Baaghi TV

Category: کراچی

  • انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں کتوں کو مارنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتے انسانوں کو کاٹ رہے ہیں اس پر درخواست گزار کو افسوس اور احساس نہیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کتے بچوں کو کاٹ رہے ہیں روزانہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کتوں کے کاٹنے واقعات کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا

    دوران سماعت جسٹس اظہر حسن رضوی نے کہا کہ کتے روز بچوں اور بزرگوں کو جھنجھوڑ رہے ہوتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کراچی میں کتوں کو گولی مار کر ہلاک کیا جارہا ہے ،روکا جائے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ جانوروں کے تحفظ کاکام کررہےہیں ،انسانی حقوق کو بھی تو دیکھیں، انسانوں کے لیے کچھ کرنا ہو تو بات کریں کتوں کے لیے درخواست لے کر پہنچ گئے ہیں،

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • اورنگی اورگجرنالہ کیساتھ لیزمکانات مسمارکرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

    اورنگی اورگجرنالہ کیساتھ لیزمکانات مسمارکرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

    سندھ ہائيکورٹ نے لیز مکانات مسمار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔

    منگل کو گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کی آپریشن کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ريمارکس ديے کہ سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں۔کیا میڈیا رپورٹس پر نالوں کے اطراف لیز مکانات مسمار کیے؟۔
    سندھ ہائيکورٹ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ سے وضاحت نہیں آجاتی، مکانات مسمار کرنے کا آپریشن نہ کیا جائے۔لیزمکانات انکروچمنٹ میں نہیں آتے تو کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔
    عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر آپریشن روکنے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی، کمشنر کراچی، سندھ حکومت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل منگل 18مئی کو ہونے والی سماعت میں مکانات مسمار کرنے پر وضاحت پیش نہ کرنے پرعدالت نے سندھ حکومت اور کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔متاثرین کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نےعدالت کو بتایا تھا کہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور کے ایم سی نے بھی عدالتی حکم کی وضاحت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کے ایم سی آپریشن بھی کررہا ہے اور وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررہا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ سپریم نے تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے 99 سالہ لیز املاک کو مسمار کرنے کا حکم نہیں دیا اور جس ادارے نے لیز دی وہی گھروں کو مسمار کررہا ہے۔

  • پلاٹ کے تنازعے پر 2 مسلح گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، 4افراد زخمی

    پلاٹ کے تنازعے پر 2 مسلح گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، 4افراد زخمی

    شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں بااثر افراد اور جرائم پیشہ عناصر نے قانون کو مذاق بنادیا، شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، جھگڑے میں 2مسلح گروپس کی جانب سے جدید ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔

    فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہےپہلے ایک شخص پستول ہاتھ میں لے کر فائرنگ کرتا نظر آیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کوبراہ راست فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

    جھگڑا شروع ہوتے ہی دفتر میں بھگدڑمچ گئی جبکہ ویڈیو میں کئی افراد کےہاتھ میں آٹومیٹک ہتھیار دیکھے جاسکتے ہیں، جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائر نگ جاری رہی۔

    فوٹیج میں ہلاک شخص عزیز ہسپانی کے ہاتھ میں بھی پستول دیکھی جاسکتی ہے ، عزیز ہسپانی گولی لگنے کے بعد کافی دیر تک پستول ہاتھ میں تھامے مقتول بیٹھا رہا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ جھگڑا نذر محمد جوکھیو اور عزیز نامی شخص کی تلخ کلامی سے پیش آیا ، نذر جوکھیو کے ہاتھ اٹھانے پرعزیز طیش میں آیا، پولیس کو جائے وقوع سے جدید ہتھیار بھی ملے ہیں۔

  • کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

    کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

    ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 25 مئی کو ایئر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2 ملزمان نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ اندازاوربہترین حکمت عملی کو اپنا کر ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پرڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ اوایئر پورٹ اورایس ڈی پی اوایئرپورٹ کو تعریفی اسناداورکیش انعام سے نوازا گیا جبکہ سربراہ کراچی پولیس کی جانب سے شاباشی دی گئی ۔

  • سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے

    سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے

    ‏وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس۔

    اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن قاضی کبیر و دیگر موجود تھے۔
    ‏سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جو تمام طلباء کو یکساں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
    حصول علم کی راہ میں سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام ایک روشن چراغ کی مانند ہے،جس سے غریب طلباء مستفید ہورہے ہیں۔‏اس پروگرام میں شفافیت برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اسی لئے تمام طریقہ کار اور ڈیٹا جدید خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہے۔

    سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی اور بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

  • نثار احمد کھوڑوکی ڈاکٹر عاصم کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    نثار احمد کھوڑوکی ڈاکٹر عاصم کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر جناب نثار احمد کھوڑو صاحب کی سابق صدر کراچی جناب ڈاکٹر عاصم صاحب کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    انکے ہمراہ کوآرڈینیشن سیکریٹری سندھ نعمان شیخ ،ضلعی صدر ظفر احمد صدیقی، جنرل سیکریٹری دل محمد خان ،انفارمیشن سیکریٹری شہزاد مجید اور مقامی سٹی ایریا کے زمیداران و ورکر شریک تھے. جناب نثار احمد کھوڑو صاحب نے انتہاٸ غم و افسوس کیساتھ ڈاکٹر عاصم صاحب کی والدہ مرحومہ کی انتقال پر اظہار تعزٸیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

  • محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو کو حفاظتی تحوہل میں عددالت میں پیش کیا گیا۔

    ریفرنس کے دیگر ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس میں ملزمان پر دو سال بعد فرد جرم عائد کردیجس پر کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔

    بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلب کرلیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہان کو روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمارت ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں مقدمے میں گرفتار ملزم روشن قناصرو کی جانب سے بیماری کے چیک اپ کیلئے درخواست جمع کرادی گئی وکیل نے استدعا کی کہ رخواست پر آج ہی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم روشن قناصرو کو طبی چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 4کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

  • تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا

    تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری صورتحال ، تاجر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    کراچی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری صورتحال ، تاجر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کافیصلہ واپس لےکرایک چھٹی کی جائے اور کاروباری اوقات کو 6 کے بجائے8بجےکیاجائے۔

    رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کراچی کےتاجروں کیساتھ پولیس کارویہ انتہائی افسوسناک ہے ، موجودہ صورتحال میں پولیس، اسسٹنٹ کمشنرزکارویہ ناقابل قبول ہے، حکومت سندھ تاجروں سےکی جانےوالی زیادتی کانوٹس لیں۔

    تاجر رہنما نے کہا موحودہ بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ فیصلہ کرکے دکھانا ہوگا کہ تمام تاجر ‏برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ، پورے ملک میں سیاحت، تجارت اور کھیلوں کی سرگرمیوں ‏سمیت تمام شعبوں کوایس او پی کے ساتھ کھول دیا گیا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا وبا کے پھیلاو کی شرح سب سے کم ہے، ‏سندھ حکومت نے تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

  • حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ
    حامد میر کے خلاف غداری کے مقدمہ کے انداج کیلئے سینئر صحافی عامر سلیم راٹھور کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ کراچی میں درخواست دے دی گئی، میڈیا فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر یاسین علی شیخ بھی ہمراہ تھے،

    دو روز قبل حامد میر نامی شخص نے عسکری اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے پاکستان بھر کے عوام کی دل آزاری ہوئی، عامر سلیم راٹھور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ حامد میر پہلے افغانستان, پھر انڈیا اور اب اسرائیل کا پاکستان میں ایجنٹ ہے، معزز سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر حامد میر کو غداری کے مقدمہ میں سزائے موت سنائے تاکہ پاکستان میں کوئی غدار پیدا نہ ہو۔

    میڈیا فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر یاسین علی شیخ نے ملک گیر مظاہروں کی کال دے دی، یاسین علی شیخ نے مزید کہا کہ محب وطن پاکستانی اپنے عسکری اداروں سے محبت کے اظہار کیلئے باہر نکلیں، تاکہ دنیا کو ایک پیغام جائے کہ پاکستان کے عسکری ادارے پاکستانیوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔

    واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

    حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    #حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

    جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

    حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا