Baaghi TV

کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلا
کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کا کورونا صحت رسک الاﺅنس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق تمام ملازمین کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہونگے۔ ملازمین میں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف شامل۔ کورونا صحت الاﺅنس ایم ایس اور ضلع صحت افسر کے کے کلیئر سرٹیفکیٹ سے مشروط کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔محکمہ صحت کے ملازمین کورونا ویکیسین لگوا کر ایم ایس یا ضلع صحت افسر سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ نوٹی فکیشن کورونا ویکسین نا لگوانے اور سرٹیفکیٹ حاصل نا کرنے والے ملازمین کا کورونا صحت الاﺅنس بند کیا جائے گا ۔

More posts