Baaghi TV

Category: کراچی

  • آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ،مرادعلی شاہ

    آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ،مرادعلی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کے لیے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں نہیں بند کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام کو تکلیف پہنچانے دیں گے۔

    اس کے علاوہ یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہےگی۔

    گزشتہ روز کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ شاہراہ بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، زبردستی دکانیں بند کرائیں تو قانون حرکت میں آئےگاجماعت اسلامی نے شارع فیصل بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی، شارع فیصل بندکرنے کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے چاہیے تھی، دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں گی تو آئندہ کسی کو سڑک بند کرنے کی ہمت نہیں ہوگی، حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا ہے سندھ اسمبلی کی سڑک بند نہ کریں، احتجاج کرنا ہے تو مرکزی سڑک پر نہیں بلکہ سروس روڈ پرکریں، اگر احتجاج کرنا ہے پریس کلب کے باہر کریں۔

    خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 14 فروری کو کراچی میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • بے قابو کار کی حلوہ پوری کے اسٹال سے ٹکر، 4 ملازمین زخمی

    بے قابو کار کی حلوہ پوری کے اسٹال سے ٹکر، 4 ملازمین زخمی

    ‎کراچی میں ایک بے قابو کار حلوہ پوری کے اسٹال سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسٹال کے 4 ملازمین زخمی ہو گئے۔
    ‎واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے، جس میں کار کے اسٹال سے ٹکرانے کا منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
    ‎زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیپ فیک اور اے آئی مواد حکومت و معاشرے دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہے،یہ مسئلہ صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اے آئی سے تیار جعلی مواد معاشرے کو مجموعی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔

    شہر قائد میں جاری کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز کو اہم عالمی مباحث کے لیے مختص کیا گیا تھا کانفرنس کے ایجنڈے میں فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات، جمہوری اقدار کے فروغ، مختلف ممالک کے نمائندوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی، باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، عالمی چیلنجز کے مؤثر حل کی تلاش اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال شامل تھا۔

    سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز فیک نیوز اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کی میزبانی شرمیلا فاروقی نے کی جب کہ پینل ڈسکشن میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد حکومت اور معاشرے دونوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہےیہ مسئلہ صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔ اے آئی سے تیار جعلی مواد معاشرے کو مجموعی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ محکمۂ اطلاعات 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی میں مصروف ہے، تاہم جعلی و حقیقی مواد کی شناخت کے لیے مؤثر نظام کی ضرورت ہے، جس کے لیے اے آئی ڈیٹیکشن ٹول کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز کے نام پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا رجحان بڑھ رہا ہے ، آواز و ویڈیوز کی نقل سازی کے ذریعے غلط معلومات عام کی جا رہی ہیں،حکومت فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ جعلی مواد پھیلانے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ جھوٹی معلومات کسی کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں انہوں نے فیک نیوز کو پورے معاشرے کے لیے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے مضبوط قانون سازی ضروری ہے پیکا ایکٹ پہلے سے نافذ ہے تاہم اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے کیونکہ غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قانون سازی تمام طبقات کے لیے یکساں ہونی چاہیے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا احتساب، قانونی کارروائی اور سزا ضروری ہےجعلی خبروں، اے آئی اور غلط معلومات سے متعلق سیشن میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیپ فیکس اور اے آئی سے پیدا شدہ جعلی مواد معاشرے اور عوامی رائے پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر آنے والے مواد کی نگرانی کرے اور فوری طور پر جعلی معلومات کی نشاندہی کرےانہوں نے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جعلی مواد پھیلانے کے نتائج ہوتے ہیں قانون کے تحت ذمہ داریاں طے ہیں انہوں نے ایف آئی اے جیسے وفاقی اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا جو جعلی مواد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

