Baaghi TV

بچے کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد کی روشنی میں دو ملزمان قاری عبد المجید اور قاری احسن کو دو، دو بار سزائے موت کی سزا سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنےکاحکم دیا، مدعی محمد عارف نے بتایا کہ میرے بیٹے کو پانچ سال قبل چھبیس جون2016کواغوا کیا گیا تھا، ملزمان نےرہائی کیلئےسات لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا.

ملزمان کو چار لاکھ روپےتاوان کی رقم ادا کی گئی تھی، اس کے باوجود میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ پندرہ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

More posts