِ کیلاش خیبرپختونخوا میں کوہِ ہندوکش کے دامن میں واقع ہے، جہاں بمبوریت، رمبور اور بریر جیسی حسین وادیوں میں کیلاش قبیلے کے لوگ آباد ہیں۔ یہ خطہ اپنی الگ زبان، مذہبی رسومات، تہواروں اور طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔یونیسکو کی جانب سے اس خطے کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد پاکستان کے ثقافتی تنوع اور مذہبی ہم آہنگی کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کی سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ مقامی ثقافت کے تحفظ اور عالمی سطح پر اس کی شناخت مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    یونیسکو کی جانب سے اس اعتراف کو پاکستان میں ثقافتی رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کی عالمی توثیق قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک کی سافٹ پاور میں اضافہ کرے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وادیِ کیلاش کی قدیم تہذیب کو عالمی تحفظ حاصل ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لیے اس منفرد ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی راہیں مزید مضبوط ہوں گی۔

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    عدالتِ عالیہ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت بدستور موجودہ عدالت میں ہی جاری رہے گی، جبکہ ٹرائل جج افضل مجوکا کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔یہ فیصلہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزم عمر حیات کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔ ملزم نے ٹرائل جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کسی دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ٹرائل کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے تبادلے منظور

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے تبادلے منظور

    ‎جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کثرتِ رائے سے کیا گیا۔
    ‎اعلامیے کے مطابق کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد ان کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کر دیا گیا۔ اسی طرح جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری بھی اکثریتی رائے سے دی گئی۔
    ‎مزید برآں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تینوں ججز کے تبادلے کو عدالتی نظام میں انتظامی بہتری کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں سے متعلق اپنی سفارش واپس لے لی، جس کے باعث ان کے تبادلوں پر غور نہیں کیا گیا۔
    ‎اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان تبادلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خالی نشستوں کو صرف ٹرانسفر ججوں کے ذریعے ہی پُر کیا جائے گا اور نئی تقرریاں نہیں کی جائیں گی۔
    ‎ماہرین قانون کے مطابق اس نوعیت کے تبادلے عدالتی نظام میں توازن برقرار رکھنے اور مختلف ہائی کورٹس میں تجربہ کار ججز کی موجودگی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح ٹو میزائل  کا کامیاب تجربہ

    آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

    آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستگی اور بڑھتی ہوئی بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔

    فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا،جبکہ دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

  • پی آئی اے نجکاری:عارف حبیب کنسورشیم 100 فیصد شیئرز کا مالک بن گیا

    پی آئی اے نجکاری:عارف حبیب کنسورشیم 100 فیصد شیئرز کا مالک بن گیا

    عارف حبیب کنسورشیم نے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے رقم جمع کرا دی ہے، جس کے بعد اب ایئرلائن کی مکمل ملکیت اس کنسورشیم کو منتقل ہوگئی ہے۔

    عارف حبیب کنسورشیم کے مطابق معاہدے کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی جمع کرا دی گئی ہے،حکومتِ پاکستان نے نجکاری معاہدے کے تحت عارف حبیب کنسورشیم کو بقیہ 25 فیصد شیئرز خریدنے کا آپشن فراہم کیا تھا، جسے کنسورشیم نے استعمال کر لیا ہے اس سے قبل یہ گروپ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کا مالک تھا، عارف حبیب کنسورشیم نے بقیہ 25 فیصد شیئرز کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جمع کرا دیا ہے جب کہ اسٹینڈ بائی ایل سی اور بینک گارنٹی نجکاری کمیشن کو سونپ دی ہے۔

    عارف حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کو جلد ٹیک اوور کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں 28 اپریل آخری تاریخ تھی اور آج باقی شیئرز کے لیے پیشکش بھیج دی ہے، نجکاری کمیشن کو کہا ہے کہ ایف بی آر سے جہازوں کے لیے این او سی فوری دلوایا جائے۔

    مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے خسارے میں کمی آئے گی اور طیاروں کی تعداد میں اضافے سمیت بین الاقوا می روٹس پر سروسز کو بہتر بنایا جا سکے گا، اور یہ ملکی معیشت اور ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک سنگ ہے۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مالیاتی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد توقع ہے کہ مئی 2026 میں عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کا مکمل انتظامی کنٹرول سنبھال لے گا۔

  • ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں ہے،مصطفیٰ کمال

    ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں ہے،مصطفیٰ کمال

    فاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں ہے اور اس کی روک تھام کے لیے گلوبل فنڈ امداد فراہم کرتا ہے-

    ایچ آئی وی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں ہے اور اس کی روک تھام کے لیے گلوبل فنڈ امداد فراہم کرتا ہے 2024 سے 2026 کے لیے فنڈ 65 ملین ڈالر مختص تھا، جس کی مدت جون 2026 میں ختم ہو جائے گی،65 ملین ڈالر میں سے حکومت پاکستان کو 3.9 ملین ڈالر دیے گئے، جبکہ باقی رقم نئی زندگی اور یو این ڈی پی کو فراہم کی گئی۔

    مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 84 ہزار ہے، جن میں سے 61 ہزار مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ 24 ہزار مریض لاپتا ہیں 2025 میں ملک میں اے آر ٹی سینٹرز کی تعداد 97 ہو گئی، جبکہ 2020 تک پورے ملک میں صرف 49 اے آر ٹی سینٹرز تھے تونسہ میں ایچ آئی وی کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جو واقعہ رپورٹ ہوا وہ 2024 کا ہے اسلام آباد میں اس وقت ایچ آئی وی کے کل 618 رجسٹرڈ کیسز ہیں، جن میں سے 210 کیسز اسلام آباد کے ہیں، جبکہ باقی 408 کیسز راولپنڈی اور دیگر علاقوں کے رجسٹرڈ ہیں،ایچ آئی وی کی کوئی دوا مارکیٹ میں دستیاب نہیں، یہ ادویات صرف سرکاری اداروں سے فراہم کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے، 100 سال کی سفارتکاری میں بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی تھی،پاکستان نے تیسری جنگ عظیم رکوانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ ملک کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں-

  • پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کا امکان

    پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کا امکان

    پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے،اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہےاجلاس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے،آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے جبکہ حکومت نے معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے معاشی خطرات برقرار ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے-

  • معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یورو بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور پارٹنر کو بھی اسی مہینے ادائیگی کی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں مارچ کے دوران مجموعی ترسیلات 3.8 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ معمول کے مطابق ماہانہ ترسیلات کا حجم 3.2 ارب امریکی ڈالر ہے،رمضان اور عید کے باعث ترسیلات میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مارچ میں 260 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے، جبکہ اپریل میں مزید اضافہ متوقع ہےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ماہانہ 180 سے 200 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری لازم نہیں ہےرواں مالی سال میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی مقررہ ہدف سے کم رہے گی یورو بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور پارٹنر کو بھی اسی مہینے ادائیگی کی گئی ہے۔

    محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نجکاری پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے اور پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کی گئی ہےلاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپور ٹس کی نجکاری کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا بڑے کاروباری گروپس کنسورشیم کی شکل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کی تنظیم نو کی گئی ہے جبکہ پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، آئندہ سال سے مسلح افواج کا کنٹری بیوٹری پنشن نظام شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ کرپٹو صارفین موجود ہیں اور اس شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹوکنائزیشن کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے،جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہ

  • ججز ٹرانسفر معاملہ،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو لکھا خط

    ججز ٹرانسفر معاملہ،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو لکھا خط

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس پاکستان سے بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن ٹرانسفر معاملے کو ذاتی طور سننے کی استدعا کی ہے،جسٹس بابر ستار نے خط میں استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر معاملے سے پہلے کمیشن اجلاس میں مجھے سنا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ سے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ٹرانسفر کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے نام زیرِ غور آئیں گے۔ٹرانسفر کے لیے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے نام بھی زیرِ غور آئیں گے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ٹرانسفر ججز سے متعلق اجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد سرفراز ڈوگر کی جانب سے 5 ممبران کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا گیا۔

  • عمران خان کو ایک بار پمزلایا گیا،پریس ریلیز جاری

    عمران خان کو ایک بار پمزلایا گیا،پریس ریلیز جاری

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کی ہے

    پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو پمز لایا گیا، ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی،میڈیکل پراسِس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی، ماہرینِ چشم نے معائنہ کیا، مریض طبی طور پر مستحکم پایا گیا، آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی، مریض کی مکمل آگاہی و رضا مندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا، طریقۂ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، مریض طریقۂ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا، مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