Baaghi TV

Category: کراچی

  • ے یو آئی کا 18 جون کو سندھ حکومت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

    ے یو آئی کا 18 جون کو سندھ حکومت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

    ے یو آئی نے 18 جون کوسندھ حکومت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کافیصلہ کیاہے،یہ فیصلہ جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال میں جمعیت علمااسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اور کراچی کے اضلاع کے امراونظما کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں ، مرکزی ترجمان اسلم غوری،صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد۔
    مولانا امین اللہ ، ڈاکٹر نصیر سواتی، مولانا فتح اللہ، سمیع سواتی، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا نورالحق، مولانا عبد الرشید نعمانی ،مولانا زرین شاہ، قاری نورالامین ، مولانا اجمل شیرازی، فخرالدین رازی، مولانا نسیم ،امجد محسودسمیت سینئرارکان شریک ہوئے،اجلاس میں شہر قائد میں پانی اور بجلی کے سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورمشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی قائد علامہ راشدمحمودسومرو کی ہدایت کے مطابق جے یو آئی کراچی کے تمام اضلاع 18 جون کو بعد نماز جمعہ کو سہہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب پرمشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے،اسی دن سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
    اجلاس میں شریک جے یو آئی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ میں غاصب حکومتوں کیخلاف عوامی حقوق کیلئے تحریک کا آغاز کررہے ہیں، سندھ میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے،شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور بااثر لوگوں کی سرپرستی میں پانی مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے،صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں،سندھ کے حقوق کیلئے جے یو آئی نے ہرتحریک میںہراول دستہ کا کردار ادا کیاہے۔

  • عدالت نےکشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فوری حکم دے دیا

    عدالت نےکشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فوری حکم دے دیا

    کشمیر روڑ پر کے ڈی اے افسر و دیگر تعمیرات کا معاملہ

    عدالت نےکشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فوری حکم دے دیا۔جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں، چیف جسٹس کا کے ڈی اے کو بڑا حکم

    کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی زمانے میں کشمیر روڑ پر بچے کھیلتے تھے،
    میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا ہوں،آج کشمیر روڑ پر سب قبضے ہو گئے۔
    عدالت کا کشمیر روڑ دوبارہ بچوں کے لیے کھولنے کا حکم، عدالت کا رائیل پارک پر بھی پارک بنانے کا حکم ۔اس موقع پرفیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورا کے ڈی اے افسر کلب گرا دیا گیاہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق کلب اب بھی چل رہا ہے، آلہ دین پر بھی کوئی کلب بنا دیا گیا ہے، یہ کے ڈی اے کلب کیا ہوتے ہیں؟ چیف جسٹس نے افتصفار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچپن میں ان سب میدانوں میں کھیلا ہے، کیا کشمیر روڑ پر سب ختم کردیا ؟ کشمیر روڑ پر ملبہ کیوں چھوڑ دیا؟ تجاوزات اب بھی ہیں تو بچے کیسے کھیلیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ خود جا کر تجاوزات کا خاتمہ کرے، کیا صرف اشرافیہ کے لیے سب سہولتیں ہیں،

    عدالت کا کشمیر روڑ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دے دیا۔اگر کوئی رکاوٹ ڈالے تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔عدالت نے سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی۔

  • سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع

    سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع

    سندھ کا بجٹ آج(منگل)15 جون کوپیش کیا جائے گا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021کیلئے سندھ کابجٹ 15 جون کوپیش کیا جائیگا،ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپیسے زائد متوقع ہے۔
    بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جبکہ گریڈ ایک تا 15کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار روپے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج بھی شامل ہیں۔کراچی کی 10سے زائد میگا اسکیمز پر 22ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ کا55فیصد تعلیم صحت،زراعت،امن عامہ کے لئے رکھنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پولیس میں بھرتیوں،الانسز میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار افسوس

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار افسوس

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ طارق کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • 66 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت مکمل،شہر قائد 40 گھنٹے پانی کی سپلائی سے محروم

    66 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت مکمل،شہر قائد 40 گھنٹے پانی کی سپلائی سے محروم

    کراچی میں66 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کردی گئی

    جمعہ کے روز پانی کے پریشر میں اضافہ کے باعث لائن پھٹ گئی تھی متاثرہ لائن سے پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

    چیف انجینئر ظفر پلیجو کی ہدایات پر واٹر بورڈ کے عملے نے دن رات محنت کرکے پائپ لائن کی مرمت کی۔ متاثرہ پائپ لائن سے پانی کی سپلائی 40 گھنٹے بند رہی۔

    ضلع وسطی اور گلشن اقبال کے علاقے دو روز تک پانی سے محروم رہے۔متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کی گیا۔

    ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے یونیورسٹی روڈ اور موسمیات کے علاقوں سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔اب یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

