Baaghi TV

جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک طرف معمول کی زندگی معطل اور دوسری جانب لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے،حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا پابند بنائے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پینے کے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔بجلی کی پیداوار بڑھانے، لائن لاسز اور کرپشن ختم کرنے کی بجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔
بڑے شہروں میں 4سی5گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15سی18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں مریضوں، بچوں اور خواتین سمیت بزرگوں کا برا حال ہے جبکہ برف کے کارخانوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو پینے کیلئے ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں جبکہ مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یوپی ایس کا نظام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔
صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

More posts