Baaghi TV

سچل تھانہ کی حدود فاریہ چوک پر پولیس نے عادی ڈکیت کو اسلحہ سمیت دہر لیا

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے زبردست کارواٸی کی، پولیس نے دوران گشت ڈکیت ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے سچل پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔سچل تھانہ کی حدود فاریہ چوک پر پولیس نے عادی ڈکیت کو اسلحہ سمیت دہر لیا ۔دو موٹر ساٸیکل سوار ملزمان کو پولیس نے شک کے بنیاد پر روکنے کی کوشش کی پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے کی کوشش کر کر رہے تھے پولیس نے پیچھا کرکے ایک ملزم عبدالغفور ولد عبدالخالق افغانی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم غفور افغانی کا دوسرا ساتھی اختر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ہوگیا ۔ملزم غفور افغانی اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ اور موباٸل فون برامد گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔فرار ملزم کے لیٸے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

More posts