Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • وفاقی وزیر مذہبی امور سے فلسطین کے اعلیٰ مذہبی وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیر مذہبی امور سے فلسطین کے اعلیٰ مذہبی وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیر مذہبی امور سے فلسطین کے اعلیٰ مذہبی وفد نے ملاقات کی-

    ملاقات میں قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش اور مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین شامل تھے، سردار محمد یوسف نے فلسطینی وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور میں وفد کی آمد باعثِ برکت ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے اور حکومتِ پاکستان نے اقوا م متحدہ کے فورم پر متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، بشمول وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ، نے غزہ میں مظالم رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے،سردار محمد یوسف نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے اور مسلمان مسجدِ اقصیٰ میں آزادی سے عبادت کر سکیں۔

    انہوں نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، اور پاکستانی پاسپورٹ پر واضح درج ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے قابلِ استعمال نہیں۔

    قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے فلسطینی صدر آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے ایک ہزار سال میں پہلی بار مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کو بند کیا ہے۔

    مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی سرپرستی قابلِ مذمت ہے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور فلسطین کا مؤقف کبھی جدا نہیں ہو سکتا، اور امید ظاہر کی کہ ایک دن پاکستانی عوام مسجدِ اقصیٰ میں شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

    اس موقع پر سردار محمد یوسف نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو چھٹی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی، جبکہ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سیرت کانفرنس میں بھی فلسطینی قاضی القضا شریک ہوئے تھے۔

  • 
وزیراعظم کی یو اے ای حملوں کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

    
وزیراعظم کی یو اے ای حملوں کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
    ‎وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں پاکستان اپنے برادر ملک کے ساتھ مضبوطی سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عالمی استحکام کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
    ‎شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی کا برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے اور تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لیے سفارتی عمل کو آگے بڑھانے اور مذاکرات کو موقع دینا ناگزیر ہے۔
    ‎یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس پر اماراتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ڈرونز بھی داغے گئے۔
    ‎دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ان حملوں کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس صورتحال کے لیے امریکا کی فوجی سرگرمیاں ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی کوششوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاکہ کسی بڑے تنازع سے بچا جا سکے۔

  • وزیر اعظم  کا  ترکیہ میں  تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم کا ترکیہ میں تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے مختلف صوبوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے سیلاب سے دوچار ترک عوام سے دلی ہمدردی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے کہا کہ رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

    بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک تمنا ئیں اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں،پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امدادی اور بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن انسانی اور مادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں سیلاب اور خراب موسم کے باعث غازی انتیپ، شانلی اورفہ اور آدی یمان ملحقہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے-

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی:بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کارروائی:بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار گینگ، جسے ’مانو گینگ‘ کہا جاتا ہے، کے 3 ارکان کو لیڈر سمیت حراست میں لیا گیا ہے،ملزمان میں کاشف عر ف مانو، جلال حیدر اور محمد ذیشان شامل ہیں،جو موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے ما لیت کے 13 چوری شدہ موٹر سائیکل، جعلی کرنسی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موٹر سائیکل 10 سے زائد مقدمات میں چوری کیے گئے تھے، یہ گینگ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • 
بزنس فورم کی بجٹ تجاویز، سپر ٹیکس ختم اور کاروباری لاگت کم کرنے کا مطالبہ

    
بزنس فورم کی بجٹ تجاویز، سپر ٹیکس ختم اور کاروباری لاگت کم کرنے کا مطالبہ

    ‎پاکستان بزنس فورم نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہیں، جن میں معیشت کو گروتھ کی سمت پر ڈالنے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
    ‎پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب کا کہنا ہے کہ اس وقت کاروباری برادری شدید مایوسی کا شکار ہے اور حکومت کو بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو کاروبار کو سہارا دے سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ عارضی بنیادوں پر نافذ کیا گیا تھا لیکن اب اسے مستقل بنا دیا گیا ہے، جو کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور کارپوریٹ ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ ان کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے تاجروں پر ماہانہ 10 ہزار روپے فکس ٹیکس عائد کیا جائے، جس کے بعد ان سے مزید پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ فکس ٹیکس بجلی کے بلوں میں شامل کیا جائے تاکہ وصولی کا عمل آسان ہو جائے۔
    ‎خواجہ محبوب نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ مقامی کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر عائد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، کیونکہ گزشتہ چند برسوں میں اس ٹیکس کے باعث پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔
    ‎انہوں نے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے سات سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی تجویز دی، جبکہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری واپس لانے کے لیے سیکشن 7E کے خاتمے اور سیکشن 8 اور 8B میں ترامیم کا مطالبہ کیا۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں صرف ریونیو بڑھانے کے بجائے معاشی ترقی پر توجہ دی جائے، نان فائلرز پر پابندیاں سخت کی جائیں اور انڈر انوائسنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • 
آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ایک ہفتے میں 200 روپے تک مہنگائی