  • کراچی، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک، فحش ویڈیو چل گئی

    کراچی، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک، فحش ویڈیو چل گئی

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کر دیا،

    ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مصروف شاہراہ پر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر اچانک غیر اخلاقی ویڈیوز چلنا شروع ہو گئیں۔ واقعے کی ویڈیو راہگیروں کی جانب سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متنازعہ ڈیجیٹل اسکرینز کو بند کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر صرف خیابانِ اتحاد ہی نہیں بلکہ ڈی ایچ اے کی دیگر اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، تاکہ کسی ممکنہ سائبر حملے یا مزید غیر قانونی مواد کی نشریات کو روکا جا سکے۔

    واقعے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور سائبر کرائم یونٹ نے مشترکہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تکنیکی شواہد، سرور لاگز، آئی پی ایڈریسز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ نیٹ ورک سے منسلک کمپنیوں کو سیکیورٹی نظام مزید مضبوط بنانے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    شہریوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز کی سائبر سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے شرمناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ سندھ

    پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ سندھ

    
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    ‎کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شاہراہیں بند کرنا کسی کو جائز نہیں، اور اگر زبردستی دکانیں بند کروائی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔
    ‎انہوں نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شارع فیصل بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، اور اس معاملے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جانی چاہئیں، تاکہ آئندہ کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ سڑکیں بند کرے۔
    ‎ضیا لنجار نے کہا کہ حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سڑکیں بند نہ کریں، احتجاج کرنا ہو تو مرکزی سڑک کے بجائے سروس روڈ یا پریس کلب کے باہر کریں۔
    ‎خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 14 فروری کو کراچی میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • 
لائبہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی، رخصتی کی جذباتی تصاویر وائرل

    
لائبہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی، رخصتی کی جذباتی تصاویر وائرل

    
پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ شادی کے موقع پر ہونے والی رخصتی کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں لائبہ خان کو اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
    ویڈیو میں لائبہ خان اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں اور والدہ جذباتی ہو جاتی ہیں، جس پر لائبہ خان نے کہا: "ما ما، آپ کو پتہ ہے نہ کہ میں نہیں رونا، تو اب آپ بھی مت روئیں، سب اچھا ہوگا انشاء اللہ، یہ بندہ اچھا ہے۔” یہ لمحہ لائبہ خان اور ان کے خاندان کے جذبات کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
    ‎لائبہ خان کے سوشل میڈیا پر چالیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور انہوں نے شادی کی تقریب اور منگنی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس سے خوشی اور جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔
    ‎مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی خوشخبری پر ردعمل ظاہر کیا اور لائبہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ شادی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں مداح ان کے نئے سفر کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونا 14800 روپے اضافے کے بعد 529,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12689 روپے اضافے کے بعد 453,671 روپے کا ہو گیا ہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 415,880 روپے ہو گئی،جبکہ عالمی بازار میں سونا 148 ڈالر اضافے کے بعد 5064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 109روپے کے اضافے سے 9ہزار 255روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 93روپے کے اضافے سے 7ہزار 934روپے کی سطح پر آگئی۔

  • کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیاابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا بھی مظاہرہ کیا، اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا ، واقعے کی نوعیت اور جارحانہ رویے کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، جس پر متاثرہ فریق نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔

    ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

    پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ‎کراچی میں شب برات کے موقع پر سیکیورٹی سخت

    ‎کراچی میں شب برات کے موقع پر سیکیورٹی سخت

    ‎کراچی میں شب برات کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نیشنل آئی جی کراچی نے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ مرکزی شاہراہوں، گلیوں اور اہم مقامات پر پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت بڑھایا جائے۔
    ‎ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور درگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ شب برات کی محافل اور اجتماعات کے منتظمین اور رضاکاروں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا اور دہشت گرد عناصر، فورتھ شیڈول کے ملزمان اور مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
    ‎عوامی املاک اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آتش بازی اور پٹاخوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ الرٹ پر ہوگا اور ٹریفک روانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
    ‎یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شب برات کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

  • ‎کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    ‎کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متاثرہ عمارتوں میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔
    ‎آئی جی سندھ کے مطابق ٹریفک پولیس نے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنانے کی ہدایت دی ہے تاکہ ریسکیو کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