Baaghi TV

ناصر شاہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے شاہد خاقان کو اللہ حافظ کہہ دیا

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اللّٰہ حافظ کہہ دیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی ہماری طرف سے اللّٰہ حافظ۔انہوں نے کہا کہ عبدالغفور حیدری اور شاہدخاقان عباسی تو وفاقی اور پنجاب حکومت کو وقت دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی ذیلی تنظیم نہیں ہے، میں پوچھتا ہوں ہم پہلے بھی اتحاد میں رہے ہیں کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ جو پالیسی اور وژن پیپلزپارٹی کا ہے، اس کے تحت پی ڈی ایم کا وجود ہوا اورکامیابیاں ملیں۔ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں ہم سب کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔

More posts