Baaghi TV

Category: لاہور

  • عبد العلیم خان نے  فوڈ افسرا ن کو  فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    عبد العلیم خان نے فوڈ افسرا ن کو فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    عبد العلیم خان نے فوڈ افسرا ن کو فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    باغی ٹی وی: سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا بہاولپور نے بہاولپور کا دورہ کیا ،:جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی سینئر و وزیر خوراک کو کمشنر بہاولپور و محکمہ خوراک کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی
    کی اور نے ہدایت کی کہ فوڈ افسرا ن فیلڈ میں نکلیں، فلور ملز کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے
    حکومت سے سستے داموں لینے والی گندم کا آٹا دیگر صوبوں میں نہ جائے: شہریوں کو ہر صورت20کلو آٹے کا تھیلا860روپے فراہم ہونا چاہیے: ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی:
    حکومت نے آٹے کی قیمت کا تعین فلور ملز کی مشاورت کے بعد کیا ہے:سبسڈائزڈ نرخوں پروافر آٹے کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
    سینئر وزیر نے کہا کہ محکمہ خوراک دیگر صوبوں کو آٹا بھجوانے والی فلور ملوں کی نشاندہی کرے:خلاف ورزی کی مرتکب فلور ملز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سینئر وزیر نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے خود جائزہ لینے کے لئے بہاولپور کے بعد دیگر اضلاع کا بھی دورہ کروں گا:
    جہاں کسی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا وہاں کسی سے رعائیت نہیں ہوگی: آٹے جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی کسی طور قلت نہیں ہونی چاہیے:پنجاب حکومت نے امسال قبل از وقت سرکاری گندم ریلیز کر دی ہے:
    آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گندم کی درآمد بھی ہو رہی ہے.

  • راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے گوجرانوالہ ڈویژن کی انتظامیہ کی بریفنگ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت ہوئی .

    اجلاس میں‌صوبائی وزراء انصر مجید خان ،چوہدری اخلاق احمد، صاحبزادہ سعید الحسن، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.

    گوجرانوالہ ڈویژن کے کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اورعلماء کرام کی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی.

    وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مثالی کرداراور تعاون پرحکومت تمام علماء کرام کی شکر گذارہے:.محرم الحرام کے دوران یہ مثالی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے .

    بیرونی و اندرونی شر پسند عناصر کی ممکنہ سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں :ضلعی انتظامیہ طے شدہ سیکیورٹی پلان، مجالس و جلوسوں کے اوقات اور روٹس پر سختی سے عملدرآمد کرائے،

    محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے .محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی ہو گی.

    سیکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائینگے علماء کرام نے کہا کہ .تمام مکاتب فکر کے علماء کرام آپس میں ہر وقت رابطہ رکھتے ہیں اور مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے:

    سوشل میڈیا پر غیر مستند اور اشتعال انگیز مذہبی مواد کی سخت مانیٹرنگ ہونی چاہیے :بالخصوص صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے :

    سائبر کرائم اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اس کی روک تھام کیلئے قوانین پر سخت عملدرآمد کرایا جائے .حکومت کی علماء کے ساتھ مشاورت قابل ستائش ہے، قیامِ امن میں حسب روایت بھر پور تعاون کریں گے.سائبر کرائم اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی.

    راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے اتفاق رائے سے تحفظِ بنیادِ اسلام بل پر پیش رفت کی جائے گی :تحفظِ بنیادِ اسلام بل کا اصل مقصد تمام مذاہب و عقائد کی توہین کا سدِباب ہے

    ****

  • لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

    لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ ہوا

    ای پے پنجاب ایپ سے صرف جولائی میں 5 لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں،جولائی میں ای پے سے 1 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ محصولات وصول ہوئی ہیں،

    ای پے سے کل 7 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز اور 4 ارب سے زائد رقم خزانے میں جمع ہوئی،”ای پے پنجاب” محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے،6 صوبائی محکموں کے 14 ٹیکسوں کی بینکوں، موبائل فون، انٹرنیٹ، اے ٹی ایم، برانچوں و دیگر جدید ذرائع سے ادائیگی ممکن ہوئی

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    ای پے سے ٹریفک چالان، ٹوکن پراپرٹی پروفیشنل اور سیلز ٹیکس، روٹ پرمٹ و دیگر ٹیکسز کی ادائیگی میں تیزی آ گئی

    چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا ہے کہ عوام کو ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کی سہولت ملی،ای پے پنجاب سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری اور شفافیت آئی‘

    لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ

  • مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کو نئے کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجنے کےخلاف مذمتی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کونئے کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجنے کی شدید مذمت کرتا ہے،مریم نواز  چیئر مین نیب اور وزیراعظم عمران خان کے عصاب پر سوار ہو چکی ہیں،مریم نواز کی خاموشی بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ سے برداشت نہیں ہو رہی

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ نیب عام آدمی کی پگڑیاں اور عزت اچھالنے والا ادارہ بن چکا ہے،نیب شفاف اور بلاتفریق احتساب کے نام پر سیاہ دبہ بن گیا ہے ، چیئر مین نیب کی جانبداری کا نوٹس لیا جائے،سپریم کورٹ چیئر مین نیب سے یکطرفہ اور انتقامی احتساب کے متعلق وضاحت طلب کرے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا،نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے ۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا،مریم نواز نے 200 کنال زمین 2013 میں خریدی،مریم نواز سے دوران تفتیش آمدن کےذرائع پوچھے جائیں گے،

    مریم نواز کو نیب نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا تو ہم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز کو ضمانت ملی تھی ۔مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    اب نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا یے
    عید کی چھٹیوں کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خاتمے کا پروگرام بنا رہی ہیں

    واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

  • سیکرٹری قانون سمت لا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سیکرٹری قانون سمت لا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سیکرٹری قانون سمت لا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے درخواستوں پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح کے حکومت نوٹیفیکیشن جاری کر رہی ہے میں نے اج تک ایسے نوٹیفیکیشن نہیں دیکھے ۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری ہوم پنجاب اور کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کی ہدایت کی

    عدالت نے چیف سیکرٹری ۔ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری قانون پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمت طلب کر لیا ۔عدالت نے معمولی جرائم میں ملوث ان تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا جنکو نوٹیفیکیشن کی معطلی کے بعد سزائیں ہوئیں

    آئی جی جیل خانہ جات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ معمولی جرائم میں ملوث 17 ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیلوں میں اب بھی موجود ہیں ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے نوٹیفیکیشن معطلی کے بعد اپنا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے نوٹیفیکیشن کی معطلی کے آرڈر کے بعد پرائس کنٹرول کے تحت کیسے ملزمان کو سزائیں ہو گئیں ۔
    دیکھنا ہے کہ نوٹیفکیشن کو معطلی کے بعد یہ سزائیں ہو سکتی ہیں۔ پتہ نہین حکومت کے لیگل امور پر کون مشیر ہیں جو حکومت کوغلط مشورے دیتے ہیں ۔

    عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قانون سمت لا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے ۔سیکرٹری قانون کی مشاورت کے بغیر کوئی جواب عدالت میں داخل نہین ہو سکتا یہ سیکرٹری قانون کی کارکردگی ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی موجودگی میں آرڈر جاری کیا۔مگر اسکی دانستہ تعمیل نہ کی گئی ۔

    ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے عدالت میں کہا کہ چیف سیکرٹری نے زبانی طور ( فون) پر صوبہ بھر کے ڈی سی اور اے سی صاحبان کو عدالتی حکم سے اگاہ کیا تھا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے اس جواب سے اتفاق نہ کیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل درآمد معطل کیا ۔اس پر چیف سیکرٹری نے کیسے تعمیل کروائی ،

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے برسٹر مومن علی اور ندیم سرور اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے کمشنر۔ ڈی سی لاہور ۔ اے سی مریدکے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا،عدالت نے نوٹیفیکیشن معطلی کے بعد چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرِٹری سے جواب مانگا تھا کہ بتائیں عدالتی حکم کے متعلق صوبہ بھر کے ضلعی افسران کو کب اور کیسے آگاہ کیا تھا،عدالت نے نوٹیفیکیشن معطلی کے باوجود اختیارات استعمال کرنے پر اظہار برہمی کیا تھا

    درخواست گزارنے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کو آئین میں الگ الگ اختیارات دیے گئے , حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات رفویض کر دیے , عدالت نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دے ,

    ہائی کورٹ نے اس سے پہلے حکومتی نوٹیفیکشن کو معطل کر دیا تھا

  • مریم نواز حاضر ہو۔ طلبی کا نوٹس جاری

    مریم نواز حاضر ہو۔ طلبی کا نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا

    نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے ۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا،مریم نواز نے 200 کنال زمین 2013 میں خریدی،مریم نواز سے دوران تفتیش آمدن کےذرائع پوچھے جائیں گے،

    مریم نواز کو نیب نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا تو ہم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز کو ضمانت ملی تھی ۔مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    بلاول اورمریم یہ کام کریں تو ہم ساتھ دیں گے…….عوامی نیشنل پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    اب نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا یے
    عید کی چھٹیوں کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خاتمے کا پروگرام بنا رہی ہیں

    واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

    https://login.baaghitv.com/maryam-nawaz-ka-name-ecl-say-nikalnay-ki-darkhast-par-court-nay-kis-ko-talab-kar-lia/
  • لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

    لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں ججز کی 60 نشستٰیں ہیں جن میں سے 20 خالی ہیں

    اس امر کا انکشاف اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عدنان عادل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا، عدنان عادل کیا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ہیں لیکن صرف 40 جج کام کررہے ہیں، 20 سیٹیں خالی ہیں۔ مقدمات برسوں لٹکے رہتے ہیں۔

    عدنان عادل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ 40 کونسا انصاف دے رہےہیں ، 60 کونسا انصاف دیں گے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب کی سب سے بڑی عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ سینکڑوں کیسز کی سماعت ہوتی ہے،پنجاب بھر سے سائلین انصاف کے حصول کے لئے لاہور ہائیکورٹ آتے ہیں،لیکن ججز کی کمی کی وجہ سے سائلین کو کئی بار چکر لگانا پڑتے ہیں

    ایک رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ 11 سال کے دوران 9 ججز کو چیف جسٹس ہائیکورٹ، سات کو سپریم کورٹ کا جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جسٹس محمد قاسم خان کو بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ بننے کا اعزاز حاصل ہے، جسٹس عمرعطاء بندیال 2004 میں جج بننے کے باعث سب سے سینئر ہیں جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

  • جج صاحب،جھوٹا کیس ہے،ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟ شہباز شریف

    جج صاحب،جھوٹا کیس ہے،ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟ شہباز شریف

    جج صاحب،جھوٹا کیس ہے،ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟ شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت نے 27 اگست کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا

    ن لیگی صدر شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ جج صاحب یہ ایک جھوٹا کیس ہے،میں نے پنجاب کی ساڑھے 12سال خدمت کی،چین یا دوسرے ممالک صرف عوام کی خدمت کیلئےگیا، میں نے کروڑوں روپے کے ٹی اے ڈی اے نہیں لیے،میں نے گاڑی کا سرکار سے پیٹرول تک نہیں لیا،

    شہباز شریف نے کہا کہ میں نے متعدد اسپتال بنائے ،پی کے ایل آئی جیسا اسپتال بنایا،ٹیم ورک کے ساتھ کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، شفافیت قانونی طور پر فرض ہے میں نے کوئی احسان نہیں کیا، جج صاحب قانون پر عملدرآمد کا آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے،ایک جانب کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے،دوسری جانب میں ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

  • شہبازشریف پر فردجرم عائد ہونی ہے،وہ ادھر ہی رہے، عدالت کے ریمارکس

    شہبازشریف پر فردجرم عائد ہونی ہے،وہ ادھر ہی رہے، عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزریفرنس، ن لیگ کے صدر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے

    شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ صدرمملکت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب کررکھا ہے،شہبازشریف نے اسلام آباد جانا ہے،ان کوجانے کی اجازت دی جائے،جس پر عدالت نے کہا کہ شہبازشریف پرفرد جرم عائد ہونی ہے،وہ ادھررہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ زیرحراست حمزہ شہبازکہاں ہے؟ جس پر نیب حکام نے کہا کہ حمزہ شہبازراستے میں ہے ،آرہے ہیں

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ عدالت کاحکم ماننے کوتیارہوں،مجھےاسلام آباد جانا ہے،مجھے کمرکی تکلیف ہے،زیادہ دیرکھڑا نہیں ہو سکتا، عدالت نے کہا کہ آپ کے وکیل کوفردجرم پراعتراض ہے،ان کے دلائل سن لیں،

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • پنجاب میں انڈسٹریز اور فیکٹریوں کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت مل گئی

    پنجاب میں انڈسٹریز اور فیکٹریوں کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت مل گئی

    پنجاب میں انڈسٹریز اور فیکٹریوں کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی : سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق تمام انڈسٹریاں اورفیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی  اور تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے

    ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا  حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کاروبار فوراً بند کر دیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہوگا البتہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذ عمل رہیں گی،