Baaghi TV

Category: کراچی

  • زمین پر پھیلی  دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف  جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

    زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

    آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے-

    پاکستان کی معروف سخصیات کی طرف سےاس حملے پر پاکستانی فورسز کی بہادری سے کی گئی کاروائی کو سراہا جا رہا ہے –

    معروف اینکر پرسن کامران خآن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں دہشت گردوں کی اس ناکامی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد! آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچیج زمیں پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشت کردی کے خلاف جنگ کب کا جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے الحمدللّٰہ باہر بہادر پاکستانی دہشت گردوں سے لڑ رہے تھے اندر PSX ٹریڈنگ معمول کے مطابق جاری تھی-

    کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

     

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

  • جوامریکا و برطانیہ میں  مقدمات  کے سلسلے ‌مطلوب ہیں حکومت نے ان کو کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے.رضا ھارون

    جوامریکا و برطانیہ میں مقدمات کے سلسلے ‌مطلوب ہیں حکومت نے ان کو کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے.رضا ھارون

    جو امریکا و برطانیہ میں مقدمات کے سلسلے ‌مطلوب ہیں حکومت نے ان کو کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے.رضا ھارون

    باغی ٹی وی :پی ایس پی کے رہنما رضا ھارون نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت پاکستان کس کے انتطار میں ہے، کے الیکٹرک ، کے ای ایس اور ابراج کے کیس برطانیہ میں چل رہے ہیں.، ان کی برطانیہ میں حوالگی کی درخواست کا معاملہ چل رہا ہے اس سسلسے میں امریکی حکومت نے جو تفصیلات شیئر کیں وہ کافی تشویش ناک ہیں. پاکستان کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔ جیسا کہ یہاں کے الیکٹرک کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپریشن کو جاری رکھے اور کراچی کے محنتی لوگوں کے خون پسینے کی رقم بٹور رہی رہے ۔کے الیکٹرک ، کے ای ایس اور ابراج سب کو برطانیہ اور امریکہ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ صرف ہماری حکومت ہے جس نے ملی بھگت کر کے ان اداروں کو کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہیے. ان حالات میں‌ کچھ ایسا ضرور ہے جو غلط ہے اور قابل جرم ہے جس پردہ داری کی جارہی ہے .


    واضح رہے کہ امریکہ میں ابراج گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کاسامنا ہے۔ عارف نقوی کو گزشتہ سال امریکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برطانیہ میں کوئی غلط کام نہیں کیا اور انھیں صرف امریکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ عارف نقوی بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

    وکلا نے دلائل دیئے کہ ابراج گروپ کا زیادہ تر کاروبار برطانیہ میں ہوا، اس لئے برطانیہ ہی ان کے خلاف کرمنل مقدمے کی سماعت کی مناسب جگہ ہے۔ وکلا صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ دو وجوہات کی بنا پر عارف نقوی کو رہا کیا جائے، اول یہ کہ ان کی ملک بدری reason of forum کے تحت نہیں کی جاسکتی اور دوسرے یہ کہ ایسا کرنا یورپی یونین کے حقوق انسانی کمیشن کے آرٹیکل 3 کے منافی ہے۔

    وکلا صفائی نے مختصر دلائل کے دوران عدالت کے سامنے Love v Government of the United States کے ایک سابقہ مقدمے کی نظیر بھی پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے Extradition Act 2003 کے آرٹیکل 83A میں ایسے شخص کی ملک بدری کی ممانعت کی گئی ہے، اگر ایسا کرنا انصاف کے مفاد میں نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ اس دفعہ کا مقصد ایسی ملک بدری کو روکنا ہے، جس میں جرم پر یہاں مناسب اور منصفانہ ٹرائل ہوسکتاہو اور یہ بات انصاف کے مفاد میں نہیں ہے کہ جس شخص کی درخواست کی گئی ہو، اسے اس ملک کے حوالے کردیا جائے۔ 59 سالہ عارف نقوی ان دنوں ضمانت پر ہائیڈ پارک کارنر کے قریب اپنے گھر پر مقیم ہیں، اگر کراچی میں پیداہونے والے عارف نقوی کو، پاکستان میں جن کے مضبوط رابطے ہیں، امریکہ کے حوالے کردیا گیا تو انھیں 291 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ اتنی طویل قید کی سزا عمر قید کے مساوی ہوگی۔

