Baaghi TV

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین کی بدتمیزی پر خرم شیرزمان کا بیان

پی ٹی آئی کراچی سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین کی بدتمیزی پر خرم شیرزمان کا بیان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں پی پی کی سندھ حکومت کو موت کیوں آجاتی ہےسندھ اسمبلی میں جھگڑا ہوا پی پی کے وزراء مارنے پر آگئے
وجہ یہ تھی کہ میں نے کہا سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے صرف اسی سال لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کے 12 سو کیسز ہوچکے ہیںکل جامشورو میں ڈھائی سالہ بچی کو کتے نے کاٹا وہ مر گئی کچھ دن پہلے رتودیرو میں فرحانہ کھوکھر نامی بچی کو کتوں نے کاٹ لیا تھا بچی اسپتال میں تڑپتی رہی بچی کی انکھ نکال دی کتوں نے
کتوں کو کھسی کرنے کے لیے سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے سندھ کے لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا ہے ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کرر ہے ہیں جب عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں تو پی پی کے وزراء ہمیں مارنے پر آگئے ہم انصاف کی آواز اٹھاتے رہیں گے لوگوں کے ساتھ ظلم پر بات کرتے رہیں گے سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے سندھ میں کتا مار مہم کے حوالے سے ان سے جواب ضرور لیں گے سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں

More posts