  • سینئر صحافی راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

    سینئر صحافی راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

    کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ طارق کوپیر کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔قبل ازیںمرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وسطی ایف سی ایریا میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز واقارب،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ،ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری،پی ایس پی کے ڈاکٹر ارشد وہر،حفیظ الدین ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،پولیس افسران ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ،پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری سہیل افضل ،اسسٹنٹ سیکرٹری شعیب خان ،کے یو جے کے تینوں دھڑوں کے عہدیدار اعجاز احمد ،شمس کیریو ،فہیم صدیقی ،حسن عباس ،ناصر شریف ،پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری پیر ایوب جان سرہندی ،امین یوسف ،سینئر صحافیوں امتیاز فاران ،نصرا للہ چوہدری ،شاہد جتوئی ،خلیل ناصر ،حافظ طارق ،مسعود انور ،واجد انصاری ،نصیر احمد ،عامر خان، سی آر اے کے صدر سمیر قریشی ،طحہٰ عبیدی ،مرحوم کے دوست احباب اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    راجہ طارق مرحوم کا سوئم منگل کو بعد نماز عصر تامغرب مسجد وسطی ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا۔خواتین کے لیے قرآن خوانی کا انتظام ان کی رہائش گاہ فلیٹ نمبر 10 بلاک نمبر 9 زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں گیا ہے۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔کراچی پریس کلب کے تمام ممبران ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوںنے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

  • سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، مملکت میں داخلے کے لیے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کا آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل ڈیٹا کی ویکسینیشن رجسٹریشن میں مکمل تفصیلات ہوں۔

    جنرل اتھارٹی برائےسول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سفری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز کو مملکت آنے والے مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ہوگی۔ گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔
    مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا،رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سر ٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ

    آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ

    وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلی نے آج بھی چیخ چیخ کر بڑی بڑی باتیں کی ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ نالے نالے کرنے والے نالوں میں بہہ جائیں گے، وزیر اعلی صاحب پچھلے سال آپ نے آدھے کراچی کو نالوں میں بہادیا تھا، نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم کا تھا وہ تو جاری ہے، 38 نالے جو سندھ حکومت نے بنانے تھے وہ نہیں بناسکے، آج چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے، یہاں مختلف ادوار میں مختلف لوگ باختیار ہوتے ہیں، ٹپی سے شروع ہونے والی کہانی اب سیٹھ یونس میمن تک آچکی ہے، آج سندھ میں یونس میمن کا راج ہے مراد علی شاہ ربڑ اسٹمپ ہیں، لگتا ہے مراد علی شاہ تین دن باہر یونس میمن سے ہدایت لینے گئے تھے، مراد علی شاہ نے آج بھی نفرت اور الزام تراشی کی کوشش کی ہے، سندھ کی عوام پر جتنا پیسہ لگانا ہوگا ہم لگائیں گے، کل بجٹ میں دیکھ لیں گے آپ نے 13 سال میں کیا گل کھلائے ہیں۔
    13 سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

  • آئی جی سندھ مشتاق مہر کا سینئر صحافی راجہ طارق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    آئی جی سندھ مشتاق مہر کا سینئر صحافی راجہ طارق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سینئر صحافی راجہ طارق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
    اپنے تعزیتی پیغام میں آئی جی سندھ نے کہا کہ شعبہ صحافت میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مرحوم اپنے قلم کی آواز سے شہریوں کی خدمت اور داد رسی کو ایک فرض سمجھ کر انجام دیتے تھے ۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے ۔

  • فرسٹ ایئر کی طالبہ سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوگئی

    فرسٹ ایئر کی طالبہ سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوگئی

    فرسٹ ایئر کی طالبہ سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوگئی

    باغی ٹی وی : کراچی کریم آباد میں آغا خان ہائیر سیکینڈر ی سکول میں طالبہ کو معمولی سے الزام پر پرنسپل نے اتنا ڈانٹا اور ذہنی تشدد کیا کہ وہ اپنی جان دینے تک پہنچ گئی۔

    کراچی کریم آباد میں علاقے کے معروف کالج آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ امتحان دے رہی تھی جس کو ٹیچر نے اس الزام میں پکڑ لیا کہ وہ چیٹنگ کر رہی ہے ۔ طالبہ کو پرنسپل آفس میں لے جایا گیا جہاں اس کو پرنسپل نے بہت زیادہ ڈانٹا ۔ اس قدر ذہنی تشدد اور مینٹلی ہراسمنٹ سے طالبہ نے اتنا زیادہ ذہنی دباؤ لیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی ۔

    طالبہ نے فرسٹ فلور سے چھلانگ لگادی جس وجہ سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ خون سے لت پت ہوگئی ۔ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئی ، بچی کو انتظامیہ نے یہ کہا کہ اس کو فٹس پڑے ہیں ۔

    خیال رہے کہ بچوں سے اس گرمی میں جو امتحان لیے جارہے ہیں ان میں کوئی ناغہ نہیں ہے ۔ ہر روز پیپر ہیں ، بچوں نے پہلے ہی کرونا کی وجہ سے کچھ پڑھا نہیں ہے آن لائن کلاسز سے کوئی تیاری نہیں ہوسکی جس وجہ سے وہ امتحان کیا دیں ۔ اس پر سکول اور تعلیمی اداروں نے امتحان لینا شروع کیے ہیں جس پر طلبہ شدید پریشانی کا شکارہیں ۔

    طالبہ کو اس قدر سنگین قدم اٹھانے کی نوبت بھی اسی لیے آئی کہ ایک تو اس کی تیاری نہیں تھی اور اوپر سے اس کو شدید ڈانٹا گیا ۔ جس پر اس نے اپنی زندگی کھونے کا فیصلہ کر لیا۔