Baaghi TV

آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ

وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلی نے آج بھی چیخ چیخ کر بڑی بڑی باتیں کی ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ نالے نالے کرنے والے نالوں میں بہہ جائیں گے، وزیر اعلی صاحب پچھلے سال آپ نے آدھے کراچی کو نالوں میں بہادیا تھا، نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم کا تھا وہ تو جاری ہے، 38 نالے جو سندھ حکومت نے بنانے تھے وہ نہیں بناسکے، آج چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے، یہاں مختلف ادوار میں مختلف لوگ باختیار ہوتے ہیں، ٹپی سے شروع ہونے والی کہانی اب سیٹھ یونس میمن تک آچکی ہے، آج سندھ میں یونس میمن کا راج ہے مراد علی شاہ ربڑ اسٹمپ ہیں، لگتا ہے مراد علی شاہ تین دن باہر یونس میمن سے ہدایت لینے گئے تھے، مراد علی شاہ نے آج بھی نفرت اور الزام تراشی کی کوشش کی ہے، سندھ کی عوام پر جتنا پیسہ لگانا ہوگا ہم لگائیں گے، کل بجٹ میں دیکھ لیں گے آپ نے 13 سال میں کیا گل کھلائے ہیں۔
13 سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

More posts