    
آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ایک ہفتے میں 200 روپے تک مہنگائی

    ‎ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق لاہور، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جہاں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لاہور میں آٹے کا تھیلا 1810 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
    ‎دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 190 روپے جبکہ سکھر میں 160 روپے مہنگا ہوا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قیمتوں میں 80 سے 90 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔
    ‎بڑے شہروں میں صورتحال مزید سنگین ہے، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا ہو کر 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں اس کی قیمت 2373 روپے جبکہ پشاور میں 2350 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
    ‎آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اس تیز اضافے نے غریب اور متوسط طبقے پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی ہفتے میں اتنا بڑا اضافہ حکومتی نگرانی اور قیمتوں کے کنٹرول کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

  • 
نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس میں ٹاپ کر لیا

    
نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس میں ٹاپ کر لیا

    ‎پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک محنتی نوجوان حضرت بلال نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ملک بھر میں وہ 18ویں نمبر پر آئے ہیں۔ یہ کامیابی اس بات کی مثال بن گئی ہے کہ محدود وسائل کے باوجود محنت اور عزم کے ساتھ بڑے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
    ‎حضرت بلال کے والد پیر محمد ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں نائب قاصد کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کی مسلسل محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود بلال نے تعلیم پر بھرپور توجہ دی اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔
    ‎حضرت بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے انگلش میں بی ایس کیا اور اس کے بعد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری شروع کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر کا باعث بن گئی ہے۔
    ‎بلال کے والد کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کے نوجوانوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، اور اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ تعلیم اور محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2025 کی کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد رہی، جس سے اس امتحان کی سختی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

  • پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں  تبدیلی کا فیصلہ

    پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

    پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئے تعلیمی سال سے نیا نصاب نافذ کیا جائے گا، نئے نصاب میں نصاب کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر ضروری مواد کم ہوگا، نصاب ایڈوائزری بورڈ نے تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی۔

    موقف اپنایا گیا کہ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ایس ایل اوز میں کمی کی جائے گی، نصاب میں ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہےسی ای او پیکٹا کا کہنا ہےکہ اگلے تعلیمی سال کیلئے نئے نصاب پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ اصلاحات پر تیزی سے عمل جاری ہے، عالمی تعلیمی رجحانات کے مطابق نصاب اپڈیٹ ہوگا۔

  • رواں سال خریف کی فصل  کیلئے کم پانی ملنے کا خدشہ ہے،ارسا

    رواں سال خریف کی فصل کیلئے کم پانی ملنے کا خدشہ ہے،ارسا

    ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،رواں سال خریف کی فصل کیلئے سندھ کو 29 اور پنجاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ہے –

    تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کیے گئے ہیں، ارسا نے 2026 میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے،ارسا کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑفٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، کوٹری کے نیچے پانی کا اخراج 5.596 ملین ایکڑ فٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470 ملین ایکڑفٹ تھا، پانی کا صوبائی استعمال 20 مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سے کم رہا،آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سےقبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

  • جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے  ہوگا،وزارتِ مذہبی امور

    جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا،وزارتِ مذہبی امور

    وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے ہو گا۔

    جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت آج مختلف شہروں سے ہزاروں عازمین سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، حج مشن کے تحت عازمین کو رہنمائی، طبی سہولیات اور دیگر خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے-

    ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ نے بتایا ہے کہ سرکاری سکیم کے 32 ہزار 454 عازمینِ حج 126 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے۔4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمینِ حج بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں آج 4 مئی سے جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز ہو گا آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں پر 4 ہزار 377 عازمین جدہ پہنچیں گے۔