  • منور حسن کے نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    منور حسن کے نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    سید منور حسن صاحب کی نماز جنازہ 27 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی ،نماز ظہر 1:30 بجے گراونڈ میں ہی ادا کی جائے گی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،شہبازشریف اورآصف زرداری ،بلاول زرداری نے سیدمنورحسن کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے،وزیر‌خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سید منور حسن ایک نفیس اور درد دل رکھنے والے انسان تھے،

    میئرکراچی وسیم اخترنے سابق امیرجماعت اسلامی سیدمنور حسن کےانتقال پراظہار افسوس کیا ہے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سید منورحسن جرات مند اور بے باک رہنما تھے،سید منورحسن کی قومی وملی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے منورحسن کے انتقال پراظہارتعزیت کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منورحسن خوش اخلاق مزاج کےمالک تھے،

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منورحسن جمہوریت کے داعی اور انتہائی نفیس انسان تھے،دنیا بھر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے منورحسن توانا آواز بنےسید منور حسن کی رحلت پر افسوس ہے،

    مسلم لیگ ق کے رہنماوَ ں چودھری شجاعت حسین، چوھدری پرویز الہیٰ نے منور حسن کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منورحسن نے جماعت اسلامی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، منور حسن غیر متنازعہ شخصیت تھے،منور حسن کی دینی و سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی سید منور حسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سابق امیر جماعت اسلامی منورحسن مرحوم کے صاحبزادے سے رابطہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا

    وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا کہ منور حسن صاحب انتہائی نفیس اور ادبی انسان تھے۔ ابھی اُن کے صاحبزادے طلحہ کو تعزیتی فون کیا۔ اُن کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ اللّٰہ تعالٰی اُن کے اہلِ خانہ اور احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار ان کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدارنے سید منور حسن کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

  • سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن چل بسے.

    سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن چل بسے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن صاحب انتقال کرگئے

    سابق امیر جماعت اسلامی کافی عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال مین زیر علاج تھے، آج انکی موت ہو گئی ہے

    سید منور حسن کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم و دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    سید منور حسن کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گئ تا ہم ابھی تک نماز جنازہ کا اعلان نہیں کیا گیا

    سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر۔ اگست 1944 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ تعلق تقسیم برصغیر سے پہلے کے شرفاءے دہلی سے ہے۔ آزادی کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ پھر1966 ء میں یہیں سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقریر میں معروف ہو گئے۔ کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔ علاوہ ازیں بیڈ منٹن کے ایک اچھے کھلاڑی بھی رہے

  • چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے،عدالت نیب پر برہم

    چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے،عدالت نیب پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے اکاؤنٹس منجمد کرنےسے متعلق درخواست کی سماعت‏ ہوئی

    عدالت نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت دی جائے،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی 40 ہزار روپے تنخواہ تھی اکاوئنٹ میں پانچ کروڑ روپے کیسے آئے،ملزم نے اکاوئنٹ منجمد ہونے سے پہلے کافی پیسے نکلوالیے،

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

    جسٹس عمر سیال نے کہا کہ جب نیب والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہیں تو اس وقت ان چیزوں کو نہیں دیکھتے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب نے ملزم کو گرفتار کیا، ٹھوس شواہد ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی،

    جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ملزم کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کچھ تو رحم کریں ،

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،سابق سیشن جج،سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائریز کی منظوری

  • کراچی شہر کو نظر انداز کرنے سے الطاف حسین جیسے کو دہشت گردی کا موقع ملتا ہے ، مصطفیٰ کمال

    کراچی شہر کو نظر انداز کرنے سے الطاف حسین جیسے کو دہشت گردی کا موقع ملتا ہے ، مصطفیٰ کمال

