Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا،اسحاق ڈار

    معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

    معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ محض کیلنڈرکی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحاد و غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں،اسحاق ڈار کا کہنا تھا عوام، مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے جارحیت کا متوازن اور فیصلہ کن جواب دیا، بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی خودمختاری پرکبھی سمجھوتا نہیں کرےگا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا فعال سفارتکاری کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھر پور انداز میں پیش کیا، گزشتہ سال بھارت نے جارحیت مسلط کی، پاکستان نے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا، کشمیر سمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے،اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، قومی سلامتی کو لاحق ہرخطرےکا جواب پوری قوت سے دیا جائےگا، پاکستان معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔

  • ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

    ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 11 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ بالائی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جہاں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے 8 سے 10 مئی کے دوران میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو دھوپ سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کسانوں کو بھی موسمی حالات کے پیش نظر اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سندھ کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران سندھ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے سندھ میں درجہ حرارت 3 سے 4 دن کے اندر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے 10 مئی کی شام سے ایک مغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث موسم میں تبدیلی آئے گی جب کہ 13 مئی تک ان علاقوں میں بارش اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے شدید گرمی کے باعث شہری احتیاط برتیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے-

  • پاکستان کو معاشی خود کفالت کی طرف بڑھنا ہوگا،محمد اورنگزیب

    پاکستان کو معاشی خود کفالت کی طرف بڑھنا ہوگا،محمد اورنگزیب

    پاکستان میں سرمایہ مارکیٹ کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے کے لیے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی منڈیوں کو جدید بنانے اور معیشت کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    یہ فنڈ بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر تشکیل دیا گیا، جس کا مقصد مالیاتی خواندگی کو فروغ دینا، مالی شمولیت کو وسعت دینا اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے اس موقع پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ پاکستان کو اپنے وسائل پر انحصار بڑھانا ہوگا اور معاشی خود کفالت کی طرف بڑھنا ہوگا،سرمایہ مارکیٹ ملکی ترقی کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

    تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان سمیت اہم اداروں نے اس فنڈ میں شمولیت اختیار کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کی شرح اب بھی ایک فیصد سے کم ہے، تاہم آئندہ برسوں میں اسے 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    منتظمین کے مطابق فنڈ کو ابتدائی طور پر 12 کروڑ روپے سے فعال کیا جائے گا جبکہ شریک ادارے اپنی سالانہ آمدن کا ایک فیصد اس میں شامل کریں گے تاکہ یہ پائیدار بنیادوں پر کام کر سکے،اپریل 2026 میں تقریباً 24 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے، جو سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کی علا مت ہے۔

  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین کی عملداری سے متعلق اجلاس

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین کی عملداری سے متعلق اجلاس

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین کی عملداری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں موجودہ لیبر قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ان قوانین کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مزدوروں کے حقوق کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ لیبر ماحول کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، صنعتوں سے متعلق معاون خصوصی، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری انسانی حقوق، سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

  • پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،وزیراعظم

    پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امت مسلمہ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شیلڈز پیش کیں اور کہا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل باہمی محبت، اتحاد اور مثالی کردار کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے-

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کی،اور امت مسلمہ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شیلڈز پیش کیں،اس موقع پر فلسطین اور سعودی عرب کے وفود کے سربراہان نے وزیراعظم کو شیلڈز پیش کیں۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی اعزازی شیلڈ پیش کی جو سعودی سفیر نے وصول کی انہوں نے سعودی عرب کے سفیر، فلسطین کے مفتی اعظم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کو بھی شیلڈز دیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان علمائے کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان علما کونسل اور بین الاقوامی تحفظِ حرمین کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد اور محبت کی بہترین مثال ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے علما، مشائخ اور معزز مہمانوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل باہمی محبت، اتحاد اور مثالی کردار کے ذریعے نکالا جا سکتا ہےانہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی امن اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت برادر ممالک کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں،اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ پیش رفت عالمی اعتماد کا مظہر ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن سکتی ہے۔

  • صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 7 مئی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرنے کی منظوری دی ہے،سینیٹ کا اجلاس 7 مئی کو شام 5 بجے ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اجلاسوں میں اہم قانون سازی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جون 2026 کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے 4 ہفتوں کا شیڈول مختص کیا گیا ہے۔

  • معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، سیدال خان ناصر

    معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، سیدال خان ناصر

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو دشمن ملک بھارت کے خلاف شاندار فتح اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جس میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا نہایت پیشہ ورانہ، مؤثر اور بھرپور جواب دیابھارت کو نہ صرف پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے سبکی اور رسوائی اٹھانا پڑی۔

    انہوں نے کہاکہ جب بھارت نے جھوٹے پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایسی مثال قائم کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا،اس معرکے نے نہ صرف پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ پاک فوج کو ایک عظیم، منظم اور بہادر فوج کے طور پر عالمی سطح پر مزید پہچان دلائی۔

    انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان آج پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور دنیا بھر میں انہیں مزید عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے انہوں نے اس اعزاز کا سہرا عسکری قیادت، بالخصوص سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کو دیا اور کہاکہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    انہوں نے ’معرکہ حق‘ کو قومی اتحاد کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر پاکستانی قوم، افواج، حکومت اور علما کرام ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آئے، جو کہ ’واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً‘ کی عملی تفسیر ہے، یہ معرکہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

    سیدال خان ناصر نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بہادری، قربانیوں اور جرات کے باعث نہ صرف ملک کا دفاع مضبوط ہوا بلکہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا یہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری افواج کو دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اگر بھارت نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ایک بار پھر منہ توڑ اور سبق آموز جواب دیا جائے گا انہوں نے مودی حکو مت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسحاق ڈار

    کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں علما کونسل کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کیا۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملکی و بین الاقوامی ممتاز علما اور اسکالرز کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت اور بروقت انعقاد کو سراہا۔

    اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد، تنظیمِ تعاونِ اسلامی کے کلیدی کردار اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی نمایاں کیا اور معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی ثابت قدمی اور قومی عزم کو خراجِ تحسین پیش کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں امن، ترقی اور خوشحالی پاکستان کے قومی وژن کے مرکزی ستون ہیں-

  • وزیرداخلہ نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

    وزیرداخلہ نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی نےسابق چئیرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے ساتھ سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو سملی ڈیم کی توسیع کے بارے بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کا پلان طلب کر لیا ،کہا کہ سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں ڈویلپمنٹ ہو گی۔اس علاقے کی ڈویلپمنٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔

  • سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں،چیف جسٹس

    ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات وفاقی آئینی عدالت جبکہ ریگولر مقدمات سپریم کورٹ سنے گی، دونوں عدالتیں ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 189 ایک عدالت کو دوسری عدالت کے ماتحت نہیں بناتا، آئینی اور غیر آئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانا آئینی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