Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • سپریم کورٹ پاکستان کا ترکیہ اور چین کے ساتھ عدالتی تعاون  وسیع

    سپریم کورٹ پاکستان کا ترکیہ اور چین کے ساتھ عدالتی تعاون وسیع

    سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے آئی ٹی افسران کے وفود ترکیہ اور چین کا دورہ کریں گے-

    ترکیہ اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک عدالتی شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے نظامِ انصاف کو جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی اور عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ اس سلسلے میں آئینی عدالت ترکیہ اور Supreme People’s Court of China کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت عدالتی تبادلے، تربیت، ٹیکنالوجی انضمام اور استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    ان اقدامات کے تحت ضلعی عدلیہ کے میرٹ پر منتخب ججز کو عالمی سطح پر تربیتی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں جیسے گوادر، لکی مروت، گھوٹکی، بنوں، کوئٹہ اور مٹھی سے تعلق رکھنے والےججز کو بھی بین الاقوامی فورمز میں نمائندگی دی جا رہی ہے۔ خواتین ججز کی عالمی سطح پر مؤثر اور بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ پاکستانی عدالتی وفود ترکیہ اور چین میں کانفرنسز اور تربیتی پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں۔

    مزید برآں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے آئی ٹی افسران کے وفود بھی ان ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ جدید عدالتی ڈیجیٹل نظام اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا عملی جائزہ لیا جا سکے سپریم کورٹ کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشتیں نہ صرف فعال بلکہ نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں، اور اس عالمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان کا مقامی ای او-3 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

    پاکستان کا مقامی ای او-3 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

    پاکستان نے خلائی پروگرام میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، مقامی سطح پر تیار کردہ ’ای او تھری‘ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مقامی طور پر تیار کردہ ‘الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ’ (ای او3) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے اس تاریخی سیٹلائٹ کو چین کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جو پاکستان کے خلائی پروگرام میں خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    ای او تھری سیٹلائٹ کا کامیاب مشن پاکستان کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز ہے، جو ملک میں شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے کے انتظام (ڈیزاسٹر مینجمنٹ)، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں انقلاب برپا کر دے گایہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کے ایک مربوط نظام کی بنیاد بنے گا، جس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا قومی ترجیحات کو سہارا دینے اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    اس تاریخی موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سپارکو کے انجینیئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے،وزیرِ اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے ساتھ ہی انہوں نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کے دیرینہ اور ہر موسم کے آزمودہ دوست ملک چین کے تعاون کو بھی سراہا، جس نے اس اہم منصوبے کی تکمیل میں بھرپور مدد فراہم کی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی مدد سے اب پاکستان خلا سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ڈیٹا کے لیے غیر ملکی ذرائع پر انحصار کم کر سکے گا۔

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے رابطہ

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فودان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی جاری سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ، مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق اس سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار کا مصر کے وزیرِ خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں اہم علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔

  • قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز ،سرکاری مؤقف کا ہمیشہ انتظار کریں،اسحاق ڈار

    قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز ،سرکاری مؤقف کا ہمیشہ انتظار کریں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں علاقائی پیش رفت اور سفارتی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہے تاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران امریکا سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف وہی ہے جو سرکاری ذرائع سے جاری کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ یا نامعلوم پاکستانی حکام کے حوالے سے شائع یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتیں۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور صرف مستند اور سرکاری بیانات پر انحصار کریں تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچائی جا سکیں۔

  • معرکۂ حق کے ہیرو کیپٹن محمد حیدر علی،شاندار جنگی کارکردگی کی داستان

    معرکۂ حق کے ہیرو کیپٹن محمد حیدر علی،شاندار جنگی کارکردگی کی داستان

    معرکۂ حق کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن محمد حیدر علی نے میزائل لانچنگ آفیسر کی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور میدانِ جنگ میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹن محمد حیدر علی کی یونٹ نے اس معرکے میں مثالی کارکردگی دکھائی، جس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے اور فتح کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت اور حکمتِ عملی کے باعث آپریشنل کامیابیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔معرکے کے دوران فتح ون میزائل کے مؤثر اور درست فائر نے دشمن کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی جارحانہ منصوبہ بندی کو شدید دھچکا پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق دشمن کے ممکنہ اہداف میں پٹھان کوٹ ایئر بیس اور مامون ایوی ایشن بیس شامل تھے۔

    کیپٹن محمد حیدر علی کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ستارۂ بسالت سے نوازا گیا، جو ان کی قربانیوں اور خدمات کا باضابطہ اعتراف ہے۔یہ اعزاز ان کی اس شاندار جنگی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے جس میں انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

  • اسلام آباد، گھر سے خاتون ،بچے سمیت چار لاشیں برآمد

    اسلام آباد، گھر سے خاتون ،بچے سمیت چار لاشیں برآمد

    اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے، کمال کیپیٹل ہسپتال کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونے والوں میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جس سے واقعہ کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حبیب الرحمٰن سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس نے اطلاع دینے والے سیکیورٹی گارڈ اور اہلِ محلہ کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

  • اسلام آباد،سیکورٹی سخت،سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افراد گرفتار

    اسلام آباد،سیکورٹی سخت،سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افراد گرفتار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں

    تھانہ کرپا، ترنول، سیکرٹریٹ، لوہی بھیر، تھانہ نون، سمبل، کورال، رمنا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں زونل ایس پیز کی زیرِ نگرانی سرچ آپریشنز کئے گئے جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 674 افراد، 259 گھرانوں، 31 ہوٹلز، 26 دکانوں، 260 موٹر سائیکلز، 96 گاڑیوں کو چیک کیا۔ 31 مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلز کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

  • صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین، سی پیک اور معاشی تعاون پر اہم بات چیت متوقع

    صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین، سی پیک اور معاشی تعاون پر اہم بات چیت متوقع

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جو چینی حکومت کی دعوت پر ہوگا۔

    دورے کے دوران صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہائنان کے شہر سانیا جائیں گے، جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پاک-چین دوطرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کا حصہ ہے اور اس سال پاک-چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ،بھارتی پروپیگنڈہ پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمت عملی کے باعث زمین بوش

    پہلگام فالس فلیگ،بھارتی پروپیگنڈہ پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمت عملی کے باعث زمین بوش

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق اور شواہد سے بے نقاب کیا بلکہ مکمل طور پر بےاثر دیا۔

    پاکستان نے نہایت موثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا۔ پاکستان کی تزویراتی ابلاغی حکمت عملی نے بھارتی ڈس انفارمیشن کیمپین مکمل طورپر غیر مؤثر بنا دیا۔ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبے سے بھارتی موقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا

    عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی بنیاد حقائق اور سچائی پر مبنی مؤقف تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی ایک جامع کیس اسٹڈی کے طور پر سامنے آئی، جو ہر لحاظ سےقابلِ مطالعہ اور قابلِ تقلید ہے

  • مہنگائی کی شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار کمی ریکارڈ

    مہنگائی کی شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار کمی ریکارڈ

    ‎وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 13.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے یہ شرح 12.16 فیصد تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 9 اشیاء سستی ہوئیں اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ یہ اعداد و شمار عوام پر مہنگائی کے مسلسل دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔
    ‎ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 3.13 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گھریلو اخراجات میں مزید بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 27.65 فیصد اور پیاز میں 9.35 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہریوں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔
    ‎ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کمی آئی ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم سالانہ سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اب بھی عوام کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی منڈی، مقامی سپلائی اور حکومتی پالیسیوں سے متاثر ہوتا ہے، اور اگر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کا دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