    کراچی شہر کو نظر انداز کرنے سے الطاف حسین جیسے کو دہشت گردی کا موقع ملتا ہے ، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کرنے کے باعث عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے جسکا فائدہ الطاف حسین جیسے دہشتگرد اٹھاتے ہیں، دوبارہ سر اٹھاتی دہشگردی کے تین عوامل ہیں۔ پہلا کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں نے الطاف حسین کے خاتمے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان بنائی، اسکا جھنڈا، نشان اور پارٹی کو بچا لیا گیا،

    الطاف حسین سے ملتی جلتی سوچ رکھنے والے اسی جھنڈے تلے جمع ہو گئے اور انکا کام جاری رکھا، صرف الطاف حسین کی براہ راست تقاریر پر پابندی ہے، اب تک کسی ایک پارٹی رہنما نے کھل کر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں اور قتل کے احکامات دینے والوں کی مخالفت نہیں کی۔ دوسرا کراچی کو اس پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال دیا گیا جو کراچی سے لاتعلق ہے۔ گزشتہ انتخابات میں حقیقی عوامی نمائندوں کا راستہ روکا گیا، ہم انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے پھر بھی دو سال خاموش رہے لیکن اب لائے گئے نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے لوگ دوبارہ مر رہے ہیں جسکی وجہ سے الطاف حسین کی سانسیں چل رہی ہیں۔ تیسرا پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت الطاف حسین کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔ جو اپنے تعصب میں شہری علاقوں کو انکے جائز آئینی حقوق بھی نہیں دے رہی۔

    ایک ہی گھر کے بچے سندھ میں دیہی اور شہری کوٹے پر کامیاب ہوتے ہیں۔ روزگار کے دروازے شہری سندھ کی عوام پر مکمل بند ہیں۔ اس سب کے بعد کے الیکٹرک کو دی جانے والی سبسڈی کو مزید آدھا کر دیا گیا ہے جو پہلے سے تباہی کا شکار کراچی کی عوام پر مہنگائی کا بم بن کر گرا ہے۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے جولائی کے بعد سے بجلی کے بلوں میں اوسطاً 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

    کراچی کا کاروبار پہلے ہی سست روی کا شکار ہے جبکہ کے الیکٹرک بھی کراچی کی عوام کے لیے سستی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، ادارے کا مقصد عوام کی خدمت یا صارفین کا خیال رکھنا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمانا ہے۔ کراچی کے لیے منفی فیصلوں کے نتائج پوری پاکستانی قوم کو بھگتنے پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بلائے گئے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

  • گورنر سندھ نے کراچی میں اوباشوں‌کی جانب سے بچی کو  تنگ کرنے کا نوٹس لے لیا

    گورنر سندھ نے کراچی میں اوباشوں‌کی جانب سے بچی کو تنگ کرنے کا نوٹس لے لیا

    گورنر سندھ نے کراچی میں اوباشوں‌کی جانب سے بچی کو تنگ کرنے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی :گورنرسندھ عمران اسماعیل کا عیسیٰ نگری کے قریب میکاسا اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر بچی کو شرپسندعناصر کی جانب سے تنگ کئے جانے کا نوٹس لے لیا ،

    میٹرک کی طالبہ ماہا ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل پر گورنرسندھ کی علاقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے کو فوری طور پر بچی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئ ہے . آئی جی سندھ پولیس کو اس معاملہ کی تحقیقات کرکے تدارک کی ہدایت کر دی گئ ،گورنرسندھ کی آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ علاقہ پولیس کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ اس قسم کے واقعات کو ہونے سے روکے ۔

    شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کے ذمہ داری ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
    اس سے قبل عیسی نگری مکاسا اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے ماہا ملک کی وائرل ہوئی تھی جس میں کراچی ماہا ملک۔نے اپارٹمنٹ کے باہر اوباش لڑکوں کی شکایت سوشلمیڈیا پر کی تھی

    ماہا کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوان۔دوستی نہ کرنے پر سنگین۔نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں.وائرل ویڈیو کی اطلاع پر مرعلقہ پولیس ماہا کے گھر پہنچ گئی. اوباش نوجوانوں کی وجہ سے جوان بچیوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے

    پولیس نے ایکشن لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے .

  • یہ تمہارا سی بی اے نہیں ، اس طرح بات کروگے تو جیل جاو گے،عدالت کے ریمارکس

    یہ تمہارا سی بی اے نہیں ، اس طرح بات کروگے تو جیل جاو گے،عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو فارغ کرنے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    اسٹیل ملز سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،سندھ ہائیکورٹ کیس نہیں سن سکتا،اٹارنی جنرل پاکستان نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا، اٹارنی جنرل پاکستان کے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیل ملزملکازمین کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا

    جسٹس عمر سیال نے کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کے واضح جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ اس کیس کو نہیں سن سکتا،عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

    جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخوست گذار چاہیں تو سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کرسکتے ہیں،عباس رشید رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں بلکہ ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس زیرسماعت ہے،

    اسٹیل ملز ملازمین نے عدالت میں استدعا کی کہ یہ 9ہزارملازمین کےمستقبل کا سوال ہے،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ یہ تمارا سی بی اے نہیں ہے، اس طرح بات کروگے تو جیل جاوگے ،تم لوگوں نے جو اسٹیل ملز کا حال کیا وہ سب کو معلوم ہے، عدالت نے اسٹیل ملز ملازمین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

    اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن، فیصلہ میں ملزمان بری

  • بیماری اورکورونا نے سفید پوش کو مالی مدد پر مجبور کردیا،اہل ثروت نیکی میں‌ پیچھے نہ رہیں

    بیماری اورکورونا نے سفید پوش کو مالی مدد پر مجبور کردیا،اہل ثروت نیکی میں‌ پیچھے نہ رہیں

    بیماری اور کورونا نے سفید پوش کو مالی مدد پر مجبور کردیا ، اہل ثروت نیکی میں‌ پیچھے نہ رہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کرونا کی وجہ سے نہ جانے کون کون سے سفید پوش لوگ دوسروں کی مدد اور اعانت کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں. کراچی کی رہائشی 32 سالہ خاتوں جس کے تین بچھے ہیں بھی ان لوگوں میں‌شامل ہے . جس کے خاوند کی تنخواہ صرف پندرہ ہزار ہے اس میں سے اس نے کرایہ مکان اور بجلی پانی اور گیس کا بل بھی ادا کرنا ہوتا ہے. یہ خاتوں پہلے ھاتھوں‌ پر مہندی لگا کر اپنے خاوند کے ساتھ مل کر گزر بسر کرتی تھی لیکن اب کرونا کی وجہ سے اس کا کام بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے . اور کے بعد بیماری نے اس آن لیا ہے .
    بیماری کی وجہ سے اس کا 25 کلو وزن رہ گیا ہے . جو کہ ایک ڈھانچہ دکھائی دیتا ہے. اس نے اپیل کی ہے کہ مجھے پیسے ، راشن نہ دیا جائے بس میرے علاج کے لیے ڈاکٹر صاحب کو بل ادا کردیا جائے تاکہ میں‌اپنی زندگی جی سکوں‌. اپنے ایک ویڈیو پیغام نے اس نے کہا ہے کہ آپ ہر طرح‌سے میری تصدیق کر سکتے ہیں‌، بے شک میرے علاج کے لیے ہسپتال بل ادا کر‌ دیں‌ میرا خود پیسے لینے کا کوئی تقاضا نہیں‌ ہے .اس سے رابطے کے لیے -03002057552 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے .

  • شہر قائد کے امن کو نظر لگ گئی، رکن اسمبلی کے گھر کے باہر فائرنگ، بھائی اوربہنوئی زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے امن کو ایک بار پھر نظر لگ گئی،ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے

    اورنگی میں ایم پی اے کے گھر کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے ،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مذاحمت کا شاخسانہ لگتا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں،

    ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں صداقت حسین کے بھائی اوربہنوئی کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائےاس قسم کے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

    ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے