Baaghi TV

Category: کراچی

  • لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا، دوروز جاری رہے گا

    لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا، دوروز جاری رہے گا

    کراچی: لیاری لٹریچر فیسٹول اپنے تنوع اور تمام تر رنگوں کے ساتھ ہفتے کے روز بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں شروع ہوا، ایونٹ کا اہتمام مہردر آرٹ اینڈ پراڈکشن کے تحت کیا گیا. میلے کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی، مختلف ادبی، علمی، سماجی موضوعات پہ 23 سیشنز ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں‌ گی.

    ذرائع کے مطابق لیاری فیسٹول کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ کے خطاب سے ہوا، انھوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد لیاری کے روشن چہرے اور رنگارنگ کلچر کو پیش کرنا ہے۔

    لیاری میلے میں کتابوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ لیاری کے قدیم کلچر اور روایتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی سیکشنز اور سرگرمیوں کا انتظام ہے۔

  • پاک فوج کے میجر عدیل شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

    پاک فوج کے میجر عدیل شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

    پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے میجرعدیل شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ، کورکمانڈر اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے، میجرعدیل گزشتہ روزپاک افغان بارڈرپربارودی سرنگ کےدھماکےمیں شہیدہوئےتھے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجراورسپاہی پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے،پاک فوج کے میجرعدیل اورسپاہی فرازحسین شہید ہوئے، میجرعدیل باڑ لگانے والےاسکواڈ کی قیادت کررہے تھے، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمد ورفت کا اہم روٹ تھا، بارودی سرنگ سرحد پار سےآنیوالے دہشتگردوں نےلگائی، واضح‌ رہے کہ 14 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے،

  • گورنر سندھ سے آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی  ملاقات

    گورنر سندھ سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی ملاقات

    کراچی۔ (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی جبکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں امن کا دن منایا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں اس کی بھرپور خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔

  • بھٹوکی نگری میں وڈیرہ شاہی کی بادشاہت ، کسی کی عزت محفوظ نہیں تو کسی کی  جائیداد و املاک

    بھٹوکی نگری میں وڈیرہ شاہی کی بادشاہت ، کسی کی عزت محفوظ نہیں تو کسی کی جائیداد و املاک

    کراچی : سندھ اس وقت چار سے پانچ طبقات میں تقسیم ہوکر رہ گیا ہے، پہلا طبقہ وڈیرے شاہی ، دوسرا جاگیردار، تیسرا طبقہ سیاستدان ، چوتھا طبقہ گدی نیشن اور پانچواں طبقہ وہ ہے جن میں باقی چار کی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں

    سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہےکہ سندھ کے غریب ، مزدور اور کمزور طبقے کی بقا ان بڑوں کی رضا سے مشروط ہے ، یہی وجہ ہے کہ اکثر وبیشر ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں‌کہ طاقتور طبقہ جس کمزور خاندان کی بچی سے چاہے زبردستی کرے ، اس کی عزت کو تار تار کرے ، اس سے زبردستی شادی کرے یا پھر دنیا کے سامنے جس طرح چاہے رسوا کرے

    https://web.facebook.com/Baaghi.tv/videos/444467079499320/.
    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں‌، لیکن فی الحال ایک پرانی ویڈیوکو شیئر کیا جارہا ہے جس میں وڈیرے ایک کمزور ، غریب اور بے بس خاندان کی ایک بچی کو زبردستی گھر سے اٹھاتے ہیں ، اس کی ماں پر صرف اس لیے تشدد کرتے ہیں کہ وہ آہ بکا کرتی ہے وہ منت وسماجت کرتی ہے کہ خدارا میری بیٹی کو نہ لے کر جاو،

  • کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے، مراد علی شاہ

    کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے، مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم شروع کردی گئی، لینڈ فل سائٹ پر گنجائش 4 ہزارٹن ہے، علی زیدی نےکہا نالوں کی صفائی کریں گے، علی زیدی نےچندہ لےکرصفائی مہم شروع کی، علی زیدی کو کہا کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پرپھینکنا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ علی زیدی شروع میں کچرا ادھرادھرگراؤنڈ میں پھینکتے رہے، کچرانالوں سے نکال کرمیدانوں میں پھیلا دیا گیا،

  • یہ ہے نیا سندھ ، نہر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے 4 سالہ بچی کی میت لے جانا آزمائش بن گیا

    یہ ہے نیا سندھ ، نہر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے 4 سالہ بچی کی میت لے جانا آزمائش بن گیا

    سجاول: یہ ہے نیا سندھ بلاول بھٹو زرداری کی زبردست حکومت جہاں وسائل عوام الناس کی فلاح و بہبود کے بجائے سیاستدانوں پر خرچ ہوتے ہیں ، بڑی بری خبر ہے سننے والوں کے لیے جاننے والوں کےلیے ، اطلاعات کے مطابق نہرپر پل نہ ہونے کی وجہ سے میت کی تدفین امتحان بن گئی، چارسال کی بچی کا جنازہ المیے کی شکل اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، چار سالہ شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کی میت کو نہر کے پار لے جانے کے لیے لواحقین کو تھرموپول استعمال کرنا پڑا.

    سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا.یاد رہے کہ ایک سال پہلے بھی ایک ایسا ہی جنازہ نہرسے گزرا تھا، یہ خبر میڈیا کی زینت بنی، تو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نہر پر پل بنانےکاوعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ پورا نہ ہوا.صرت سحرعباسی نے کہا ہے کہ سندھ نےصرف کتابوں میں ترقی کی ہے.خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کا اپنا کوئی نہیں مرے گا، سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوگا.

  • کراچی کی صفائی کے حوالے سے مرتضی وہاب کا بڑا اعلان

    کراچی کی صفائی کے حوالے سے مرتضی وہاب کا بڑا اعلان

    کراچی۔ (اے پی پی) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اعلان کی گئی ”کلین مائی کراچی“ مہم کی نگرانی کی۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے قیوم آباد کے مختلف حصوں میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ماحولیات خان محمد مہر، ڈی سی کورنگی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کلین مائی کراچی مہم کی نگرانی کے لئے صوبائی وزراء اور مشیران کی کراچی کے چھ اضلاع میں ڈیوٹیاں لگائی ہیں، ہر ضلع میں دو وزیر اور مشیر موجود ہوں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے شہر کے تمام علاقوں سے ایک ماہ میں کچرا صاف کردیا جائیگا کچرا بلاتفریق اْٹھایا جائیگا خواہ کسی کی بھی حدود ہو۔ انہوں نے کہا کہ کلین مائے کراچی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، بلدیاتی ملازمین کی ہم نے چھٹیاں منسوخ کی ہیں، تمام بلدیاتی ملازمین جن کی تعداد چھ ہزار اے زائد ہے وہ سب فیلڈ میں ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم شہر کو صاف کرکے دم لیں گے کچرے کا بیک لاگ ختم کریں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، قیوم آباد اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا اور بلدیاتی عملے کو ہدایات بھی دیں۔

  • میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہفتہ کے دن ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کراچی شہر کیلئے کیا کیا ہے؟ آپ تو کراچی کے میئر ہیں، عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں،

    واضح‌ رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا ہے،

  • ایم کیو ایم رکن اسمبلی کا قاتل ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلرنکلا

    ایم کیو ایم رکن اسمبلی کا قاتل ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلرنکلا

    سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کا قاتل 8 سال بعد گرفتار،متحدہ رکن کےقتل میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلرملوث نکلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپریل 2011 میں لیاقت قریشی کوقتل کیا،گاڑی میں جہانگیرعرف مرتضیٰ جوش بھی ساتھ تھا، لیاقت قریشی کوگھرجاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا، ملزم نے پی آئی بی میں 2 افرادکوقتل کیا، ٹارگٹ کلرجہانگیرعرف مرتضیٰ پہلے سے گرفتار ہے، ملزم سےاسلحہ برآمد کر کے فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا .

    واضح رہے کہ متحدہ لائرز فورم کے رکن اور ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی قریشی ایڈوکیٹ 2011 میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے

    لیاقت علی قریشی 1997ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے . لیاقت علی قریشی کے پسماندگان میں دو بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔

  • فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    کراچی کے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں 25 سالہ لڑکی کی موت، والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی میں 25 سالہ لڑکی کی موت پر مقدمہ چار روز بعد درج کر لیا گیا، 25 سالہ لڑکی انعم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں والد انوار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں 5خواتین سمیت 14 افراد نامزد کیے گئے ہیں، پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد انعم کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    انعم کے والد انوار حسین نے درخواست میں لکھا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔میری بیٹی انعم فاطمہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ 14 ستمبر رات 9بجے گھر سے آفس گئی۔صبح طبعیت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔ عباسی شہید اسپتال پہنچنے پر علم ہوا بیٹی فوت ہوگئی۔

    پشاور،میڈیکل کی طالبہ اور انجینئر کی لاشیں برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے دو ملزمان رابن اور طارق کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ،گرفتار ملزموں نے پولیس کو بیان دیا کہ ڈانس پارٹی کے دوران پارٹی پلز اور دیگر منشیات بھی استعمال کی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انعم فاطمہ کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی۔

    قصور،اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد

    لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    تفتیشی حکام کے مطابق پارٹی میں باہر سے منشیات لائے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ پارٹی میں خاتون ڈرگ سپلائر بھی موجود تھی ۔خواتین سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انعم فاطمہ کی وجہ موت جاننے کیلئے قبر کشائی کی جائے گی۔ قبر کشائی کیلئے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کو دی جائے گی۔

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    واضح رہے کہ ملیر زون پولیس نے ڈی آئی جی ایسٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں پولیس فارم ہاوس مالکان کو بغیر فیملی بکنگ نہ دینے پر پابند کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فارم ہاوسز میں ڈانس پارٹیاں جاری اور بغیر فیملیز بکنگ جاری ہے ،گلشن معمار کے فارم ہاوس میں ڈانس پارٹیز اور منشیات استعنال ہونے کا انکشاف ہوا ہے. دس اگست کو نرما نامی لڑکی کی فارم ہاوس پر زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کے بعد فارم ہاوسز فیملز کے علاقہ نہ دینے کا فیصلہ کئا گیا تھا