معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندی سے گریز کریں اور ہر حال میں پرامن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادت ایک سعادت ہے اور وہ رہبر معظم کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی قوم اور دنیا بھر کے مظلوموں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
کراچی میں ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے علامہ نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر مجلس عزا کا انعقاد ہوگا جہاں سے عزائی جلوس حسینیان ایرانیاں تک جائے گا۔ انہوں نے ماتمی انجمنوں، عزاداران، اسکاؤٹ گروپس اور تمام شرکاء سے پرزور اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط قائم رکھیں اور پرامن طریقے سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔
امریکی قونصل خانے کے باہر پیش آنے والے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے سفارتی اور اخلاقی طور پر ایران کی حمایت اور اقوام متحدہ میں حملے کی مذمت کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی سطح پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔
Category: کراچی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

سندھ حکومت کا کراچی میں مظاہرین کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جے آئی ٹی اس امر کا تعین کرے گی کہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا، اس کے اسباب کیا تھے،حکومت سندھ امریکی قونصل خانے میں مظاہرین کے داخلے اور تصادم میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے بیرونی سیکیورٹی حصار کو عبور کرتے ہوئے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ افسوسناک صورتحال میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے حکومت شہریوں کے جمہوری اور آئینی حق احتجاج کا احترام کرتی ہے، پر امن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ، تشدد یا قانون ہاتھ میں لینا مناسب عمل نہیں-
ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر
اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار صرف پر امن اور قانو نی طریقے سے کریں، جے آئی ٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ واقعہ کس طرح پیش آیا، محرکات کیا تھے اور ذمہ دار کون ہے، حکومت حالات کو کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے، تمام شہریوں کو پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق حاصل ہے، قانون کو کسی بھی صورت ہاتھ میں نہ لیا جائے۔
واضح رہے کہ راچ میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی کے دروان فائرنگ کے نیتجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والا احتجاج اس وقت کشیدہ صورتحال اختیار کر گیا ہے، مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران نے وزیر دفاع آرمی چیف کی موت کی تصدیق کردی
مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی، سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی پولیس کی جانب سے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا، تاہم صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب مظاہرین مبینہ طور پر قونصل خانے کا دروازہ توڑ کر احاطے کے اندر داخل ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اور قونصلیٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اب بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے باعث شہر کے اہم ترین تجارتی و سفارتی زون میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہےٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے پیشِ نظر سلطان آباد سے مائی کولاچی جانے والی سڑک دونوں اطراف سے بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری
شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کیے ہیں، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں سے خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ ہوا ہے-
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہو گئی پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 5278 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ 388 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 9862 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےایکس پر بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا حافظ نعیم الرحمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا “بورڈ آف پیس” دراصل “بورڈ آف وار” ہےامریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر انتشار پھیلایا گیا اور پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں-
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

رمضان کا تقدس پامال کرنے پر پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھرپور جواب: شاہد آفریدی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آپریشن "غضب للحق” کے حوالے سے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک نے رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا، جس کا ہماری بہادر افواج نے منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا ہے۔
سابق کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ اپنے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات، سفارتکاری اور تمام ممکنہ پرامن ذرائع استعمال کیے گئے۔
شاہد آفریدی کے مطابق، دیگر برادر اسلامی ممالک نے بھی اس کشیدگی کو کم کرنے اور فریقین کو سمجھانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، مگر بدقسمتی سے تمام تر خلوص اور کاوشوں کے باوجود سرحد پار سے دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے آخر میں جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "بحیثیت مسلمان، میری اور تمام مسلمانوں کی یہ دلی دعا اور آرزو ہے کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں ہم سب اپنی توجہ اللہ تعالیٰ کی عبادت پر مرکوز رکھیں، نہ کہ ایک دوسرے کا خون بہانے میں۔”
میرپور مٹھیلو: زہریلے پانی سے پانچ بچوں کی موت
سکھر کے میرپور مٹھیلو میں زہریلا پانی پینے سے پانچ معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، محکمہ صحت کے مطابق یہ حادثہ کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی بھرنے سے پیش آیا۔
جاں بحق بچوں کی عمریں سات سے نو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، جو گاؤں میں کھیلتے ہوئے اس زہریلے پانی کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہیں اور باقی بچوں کی طبی امداد یقینی بنا رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے علاقے میں زہریلے مادوں کی محفوظ اسٹورج پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
سائٹ ایریا فیکٹری آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقات اور کیمیکل آڈٹ کا حکم
مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جلد مکمل کی جائیں اور ممکنہ خطرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ صوبے بھر کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے تمام کیمیکلز کا جامع آڈٹ کیا جائے اور خطرناک کیمیکلز کے ذخیرے اور استعمال کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹس میں کیمیکل سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ بغیر اجازت خطرناک مواد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے حکام کو فوری طور پر فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور کیمیکل اسٹوریج کے نظام کا معائنہ شروع کرنے، تمام صنعتی علاقوں میں مشترکہ انسپکشن مہم چلانے اور آڈٹ رپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ عوام اور مزدوروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
سندھ ،ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد
سندھ حکومت نے ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد کردی۔
صوبائی وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز بنائے جائیں، ائیر پورٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہوگا، ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہوگی، پولیس کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے روابط کو مضبوط بنانا ہوگا، سندھ کی تمام جیلوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے، صوبائی سطح پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر لیڈی سرچر کا ہونا لازمی ہے، تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر اس کی روح کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے،اسکے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ہے،

کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت سندھ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ملاقات میں صدر زرداری کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر شدید برہم نظر آئے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر زرداری نے کراچی کی سڑکوں کی ابتر صورتِ حال اور زیرِ التوا منصوبوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ اور میئر سے کہا کہ اگر آپ سے سڑکیں نہیں بن رہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے اس سے پہلے پنجاب اور اب موجودہ دور میں انڈر پاسز اور سڑکیں 60 دنوں میں مکمل کیں صدر نے سندھ حکومت کو 3 ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کی سڑکوں کو اسلام آباد جیسا دیکھنا چاہتے ہیں اور عوامی شکایات میں کمی ہونی چاہیے۔
امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا
اجلاس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل یاسین آباد انڈر پاس کو مکمل کرنے کے لیے 2 بار وقت دیا گیا، لیکن دونوں بار وہ مکمل نہ ہو سکا، اور اب بھی اس کا کام جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب چاہتے ہیں کہ بلاول جب وفاق میں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تو ان کے پاس سندھ کی بہتر ین کارکردگی کی مثالیں موجود ہوں سندھ میں کرپشن اور تاخیر کے الزامات پیپلز پارٹی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، اس لیے یہ برہمی ایک طرح سے ’ڈیمیج کنٹرو ل‘ کی کوشش ہے،زرداری صاحب کی برہمی کو ہلکا نہ لیا جائے اس برہمی کے بعد جو منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار تھے، ان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم جار ی کی جا سکتی ہے کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ایک خاص سیل قائم کیا جا سکتا ہے جو براہِ راست بلاول ہاؤس کو رپورٹ دے گا۔









