Baaghi TV

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

‎پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ نے دن کا اختتام شدید خسارے کے ساتھ کیا۔ کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس اہم سطحیں برقرار نہ رکھ سکا۔
‎کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے بعد 179,846 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کمی کے نتیجے میں مارکیٹ نے 181,000 اور 180,000 پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بھی کھو دیں۔
‎آج کاروبار کا آغاز بھی منفی انداز میں ہوا تھا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے آیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مندی کا دباؤ برقرار رہا۔
‎ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جاتا ہے، جس کے باعث حصص کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ آج کی مندی میں اہم انڈیکس کی دو بڑی سطحوں کا ٹوٹنا مارکیٹ کے لیے نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
‎کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 180 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا، جس سے سرمایہ کاروں میں آئندہ سیشن کے حوالے سے تشویش بڑھ سکتی ہے۔

More posts