Baaghi TV

پولنگ کے بعد ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے

صوبہ سندھ اور بلوچستان کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا تاہم پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے پولنگ کے بعد ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے دوسری جانب کراچی میں پی ایس 88 ملیر میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں نوک جھونک جاری رہی۔

More posts